وکٹ
کرکٹ کے کھیل میں وکٹ کے کئی معنی ہو سکتے ہیں۔
فہرست |
[ترمیم] وکٹ کے معنی
[ترمیم] تین سٹمپ کا مجموعہ
ایک وکٹ تین سٹمپ (stump) پر مشتمل ہوتی ہے۔ سٹمپ لکڑی کا وہ لمبا حصہ ہے جس کا کچھ حصہ زمین میں دبایا جاتا ہے۔ وکٹ پچ (pitch) کے دونوں جانب لگائی جاتی ہے۔ وکٹ (wicket) کے اوپر دو چھوٹی لکڑیاں رکھی جاتی ہیں ان کو بیل (Bail) کہا جاتا ہے۔ بلے باز بلے کے ذریعے اپنی وکٹ کا دفاع کرتا ہے۔
ایک سٹمپ کی لمبائی 28 انچ یا 71 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ شروع میں وکٹ صرف دو سٹمپ پر مشتمل ہوتی تھی اور اس پر ایک بیل رکھی جاتی تھی۔ یہ وکٹ ایک گیٹ کی شکل کی ہوتی تھی۔
[ترمیم] بلے باز کا آؤٹ ہونا
ایک بلے باز کو آؤٹ کرنا، ایک وکٹ لینے کے مترادف ہوتا ہے۔ ایک گیند باز بلے باز کو آؤٹ کر کے وکٹ لیتا ہے۔
بلے باز آؤٹ اس وقت ہوتا ہے جب بیل وکٹ پر سے گیند کے لگنے سے گر جاتی ہے۔
[ترمیم] پارٹنرشپ
جتنی دیر دو بلے باز اکٹھے کھیلتے ہیں اور اسکور بناتے ہیں اس کو کرکٹ میں پارٹنرشپ (partnership) کہتے ہیں۔
پہلی وکٹ کی پارٹنرشپ ایک باری یا اننگز کے شروع پر شروع ہوتی ہے اور کسی ایک بلے باز کے آؤٹ ہونے پر ختم ہوتی ہے۔ دوسری وکٹ کی پارٹنرشپ پہلے بلے باز کے آؤٹ ہونے اور دوسرے بلے باز کے آؤٹ ہونے تک جاری رہتی ہے۔ دسویں وکٹ یا آخری وکٹ کی پارٹنرشپ نویں بل باز کے آؤٹ ہونے سے دسویں بلے باز کے آؤٹ ہونے تک جاری رہتی ہے۔ دسویں بلے باز کے آؤٹ ہونے پر ایک اننگز ختم ہو جاتی ہے اور دوسری ٹیم اپنی باری شروع کرتی ہے۔
[ترمیم] وکٹ سے جیتنا
ایک ٹیم وکٹوں کے حساب سے بھی جیت سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہےکہ آخر میں بلے بازی کرنے والی ٹیم مقررہ اسکور حاصل کر لیتی ہے اور اس کے آؤٹ نہ ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد سے جیت جاتی ہے۔ یعنی اگر ٹیم مقررہ اسکور کا حدف چار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے تک حاصل کرتی ہے تو وہ ٹیم چھ وکٹوں سے جیت جاتی ہے۔