ویکیپیڈیا:دیوان عام (متفرقات)/وثائق/2012

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

معاشی یا اقتصادی[ترمیم]

  • ایک ضروری اصطلاح کے لئے تجاویز درکار ہیں۔ انگریزی لفظ Economic کے لئے معاشی کی اصطلاح استعمال کی جائے یا اقتصادی کی۔ بہت سارے زمرہ جات بنانے والے باقی ہیں۔ اگر جلد فیصلہ ہو جائے گا تو میں زمرہ بندی شروع کر دوں گا۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 11:02, 21 اکتوبر 2012 (UTC)

اقتصادی[ترمیم]

معاشی[ترمیم]

  • تائید (Economy:معیشت) اس لیے معاشی ہونا چاہیے۔ ویسے جو بھی احباب کی رائے ہو یہ کوئی مسلہ نہیں ہونا چاہیے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 08:13, 22 اکتوبر 2012 (UTC)

عید مبارک[ترمیم]

تمام قارئین کو تہہ دل سے عید الاضحی کی خوشیاں مبارک۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 07:40, 26 اکتوبر 2012 (UTC)
میری جانب سے بھی مبارک ہو ۔ خیال تھا کہ اس عید کے موقع پر دوہری خوشی ہمیں میسر ہوجائے گی، ایک عید الاضحی کی اور دوسری بیس ہزاری ہدف کی تکمیل۔ لیکن میری اپنی کوتاہی رہی کہ اس جانب توجہ نہیں دے سکا۔ لیکن اس عرصہ میں طاہر بھائی نے واقعی محنت کی ہے۔ --محمد شعیب 11:04, 26 اکتوبر 2012 (UTC)
  • عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر میری جانب سے سب احباب کو دل مبارک باد۔
اللہ عزوجل ہمیشہ آپ سبھوں کو اور آپ کے اہل و عیال کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 14:28, 26 اکتوبر 2012 (UTC)

بیس ہزاری ہدف مبارک[ترمیم]

بیس ہزاری ہدف مبارک ہو

--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 13:49, 28 اکتوبر 2012 (UTC)

خیر مبارک – ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 15:39, 28 اکتوبر 2012 (UTC)
میری جانب سے بھی مبارکباد قبول کریں۔ واقعی یہ اہم سنگ میل ہے جسے عبور کرنے میں تمام ساتھیوں کا ہی حصہ رہا ہے۔ میرا کئی دنوں سے خیال تھا کہ اس اہم موقع پر دو خصوصی توسیع اردو ویکیپیڈیا پر نصب کی جائے؛ ویکی محبت اور توسیع برائے انتخاب (جس کے ذریعہ مضامین کتابی اور پی ڈی ایف شکل میں محفوظ کیے جاتے ہیں؛ انگریزی ویکی میں بائیں قائمہ میں موجود print/export کے تحت دیکھا جاسکتا ہے)۔ جن میں ویکی محبت تو کامیابی سے نصب ہوچکی ہے، کیا دوسری توسیع کے لیے رائے شماری کا آغاز کیا جائے؟ --محمد شعیب 17:06, 28 اکتوبر 2012 (UTC)

رائے شماری برائے تنصیب توسیع انتخاب[ترمیم]

تمام احباب کی رائے یہاں درکار ہے۔ --محمد شعیب 18:24, 28 اکتوبر 2012 (UTC)

اردو ویکیپیڈیا: تبادلۂ خیال برائے توسیع و ترویج[ترمیم]

اردو ویکیپیڈیا کے بیس ہزاری ہدف کو عبور کرنے کے وقت عربی ویکیپیڈیا نے 2 لاکھ صفحات کا ہدف پورا کیا اور اس وقت وہاں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نہ جانے اردو ویکیپیڈیا کب اس ہفت خواں کو سر کرے گا۔ مختلف ویکیپیڈیاز اپنے مواد میں اضافہ کے لیے ایک منصوبہ بند کوشش کررہے ہیں، تعلیمی جامعات اور اداروں میں جاکر طلباء کو ویکیپیڈیا کے جانب راغب کرنے اور اس سلسلہ میں ان کی رہنمائی کرنے کے لیے باقاعدہ سفراء مقرر ہیں؛ اس کی وجہ سے خاصی ہلچل بھی پیدا ہوئی ہے (اس منصوبہ کی تفصیلات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں)۔ کیا اردو ویکی کے پاس کوئی اس طرح کا منصوبہ نہیں ہے؟ یا نہیں بنایا جاسکتا؟ اتنی بڑی تعداد میں اردو بولنے والے افراد اردو جامعات اور دانشگاہوں میں زیر تعلیم یا فریضۂ تدریس سے منسلک ہیں لیکن اردو ویکیپیڈیا بالکل خالی پڑا ہوا ہے۔ اب تک محض بیس ہزار صفحات!! صارفین سے گذارش ہے کہ اس گفتگو میں شرکت فرمائیں اور اردو ویکی کی ترویج اور توسیع کی ممکنہ شکلوں اور منصوبوں پر اظہار رائے کریں۔--محمد شعیب 09:30, 29 اکتوبر 2012 (UTC)

اس مقصد کے لئے میں سب سے پہلے میں حاضر ہوں اور میں چونکہ آج کل فارغ ہوں تو اس طرف میں بھرپور توجہ دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ جامعات اور دانشگاہوں میں جا کر میں اردو وکیپیڈیا پر نئے صارفین کی آمد کی کوشش کرتا ہوں اور جلد ہی میں یہ کام اپنے شہر، جڑانوالہ اور فیصل آباد سے شروع کرتا ہوں۔ اس کے لئے کچھ آراء اور تجاویز میسر آ جائیں تو بہتر کام کیا جا سکتا ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 18:49, 29 اکتوبر 2012 (UTC)
ساجد بھائی یہ تو نہیں معلوم کے یہاں سے کچھ مفید افکار دستیاب ہو سکیں یا نہیں، عرصہ قبل کراچی میں ایک ملاقات ہوئی تھی جس میں اہم رکن ہمارے فہد بھائی تھے۔ اس صفحے ویکیپیڈیا:میل ملاپ پر جو کراچی 1 اور 2 ہیں ان کے تبادلۂ خیال پر شاید کچھ مواد دستیاب ہو جائے؛ مزید یہ کے اس معاملے میں فہد بھائی ہی کی رائے سب سے اہم ہوگی۔ خاکسار کا تو ایک مشورہ ہے کہ آپ کا وہ وقت جو کہ دس افراد کو وضاحتیں پیش کرکے صارفین بنانے میں صرف ہوگا اس کی زیادہ ضرورت اس دائرۃ المعارف کے صفحات کو ہے؛ یہ میری رائے ہے جو غلط بھی ہوسکتی ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 00:22, 30 اکتوبر 2012 (UTC)
میرے خیال میں ایک اور بھی بہت اہم مسئلہ ہے وہ کہ کہ جامعات و دانشگاہوں میں جو شمارندے دستیاب ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی میرے خیال میں 80فیصد شمارندوں پر تختۂ کلید نصب نہیں ہوتا اس لئے وہ اردو میں لکھ بھی نہیں سکتے۔ اور تقریبا اتنے نہیں تو 70فیصد شمارندہ استعمال کرنے والے صارفین (بالخصوص پاکستان میں) شمارندے پر اردو لکھنا بھی نہیں جانتے۔ اس کے لئے اگر مقامی وسیط کا استعمال کیا جائے تو بہتر رہے گا یا پھر جامعات و دانشگاہوں کے تختۂ اطلاع (Notice boards) پر اردو وکیپیڈیا کے بارے میں ایک تعارفی پیغام چسپاں کر دیا جائے اور اخبارات میں کوئی ایک آدھ خبر بھی اسی سلسلے میں شائع کروا دی جائے تا کہ لوگوں کو اردو وکی کا تعارف حاصل ہو سکے۔ یہ ایک قابل عمل صورت ہو سکتی ہے۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 08:02, 30 اکتوبر 2012 (UTC)
کلیدی تختہ اگر نصب نہ بھی ہو تو اردو ویکی میں کلیدی تختہ آزمائشی کو فعال کرکے اکثر متصفحات میں اردو آسانی سے لکھی جاسکتی ہے۔ یہ سہولت بھی ذہن میں رکھیں۔ --محمد شعیب 06:35, 31 اکتوبر 2012 (UTC)
میری چند آراء ملاحظہ کیجئے:
  • اُردُو تختۂ کلید کا ایک متبادل: گوگل ٹرانسیلٹ کھولیں اور اُوپر دی گئی ترجُماتی ترجیحات میں ”اُردُو ← بجانب ← انگریزی“ درج کریں یا پھر یکساں حاصلِ تاثير کیلئے یہاں طق کریں۔ اِس طرح، آپ کے پاس اُردُو لکھنے کے تین آسان طریقے عیاں ہو جاتے ہیں:
    1. اُردُو زبان میں اپنے تختۂ کلید پر لکھنے کی سہولت (جو کہ وہ ہی لکھ سکتا ہے جسے اُردُو تختۂ کلید سے واقفيت ہو)؛
    2. اپنے تختۂ کلید پر فونیٹک ٹائپنگ (phonetic typing) کی مدد سے انگریزی میں حرف لکھنا شروع کریں جو کہ خود بخود اُردُو میں تبدیل ہو جاتے ہیں؛ مثلا، wikipedia لکھنے سے لفظ وکیپیڈیا حاصل ہو جاتا ہے؛ اور،
    3. اِسی خانے میں ورچوئل تختۂ کلید (virtual keyboard) کا بٹن دبایئں اور اِسے کھول کر لکھنا شروع کر دیں۔
  • ہفتہ بہ ہفتہ کراؤڈ سورسنگ (crowd sourcing): یہ ایک ایسا سماجی عمل ہے جہاں مُختلف لوگ مِل کر کسی ایک چیز پر غور کرتے ہیں اور اِسکی تخلیق یا تدوین میں حِصّہ ڈالتے ہیں۔ انگریزی وکیپیڈیا اِس کی ایک مثال ہے لیکن اُردُو وکیپیڈیا نہیں۔ وہ اِسلئے کیونکہ ہم سب مِل کر ایک ہی منصوبے پر کام نہیں کر رہے۔ کوئی سانچے بناتا پھرتا ہے، کوئی معمولی ترامیم کرتا پھرتا ہے، کوئی اِسلامی مضامین پر ہی لکھتا ہے، کوئی جغرافیہ پر کام کرتا پھرتا ہے تو کوئی ادب پر۔ کسی ایک کے لِکھے مضمون کو تو اگلا بیک وقت ہاتھ ہی نہیں لگاتا۔
    ہم سب کو مہینے کے دو ہفتے کسی ایک مخصوص کام کیلئے مقرر کرنے چاہیے؛ مثلاً، ایک ہفتے سب مِل کر صرف جغرافیہ (ملکوں، شہروں، وغیرہ) پر کام کریں، اور پھر ایک ہفتہ سب کسی نئے موضوع یا عمل پر غور کریں گے، مثلا زمرہ بندی یا سانچہ سازی، یا جاپانی ادب وغیرہ۔
    پھر ہفتے کے اختتام پر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایک موضوع میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔ جب سب ایک ہی چیز پر کام کر رہے ہوں گے تو رائے شماری بھی مزید آسان ہو جائے گی۔ — ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 18:25, 31 اکتوبر 2012 (UTC)
یہاں آپ سب کی توجہ درکار ہے — ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 00:17, 1 نومبر 2012 (UTC)

توجہ درکار[ترمیم]

دائرۃ المعارف کی صارفی سطح البین کے رموز میں متعدد اضافے کئے گئے ہیں؛ ایک بات پر توجہ دی جانے کی ضرورت ہے کہ ان سے صفحات کے خدوخال میں کوئی معیوب صورت تو پیدا نہیں ہوتی؟ فی الحال تو ایک عجیب کیفیت یہ سامنے آرہی ہے کہ حالیہ تبدیلیاں اور تلاش کرنے کے نتائج (اور بعض اوقات دیگر صفحات پر بھی) bottom scrollbar آجاتی ہے جس کو بائیں جانب کھسکانے پر خالی جگہ کے سوا کچھ نہیں آتا۔ بعض اوقات یوں بھی ہوتا ہے کہ اس scrollbar کے صفحے درمیان پر نمودار ہونے کی وجہ سے صفحے کا دائیں قائمہ ہی غائب ہو جاتا ہے ہے (گویا کہ صفحہ کٹ جاتا ہے)۔ یہ معاملہ فوری توجہ چاہتا ہے جن منتظمین نے ان رموز میں اضافہ فرمایا ہے ان سے گذارش ہے کہ اس کو جس قدر جلد ممکن ہو درست کرنے کی کوشش فرمائیں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 00:12, 30 اکتوبر 2012 (UTC)

سمرقندی بھائی، کیا کوئی screenshot لے کر بتا سکتے؟ تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔ نیز کسی اور صارف کے ساتھ یہ مسئلہ ہو تو بتائیں۔ --محمد شعیب 01:30, 30 اکتوبر 2012 (UTC)
جی میرے ساتھ بھی یہی معاملہ پیش آ چکا ہے لیکن میں اپنی کم علمی کی وجہ سے شاید اس کو اپنے شمارندے کی خرابی سمجھ کر نظر انداز کر بیٹھا۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 08:04, 30 اکتوبر 2012 (UTC)
اب بتائیں کیا یہ مسئلہ باقی ہے؟ --محمد شعیب 20:24, 1 نومبر 2012 (UTC)

غیر مستعمل تصاویر کی حذف شدگی[ترمیم]

ویکیپیڈیا میں غیرمستعمل تصاویر کی ایک ماہ سے زائد رکھنے کی ممانعت ہے، ایسی تصاویر کومنز پر رکھی جانی چاہیے۔ اس حکمت عملی کی تحت ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کی رو سے شعیب روبہ پہلے مرحلہ میں ایسی غیر مستعمل تصاویر کے صفحہ پر {{غیر مستعمل تصاویر}} کا سانچہ چسپاں کریگا اور ان تصاویز کو زبراثقال کرنے والے صارفین کے تبادلۂ خیال صفحات پر تنبیہی پیغام دے گا کہ براہ کرم اپنی تصاویر کومنز پر منتقل کردیں۔ دوسرے مرحلہ میں (تقریباً 15 دن بعد) یہ روبہ ان تصاویر کو حذف کردے گا جو کومنز پر منتقل ہوچکی ہوں لیکن اردو ویکیپیڈیا سے حذف نہ ہوسکی ہوں۔ تیسرے مرحلہ میں (ایک ماہ بعد) غیر مستعمل تصاویر کلی طور پر حذف کردے گا۔ امید ہے احباب برا نہیں منائیں گے کہ یہ ویکیپیڈِیا کا اصول ہے۔ --محمد شعیب 05:05, 5 نومبر 2012 (UTC)

رائے شماری برائے تبدیلی نام[ترمیم]

تمام احباب کی رائے یہاں درکار ہے۔ --محمد شعیب 20:50, 5 نومبر 2012 (UTC)

  • صفحہ اردو غیر اردو کو حذف کیا ہے، مضمون اپنا مقصد حاصل نہیں کر پا رہا تھا اور مکمل ناکام تھا۔ اگر کوئی منتظم اس کو واپس کرنے کی سعی فرمائے تو گذارش ہے کہ اس کو تاریخچہ کے بغیر مکمل اپنے نام اور اپنی ذمہ داری پر واپس کرے؛ سمرقندی عوامی رائے کے احترام اور مضمون کی اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکامی کی بنا پر اس کو حذف کر چکا ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 00:23, 6 نومبر 2012 (UTC)
  • مذکورہ بالا پیغام اور یادآوری کو مضمون آسان اردو کے لیے بھی نافذ سمجھا جائے جس کی حذف شدگی کچھ دیر بعد عمل میں آئی۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 00:27, 6 نومبر 2012 (UTC)

ہفتہ بہ ہفتہ منصوبہ برائے فلکیات[ترمیم]

آپ بھائیوں سے میری ایک اِلتجا ہے۔ کُچھ عرصہ قبل، میں نے ایک تجویز پیش کی تھی۔ اِس پر خود عمل کرتے ہوئے میں نے اِس ہفتے کیلئے فلکیات کے موضوع کا تعین کیا تھا۔ چنانچہ، اِس منصوبے کے تحت میں نے فلکیات سے متعلق دیگر مضامین پر کام کرنا شروع کر دیا ہے؛ ساتھ میں باب:فلکیات کو بھی تخلیق کیا ہے۔ آپ سب سے گُزارش ہے کہ اس عمل میں میرا ہاتھ بٹایئں – ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 01:35, 6 نومبر 2012 (UTC)

خودکار زمرہ بندی[ترمیم]

اردو ویکیپیڈیا پر خودکار زمرہ بندی کا آغاز کیا گیا ہے، یہ کام شعیب روبہ کے ذریعہ انجام پارہا ہے۔ اس کی وجہ سے جن مضامین میں زمرہ جات موجود نہیں تھے یا کم تھے اس کی تکمیل ہورہی ہے۔ --محمد شعیب 16:16, 7 نومبر 2012 (UTC)

منتقلی زمرہ جات[ترمیم]

اب تک یہ مسئلہ چلا آتا تھا کہ اگر زمرہ کو کسی نام کے جانب منتقل کرنا ہو تو دیگر صفحات ومضامین کی طرح یہ منتقل نہیں ہوتا تھا، اس ضمن میں ایک کوشش کی گئی ہے۔ ایک آلہ بنایا گیا ہے جس کے ذریعہ زمرہ جاتی صفحات میں بھی منتقل کریں کا اختیار آتا ہے اور زمرہ جات منتقل ہوجاتے ہیں۔ تاہم یہ ایک ابتدائی کوشش ہے، اس کا استعمال کریں اور جو خرابیاں نظر آئیں ان سے آگاہ فرمائیں۔ --محمد شعیب 19:20, 8 نومبر 2012 (UTC)

خودکار مضمون نویسی[ترمیم]

خودکار طور پر روبہ کے ذریعہ مضامین کی تخلیق کا آغاز کردیا گیا ہے، اس کام کے لیے میں نے فارسی ویکیپیڈیا کے صارف درفش کاویانی کی خدمات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے اپنے روبہ کے ذریعہ اس کام کو انجام دینا شروع کردیا ہے، فی الحال روبہ دنیا بھر کے آبشار پر مضامین لکھ رہا ہے جو میرے اندازہ کے مطابق 500 سے زائد مقالات پر ختم ہوگا۔ شروع میں ہم دونوں نے مل کر روبہ کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے تجرباتی مضامین بذریعہ روبہ تحریر کروائے جو درج ذیل ہیں:

کارکردگی پر اطمینان ہوجانے کے بعد روبہ کو مکمل خودکار کردیا گیا، تا دم تحریر روبہ نہ جانے کتنے مضامین تحریر کرچکا ہوگا۔ جو بھی خرابیاں نظر آئیں وہ تمام سانچوں کی تھیں جنہیں درست کیا جارہا ہے۔ تمام احباب کی رائے کا انتظار ہے۔ --محمد شعیب 16:57, 9 نومبر 2012 (UTC)

  • میں نہیں سمجھتا کہ خودکار روبہ جات کا اندھا دھند استعمال ویکیپیڈیا کی کوئی بڑی خدمت ہوگی؛ ان روبہ جات کی ترامیم (جن میں اغلاط کا احتمال بھی ہے) پر نظر رکھنا نا ممکن ہے۔ مجھے آئے دن صارفی سطح البین پر ایک نئے روپ اور ایک نئے مسئلے کا سامنا ہونے لگا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ کوئی بھی روبہ ہو اس کو بہت عرصے تک تھوڑا تھوڑا کام دے کر استعمال میں لایا جائے تو بہتر ہے۔ جو باغ مالی ایک ایک پودا سنوار کر ہاتھ سے بناتے ہیں وہ آج بھی ان باغات کی نسبت بہت حسین ہوتے ہیں جو گھانس کاٹنے والی آٹومیٹک مشینیں چلا کر تیار کیے گئے ہوں۔ کیا واقعی ہمارے ساتھیوں نے اس دائرۃ المعارف کو روبوں کے رحم و کرم پر ڈال دیا ہے؟ اگر آپ حضرات کے پاس وقت کم ہے تو برائے کرم کم وقت کے لیے ہی آئیے! لیکن بذات خود آئیے اپنے روبوں کو نا بھیجیئے۔ میں نے بہت مرتبہ اور جگہ جگہ کہا ہے کہ عقلمندی کا تقاضہ ہے کہ تحمل سے کام لیا جائے، اگر ہمارے پاس پچاس ہزار کا عدد نہیں تو نہ سہی! عدد سے زیادہ معیار اہم ہے۔ مجھے دستخط سمیت تمام اقسام کے تدوینی خانے غائب ملے ہیں اس لیے ہاتھ سے نام لکھ رہا ہوں۔ سمرقندی
سمرقندی بھائی، وقت کم نہیں ہے میں تو آج کل دن بھر ویکیپیڈیا پر ہوتا ہوں، روبہ کی کارکردگی پہلے جانچی جاتی ہے اس کے بعد ہی اسے مکمل خودکار کیا جاتا ہے۔ اور جتنے بھی روبہ جات ہیں وہ عرصہ سے مختلف ویکیپیڈیاز پر مصروف عمل ہیں اس لیے ان کی کارکردگی زیادہ مشکوک نہیں ہوسکتی کہ ہم تھوڑا تھوڑا کام دے کر استعمال میں لائیں۔ اور یہ دائرۃ المعارف اب بھی روبوں کے رحم وکرم پر نہیں ہے بلکہ ان سے اصلاح وتعمیز کا کام لیا جارہا ہے، ہزاروں اغلاط املاء، شکستہ رجوع مکررات، ویکی تدوین کی خود میرے روبہ نے درست کی ہیں، زمرہ جات داخل کرنے کا کام جو روبہ کررہا ہے کیا وہ ہم میں سے کوئی اتنی دلجمعی اور مہارت سے کرسکتا ہے؟ اور مجھے نہیں پتہ کہ صارفی سطح البین کے مسائل کا سامنا صرف آپ کو ہی کیوں ہے جبکہ میں خود وہی جلد استعمال کرتا ہوں جو آپ کرتے ہیں، اس کے باوجود میں نے مختلف حجم کے شمارندوں اور آغوشیہ پر جانچا، خارج نوشتہ ہوکر بھی داخل نوشتہ ہوکر بھی۔ حتی کہ mobile میں بھی اس قسم کے مسائل نہیں پیش آئے مجھے۔ پھر میں نے ثاقب بھائی سے درخواست کی ان کو بھی کچھ نہیں محسوس ہوا۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری معروضات کا برا نہیں منائیں گے، ہم سب آپ کا اور آپ کی خدمات کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ میں نے آپ کی رائے کو ہمیشہ ترجیح دی ہے لیکن جب کوئی مسئلہ پیش ہی نہ آرہا ہو تو میں کیا کرسکتا ہوں۔ --محمد شعیب 06:46, 10 نومبر 2012 (UTC)
  • جی بہتر شعیب بھائی، میرا computer ہی مسئلہ کر رہا ہوگا، اب اس نے edit box کے تمام button ہی غائب کر دیئے؛ خیر۔ سمرقندی
آپ اپنی ترجیحات سے دوبارہ غیر فعال پھر فعال کرکے دیکھیں اسے، شاید مسئلہ حل ہوجائے یا متصفح میں جاوا اسکرپٹ غیر فعال اور فعال کرکے دیکھیں۔ --محمد شعیب 07:28, 10 نومبر 2012 (UTC)
شعیب بھائی، سمرقندی بھائی کی بات سے دلبرداشتہ نہ ہوں، وہ اس کارواں کے بہت ممیز قسم کے امیر ہیں۔ انہوں نے اردو وکیپیڈیا کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور یہ پودا انہوں نے اپنے ہاتھ سے لگایا اور اس کی لمبے عرصے تک آبیاری کی۔ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ مبادا اردو وکیپیڈیا کا معیار ان روبالات کی وجہ سے برباد ہو جائے۔ میں نے اپنے تعارف میں تقریبا دو تین برس پہلے یہی کہا تھا کہ میں اردو وکی میں پنجابی وکی کو چھوڑ کر محض اسی لئے آیا ہوں کہ یہاں معیار ہے۔ اسی معیار کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
جہاں تک روبالات کی ترامیم کا تعلق ہے تو مجھے تو فی الحال ان میں کوئی قباحت نظر نہیں آئی۔ خود کار مضامین جو روبالہ نے لکھے ہیں وہ بھی میں نے دیکھے ہیں وہ بھی درست حالت میں ہیں اور کوئی خاص نقص نظر نہیں آیا۔ سمرقندی بھائی سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کو جن مسائل کا سامنا ہو رہا ہے وہ بتا دیں ہم مل کر ان کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
روبالہ کے خودکار مضامین پر میری بھی گہری نظر تھی، جیسے ہی روبہ نے مضامین تخلیق کئے میں نے دیکھے اور ساتھ ہی ان کا تنقیدی جائزہ بھی لیا کوئی قباحت نظر نہیں آئی سوائے ایک سانچے کے جس کا شعیب بھائی نے بھی ذکر کیا۔ میرے خیال میں اس کو جاری رہنا چاہیے، انشاءاللہ بہتر ہو گا۔--ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 08:38, 10 نومبر 2012 (UTC)
اس بات کی بھی وضاحت کرتا چلوں کہ تخلیق مضامین کے ساتھ ساتھ دیگر روبہ جات ان تمام مضامین میں بین الوکی روابط اور زمرہ جات کا اضافہ کررہے تھے۔ --محمد شعیب 08:54, 10 نومبر 2012 (UTC)
  • بہت شکریہ، اگر آپ ساتھی روبہ جات کی ترامیم پر نظر رکھے ہوئے ہیں تو تسلی کا سامان ہوا، ایک تشویش تھی جو کہہ دی، کسی ساتھی کی دل شکنی مقصود نا تھی، پھر بھی معذرت چاہتا ہوں۔ سمرقندی

دو گذارشات تمام صارفین سے[ترمیم]

اردو ویکیپیڈیا پر حصول اختیارات (منتظم، مامور اداری) کے لیے رائے شماری کا اب تک پرانا انداز ہی جاری تھا، اس ضمن میں نہ اصول کی تنقیح کی گئی تھی نہ معیارات متعین کیے گئے تھے؛ اب یہ کمی پوری کردی گئی ہے۔ ویکیپیڈیا:منتظمین/معیارات اور ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری کے نام سے صفحات بنائے گئے ہیں اور تمام اصول وضوابط کو از سر نو منقح کیا گیا ہے۔

رائے شماری کے لیے اب علیحدہ صفحات بنائے جائیں گے، مثال کے طور پر

ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/صارف نام

پھر اس پر رائے شماری ہوگی؛ رائے شماری ختم ہونے کے بعد اس رائے شماری کو یہاں محفوظ کردیا جائے گا۔

دوسری گذارش یہ ہے کہ جن ساتھیوں کو ایسے کاموں کی ضرورت ہو جن میں منتظمین کی مداخلت ناگزیر ہے جیسے حذف شدگی وغیرہ، تو اس کے لیے کسی مخصوص منتظم کے تبادلۂ خیال صفحہ پر پیغام دینے کے بجائے یہاں اپنا پیغام تحریر کریں۔ حذف کی درخواست ہو تو حذف کے صفحہ پر، اس طرح موضوع کے لحاظ سے علیحدہ علیحدہ صفحات پر پیش کریں۔ تاکہ یہ درخواستیں تمام ویکیپیڈیا کے سامنے رہے اور اس کا ریکارڈ محفوظ رہے۔

امید ہے اب تمام احباب ان گذارشات پر عمل پیرا ہونگے۔ --محمد شعیب 20:06, 15 نومبر 2012 (UTC)

سطح البینی تبدیلی[ترمیم]

میرے شمارندہ کا منظر

اردو ویکیپیڈیا کے vector skin میں دائیں قائمہ نیز شارہ (logo) کی چوڑائی انتہائی زیادہ ہے، اتنی چورائی کسی بھی ویکیپیڈیا میں نہیں ہے، اور یہ چوڑائی کچھ بدنما بھی محسوس ہوتی ہے۔ لہذا میرا ارادہ ہے کہ درج ذیل ترمیز کو یہاں شامل کروں تاکہ یہ چوڑائی کچھ کم ہو۔ تمام احباب سے گذارش ہے کہ اس ترمیز کو اس صفحہ میں بطور تجربہ رکھیں اور صفحہ کو محفوظ کرلیں، اور نتیجہ کے مطابق (آیا پہلے سے بہتر نظر آرہا ہے یا مزید خراب ہوگیا ہے) تائید یا تنقید کے ذریعہ رائے شماری میں حصہ لیں۔

#mw-panel {width: 7em !important;}
#p-logo a {background-size: 5em; width: 5em;}
#content {margin-right: 8em !important;}
#mw-head {width: 105.7% !important;}
#footer {margin-right: 8em !important;}

—خادم— تبادلۂ خیال 17:58, 23 نومبر 2012 (UTC)

سطح البین میں اس چوڑائی کا تذکرہ میں نے بھی کہیں پہلے کیا تھا لیکن بات آئی گئی ہوگئی؛ اب آپ نے اس معاملے کی جانب توجہ دی تو خوشی محسوس ہوئی کے یہ معاملہ طویل عرصہ رہنے کے بعد اب شاید درست ہو جائے۔ اور بھی متعدد خامیاں بعض اوقات سطح البین میں نظر آتی ہیں جو ابھی یاد نہیں آرہیں، کبھی استعمال پر سامنے آئیں تو آپ کی توجہ کے لیے عرض کروں گا۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 03:56, 24 نومبر 2012 (UTC)
دو تصاویر زبر اثقال کی ہیں؛ اول اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں ہے اور دوم معینہ نویسے میں ہے۔ دونوں میں دائیں بالائی جانب صفحہ عنوان بیجا ہو جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے safari اور fire fox میں درست نظر آتا ہو (کیونکہ آپ کی بالائی تصویر میں یہ نقص نہیں آرہا جو کہ IE میں آتا ہے)۔ میں نے نقص کو سرخ دائرے میں کر دیا ہے۔ اور فی الحال میرے پاس IE میں مندرجہ ذیل ترمیز کچھ بہتر نظر آتی ہے۔ مذکورہ بالا تصاویر کو جب ضرورت نا رہے ہو حذف فرما دیجیے گا۔
textarea {font-family: "Arial", "Courier New" !important;}
#mw-panel {width: 8em !important;}
#p-logo a {background-size: 5em; width: 6.2em;}
#content {margin-right: 7em !important;}
#mw-head {width: 103.5% !important;}
#footer {margin-right: 8em !important;}
بہت بہتر سمرقندی بھائی، کیا کوئی اور ساتھی اوپر موجود دونوں ترمیز کا تجربہ IE میں کرکے نتیجہ سے مطلع کرسکتا ہے؟ تاکہ IE کے لیے کوئی متفقہ ترمیز منتخب کرلی جائے۔ —خادم— تبادلۂ خیال 06:53, 24 نومبر 2012 (UTC)
آئی ای کا منظر میرے شمارندہ میں
سمرقندی بھائی کی فراہم کردہ ترمیز کا میں نے آئی ای میں تجربہ کیا، جس کی تصویر ملاحظہ فرمائیں۔ اس میں جہاں صفحہ صارف تحریر ہے وہاں دائیں قائمہ کا خط ہٹا ہوا ہے، جس کے جانب سمرقندی بھائی نے تصاویر کے ذریعہ اشارہ کیا ہے؛ چنانچہ ترمیز میں تھوڑی سی تبدیلی کی تو یہ درست نظر آرہا ہے۔
#mw-head {width: 105.5% !important;}

—خادم— تبادلۂ خیال 07:32, 24 نومبر 2012 (UTC)

چند گذارشات

دائیں قائمہ میں کلمہ؛ یہاں کس کا ربطہ ہے ہے کو مختصر کر کے؛ متعلقہ صفحات کر دیا جائے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 04:36, 24 نومبر 2012 (UTC)

YesY تکمیل۔ —خادم— تبادلۂ خیال 06:53, 24 نومبر 2012 (UTC)

تائید۔ اچھا قدم ہے۔ صفحات کے لیے زیادہ جگہ ہو گی۔ خاص کر چھوٹے شمارندی تظاہرہ والے صارفین کافی فرق محسوس کریں گے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:37, 24 نومبر 2012 (UTC)
اچھی بات ہے، پہلے سے زیادہ بہتر نظر آ رہا ہے اور دائین قائمہ کو چوڑائی کم ہونے سے textareaa میں زیادہ مواد نظر آ سکتا ہے۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 07:33, 24 نومبر 2012 (UTC)
تنقید- اس تبدیلی سے دائیں قائمہ کے عنوانات دو لاین میں تقسیم ہوجاین گے اور یہ مناسب نہیں، صفحہ اول کا پہلا والا ورژن ہی درست ہے اسے نہ چھیڑا جایے تو مناسب ہوگا -- رحمت عزیز چترالی 05:39, 26 نومبر 2012 (UTC)
میں آپ کی بات ہی نہیں سمجھا۔ یہ عنوانات تو اب بھی دو سطر میں تقسیم ہیں۔ ذرا تفصیلی وضاحت فرمائیں۔ —خادم— تبادلۂ خیال 07:45, 26 نومبر 2012 (UTC)

اب فرمائیں:

تائید صفحہ پر لوگو کافی چوڑا ہے۔ اسے بہتر ہے کہ چھوٹا کر دیا جائے :)--قیصرانی (تبادلۂ خیال) 09:44, 27 نومبر 2012 (UTC)
/* For IE */
#mw-panel {width: 6em !important;}
#p-logo a {background-size: 5em; width: 6em;}
#content {margin-right: 8em !important;}
#mw-head {width: 105.8% !important;}
#footer {margin-right: 8em !important;}

/* For browsers other than IE */
html>body #mw-panel {width: 6em !important;}
html>body #p-logo a {background-size: 5em; width: 6em;}
html>body #content {margin-right: 8em !important;}
html>body #mw-head {width: 105.8% !important;}
html>body #footer {margin-right: 8em !important;}

—خادم— تبادلۂ خیال 07:45, 26 نومبر 2012 (UTC)

مجھے تو یہ تبدیلیاں اچھی لگی ہیں۔ لیکن ایک چھوٹا مسلہ نظر آ رہا ہے ابھی بھی۔ یہاں ملاحظہ کریں۔ یہ میرے کمپیوٹر کا سکرین شاٹ ہے۔ --عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ 03:49, 27 نومبر 2012 (UTC)
عادل بھائی، آپ کی ذاتی سی ایس ایس کا مسئلہ ہے۔ —خادم— تبادلۂ خیال 06:32, 27 نومبر 2012 (UTC)
میں درج بالا ترمیز کو تجرباتی طور پر داخل کررہا ہوں، اگر تجربہ کامیاب رہا تو فبہا ونعمت، ورنہ دوسرا حل سوچا جائے گا، یا بگزلا پر درخواست کردیں گے۔ —خادم— تبادلۂ خیال 06:32, 27 نومبر 2012 (UTC)
ترمیز داخل کردی گئی ہے، احباب کے جانب سے نتائج کا انتظار ہے، بالخصوص خارج نوشتہ ہوکر بھی ملاحظہ فرمائیے گا۔ —خادم— تبادلۂ خیال 06:36, 27 نومبر 2012 (UTC)

نتیجہ[ترمیم]

اوپر موجود مثبت رائے شماری سے حوصلہ پاکر درج بالا ترمیز تجرباتی طور پر داخل کی گئی تھی، لیکن تجربہ ناکام رہا اور اس ترمیز کی وجہ سے بعض اہم مسائل کا سامنا ہورہا ہے؛ اس لیے ترمیز نکال دی گئی۔ اب بگزلا پر ہی درخواست دینا ہوگا۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 08:51, 30 نومبر 2012 (UTC)

اردو پڑھنے والوں کیلۓ میرا پیغام![ترمیم]

عجیب بات ہے کہ اردو جو کہ دنیا کی دس بڑی زبانوں میں سے ایک ہے ۔ وکیپیدیا میں اسکا حصہ بہت کم ہے لہزا میری گزارش ہے کہ زیادہ زیادہ اردو میں نۓ مضامین لکھنے کی کوشش کریں۔ افضل علی ،پاکستان--182.183.215.160 16:10, 28 نومبر 2012 (UTC)

غار[ترمیم]

غار مذکر ہے یا مؤنث؟ ایشیاء کے غار ہونا چاہیے یا ایشیاء کی غاریں؟ رائے درکار ہے۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 11:47, 1 دسمبر 2012 (UTC)

غار مذکر ہے، اور مجھے ایشیاء کی غاریں زیادہ مناسب لگ رہا ہے۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 12:14, 1 دسمبر 2012 (UTC)
اگر غار مذکر ہے تو ایشیاء کی غاریں نہیں ایشیاء کے غار کے نام سے زمرہ بنے گا۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 13:30, 1 دسمبر 2012 (UTC)
جی ساجد بھائی، بہتر۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 16:12, 1 دسمبر 2012 (UTC)

ویکیپیڈیا میل ملاپ #52[ترمیم]

ویکیپیڈیا میل ملاپ #52 بمقام بنگلور "Wikidata"
آپ مدعو ہیں جسمانی یا مجازی شرکت کے لئے، وکی ڈیٹا پر تبصرہ جسے لڈا پنتسچر (LYDIA PINTSCHER) خطاب کرینگی- بمقام بنگلور (میل ملاپ- صفحہ) مورخہ 2 دسمبر 2012 (آج) بوقت شام 3 بجے۔

اگر آپ بعید المقام ہیں تو آپ یو ٹیوب (youtube) کے راست نشرکاری (live streaming) کے ذریعہ بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ میل ملاپ پر مزید جانکاری کےلئے "مجازی شرکت" قطعہ میں داخل نوشہ ہوں۔ بنگلور ویکیپیڈیا کی جانب سے --محمد انس علی (تبادلۂ خیال)

رائے شماری درآمد وبرآمد کنندگان کے اختیارات[ترمیم]

بسااوقات یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ کوئی صفحہ، ملف یا مضمون اپنے شمارندہ یا کسی دوسری ویکی سے اردو ویکی میں درآمد کرنا ہوتا ہے، اس کے لیے جن صارفین کو اس برآمدگی کی ضرورت پڑے تو انہیں وقتی (یا مستقل) درآمد کنندہ کے اختیارات تفویض کیے جاسکتے ہیں، تاہم اس کے لیے چونکہ ابھی میٹا پر درخواست دینی ہوتی ہے جس کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے، اور ہر مرتبہ صارف کی درخواست پر فوری یہ اختیار تفویض نہیں کیا جاسکتا، اس لیے بگ زلا پر درخواست دی گئی ہے کہ منتظمین (یا مامورین اداری) کو یہ اختیار دے دیا جائے کہ وہ کسی کو بھی درآمد کنندہ کا اختیار تفویض کرسکیں۔ اس کے لیے رائے شماری بھی درکار ہے، تاہم بگ زلا کے عہدیداران اس تبدیلی پر عمل کرنے میں مصروف ہیں۔ تمام صارفین سے درخواست ہے کہ براہ کرم اپنی آراء نیچے محفوظ فرمائیں۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 16:58, 7 دسمبر 2012 (م ع و)

تائید[ترمیم]

تنقید[ترمیم]

تبصرہ[ترمیم]

میں چونکہ وکیپیڈیا (خاص کر اردو وکیپیڈیا) کی دنیا میں نیا ہوں تو ان مسا ئل کے پیچ و خم سے پوری طرح واقف نہیں ہوں۔ لیکن یہ رائے کامن سنس کی بنیاد پر ٹھیک لگتی ہے اس لئے میں نے اس کی تائید کی ہے۔--Omer rajput (تبادلۂ خیال) 17:41, 7 دسمبر 2012 (م ع و)

نتیجہ[ترمیم]

اوپر موجود مثبت رائے شماری پر عمل کرتے ہوئے یہ تبدیلی کردی گئی، اور اب منتظمین کسی بھی صارف کو توثیق شدہ صارف اور مامورین اداری درآمدکار صارف کا درجہ اور اختیار تفویض کرسکتے ہیں۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 18:56, 12 دسمبر 2012 (م ع و)

راست زبراثقال ملف در کومنز[ترمیم]

کسی بھی ملف کو زبراثقال (upload) کرنا ہو تو سب سے بہتر یہی ہے کہ اسے کومنز پر کیا جائے، تاہم مقامی ویکی پر بھی اس کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ ابھی تک دائیں قائمہ میں صرف اردو ویکی پر زبراثقال کا ربط ہوتا تھا، اب اس کے ساتھ ساتھ کومنز کے ربط کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ کسی صارف کو کومنز پر جانا ہو تو براہ راست ویکی سے ہی جاسکے اور کوئی زحمت اور زیادہ وقت صرف نہ ہو امید ہے یہ اضافہ پسند آئے گا۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 20:59, 27 دسمبر 2012 (م ع و)

آلہ برائے حوالہ جات[ترمیم]

اکثر صارفین جب ویکیپیڈیا پر کوئی مضمون لکھتے ہیں اور اس میں حوالہ دینا ہو تو انہیں کافی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے، اس صورتحال سے اکثر مجھے واسطہ پڑا ہے۔ اس لیے اس کا حل یہ نکالا گیا کہ خانہ ترمیم میں ہی ایک ایسا اضافہ کردیا جائے خانوں کی صورت میں کہ صارف آسانی سے مطلوبہ معلومات پر کرے اور وہ حوالہ متن میں خودکار طور پر شامل ہوجائے۔ دیکھیے خانہ ترمیم میں اوپر کے جانب جہاں پیشرفتہ درج ہوتا ہے، اس کے دائیں جانب یہ تصویر نظر آرہی ہوگی اس پر طق کریں۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 20:59, 27 دسمبر 2012 (م ع و)

ویکیپیڈیا[ترمیم]

اردو ویکیپیڈیا پر کافی عرصہ سے دو چار لوگ ہی فعال تھے لیکن چند نئے صارفین آئے اور چھا گئے۔ خاص طور پر شعیب صاحب نے انتظامی امور اور نئی نئی متعارفات (جو دیگر ویکیپیڈیا تو استعمال کر رہے تھے لیکن اردو والے ان سے نا واقف تھے) متعارف کروائیں اور اردو ویکیپیڈیا کو جدید ترین ویکیپیڈیاؤں کا ہم پلہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ان کی تمام ترامیم اور متعارفات کے لئے اہم ترین منتظمین جن میں سمرقندی، اردوٹیکسٹ، کاشف عقیل شامل ہیں، نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا جو ان کے تمام اقدامات کی قبولیت کا غماز ہے۔ میں خاص طور پر شعیب بھائی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ طاہر بھائی نے نہایت اہم اضافے کیے ہیں ان کی بھی خدمات بے مثال ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں دوستوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور وہ اردو ویکیپیڈیا کے لئے ایسے ہی کام کرتے رہیں۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 10:30, 30 دسمبر 2012 (م ع و)

حوصلہ افزائی اور ذرہ نوازی کا شکریہ ساجد بھائی۔ اور ساتھ میں آپ کوبھی مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ آپ اس وقت ترامیم کے لحاظ سے اردو ویکی کے اول درجہ کے صارف ہیں۔ نیز طاہر بھائی کو خاص طور مبارک باد کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ میں انہوں نے اتنے گرانقدر اضافے کیے کہ بعض پرانے صارفین کے لیے بھی قابل رشک ہیں اور متحرک ساتھیوں میں سب سے بعد میں آنے کے باوجود ترامیم کے لحاظ سے اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں تیسرے مقام پر آچکے ہیں، اگر مستقبل میں ان کی ترامیم کی یہی رفتار رہی تو کوئی بعید نہیں کہ عالمی ویکیمیڈیا فہرست بلحاظ ترامیم میں بلند پایہ صارفین میں شامل ہوجائیں (یہ فہرست ویکیمیڈیا پر موجود ہوتی ہے)۔ اور اصلاً تو ساجد بھائی اور طاہر بھائی ہی کام کررہے ہیں۔ اللہ تعالی ان کی رفاقت ہمارے لیے طویل تر فرمائے آمین۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 16:42, 30 دسمبر 2012 (م ع و)