ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بہترین مضامین کی نامزدگی کے لیے ویکیپیڈیا:امیدوار برائے بہترین مضمون ملاحظہ فرمائیں۔

یہ ستارہ جس کا ایک کونہ ٹوٹا ہوا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ متعلقہ مواد منتخب ہونے کا اُمیدوار ہے۔
یہ ستارہ جس کا ایک کونہ ٹوٹا ہوا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ متعلقہ مواد منتخب ہونے کا اُمیدوار ہے۔

یہاں ہم اس بات تعین کرنا چاہتے ہیں کہ کونسے مضامین منتخب مضمون کے معیار پر پورے اُترتے ہیں۔ منتخب مضامین ویکیپیڈیا کی بہترین کارکردگی کا نمونہ ہیں اور نامزدہ شدہ مضمون ہر لحاظ سے ویکیپیڈیا کے منتخب مضمون کے معیار پر پورا اُترنا چاہیے، بصورتِ دیگر اُنہیں اس فہرست سے خارج کردیا جائے گا۔
کسی بھی مضمون کو نامزد کرنے سے پہلے نامزد کنندہ دیگر صارفین کی آراء معلوم کرلے۔ نامزد کنندہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ویکیپیڈیا کے قواعد و ضوابط سے کما حقہ آگاہی رکھتا ہو اور منتخب مضمون کے مرحلے سے گزرنے کے دوران مضمون کے تمام تر اعتراضات و کمزور پہلوؤں کو دور کرسکے۔ ایسے نامزد کنندگان جو نامزد کردہ مضمون کے تحریری مشارکین میں شامل نہ ہوں، وہ براہ کرم نامزد کرنے سے قبل متعلقہ مضمون کے مصنفین سے ضرور رائے لے لیں۔ نامزد کنندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تنقید کا مثبت جواب دیں گے اور اس سلسلے میں اُٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کرنے میں پرُ خلوص کوشش کریں گے۔

نامزدگی کا طریقۂ کار

  1. نامزدگی سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ مطلوبہ مضمون منتخب مضمون کے معیار کے مطابق ہو، اور اس پر متعلقہ مضمون کے مصنفین کی رائے محفوظ کرلی گئی ہو۔
  2. نامزد شدہ مضمون کے تبادلۂ خیال صفحہ کے اوپر {{ابم}} درج کریں اور صفحہ محفوظ کر دیں۔
  3. مضمون پر {{امیدوار برائے منتخب مضمون}} کا سانچہ ڈال کر محفوظ کر دیں۔
  4. مضمون کے مصنفین کو مطلع کردیں کہ اس مضمون کو منتخب مقالہ کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے۔
  5. بعد ازاں یہ عبارت {{ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/یہاں مضمون کا نام درج کریں}} اس صفحہ میں درج کر کے محفوظ کر دیں۔

تائید و تنقید

براہ کرم نامزد کردہ کسی بھی مضمون پر تائید و تنقید کرنے سے پہلے درج ذیل امور بغور ملاحظہ فرما لیں۔

  1. کسی بھی نامزدگی پر ردِ عمل کے اظہار کے لئے نامزد کردہ کے سامنے بائیں جانب دیا گیا “ترمیم“ کے بٹن پر کلک کریں (نہ کہ صفحہ کے بالائی جانب دیا گیا “ترمیم“ کا آپشن جو کہ پورے صفحے کی ترمیم و تدوین کے لئے ہے)۔
  2. کسی بھی مضمون کی تائید کرنے کے لئے {{تائید}} لکھیں اور ساتھ ہی تائید کرنے کی وجوہات بھی بیان کریں۔ اگر آپ اس مضمون کی تصنیف میں شامل رہ چکے ہیں تو اس کی بھی نشاندہی کریں۔
  3. کسی بھی مضمون پر تنقید کرنے کے لئے {{تنقید}} لکھیں اور ساتھ ہی تنقید کرنے کی وجوہات بھی بیان کریں۔ مضمون کی اُن خامیوں کی نشاندہی کریں جسے دور کرنے پر مضمون کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
  4. تائید و تنقید کے اس مرحلے کے دوران ذاتیات سے قطعاً گریزاں رہیں اور اپنی تائید یا تنقید کی علمی وجوہات بیان کریں۔ نیز خیالی و تصوراتی شکوک و شبہات سے پرہیز کریں۔
  5. کسی بھی مضمون پر تبصرہ کرنے کے لئے {{تبصرہ}} لکھیں اور مضمون کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں، جو مضمون پر تنقید یا تائید کے علاوہ ہو۔
کلید


نامزد مضامین

اردو

نامزد کنندہ(گان): امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:41، 6 ستمبر 2023ء (م ع و)

اس ویکیپیڈیا پر یہ مضمون سب سے پہلا منتخب مضمون ہونا چاہیے تھا۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:41، 6 ستمبر 2023ء (م ع و)

تائید

  1. تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:44، 6 ستمبر 2023ء (م ع و)
  2. تائید--Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:12، 7 ستمبر 2023ء (م ع و)
  3. تائید-- عاقب نذیر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:58، 15 ستمبر 2023ء (م ع و)
  4. تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:37، 15 ستمبر 2023ء (م ع و)
  5. تائید-- بندے نے بھی نامزد کردہ صفحے کی بہتری پر ایک حد تک کام کیا، بندے کی تائید ہے؛ مگر بندے کی رائے یہ ہے کہ اس مضمون کو ویکیپیڈیا:منتخب مضمون (Featured article) کے زمرے میں رکھنے کے بجائے اسے Good article (ویکیپیڈیا:بہترین مضمون) کے زمرے میں رکھا جائے؛ کیوں کہ اس کا اکثر مواد کسی اور انگریزی مضمون سے لے کر مشینی ترجمے کے ذریعے شامل کیا گیا ہے، ایسا مجھے وثوق کے ساتھ احساس ہوا اور اس لیے بھی کہ کم از کم اردو پر منتخب مضمون اس طرح تیار کرنا چاہیے کہ خالص اردو کتابوں ہی سے مواد لیا جائے یا مواد انگریزی سے لیا جائے؛ مگر مواد کو اردو میں اس طرح سے پیش کیا جائے کہ جملے اور محاورے وغیرہ بالکل اعلیٰ ہوں؛ تاکہ اس سے یہ ظاہر بھی ہو کہ اردو ویکیپیڈیا اردو کی فروغ و ترقی کے لیے کس طرح کام کر رہا ہے اور کس طرح سے یہ اردو کی ترجمانی بھی کر رہا ہے؛ بندے کی یہ چند معروضات ہیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:02، 15 ستمبر 2023ء (م ع و)
  6. تائید-- اس مضمون میں تھوڑی سی اردو کی کمی ہے، اگر ممکن ہو تو کمی پوری کی جائے۔ علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:11، 16 ستمبر 2023ء (م ع و)
  7. تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:20، 25 فروری 2024ء (م ع و)

تنقید

تبصرہ

 تبصرہ: – وہ علاقے جہاں اردو بولے جاتے ہیں، ان کے ساتھ دیے گئے حوالہ جات میں لنک شکستہ ہیں، انھیں صحیح کر لیا جائے تو اچھا ہے۔ بہت سے ایسے مقامات ہیں، جن کے ساتھ حوالہ جات ہونے چاہئیں۔ اس مضمون کو فی نفسہ منتخب ہونا چاہیے؛ کیوں کہ اردو ویکیپیڈیا ہی اردو کی فروغ و ترقی کے لیے ہے؛ مگر مضمون میں اگر قابل اصلاح چیزیں نظر آئیں، تو کوئی بھی کر سکتا ہے اور میرے خیال سے سب کو مل کر اسے بہتر بنانا چاہیے اور جس پیراگراف میں حوالہ جات نہیں ہیں، اس سے متعلق حوالہ جات تلاش کرکے لگا دیے جائیں۔ نیز بعض خانوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ مضمون پر ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے، کام چل رہا ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:32، 7 ستمبر 2023ء (م ع و)

محترم طاہر محمود بھائی، غالبًا اسی رائے شماری کے پیش نظر محمد علی جناح کو کچھ عرصہ پہلے تک صفحہ اول کی زینت بنایا گیا تھا۔ عبید بھائی نے اسے بدلا تھا۔ رام پرساد بسمل کا مضمون کبھی یہ مقام و مرتبہ نہیں پا رہا حالانکہ اس میں اردو ویکیپیڈیا کے سب سے زیادہ حوالہ جات ہیں اور جتنا اس ایک شخصیت پر روشنی ڈالی گئی ہے، ویسا پتہ نہیں کہ ہمارے پاس کسی اور مضمون میں کسی اور شخصیت پر ڈالی گئی ہے کہ نہیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:54, 8 مئی 2016 (م ع و)

اسلام آباد

نامزد کنندہ(گان): Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:42، 16 مئی 2023ء (م ع و)

یہ مضمون ویکیپیڈیا کی 161 زبانوں میں موجود ہے۔ یہ مضمون دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس مضمون کو بہت بہتر کر دیا گیا ہے اور مزید حوالہ جات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر اس مضمون میں کئی ویکیپیڈیا کی معلومات مختلف صفحات سے یکجا کر دی گئی ہیں۔ یوں اسلام آباد پر اردو ویکیپیڈیا کا مضمون کسی بھی زبان سے بہتر ہے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو اس میں کوئی کمی یا خامی نظر آئے تو براہ مہربانی اسے دور کریں تاکہ اسے منتخب مضمون کا درجہ دیا جا سکے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:42، 16 مئی 2023ء (م ع و)

تائید

تنقید

  • تنقید یہاں وہاں سے چیزیں پکڑ کر جمع کر دی گئی ہیں۔ بہت سے سرخ عنوان ہیں۔ کئی سرخیاں تو موجود ہیں تاہم ان میں کچھ بھی نہیں لکھا گیا۔ تعلیم پر انگریزی مضمون میں خاطر خواہ معلومات ہیں لیکن اردو پر کہیں اور سے جامعات کے نام کٹ پیسٹ کر دیے گئے ہیں، وہی حال صحت کا ہے۔ اسلام آباد پاکستانی سیاست کا مرکز ہے جبکہ مضمون میں چند کٹ پیسٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ منتخب مضمون کے لیے سب سے اہم ایسا موضوع ڈھونڈنا ہوتا ہے جس کی ویکیپیڈیا پر یا دیگر ذرائع سے خاطر خواہ معلومات موجود ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:37، 17 مئی 2023ء (م ع و)
  • طاہر محمود، میں اس مضمون کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔ آپ اس اس ہفتے کے منتخب مضمون میلکم ایکس کے معیار، حجم اور سرخ روابط کو بھی دیکھیں۔ اور اس سال 3 مرتبہ منتخب مضمون لکھنو میں سرخ روابط اور سرخ عنوان موجود ہیں۔
میلکم ایکس معیار کے مطابق نہیں، نہ ہی اس پر رائے شماری ہوئی۔ اسے منتخب مضمون نہیں ہونا چاہیے کسی نے غلط طور پر درج کیا ہے۔ تو آپ کے لیے یہ جواز ہے کہ اسلام آباد میں یہاں وہاں سے کٹ پیسٹ جمع کر کے منتخب مضمون کے لیے پیش کر دیا جائے؟ کیا ایسا ہی ہے۔ لکھنو کے سرخ روابط کو میں بنا دیتا ہوں۔ --طاہر منحمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:07، 17 مئی 2023ء (م ع و)
میں فی الحال کچھ اور مضامین پر کام کر رہا ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:44، 17 مئی 2023ء (م ع و)


  • تنقید مضمون کو طویل بنانے کے لیے یہاں ویاں سے بہت کچھ کالمز وغیرہ بھر دیا ہے۔ مضمون کا طرز تحریر ویکیپیڈیا کے بجائے اخباری کالم جیسا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پہلے مواد بھر دیا گیا ہپے اور پھر اس کی مناسبت سے حوالے ڈالے گئے ہیں، مگر حوالے اور متن کئی جگہ میل نہیں کھاتے۔ مثلا اسلام آباد کے نام کے متعلق متن میں محمد اسماعیل ذبیح کا تذکرہ ہے مگر دئیے گئے حوالے میں ایسا کچھ نہیں۔ اسلام آبادی کے تاریخی آثار (جو اصل میں پوٹوھار کے مضمون میں ہونے چاہیں) کے متن میں ڈاکٹر عبدالغفور لون کا ذکر ہے مگر دئیے گئے حوالہ میں ان کا ذکر نہیں۔ باغ کلان اور آپ بارہ کو علیحدہ ایک مضمون ہونا چاہیے۔ مل ملا کر کٹ پیسٹ مضمون ہے۔ اسے اخباری کالم کے بجائے ویکی پیڈیا طرز کے مضمون کی شکل دی جائے اور حوالہ جات اور متن کا ایک بار پھر موازنہ کیا جائے۔

صارف:محمد ذیشان خان 13:43، 20 مئی 2023ء (م ع و)

  • تنقید مضمون کا طرز تحریر ویکیپیڈیا کے بجائے اخباری کالم جیسا ہے یہ لائن ملاحظہ فرمائیں۔

ان میں سے عبد الواحد کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی۔ یہ اس نئے شہر میں جنت سے آنے والا پہلا ننھا وجود تھا جس سے تمام ملازمین اور ان کے گھرانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بیٹی کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہوئے اسے اسلام آباد کے لیے برکت قرار دیا گیا۔ سب نے مل کر خوشی منائی جیسے سب کے گھرانوں پر رحمت اتری ہو۔ والدین نے بیٹی کا نام ”آب پارہ “ رکھا۔

اسلام آباد کے پرانے دیہات کے عنوان سے کسی ویب سائٹ کا پورا مضمون کاپی پیسٹ کردیا گیا ہے۔

اس طرح مضمون میں کئی جگہ تحریر غیر ضروری طوالت اور غیر ضروری معلومات پر مشتمل ہے۔ صارف:محمد ذیشان خان 13:54، 20 مئی 2023ء (م ع و)

  • تنقید ویکی پیڈیا پر حوالہ دیتے ہوئے یہ بات مد نظر رکھی جائے کہ حوالہ کسی مستند کتاب ، لغت یا معتبر اخبار کا ہو۔

غیر حوالہ شدہ اخباری کالمز ، ٹاک شورز ، ویڈیوز اور کسی سوشل میڈیا پوسٹ کو حوالہ تسلیم نہیں کیا جاتا۔

حوالہ نمبر 3 (ایک فرد واحد کی سوشل میڈیا پوسٹ ہے)، حوالہ نمبر 10 اور 14 (ٹاک شوز ویڈیو) حوالہ نمبر 24، 25 (اخباری کالم کاپی پیسٹ) اس اخباری کالم کی متن کے لیے حوالہ 26 ، 27 دینا درست نہیں ۔ حوالہ نمبر 29 اور 31 ایک ہی ہے، (اخباری کالم کاپی پیسٹ) بیچ میں حوالہ نمبر 30 اضافی ہے متن سے اس کا کوئی لنک نہیں۔ حوالہ نمبر 18 ، 32 ، 81 اور 119 غیر موجود ہیں۔

صارف:محمد ذیشان خان 14:54، 20 مئی 2023ء (م ع و)

تبصرہ

  •  تبصرہ: ان ترامیم کا کیا مقصد ہے جس میں ایک صارف کے بیغام کا وقت بدلنا اور دوسرے صارف کے بیفام کی جگہ تبدیل کرنا؟ (@Fahads1982:)
یہ کیا ہے؟ 1
یہ کیا ہے؟ 2

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:12، 19 مئی 2023ء (م ع و)

  •  تبصرہ: -- مضمون بہتری کی طرف گامزن ہے؛ البتہ طاہر محمود، ابو السرمد اور دیگر صاحبان نے جن باتوں کی طرف رہنمائی کی ہے، ان کے مطابق مضمون میں بہتری کیجیے!! کسی صفحے کو منتخب ہونے کے لیے نامزد کیا جاتا ہے؛ ناکہ کسی مضمون کو پہلے نامزد کر دیا جائے، پھر اسے منتخب بنانے کے لیے دوسروں سے التماس کیا جائے!! اگر کسی صفحے کو منتخب بنانے کے لیے دوسروں کو متوجہ کرنا ہے تو واٹس ویکی گروپ میں یا اُس صفحے کے تبادلۂ خیال صفحے پر بات رکھیے؛ نامزد کرنے کے بعد ظاہر سی بات ہے کہ اگر معیار کے مطابق نہیں ہوگا، تو تنقید کی جائے گی یعنی آئینہ دکھایا جائے گا؛ تاکہ چہرے پر لگے وہ داغ صاف کر لیے جائیں، جس سے چہرہ بد نما معلوم ہو رہا ہے۔ تنقید سے مراد کسی کی دل آزاری اور حوصلہ شکنی نہیں ہوتی!! آپ نے منتخب مضمون کے معیار کو پورا کیے بغیر صفحات نامزد کر کے خود کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ (ایسا کئی بار کیا ہے) اس سے اچھا نہیں لگتا! امید ہے کہ آپ ویکیپیڈیا کے منہج کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اور مضمون کو نامزد کرنے سے پہلے اسے بہتر بنانے کی خود بھی کوشش کریں گے اور دوسروں سے بھی التماس کریں گے۔ (امید ہے کہ بہت سے احباب حسب فرصت تعاون فرمائیں گے) Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:23، 3 اگست 2023ء (م ع و)

نتیجہ

سراج الدولہ

نامزد کنندہ(گان): Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:38، 7 مئی 2023ء (م ع و)

یہ مضمون ویکیپیڈیا کی 25 زبانوں میں موجود ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ مواد کے لحاظ سے یہ جامع اور منفرد مضمون ہو جو کسی بھی دیگر ویکیپیڈیا سے بہتر ہو۔ اگر آپ کو کوئی کمی یا خامی نظر آئے تو براہ مہربانی آپ مضمون میں ترامیم کریں تاکہ اسے منتخب مضمون کا درجہ دیا جا سکے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:38، 7 مئی 2023ء (م ع و)

تائید

تنقید

  • تنقید : سب سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ منتخب مضمون کے لیے کیا معیار ہیں۔ اس کا تو حجم ہی 23,605 بائٹس ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:16، 17 مئی 2023ء (م ع و)
  • طاہر محمود، شاید سراج الدولہ منتخب مضمون کے لیے فی الحال معیاری نہ ہو۔ لیکن اس ہفتے کا منتخب مضمون میلکم ایکس کو دیکھیں۔ اس کا معیار ، حوالہ جات اور حجم بھی دیکھیں۔ اس کے بارے میں ضرور جواب چاہوں گا ۔

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:31، 17 مئی 2023ء (م ع و)

جس نے اسے منتخب مضمون بنایا ہے اس سے جواب لے لیں۔ ایک غلط کام کسی دوسرے غلط کام کا جواز نہیں ہو سکتا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:54، 17 مئی 2023ء (م ع و)

تبصرہ

امین اکبر، اس مضمون کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:21، 16 مئی 2023ء (م ع و)

نتیجہ

تہران میٹرو

نامزد کنندہ(گان): Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:02، 22 جون 2023ء (م ع و)

یہ مضمون ویکیپیڈیا کی 37 زبانوں میں موجود ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ مواد کے لحاظ سے یہ جامع اور منفرد مضمون ہو جو کسی بھی دیگر ویکیپیڈیا سے بہتر ہو۔ اگر آپ کو کوئی کمی یا خامی نظر آئے تو براہ مہربانی آپ مضمون میں ترامیم کریں تاکہ اسے منتخب مضمون کا درجہ دیا جا سکے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:02، 22 جون 2023ء (م ع و)

تائید

تنقید

تبصرہ

  • ذیلی سانچے موجود نہیں ہیں۔فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:15، 23 جولائی 2023ء (م ع و)
  • کوشش کی گئی ہے کہ مواد کے لحاظ سے یہ جامع اور منفرد مضمون ہو جو کسی بھی دیگر ویکیپیڈیا سے بہتر ہو۔ یہ غلط بیانی ہے۔ فارسی ویکیپیڈیا پر مضمون حجم اور معلومات کے حوالے سے اردو مضمون سے تین گنا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:47، 23 جولائی 2023ء (م ع و)

نتیجہ

اورنگزیب عالمگیر

نامزد کنندہ(گان): Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:57، 28 جون 2023ء (م ع و)

یہ مضمون ویکیپیڈیا کی 77 زبانوں میں موجود ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ مواد کے لحاظ سے یہ جامع اور منفرد مضمون ہو جو کسی بھی دیگر ویکیپیڈیا سے بہتر ہو۔ اگر آپ کو کوئی کمی یا خامی نظر آئے تو براہ مہربانی آپ مضمون میں ترامیم کریں تاکہ اسے منتخب مضمون کا درجہ دیا جا سکے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:57، 28 جون 2023ء (م ع و)

تائید

  1. تائید-- عاقب نذیر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:19، 15 ستمبر 2023ء (م ع و)

تنقید

تبصرہ

  • صارف:Fahads1982 ایک بار مضمون کو دوبارہ دیکھ لیں۔ بہت سی جگہ شاید حوالہ جات کے لنک شامل ہونا رہ گئے ہیں، جیسے سکھ مخالفت کی ہیڈنگ میں صرف 209 یا 211 لکھا ہے۔ انہیں دیکھ لیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:28، 30 جون 2023ء (م ع و)
  • امین اکبر، آپ کی تجویز کردہ غلطیوں کی تصحیح کر دی گئی ہے۔

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:00، 2 جولائی 2023ء (م ع و)

نتیجہ

شاہ جہاں

نامزد کنندہ(گان): Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:39، 30 جون 2023ء (م ع و)

یہ مضمون ویکیپیڈیا کی 88 زبانوں میں موجود ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ مواد کے لحاظ سے یہ جامع اور منفرد مضمون ہو جو کسی بھی دیگر ویکیپیڈیا سے بہتر ہو۔ اگر آپ کو اس مضمون میں کوئی کمی یا خامی نظر آئے تو براہ مہربانی آپ مضمون میں ترامیم کریں تاکہ اسے منتخب مضمون کا درجہ دیا جا سکے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:39، 30 جون 2023ء (م ع و)

تائید

  1. تائید --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:17، 1 جولائی 2023ء (م ع و)
  2. تائید --علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:15، 13 جولائی 2023ء (م ع و)
  3. تائید-- عاقب نذیر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:22، 15 ستمبر 2023ء (م ع و)

ننقید

تبصرہ

"مواد کے لحاظ سے یہ جامع اور منفرد مضمون ہو جو کسی بھی دیگر ویکیپیڈیا سے بہتر ہو" یہ غلط بیانی ہے عربی ویکیپیڈیا پر مضمون خاصہ بہتر ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:02، 3 اگست 2023ء (م ع و)

نتیجہ

نامزد کنندہ(گان): عاقب نذیر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:13، 24 ستمبر 2023ء (م ع و)

یہ مضمون منتخب مضمون بننے کا حقدار ہے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اسے جلد از جلد منتخب مضمون بنانے میں مدد کریں۔ عاقب نذیر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:13، 24 ستمبر 2023ء (م ع و)

تائید

تنقید

تبصرے

جمعیۃ علماء ہند

نامزد کنندہ(گان): Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:57، 1 جنوری 2024ء (م ع و)

یہ مضمون انگریزی ویکی مضمون en:Jamiat Ulema-e-Hind کا مکمل ترجمہ ہے، جس کی باضابطہ وضاحت اس صفحے کے تبادلۂ خیال صفحے پر دیکھی جا سکتی ہے۔ انگریزی مضمون انگریزی ویکی پر بہترین مضمون ہے۔

زیر نظر مضمون کا حجم 90,054 بائٹس پر مشتمل ہے۔ نیز مضمون کو میں نے ایک ڈیڑھ سال پہلے ہی بڑی محنت سے کام کیا اور اسے نامزد نہیں کیا؛ مگر بعد میں مئی 2023ء کو اور اب آج کل کے اندر مضمون پر تازہ تازہ گہری نظر ڈال کر حتی الوسع خامیوں کو دور کرنے کی سعی کی ہے۔ حوالہ جات کا بھی مکمل ترجمہ کر دیا گیا ہے۔ اب اس مضمون کو اردو ویکیپیڈیا کے منتخب مضامین یا کم از بہترین مضامین میں شامل کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔ احباب سے مخلصانہ التماس ہے کہ وہ اپنے محبانہ آرا سے نوازیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:57، 1 جنوری 2024ء (م ع و)

انگریزی ویکی مضمون کو بہترین مضمون بنانے میں صارف:TheAafi کی محنت تھی۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:03، 1 جنوری 2024ء (م ع و)

تائید

تنقید

تبصرہ

ایک معلوماتی مضمون ہے اور اس کو لازمی طور پر منتخب ہونا چاہئے ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:38، 2 جنوری 2024ء (م ع و)

  1. جمعیت کا تنقیدی پہلو مضمون سے غائب ہے۔ فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:16، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
فیسمین، آپ نے ایک اچھے نکتے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ میرے خیال سے بھی اس پر ایک خانہ ہونا چاہیے۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 10:24، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
@TheAafi:! چوں کہ آپ ہی کے مضمون کا ترجمہ ہے تو آپ پہلے انگریزی پر ایک تنقیدی خانے کا اضافہ کر دیں تو بہتر رہے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:37، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
@Faismeen:! تنقیدی پہلو سے کیا مراد ہے؟ مثلاً کسی مضمون کا حوالہ دیجیے، جس میں تنقیدی پہلو پر لکھا گیا ہو۔ ضابطے کے مطابق معتبر ذرائع کے حوالے سے متنازع باتیں لکھنا تو اصول کے خلاف نہیں ہے؛ مگر میرا سوال ذیل میں ہے:
@Yethrosh، Tahir mq، Obaid Raza، Arif80s، اور TheAafi: برائے مہربانی یہ واضح فرما دیجیے گا کہ کیا کسی مضمون کے منتخب ہونے کے لیے شرط ہے کہ لوگوں نے اس سلسلے میں کیا منفی باتیں کی یا لکھی ہیں، اسے بھی لکھا جائے؟ اگر میں نے تنقیدی پہلو کا مطلب غلط سمجھا ہو تو از راہ شفقت سمجھا دیجیے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:19، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
تنقیدی پہلو سے لوگ بہت کچھ سمجھ سکتے ہیں لیکن ویکیپیڈیا کسی کا وکیل نہیں اور نہ ہی منفی تاثرات کا ایک کثیر مواد ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔ شخصیات کو، کتابوں کو، اداروں کو، منفی و مثبت دونوں طرح کی پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ جمعیت علمائے ہند کو بھی اسی طرح سے لوگوں سے، محققین سے اور نقاد سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ بس معتبر ذرائع سے مختصر انداز میں ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط کی لاج رکھتے ہوئے اور معتدل نقطہ نظر کا خیال کرتے ہوئے ان چیزوں کو تحریر کرنا ہے۔ مثال کے طور پر: جمعیت کے رفاہی کاموں کے حوالے اس کئی ناقدین نے جمعیت کے کام کو سراہا ہے اور اس کی کچھ پالیسیوں پر کافی (سخت نہیں) تنقید کی گئی ہے۔ اقتباسات نقل کرنا مناسب نہیں۔ وغیرہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:31، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
شکریہ عافی! تب آپ ہی اس پہلو کا اضافہ کیجیے۔ آپ اس سلسلے میں اصول و ضوابط سے خوب واقف ہیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:34، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
@Faismeen:! ممکن ہے کہ آپ نے مضمون کا بنظر غائر مطالعہ نہ کیا ہو۔ آپ کے تبصرے ”جمعیت کا تنقیدی پہلو مضمون سے غائب ہے۔“ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ مضمون محض جمعیۃ علماء ہند کی تعریف کے لیے لکھا گیا ہو، ایسا نہیں ہے؛ بلکہ اس مضمون میں تعارفی پہلو کے ساتھ ساتھ تنقیدی پہلو بھی موجود ہے، اس سلسلے میں جمعیت کے بانی رکن مفتی کفایت اللہ دہلوی کے فرزند مولانا حفیظ الرحمن واصف دہلوی کی کتاب جمعیۃ علماء پر ایک تاریخی تبصرہ کو سامنے رکھا گیا ہے اور اس کتاب کو تنقیدی زاویے ہی سے اور حقائق پر مبنی تاریخ کا لحاظ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے۔ رہی بات اس کی کہ یہ مضمون جمعیۃ علماء کی خدمات پر مشتمل ہے تو معلوم ہونا چاہیے، یہی خدمات کسی کے لیے قابلِ ستائش ہیں تو کسی کے لیے قابلِ تنقید تو ایک ایک خدمت پر لوگوں نے کیا تنقید کی ہے، اسے لکھا جائے تو ایک پی ایچ ڈی کا مقالہ تیار ہو جائے۔ اگر یہ مضمون تنقید سے عاری ہوتا تو اس میں جمعیت کی تقسیم وغیرہ سے متعلق نہ لکھا جاتا! نیز تنقیدی پہلو غائب نہیں ہے، اس کے اثبات کے لیے چند خانوں پر نظر کرنے کی درخواست کرتا ہوں: (1) تاریخ والے خانے کے تحت جمعیت کے بانیوں کے تعلق سے غلط تصور پر رد کرنا تنقیدی پہلو ہی ہے، (2) تاریخ والے خانے ہی کے تحت ہندو تعلقات کے تحت جمعیۃ کا نقطۂ نظر پھر اس پر تنقید کا ذکر بھی ہے، یہ بھی تنقیدی پہلو ہے، (3) اسی تاریخ والے خانے کے تحت جہیز کے عنوان کے تحت بھی تنقیدی پہلو بھی ہے، جمعیۃ علماء کی تجویز کی کسی جماعت کی طرف سے تردید کا ذکر بھی ہے۔
خیر میرے خیال سے بہتر یہ ہے کہ آپ ہی تنقیدی پہلو سے اپنی مراد واضح کر دیجیے، یہاں واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ میرا یا عافی کا جمعیۃ والوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ انھوں نے ہمیں ہائر کیا ہے، جو بھی لکھا ہے، اعتدال کے دائرے میں لکھا ہے، نہ بالکل تنقیدی مضمون لکھا ہے، نہ بالکل موجودہ فریقین کی تعریف ہی تعریف کی ہے۔ یہی بات ہے کہ آپ جمعیۃ علماء پر لکھی گئی موجودہ کتابوں کے خلاف اس مضمون کی بعض باتیں پائیں گے اور اخیر میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ اگر الگ سے تنقیدی پہلو یا تنقیدی آرا کو جمع و ضبط کرنا اتنا اہم ہوتا تو انگریزی ویکی پر یہی مضمون Good article منتخب نہ ہوتا!!
امید ہے کہ آپ الجھن دور فرمائیں گے اپنی مراد واضح کرکے اور یہ ظاہر کرکے کہ آپ کی مراد کے مطابق تنقیدی پہلو کا ہونا کیوں ضروری ہے؟ آپ سے اتنا سوال اس لیے ہے کہ اگر آپ بات کو یوں ہی چھوڑ دیں گے تو مضمون پر توجہ نہیں دی جائے گی؛ کیوں کہ آپ ایک قابل قدر فعال صارف و سابق منتظم ہیں اور اردو ویکیپیڈیا کے لیے آپ کی گراں قدر خدمات ہیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:46، 24 جنوری 2024ء (م ع و)

انگریزی اور اردو کے قارئین الگ ہیں اور دونوں کا معیار بھی الگ ہی ہے۔ جمعیت نے جہاں کئی مثبت کام کیے ہیں وہیں کچھ اہم امور پر جمعیت کی خاموشی یا اس کی ناکامی پر تنقید بھی ہوتی رہتی ہے۔ لہذا اس مضمون میں اس تنقید کا کچھ حصہ ہونا چاہیے۔ بحیثیت اردو قاری ہمیں یہ مضمون ادھورا سا معلوم ہوتا ہے۔فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:03، 16 فروری 2024ء (م ع و)

@فیسمین! آپ چند واقعات کا ذکر کر سکتے ہیں، جن پر میڈیا یا آن لائن مواد موجود ہو؛ کیوں کہ مطلقاً اس طرح کی چیزوں کو تلاش کرنا ذرا مشکل ہے، 1919ء سے لے جمعیت کی تاریخ شروع ہوتی ہے، اگر تنقید کرنا ہو تو صرف مودی حکومت کے آنے کے بعد سے بعض معاملات پر خاموشی کے سلسلے میں لکھنا ناانصافی پر مبنی معلوم ہوتا ہے۔ اس لیے آپ بعض اہم مسائل کا ذکر کر دیں، جن پر تنقیدی پہلو سے جمعیت کے بارے میں لکھنا چاہیے؛ تاکہ الگ سے اس سلسلے میں لکھا جا سکے۔ شکریہ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:09، 16 فروری 2024ء (م ع و)

نتیجہ

مزید دیکھیے