ویکیپیڈیا:دیوان عام (متفرقات)/وثق 3

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے



Translation request English -> Urdu

Logo Wiki Loves Monuments
Logo Wiki Loves Monuments

Hello, I am a member of the international team of Wiki Loves Monuments who takes care of the upload campaigns used with the picture contest Wiki Loves Monuments next month. For these upload campaigns we need to translate some templates into various languages so that as much as possible people can participate in their own language. Can you help us with translating some lines of text?

In Urdu we need translations for the following templates:

  1. Commons:Template:Wiki Loves Monuments 2013 (used on files to mark they are uploaded during the contest)
  2. Commons:Template:Upload campaign header Wiki Loves Monuments August (used above the upload wizard saying that the picture contest has not started yet)
    • To translate: Wiki Loves Monuments 2013 has not started yet.
    • To translate: Wiki Loves Monuments will start in September. You may still share your images, but they will not be eligible for the competition.
  3. Commons:Template:Upload campaign header Wiki Loves Monuments finished (used above the upload wizard saying that the picture contest is over)
    • To translate: Wiki Loves Monuments 2013 is closed.
    • To translate: You may still share your images, but they will not be part of the competition.
  4. Commons:Template:Upload campaign header Wiki Loves Monuments no contest (used above the upload wizard of a country which does not participate)
    • To translate: This country does not participate this year in Wiki Loves Monuments 2013.
    • To translate: You are welcome to upload pictures with this upload wizard, but they will not be part of the photo competition.
  5. Commons:Template:Upload campaign use Wiki Loves Monuments (used after someone has uploaded a file)
    • To translate: Thank you for submitting your photos to Wiki Loves Monuments.
    • To translate: Our volunteers will add photos to the relevant articles and lists.
  6. For a label above a field where uploaders can enter the (unique) identifier (code) of a monument:
    • To translate: Monument ID
  7. For above the upload wizard during September:
    • To translate: Wiki Loves Monuments 2013 Pakistan Upload Wizard.
    • To translate: Website of the contest
    • To translate: Other countries


You can translate the lines on Commons by creating a subpage with the translation, or put the translation below here or above under the English lines and I will create the subpage on Commons. The ones without a link should be translated here. I will visit this page the coming days. Thanks for the help! Romaine/Romaine (تبادلۂ خیال) 14:12, 5 اگست 2013 (م ع و)

All are translated now! Romaine (تبادلۂ خیال) 12:23, 7 اگست 2013 (م ع و)

عید مبارک

  • تمام ساتھیوں کو عید کی دلی مبارک باد۔ اللہ آپ سبھوں کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین Shahab (تبادلۂ خیال) 10:01, 9 اگست 2013 (م ع و)

صفحہ اول، خبرون مین

ویکیپیدیا کے محنتی لکھاریوں سے درخواست ہے کہ جو مضامین خبروں میں کی وجہ سے صفحہ اول پر آ جاتے ہیں، ان کو بہتر بنانے پر توجہ دین، تاکہ اردو ویکیپیڈیا کا عوامی تاثر بہتر ہو۔--Urdutext (تبادلۂ خیال) 04:22, 18 اگست 2013 (م ع و)

منتخب مضامین

موجودہ منتخب مضمون جو صفحہ_اول پر ہے کو وہاں پڑے تین ماہ ہونے کو ہیں۔ تین ماہ سے زیادہ کسی مضمون کو صفحہ اول پر رکھنا مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ مگر کسی نئے مضمون کو یہ درجہ دینے کی طرف کوئی پیش رفت اور دلچسپی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ بہت سے مضامین اس درجہ کے قریب ہیں، بس تھوڑا نوک پلک سنوارنے کی ضرورت ہے۔ فہرست یہاں٘ دیکھو۔ لکھاریوں سے درخواست ہے کہ کسی مضمون پر متفق ہویں اور پھر اس کو بہتر بنائیں تاکہ صفحہ اول پر یہ جگہ خالی نہ رہے۔ افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے کسی ایک مضمون پر متفق ہونا پہلے ضروری ہے تاکہ وقت اور وسائل کی بچت ہوئے اور آخری وقت میں بدمزگی سے بچا جا سکے۔ جس مضمون پر آپ کام کرنا چاہو اس پر یہاں صارفین کی رائے لے لو۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 04:40, 18 اگست 2013 (م ع و)

موجودہ منتخب مضمون زرکاغذ کا دورانیہ ختم ہونے کو ہے (تین ماہ کا عرصہ)۔ صاردفین سے درخواست ہے کہ کسی نئے مضمون کے انتخاب کے لیے اقدامات کریں۔ جیسا کہ اوپر بیان ہوا، بہت سے مضمون اس قابلیت کے قریب ہیں۔ میں دو مضامین عربی علم الاساطیر اور لیونہارڈ اویلر کی تجویز دے رہا ہوں، اس وجہ سے کہ ان مضامین کے (مرکزی) ذمہ دار (طاہر اور ذیشان) ویکیپیڈیا پر متحرک ہیں اور وہ مضمون کو منتخب بنانے کے تقاضے پورے کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک چُن لیں۔ یہ نہ ہو کہ صفحہ اول پر "منتخب مضمون" کا خانہ خالی چھوڑنا پڑے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 14:33, 22 اگست 2013 (م ع و)

قلمی دوستی از: پرویزعالم ناصری

قلمی دوستی ایک دلچسپ اور مفید مشغله ھیے. قلمی دوستی کے ذریعه اقوام عالم ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں. اس طرح قوموں کے درمیان اشتراک تعاون فروغ پاتا ھیے. مذھبی ہم آھنگی اور تھذیب و ثقافت میں اشتراک قائم کیا جاسکتا ھیے. صنعت و تجارت میں بھی نئی منڈیوں کا حصول بھی مختلف النوع اقوام کے درمیان میل جول سے آسان ھوجاتا ھیے. اشیاء صرف کے تبادله. فلموں موسیقی اور فنکاروں کا تبادله بھی قلمی دوستی کے ذریعه بننے والے تعلقات سے عین ممکن ھیے. یه مضمون پرویزعالم ناصری کے ذاتی نوشته سے اخذ کردھ ھیے.

وحدت الوجود، دوسری زبانوں سے لنک

ایک مضمون جو وحدت الوجود کے نام سے موجود ہے۔ اس کا عربی ربط وحدة الوجود سے ہے۔ اردو وحدت الوجود کا انگریزی لنک Sufi metaphysics سے ہے۔ عربی کے مضمون کا لنک انگریزی کے Pantheism سے ہے۔اس کے علاوہ ایک اردو لنک کائنات پرستی 62 صفحات میں ہے مگر وہ صفحہ بنا نہیں، منتظم صاحب مشورہ دیں، مجھے یہ مسئلہ سمجھ نہیں آیا کہ انٹر لنک درست کیوں نہیں۔ اور کائنات پرستی کو کیا وحدت الود سے لنک کر دوں؟ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:06, 15 ستمبر 2013 (م ع و)

میری رائے میں اردو مضمون وحدت الوجود میں انگریزی ربط Pantheism کر دیا جائے اور Sufi metaphysics سے ختم کر دیا جائے۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:17, 17 ستمبر 2013 (م ع و)

ہم ویکی پیڈیا کے سپاس گزار ہیں.

اردو زبان و ادب کی اس گراں قدر خدمت پر ہم تمام اھل اردو ویکیپیڈیا اردو کے بے حد شکر گزار ہیں اور احسان مند بھی. تمام عالمی سماجی ویب سائٹس جھاں دنیا بھر کی تھذیب و ثقافت کو روشناس عالم کررھی وھیں ویکی پیڈیا اردو اردو زبان و ادب, تھذیب و ثقافت کو چھار دانگ عالم میں پیش کر کے نه صرف یه که فروغ اردو کے لیے کام کر رھا ھیے بلکه اس زبان کو معدوم ھونے سے بھی بچا رھا ھیے. پاکستان کا الیکٹرونک میڈیا جس طرح اردو زبان کو تباھ و برباد کرنے پر آمادھ و بر سر پیکار نظر آتا ھیے وھ کسی سے پوشیدھ نہیں. راقم : پرویز عالم ناصری

برائے منتخب مضمون

میری طرف سے مضمون لیونہارڈ اویلر مکمل ہے۔ ذیشان صاحب ایک نظر دیکھ لیں۔ کوئی صاحب اگر املا وغیرہ کی طرف سے اگر اطمینان کر لیں تو بہت مفید ہو گا۔ اگر مضمون کو منتخب کرنے پر کوئی اعتراض ہو تو مطلع فرمائیں۔ اگر کوئی صاحب رائے شماری برائے منتخبی کروانا چاہیں تو کروا لیں۔ بصورت دیگر مضمون کو چند روز میں "منتخب مضمون" کا درجہ دے دیا جائے گا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 04:20, 27 اکتوبر 2013 (م ع و)

CIS-A2K Grant Report September 2012-June 2013

(Apologies for writing in English. You are welcome to translate this message)

Greetings! As many of you know that the Wikimedia Foundation approved a 22 month grant to the CIS-A2K. The aim of the grant is to support the growth of Wikimedia movement in India.
Please find the Grant Report for the first 10 months period here.
CIS-A2K will be happy to receive your feedback. Please let us know if you have any suggestions, questions and concerns about the report and our work. We would be glad to have this feedback here.
We are thankful to the Wikimedia community in India, Wikimedia India Chapter and the Wikimedia Foundation for actively engaging with our work. We will continue to work upon our deficiencies, failures and successes. Thanks! --مزمل (تبادلۂ خیال) 07:35, 6 نومبر 2013 (م ع و)

اردو وکی پیڈیا پیچھے کیوں؟

صفحہ تبادلۂ خیال صارف:امین اکبر سے نقل

ابھی ایک دوسرے صفحہ تبادلۂ خیال:الجزائر کےشہروں کے ڈاک رمز کے ربط پر اس حوالے سے گفتگو جاری تھی، میں نے سوچا اپنے تبادلہ خیال پر کر لیں۔
میرا اور طاہر بھائی کا موقف ہےکہ اردو وکی پر عام بول چال والی زبان کو استعمال کرنا چاہیے۔ جبکہ اردو ٹیکسٹ بھائی کا خیال ہے کہ
اخباری اردو اور کلمہ نویسی سے گریز کیا جائے اور صحیح اردو متبادل استعمال کیے جائیں۔ ویکیپیڈیا اک علمی وسیلہ ہے، غلط ممارست کی اصلاح اس کا حصہ ہے۔
اردو ویکی کے دیگر ویکی پیڈیا سے الگ ہونے کی وجوہات اردو ٹیکسٹ بھائی نے یہ بتائی
اردو ویکیپیڈیا کے پیچھے ہونے کی یہ وجہ پہلے بھی دی جاتی رہی ہے۔ دو مثالیں نیچے دی ہیں جس سے واضح ہو جائے گا کہ یہ خیال باطل ہے۔

  1. پہلی مثال عربی ویکیپیڈِیا کی ہے۔ وہاں انگریزی مضمون en:International Tennis Federation کا عنوان یوں ar:الاتحاد الدولي لكرة المضرب باندھا گیا ہے۔ عربی اصطلاحات ہی استعمال ہوتی ہیں، کلمہ نویسی بہت کم ہے۔ مضامین کی تعداد 250000 ہے، لکھنے والے بھی بڑی تعداد میں ہیں۔
  2. دوسری مثال پنجابی ویکیپیڈیا کی ہے۔ خالد محمود صاحب اردو اور انگریزی کو بہنیں سمجھتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر صفحہ اول کو وہ پہلا صفحہ کہنے کے حق میں تھے۔ یہاں سے ناراض ہو کر انھوں نے پنجابی ویکیپیڈیا کی بنیاد رکھی۔ وہاں انھوں نے لکھنے پر کوئی قید نہیں لگائی، حتی کہ ایک ہی لفظ مختلف ہجوں سے لکھا جاتا ہے، لکھاری کی مرضی ہے کہ وہ جو بھی ہجے چنے۔ عربی، فارسی الفاظ پر پابندی ہے، انگریزی کلمہ نویسی (بہنیں زبانیں) کی جاتی ہے۔ مضمامین کی تعداد تو انھوں نے اردو ویکیپیڈیا کے برابر کر لی ہے، مگر زیادہ تر ان کے اپنے ہی لکھے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ اکا دکا فرد ہی ان کے ساتھ شامل ہوئے۔

اخباری اردو لکھنے والے تو یہاں فرانسسی کی جگہ فرینچ لکھنا چاہتے ہیں، اصلاح کی کوشش کی جائے تو ناراض ہو جاتے ہیں۔ اب واضح ہو جانا چاہیے کہ اردو (یا پنجابی، سندھی، وغیرہ) ویکیپیڈیا پر لکھاریوں کی کم تعداد کی وجہ "لکھے موسی پڑھے خدا" نہیں، بلکہ قوم میں علم سے دوری ہے۔ وجہ تلاش کرنے کی بجائے کسی دوسرے کو الزام دینا آسان راستہ ہے۔

  • اب جہاں تک میرا خیال ہے کہ عربی وکی پیڈیا کے آگے ہونے کی وجہ نہیں ہے کہ وہ انگزیزی اصطلاحات کا عربی میں ترجمہ کرتے ہیں۔ بلکہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عربی 20 ممالک کی قومی زبان ہے۔ اردو کے مقابلے میں عربی کے علوم کو وکی پیڈیا کےلیے نہیں بلکہ عام استعمال کے لیے ہی یونی کوڈ میں تبدیل کر کے عام کر دیا گیا ہے۔ ایک پبلیشر نے تو 6 یا 7 ہزار کتابیں یونی کوڈ میں نیٹ پر ڈال دی ہیں۔ اس کے برعکس اردو کے حوالے سے لوگ علم پر سانپ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہمارے پبلیشر لکھاری کا کام چھاپتے ہوئے پوچھتے بھی نہیں مگر کمپوز کرنے پر ہی جملہ حقوق محفوظ لکھ دیتے ہیں۔

پنجابی وکی پیڈیا کے آگے ہوئے کی وجہ چاہے کچھ بھی ہو مگر اس میں بہت بڑا ہاتھ لکھنے کی آزادی کا بھی ہے۔اس کے بعد اردو کو دیکھیں۔ کیا اردو عربی اور پنجابی کی طرح کی زبان ہے؟ بالکل نہیں۔ اردو تو زبانوں کا مجموعہ ہے اور میرا دعویٰ ہے کہ یہ ہمیشہ اپنے ارتقائی مراحل میں رہے گی۔میں نے قدیم اردو جسے متروک اردو کہنا بہتر ہو گا دیکھی ہوئی ہے۔ وہ آپ ایم اے اردو کے طالب علم کو بھی دکھا دیں تو اس کے پلے نہیں پڑے گی۔
آج انگریزی کے عالمی زبان ہونے کی وجہ سے اردو انگریزی زبان کے الفاظ کو بہت تیزی سے خو د میں سمو رہی ہے، اس روایت کو دیکھتے ہوئے میڈیا خود کو عصر حاضر کی اردو سے جڑا رکھنے کے لیے وہی اردو استعمال کر رہا ہے جو عام معاشرے میں رائج ہے۔
دوسرا ہم یہ کیوں دیکھتے ہیں کہ فلاں وکی پیڈیا یہ کر رہا ہے اور فلاں یہ کر رہا ہے۔سیدھی سادھی پالیسی وکی پیڈیا نے متعارف کرا دی ہے کہ ہر وکی پیڈیا کے ایڈمن اپنے حساب سے پالیسی بنائیں۔ انگریزی وکی پر وکی پیڈیا کے صفحے میں نیچر اور پھر ایڈیٹنگ میں انہوں نے مثال دی ہے کہ جرمن وکی والے چاہتے ہیں کہ ان کے وکی میں مضامین پہلے منظور ہوں پھر شائع ہو اس لیے وہ فورا مضمون شائع نہیں کرتے۔ تو بھائی اردو وکی پیڈیا والے لکیر کے فقیر کیوں کہ فلاں وکی یہ کر رہا ہے فلاں وہ رکر رہا ہے۔ آپ کی مرضی ہے اردو وکی پیڈیا کی ترقی کے لیے جو بہتر ہو وہ کریں۔ اردو ٹیکسٹ بھائی اگر آپ 1800 عیسوی سے پہلے کی اردو یہاں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یقین مانیں لوگ اردو سے زیادہ انگریزی وکی کو ہی ترجیح دیں گے۔ اس میں بڑی وجہ ہمارے ہاں علم کی کمی کی بھی ہے مگر ہم نے لوگوں کو معلومات دینی ہے، علم کو گھول کر نہیں پلانا اور وہ معلومات اُن کو مروج زبان میں ہی چاہیے۔ اردو کے حالات تو یہاں تک خراب ہو چکے ہیں کہ جو اردو کا بے چارہ ایک پیریڈ کالج میں ہوتا ہے بچے اُس میں رومن اردو میں نوٹس لکھ رہے ہوتے ہیں۔ اردو کی حالت یہاں تک خراب ہو چکی ہے جبکہ ہم اردو اور اخباری اردو کو رو رہے ہیں۔ایک اور مضحکہ خیز صورت حال اس صفحہ اڈوبی نظامات میں ہے ، کہیں کمپنی یا مصنوعات کے نام بھی ترجمہ ہوئے ہیں۔ مجھے تو اس مضمون سے آسان مضمون انگریزی وکی کا لگا تھا ۔ ایک جریدے کے لیے اس کمپنی پر مضمون لکھتے ہوئے میں چاہ کر بھی اردو وکی کے مضمون سے کچھ نہ لے سکا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:08, 13 نومبر 2013 (م ع و)


امین بھائی سلام آپ نے میرے دل کی بات کہی اس لیے میں مداخلت کی جرات کر بیٹھا۔
میں شروع سے ہی اس بات کا قائل رہا ہوں کہ ہمیں رائج اردو استعمال کرنی چاہیے مگر اردو ویکیپیڈیا کے منتظمین اس بات پر آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ اور ان کے اس رویہ سے بہت سے اچھے لوگ دل برداشتہ ہو کر یہاں سے چلے گئے ہیں جس کا مجھے سخت افسوس ہے۔ کسی منتظم کا کہنا ہے کہ اگر یہاں انگریزی اصطلاحات ہی لکھنی ہیں تو پڑھنے والا انگریزی ویکیپیڈیا پر ہی نہ پڑھ لے۔ میرا خیال ہے کہ جنکو انگریزی سمجھ میں آتی ہے انہیں تو اردو ویکی پیڈیا پر معلومات کی تلاش میں آنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ یہاں تو وہی پڑھنے آئے گا جس کی انگریزی کمزور ہے۔ اور ہمیں اس کی مدد کرنی چاہیے۔
عربی ویکی پیڈیا اور فارسی ویکی پیڈیا سے موازنہ کرنا بے وقوفی ہے۔ ان ممالک میں کئی دھایوں سے سرکاری ادارے پوری تندھی سے ترجمہ سازی میں مصروف ہیں اور انکا نصاب اور تعلیمی نظام بھی عربی اور فارسی میں ہے۔ ایران سعودی عرب اور مصر میں سائنسی مضامین کا پی ایچ ڈی مادری زبان میں کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے ان کے ویکی پیڈیا پر لکھنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے۔ ہمارے ہاں اردو کو وہ سرکاری سرپرستی کبھی حاصل نہیں رہی۔ اردو ویکیپڈیا پر لکھنے والوں کی تعداد پہلے ہی بہت ہی کم ہے۔ یہاں سخت اصول بنا کر انہیں اور کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اگر لکھنے کی آزادی ہو تو مجھے یقین ہے کہ یہاں اچھا لکھنے والوں کی خاصی تعداد اکھٹا ہو جائے گی۔ لیکن اگر ڈنڈے کے زور پر جناتی اردو نافذ کرنے کا پروگرام جاری رہا تو آئے ہوئے لوگ بھی بھاگ جائیں گے۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 21:17, 13 نومبر 2013 (م ع و)

  • امین صاحب، ذیل میں کچھ حقائق لکھ رہا ہوں جو ممکن ہے کڑوے سچ کی طرح بُرے لگیں۔ اس کے لیے پیشگی معذرت چاہتا ہوں۔

آپ نے جو نقاط اٹھائے ہیں، ان کے جواب سمرقندی صاحب کے اس مضمون[1] میں دیے ہیں۔(کسی رائے پر پہنچنے سے پہلے مضمون ضرور پڑھیں)۔ مختصراً، اردو ویکیپیڈیا پر سائنسی مضامین لکھنے کا مقصد ہی اردو اصطلاحات کا ایک مربوط جسم تیار کرنا ہے جس پر اردو میں سائنسی مضامین لکھنے کی اساس کھڑی کی جا سکے۔ وگرنہ انگریزی وکیپیڈِیا کے ہوتے ہوئے اور یہ بھی جانتے ہوئے کہ ہر پڑھا لکھا شخص کچھ نہ کچھ انگریزی پڑھ ہی سکتا ہے، اردو ویکیپیڈیا میں سائنیسی مضمون لکھنا وقت کا ضیاع ہے کہ انھیں آج بھی کسی نے نہیں پڑھنا اور نہ ہی مستقبل میں۔ اگر مربوط اردو اصطلاحات کے ساتھ اردو سائنسی عمارت کھڑی کی جائے تو یہ ویکیپیڈیا کی اہم کاوش ہو گی۔ مستقبل میں اس کا کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں، یہ کسی کو معلوم نہیں۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر جو قابل ذکر مضمامین ہیں وہ فہد صاحب کے تاریخ پر لکھے مضامیں یا وہاب صاحب کے اردو ادب اور سوانحی مضامین ہیں۔ باقی مضامین پڑھنا وقت کا ضیاع اور بیوقوفی ہے، قاری کے لیے بہت بہتر ہے کہ انگریزی ویکیپیڈیا سے رجوع کرے۔ شہاب صاحب کی دلیل کمزور ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے مفید ہو سکتے جن کی انگریزی کمزور ہو۔ عرض ہے کہ ساری دنیا کے لوگ جن میں چینی بھی شامل ہیں انگریزی میں سائنس پڑھ لیتے ہیں جبکہ انھوں نے بچپن میں انگریزی پڑھی بھی نہیں ہوتی۔ ہمارے ہاں تو بچہ جماعت اول سے ہی انگریزی سے واقف ہونا شروع ہو جاتا ہے، انگریزی کمزور بھی ہو، تو اردو وکیپیڈِیا کے بےربط مضامیں پر سر کھپانے کی بجائے انگریزی میں پڑھنا بہتر ہے۔ شہاب صاحب کافی عرصہ سے سائنس پر مضامیں اپنی مرضی سے لکھ رہے ہیں، انھیں کسی نے نہیں روکا۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا ان مضامیں کی نہ آج کوئی افادیت ہے نہ مستقبل میں ہو گی۔ خانہ پُری کے لیے تو میکانیکی ترجمہ سے سینکڑوں مضامین ایک دن میں اردو میں آ سکتے ہیں۔ یہ درست ہے کہ ان کی افادیت نہیں ہو گی، مگر آج لکھے جانے والے مضامیں بھی اسی زمرے میں آتے ہیں۔ ممکن ہے لکھنے والے کے لیے کوئی علمی فائدہ بحرحال ہو۔ بغیر اصلاح کے لکھنے کا تجربہ ایک سال سے اردو ویکیپیڈیا پر جاری ہے۔ لکھنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ مثلا طاہر صاحب آج سب سے زیادہ لکھنے والے صارف ہیں، مگر شاز و نادر ہی کسی نے ان کے لکھے مضمون میں ترمیم کی ہو گی۔ اس سے یہ تاثر اس ویکیپیڈیا پر لکھنے والوں کے ذہن میں بیٹھ گیا ہے کہ یہ تیرا مضمون ہے اور یہ میرا، تو نے میرے مضمون میں ٹانگ اڑانے کی کوشش کیوں کی؟ دوسری ویکیپیڈیا پر مضمامیں شراکت سے لکھے جاتے ہیں اور کسی کے پر نہیں جلتے۔ ایک بار پھر پھر اپنی بے لاگ رائے پیش کرنے کی معذرت۔ معافی کا خواستگار۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:57, 14 نومبر 2013 (م ع و)

  1. اردو غیر اردو
  • اردو غیر اردو کے حذف ہونے کا سیاق و سباق بھی بیان کر دیتے تو بہتر تھا کیونکہ اسے امین اکبر صاحب کے لیے پیش کیا جا ریا ہے اور یہ بات جاننا ان کا حق ہے کہ یہ حذف کیوں ہوا۔ اس کے ساتھ ایک اور مضمون بھی حذف ہوا تھا جو آسان اردو تھا۔ میں ہمیشہ اردو اصطلاحات کے استعمال کے حق میں ہوں۔ لیکن خود ساختہ اصطلاحات جو کسی لے پلے ہی نہ پڑے (بقول شہاب صاحب) ایسی جناتی اردو کا کیا فائدہ۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں۔ ان پر ربط موجود ہے۔ کیونک یہ انتہائی اعلی اردو ہے اس لیے یہ نا چیز اپنی کم علمی کی وجہ سے ان پر بات نہیں کر سکتا۔
موٹر سائیکل
بالگرد
دبابہ

یہ عام اخباری اردو والے لوگوں (ان میں میں بھی شامل ہوں) کے لیے نہیں ہے۔ شاید ویکیپیڈیا اردو کے نام سے مدارس میں ایک نیا مضمون متعارف کرایا جانا چاہیے۔ یہ لکھے موسی پڑھے خدا ہے جس کا میں نے اس سے قبل حوالہ دیا تھا۔

نئی اصطلاحات متعارف کرانا قومی اداروں کا کام ہے۔ اور جو بھی نام یا اصطلاحات مروج ہیں انہیں ضرور استعمال کیا جانا چاہے۔

بینک دولت پاکستان State Bank of Pakistan (ویکیپیڈیا اردو میں بینک کو مَصرِف کہتے ہیں تو یہ ریاستی مَصرِف پاکستان ہونا چایے) اب یہ بتایا جائے کہ بینک دولت پاکستان کے نام سے صفحہ بنا کر ویکیپیڈیا اردو کی خلاف ورزی کیوں کی گئی ہے۔ یہاں بھی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کیوں نہیں بنائی گئی۔ اخباری اردو کیوں استعمال کی گئی ہے۔

یہاں میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ اردو مروجہ اصطلاحات ضرور استعمال کی جائیں۔

عالمی بینک World Bank
اقوام متحدہ United Nations

وغیرہ

عربی کی مثال دی گئی ہے دراصل عربی کی اصطلاحات دراصل قومی (بلکہ بین عرب اقوام) سطح پر متعارف کرائی جاتی ہیں۔ ویکیپیڈیا پر جو لکھا گیا ہے وہ عربی اخباری ہے۔ اب اگر منتظم صاحب ہمارا بھی قبلہ درست کروا دیں تو بہتر ہے کہ ہمیں کس ویکیپیڈیا کی پیروی کرنا ہے۔

اڈوبی نظامات کو عربی میں أدوبي سيستمز لکھا گیا ہے۔ اداروں کے نام کو ہمیں تبدیل کرنے کا کیا حق ہے۔ ماسوائے کہ اس کہ کہ اردو نام مروج ہو۔ جیسے اقوام متحدہ United Nations۔ ویسے یہ ویکیپیڈیا اردو کے مطابق یہ خشت آفتابی نظامات یا ناپختہ اینٹ نظامات ہونا چاہیے۔

بقول منتظم صاحب ویکیپیڈیا اک علمی وسیلہ ہے علم کو تعلق فہم و فراست سے ہے۔ اسی لیے علمی کتب میں آسان زبان (بین الاقوامی طور پر) استعمال کی جاتی یے جو ادبی زبان سے مختلف ہوتی ہے۔ لیکن اگر خود ساختہ اصطاحات سے مضمون نا قابل فہم بنانا مقصود ہے تا کہ اسے صرف ویکیپیڈیا اردو کے عالم ہی پڑھ سکیں تو کیا یہ ساری محنت صرف تین چار افراد کے لیے کی جا رہی ہے۔

جہاں تک میرا یا میرے شروع کیے ہوئے مضامین (یہاں مضمون کسی کی ملکیت نہیں) کا تعلق ہے اگر کوئی بھی میری غلطی کی نشان دہی کرتا ہے تو اس کی اصلاح سے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ماضی میں شعیب صاحب اور سمر قندی صاحب نے کئی بار مجھے اصلاح کے لیے مشورے دیے ہیں اور میں نے وہ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ میں نے ان سے یہ بھی کہا تھا کہ آپ جہاں مناسب سمجھیں اصلاح کر دیا کریں اور مجھے بھی مطلع کر دیا کریں تا کہ یہ غلطی دوبادہ نہ ہو۔ اس بات کی تصدیق ان دونوں صاحبان سے کی جا سکتی ہے۔

ایک بات رویہ کی ہے۔ میں مجھے کئی اصحاب اصلاح کے مشورے دے چکے ہیں۔ میں کئی دوسرے اصحاب کو کسی بات سے منع یا مشورہ دے چکا ہوں ان میں امین اکبر صاحب بھی شامل ہیں۔ لیکن اگر اس انداز میں مشورہ دیا جائے field کو اردو میں غالباً میدان کہتے ہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 18:27, 10 نومبر 2013 (م ع و)۔ منتظم صاحب نے ایک ان پڑھ کے علم میں اضافہ کرنا ضروری سمجھا۔ میری حتی الوسع کوشش یہ ہوتی ہے کہ اردو اصطلاحات کا استعمال کروں جو سب کے سامنے ہے۔ اگر مجھ سے یہ پوچھ لیا جاتا کہ فیلڈ ہاکی کیوں لکھا ہے تو میں شاید اسم مرکب پر کچھ روشنی ڈالنے کی جرات کرتا۔ یہاں Football کا ترجمہ گیندِ پا کیا گیا ہے۔(ڈیڑھ اینٹ کی مسجد) پاکستان میں فیلڈ ہاکی کا ایک ترجمہ پاکستان میں میدان عصا گڈریا عرض کیا گیا تھا شاید مزید دقیق نام درکار ہو گا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 08:08, 14 نومبر 2013 (م ع و)

مسائل کے حل

ساری پچھلی باتیں اور گلے شکوے چھوڑ کر ہم مسائل کو حل کرنے کی طرف آتے ہیں۔
سمرقندی صاحب کا مضمون کافی معلوماتی ہے۔ اسے حذف نہیں ہو چاہتے تھے۔ وکی سورس پر منتقل کر دیا جاتا، کیونکہ ذاتی یا انفرادی تحقیق کے صفحات وہیں ہوتے ہیں۔ اس مضممون میں سمرقندی صاحب نے اردو کی تاریخ اور اردو کے بگاڑ کی تاریخ بہت اچھے سے واضح کی ہے۔ سمرقندی صاحب کا کہنا یہی ہے کہ موجودہ دور میں انگریزی الفاظ و اصطلاحات کی بجائے عربی اصطلاحات جو کسی زمانے میں استعمال کی جاتی تھی کو ہی استعمال کیا جائے، لیکن ایسا ممکن نہیں ہو گا۔ تین سو سال پہلے تک اکثر لوگ عربی سمجھ لیتے تھے۔ اس کے بعد قرآن کریم کے اردو اور دوسری زبانوں میں تراجم ہوئے تو ہمارے مذہبی حلقوں کی جانب سے ایک اعتراض آیا کہ قرآن کاصرف عربی پڑھنے سے ہی ثواب ملتا ہے اردو سے نہیں۔یہ الگ بحث ہے مگر نتیجہ آج یہ ہے کہ ہر کوئی عربی پڑھنا تو جانتا ہے مگر الفاظ کا مطلب نہیں پتا۔ انگریز کے ساتھ ساتھ مذہبی علما اور دیسی حکمرانوں نے اردو کی ترقی کو روکے رکھا۔ مگرکیا تین چار سو سال کے بگاڑ کو چند سالوں میں درست کرنا ممکن ہے؟ بالکل نہیں۔ اگر ہماری عمر 1000 سال کی ہوتی تو ہم کہہ دیتے کہ چار سو سال پہلے والے الفاظ استعمال کیا کرو اور چند روز کے بعد صورت حال پرانی والی ہو جاتی۔ مگر اس صورت میں کیا کیا جائے کہ ہم ماضی میں تمام زندگی سکول اور کالج میں یہی اخباری اور عام مروج یا بازاری اردو پڑھتے اور سمجھتے رہیں ہیں؟ اس صورت میں کیا کِیا جائے جب میرا بھائی جو کمپیوٹر سائنس پڑھتا ہے مگر شمارندے کا مطلب اس کے استاد کو بھی نہیں پتا؟ چار سو سال کے بگاڑ کو چند سالوں بھی نہیں بدلا جا سکتا۔ اس صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے آپ کے پاس حکومت ہونی چاہیے، تاکہ آپ اعلیٰ سطح پر اردو اصطلاحات کو رائج کرا سکیں،عربی کی تعلیم کو تعلیم کو لازمی کرا سکیں تاکہ اصل اردو کے سمجھنے میں کوئی مشکل نہ ہو۔ایسی صورت میں ہی پہلے عوام اصل اردو کی طرف مائل ہونے پر مجبور اور پھر مائل ہو گی۔ ورنہ عام حالات میں تو ذہنی غلامی یا نفسیاتی سوچ کو بدلنے کے لیے صدیوں کا عرصہ درکار ہوتا ہے
اس کے برعکس کیا اردو وکی پیڈیا کسی شخص یا طالب علم کے لیے لازم ہے کہ وہ اسے ایک دفعہ پڑھ کر اس کے الفاظ کا مطلب یاد کرے تاکہ اردو کی ترقی ہو؟ بالکل بھی نہیں، اسے تو معلومات چاہیں جسے لکھ کر وہ نمبر حاصل کر سکے یا اپنا مافی الضمیر عام فہم الفاظ میں بیان کر سکے۔ موٹر سائیکل کا مضمون ہی لےلیں۔ کیا ایک بی اے پاس موٹرسائیکل مکینک اردو وکی پیڈیا سے موٹر سائیکل کا مضمون پڑھ کر اپنے کسی شاگرد کو کچھ سمجھا سکتا ہے؟ میرا خیال ہے کہ نہیں۔ اسے پہلےخود نئی اصطلاحات کو سمجھنے کے لیے عرصہ درکار ہو گا، یہ اس عرصے سے زیادہ ہو گا جو وہ انگریزی وکی پیڈیا کی اصطلاحات کو سمجھنے میں لگائے گا۔اس وقت اعلیٰ اروو نافذ کر کے ہم اردو زبان کی تو خدمت کر رہے ہیں مگر کیا ایک عام اردو پڑھنے والے کی خدمت بھی ہو رہی ہے؟ جی نہیں،بالکل نہیں ہو رہی۔
تو کیوں نہ ایسا طرز عمل اپنایا جائے جس سے عام قاری کا بھی بھلا ہو جائے اور اردو کی خدمت بھی ہو۔اس لیے پرانی باتیں چھوڑ کر احباب مسائل کےحل کی طرف توجہ دیں۔اس لیے میری تجویز یہی ہے کہ صفحات کے نام مروج اردو میں بنائے جائیں اور مضامین میں عام مروج اردو ہی استعمال کی جائے، مضامین میں جن صاحب کو بھی اعلیٰ اردو آتی ہو وہ عام اردو کے ساتھ بریکٹ میں اصل اردو اصطلاحات لکھتا رہے۔ تاکہ اگر جب کبھی مستقبل میں لوگ اصل اردو کی طرف مائل ہوں تو ان کے لیے وہ بھی وکی پیڈیا پر موجود ہو اور موجودہ قارئین کا بھی بھلا ہو جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:41, 14 نومبر 2013 (م ع و)

آپ چونکہ اردو غیر اردو کی حذف ہونے کے وقت موجود نہیں تھے اس لیے یہ عرض کر دیتا ہوں کہ ناچیز نے اس مضمون کو منتخب مقالہ کے لیے تجویز کیا تھا۔ لیکن اس پر شدت سے مخالفت آئی جس کے نتیجہ میں سمرقندی صاحب نے اسے خود حذف کر دیا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:52, 14 نومبر 2013 (م ع و)
  • میرے خیال میں اس بحث کو دیوان عام پر منتقل کر دینا چاہیے تاکہ دوسرے ناظرین بھی دیکھ سکیں اور اپنی رائے دے سکیں۔

Shahab (تبادلۂ خیال) 12:16, 14 نومبر 2013 (م ع و)

  • میری بھی یہی رائے ہے کہ ویکیپیڈیا کو عام فہم زبان میں ہونا چاہیے تاہم جہاں تک ہو سکتا ہے مروج اردو اصطلاحات استعمال کریں خودساختہ اور ثقیل اصطلاحات(جو کسی کے پلّے ہی نہیں پڑتی) کی بجائے عام قابل فہم اصطلاحات(چاہے وہ انگریزی ہی کی کیوں نہ ہو) استعمال کرنی چاہیے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 12:48, 14 نومبر 2013 (م ع و)
  • سمرقندی کے بنیادی نقطہ پر آپ نے توجہ نہیں دی۔ سائنس میں ایک ہی لفظ جو ماخذ (root) ہوتا ہے سے دوسرے لفظ پھوٹتے ہیں۔ اس لیے انگریزی میں تمام سائنسی اصطلاحات لاطینی سے لی جاتی ہیں اور تمام مغربی زبانوں میں بھی۔ اس طرح عربی اصطلاحات اردو کے لیے لاطینی کا کام دے سکتی ہے۔ نہ صرف اردو کے لیے بلکہ دوسری مقامی زبانوں کے لیے۔ اسی طرح سائنس کی اردو میں بنیاد پڑ سکتی ہے اور اس پر مظبوط عمارت تعمیر ہو سکتی ہے۔ اخباری اردو صرف ایک دن کے لیے ہوتی ہے، آپ نے سورج کو سَن کہا، سب کو سمجھ آ گیا، مگر اس اخباری مضمون کی کوئی مستقل قدر نہیں۔ ردی کی ٹوکری کے علاوہ۔ سمرقندی نے مستقبلیات کی جو بات کی ہے اس پر توجہ دیں۔ ورنہ یہ ویکیپیڈیا بھی ردّی میں جائے گی۔--Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:57, 14 نومبر 2013 (م ع و)
  • طاہر صاحب نے کچھ ذاتی رنجش بیان کی ہے۔ طاہر اس وقت اردو ویکیپیڈیا کا سب سے زیادہ لکھنے والا ہے۔ اب آپ میدان کو فیلڈ بولو گے تو نئے لکھنے والے اس سے کیا سبق لیں گے؟ واضح رہے کہ میدان کا لفظ field کے لیے ریاضی اور طبیعیات میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔ اگر آپ نے ہاکی کے مضامین میں اردو الفاظ نہیں استعمال کرنے تو کسی کا کیا دماغ خراب ہے کہ وہ انگریزی ویکیپیڈیا کا مضمون چھوڑ کر آپ کا لکھا پڑھے گا؟ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:01, 14 نومبر 2013 (م ع و)
  • شہاب صاحب نے جناتی اردو کی بات کی ہے۔ اب آپ شہاب صاحب کے لکھے کسی طبیعیاتی مضمون کو پڑھیں اور اگر کچھ پلّے پڑے تو مجھے بھی بتائیں۔ یہ بھی جناتی اردو میں ہی لکھے گئے ہے۔ اس کے بعد انگریزی ویکیپیڈیا پر وہی مضمون پڑھو اور پھر فیصلہ کرو۔ انگریزی یقیناً اردو سے آسان لگے گی۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:05, 14 نومبر 2013 (م ع و)
    • اردو ٹیکسٹ بھائی، اگر کیا آپ ایک بات مانتے ہیں کہ جو مضامین ”مستقبلیات“ کے خدشوں کے پیش نظر اصل اردو میں لکھے گئے ہیں وہ مروج اردو سے مشکل ہیں؟. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عربی واقعی دنیا کی منظم ترین زبان ہے جس میں 1500 میں کوئی فرق نہیں پڑا، اخباری عربی ، قرآنی عربی سے ذرا مختلف ہے مگر دونوں طرح کی عربی ہر بندہ سمجھ سکتا ہے۔ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کا کوئی فرد آج کا اخبار پڑھے تو اسے آرام سے اخبار سمجھ آ جائے گا۔عربی کی خاص بات ہی یہ ہے کہ ا س میں ہر لفظ جس لفظ سے اخذ کیا جاتا ہے وہ تین حروف اور کچھ حالتوں می چار حروف پر مشتمل ہوتا ہے۔ لاطینی کی طرح عربی بالکل اصطلاحات کے حوالے سے ماخذ کا کام دے سکتی ہے، مگر موجودہ حالا ت جو اس تبادلہ خیال میں بیان کیے گئے ہیں میں مجھے بتائیں کہ ایسے مضامی کا فائدہ کسے ہو گا؟ آپ خود تجربہ کر لیں، میں نے تجربے کے لیے اپنے فیس بک سٹیٹس پر یہ سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا کہ ((۔کس کس کو اردو آتی ہے؟ بتائیں یہ کیا چیز ہے۔۔۔۔۔۔۔موٹر سائیکل دراصل ایک ایسا دو پہیّہ ناقل ہوتا ہے جو دوچرخہ کے برعکس محرک کے ذریعے متحرک ہوتا ہے یعنی اِسکو حرکت دینے کے لیے ایک محرکیہ استعمال کیا جاتا ہے اور یہ محرکیہ آج کل تقریباً تمام آلیچرخوں میں اربع ضربہ محرکیہ کی قسم کا ہوتا ہے۔ آلیچرخے کو یک سراط ناقل میں شمار کیا جاتا ہے))۔ اس کے جواب میں ایک کمنٹ ((س سے آسان تو غالب کی شاعری تھی )) دوسرا کمنٹ،((ان اصحاب کے لیے یہی کہا جا سکتا ہے -ہوئے تم دوست جس کے، اس کا دشمن آسماں کیوں ہوCan somebody LIBERATE urdu from these "naadaan dost")) ایک اور کمنٹ اُن صاحب کا جو عرصہ سے سعودیہ میں مقیم ہیں((ویسے مجھے 100 فیصد سمجھ آ گئی ہے اس لیے یہ اردو سے زیادہ فارسی اور عربی ہے، ھاھاھا چرخہ سائیکل۔ ناقل حرکت والا۔))ان میں سے ایک کمنٹ کرنے والے کی تعلیمی قابلیت بزنس میں ماسٹر، دوسرے لینگویسٹکس میں ڈاکٹریٹ ہے‎ اور تیسرے انجینئر ہے۔ تو محترم بھائی موجودہ حالات کا موازنہ کیا جائے تو مستقبل مخدوش نظر آتا ہے۔ اس لیے کہ مستقبل میں جس طرح اسلامیات کو نصاب سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے لگتا یہی ہے کہ اردو کے ساتھ بھی یہی ہو گا۔ ایسے حالات میں ہم کونسی نسل کے لیے اعلی اردو میں وکی پیڈیا چھوڑ کر جائیں گے۔ اگر وکی پیڈیا پر بھی اردو کو آسان نہ بنایا گیا تو اس اعلیٰ اردو میں لکھے گئے صفحات بھی ردی ہی ہیں جو نہ آج کسی کی سمجھ میں آ رہے ہیں نہ مستقبل میں آ سکیں گے۔ جس اردو کی آپ بات کر رہے ہیں وہ میرے پانچ نسلوں پہلے باپ دادا کی زبان تو ہو سکتی ہے مگر میری مادری زبان وہ اردو نہیں۔ ویسے بھی آپ کسی ایسی زبان کو مادری زبان نہیں کہہ سکتے جس کے الفاظ کو دیکھنے کے لیے لغت کا سہارا لیا جا ئے۔ وکی پیڈیا کے پاس کوئی ایسا اختیار نہیں ہے جو لوگوں کو اتنی گاڑھی اردو پڑھنے پر مجبور کرے۔ اخبار ردی کی ٹوکری میں اس لیے جاتے ہیں کہ ان کی خبریں ایک دن بعد پرانی ہو جاتی ہیں جن کی جگہ نئی خبروں والا اخبار آ جاتا ہے مگر اسی زبان میں لکھی ہوئی کتابوں کو سب جلد کرا کر اپنی لائبریریوں میں سجاتے ہیں۔ امید ہے آپ ٹھنڈے دل سے تمام حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وکی پیڈیا پر متوازن اردو کے فروغ کی کوششیں کریں گے۔ متوازن سے میری مراد یہ ہے کہ اخباری اردو پرھنے ولا قاری مضمون پڑھے اور اس کے اندر سے ایک دو اردو الفاظ سیکھ لے۔ جیسے جیسے پڑھنے والوں کا معیار بلند ہوتا جائے گا، وہ نئے صفحات اور تدوین میں اعلیٰ اردو ہی استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔ مگر ایسی کوئی چیز ہمیں اُن پر نہیں تھوپنی چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:06, 14 نومبر 2013 (م ع و)
    • اس وقت صرف اتنی سی درخواست ہے کہ اعلیٰ یا اصل اردو کی طرف قوم کی رہتمائی کرنی ہے تومرحلہ وار کریں۔ انہیں پہلے درجے میں داخل کریں۔ نہ کہ پہلے درجے میں ہی پی ایچ ڈی کا نصاب پڑھنے کا کہیں۔ پہلا مرحلہ اصل اردو الفاظ سے روشناش کرنا ہے ، اس کے لیے عنوان مروج اردو میں رکھیں اور مضامین میں انگریزی اصطلاحات کے ساتھ اردو اصطلاحات اور اصل لفظ لکھ دئے جائیں کہ دماغ پر بوجھ محسوس نہ ہو، انشاء اللہ پھر بتدریچ لوگ اپنی علمی سطح خود بلند کرتے جائیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:31, 14 نومبر 2013 (م ع و)
    • سائنس کی اردو میں بنیاد ڈالنے کے لیے پہلے بنیاد ہی ڈلے گی نہ کہ چھت۔ اور وہ بنیاد آسان اردو کا استعمال ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:12, 14 نومبر 2013 (م ع و)
  • امین صاحب، آپ نے تو مسئلہ کو پرکھنے کے آسان طریقہ کی طرف راہنمائی کر دی ہے۔ یعنی فیصلہ یہ کرنا ہے کہ ہم آج کے لیے ویکیپیڈیا لکھ رہے ہیں یا مستقبل کے لیے؟ اس کا ایک اختبار (test) میں تجویز کرتا ہوں: ویکیپیڈیا پر شہاب صاحب ایک سال سے سائنسی مضامین آسان اردو میں کلمہ نویسی کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں۔ اور طاہر صاحب بھی آسان اردو میں دوسرے موضوعات پر داد قلم دے رہے ہیں۔ بس ویکیپیڈیا والوں سے پتہ کر لیں کہ ان دو اصحاب کے بنائے صفحات پر قارئین کی آمد و رفت کتنی ہے۔ اگر تو آمد و رفت معقول ہے تو بس پھر آج کامیاب قرار پائے گا اور آسان اردو فاتح۔ اگر آمد و رفت قابلِ ذکر نہیں تو آج کو ناکام ماننا پڑے گا۔ پھر سمرقندی کا نسخہ اپنا کر مستقبل کی فکر کریں کیونکہ شاید اس میں کوئی بھلا مضمر ہو۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 06:08, 15 نومبر 2013 (م ع و)
    • اردو ٹیکسٹ بھائی، آپ ”آج“ کے لیے تو آمدورفت کو کامیابی اور ناکامی کا پیمانہ بنا رہے ہیں، جبکہ مستقبل کے لیے لفظ ”شاید“ ہی کامیابی کا ضامن ہے۔ اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ فہرست متحرک صارفین جن میں 87 افراد پچھلے ایک ماہ میں متحرک رہے ہیں اُن سے رائے لے لیتے ہیں۔اگر یہ مشکل ہے تو ان میں سے سرفہرست 21 لوگوں کی رائے لے لیں۔یا مزید زیادہ چاہیے تو پچھلے مہینے میں 50 لوگوں نے 1 سے زیادہ ترمیم کی ہیں اُن سے رائے لے لیتے ہیں۔ اس کے بعد بس فیصلہ کر لیں۔ میں صرف ”شاید“ کی امید پر آج قربان نہیں کرنا چاہتا۔ اگر ”شاید“ کے ساتھ کچھ اور امید افزاء حالات ہوتے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں تھا۔ یہاں تو مسئلہ اردو وکی پیڈیا کی بقا کا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 10:01, 15 نومبر 2013 (م ع و)
  • Urdutext کا کام بس تھانے داری ہے۔ لٹھ چلانا۔ لوگوں کو اردو ویکیپہڈیا سے بھگانا۔ قوانین صرف عام لوگوں کے لیے ہیں۔ موصوف کے چند صفحات دیکھ لیجیے۔

جواب بھی سن لیجیے:

  • ویکیپیڈِیا پر اکثر مضامین انگریزی عنوان سے بنائے جاتے ہیں، پھر انھیں اردو عنوان پر رجوع کر دیا جاتا ہے۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ان میں سے کچھ زیر تکمیل ہیں، اس لیے کئی خامیاں موجود ہیں۔ خامیاں کوئی بھی صارف دور کر سکتا ہے، کوئی مضمون کسی کی ملکیت نہیں ہوتی۔ توجہ دلانے کا شکریہ۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:48, 12 نومبر 2013 (م ع و)

اگر کوئی عام انسان یہ کر دیتا تو شاہ وکییپیڈیا شاید گردن زنی کا حکم دے دیتے۔ شاہ ویکیپیڈیا یا پوچھ لیجیے کہیں خدا ویکیپیڈیا تو نہیں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:15, 15 نومبر 2013 (م ع و)

  • کچھ گفتگو میرے صفحہ تبادلہ خیال پر رہ گئی تھی، وہ اوپر شامل کر دی گئی ہے۔ طاہر بھائی اور اردو ٹیکسٹ بھائی ، ہم معاملات کو بات چیت سے اور دلائل سے حل کر لیتے ہیںَ۔ اس طرح کی تلخ باتیں میرا خیال ہے ماضی میں بھی ہوتی رہی ہے، مگر بے نتیجہ، اب بغیر تلخی کے پچھلی باتوں کو بھول کر آگے کی سوچیں اور مسئلہ حل کریں ۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:06, 15 نومبر 2013 (م ع و)
  • منتظم صاحب کا وریہ دیکھیے۔ شہاب صاحب ویکیپیڈیا کے دیرینہ ساتھی ہیں۔ اور ان کی سائنسی خدمات قابل قدر ہیں۔ ماشااللہ کیا خوب حوصلہ افرائی کی گئی ہے۔ جبکہ انہوں نے اپنے مضامین میں انتہائی محنت سے اردو اصطلاحات استعمال کی ہیں۔

یہاں میری شہاب صاحب سے گزارش ہے کہ وہ ایسی باتوں کا کوئی منفی اثر نہ لیں۔ اپکا مقام ویکیپیڈیا کے لیے بہت اہم ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 14:50, 15 نومبر 2013 (م ع و)

    • شہاب صاحب کے مضامین واقی قابل ستائش ہیں۔ معلومات کو بہت اہم اور عام فہم انداز میں لکھا گیا ہے۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ وکی پیڈیا پراردو میں طب کے حوالے اتنے اچھے اور عام فہم مضمون بھی ہوں گے۔ایک فرمائش یہ ہے کہ Retinitis pigmentosa پر بھی لکھیں۔باقی کسی کی بات سے کوئی دلبراداشتہ نہ ہو۔ یہاں ہم اردو کی خدمت کر رہے ہیں اس لیے چھوٹی موٹی دل آزاری ہو تو اردو کو نہیں چھوڑنا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 15:10, 15 نومبر 2013 (م ع و)
  • طاہر صاحب میرے مضامین کی اوپر دی فہرست کا کافی دنوں سے چرچا کر رہے ہیں اور bibcode کی لٹھ چلا رہے ہیں۔ ان کو بھی معلوم ہے کہ یہ یک سطری مضامین کیوں بنائے گئے تھے۔ یہ مضامین ذیشان صاحب کے مضمون لیونہارڈ اویلر کے سرخ ربط مٹانے کے لیے خانہ پری کے لیے بنائے گئے تھے۔ اس لیے ان میں خامیاں تو ہونی تھی۔ اگر باقی ساتھی اس میں تعاون کرتے تو بہتر مضمون بن سکتے تھے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:23, 15 نومبر 2013 (م ع و)
  • شہاب صاحب نے زرکاغذ کا مضمون بھی بہت محنت سے بنایا ہے۔ اس مضمون کے تبادلہ پر دیکھیں کہ کس کس نے ان کی "حوصلہ افزائی" کی ہے۔ شہاب صاحب دل برداشتہ ہونے والے نہیں۔ انھوں نے سائنسی مضمامین پر بھی بہت محنت کی ہے۔ لیکن اوپر جو بحث ہے وہ عام قارئین میں ان کی قبولیت کی ہے، شہاب صاحب سے متعلق نہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:30, 15 نومبر 2013 (م ع و)
  • امین صاحب، آپ نے تلخی کی بات کی ہے۔ بحث تو کھل کر ہی ہونی چاہیے۔ میں نے لوگوں کے تبصروں کا برا نہیں مانا اور جو اصحاب اس بحث میں شریک ہیں وہ بھی یہاں عرصہ سے ہیں، اس لیے امید ہے کہ وہ بھی سمجھتے ہیں کہ کسی کی ذات کو نشانہ بنانا مقصد نہیں۔--Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:40, 15 نومبر 2013 (م ع و)
  • امین صاحب نے اتفاق رائے کی ضرورت بیان کی ہے۔ اگر یہاں چند لکھنے والوں میں اتفاق رائے ہو بھی جائے تو کیا حاصل ہو گا۔ فیصلہ تو marketplace یعنی قارئین نے کرنا ہے۔ اس بات پر سب کا اتفاق ہو چکا ہے کہ شہاب صاحب نے سائنسی مضمون بہت محنت سے عام فہم زبان میں لکھے ہیں۔ یہ مضمون بہت عرصہ سے ویکیپیڈیا پر موجود ہیں۔ پھر کیوں نہ ان کی مقبولیت کا قارئین میں اندازہ لگایا جائے؟ ان صفحات پر آمد و رفت دیکھی جائے۔ ان صفحات کی طرف بیرون انٹرنیٹ سے آنے والے ربط گِنے جائیں؟ گوگل تو راتوں رات صفحات کو پڑھ کر تلاش کے قابل بنا دیتی ہے۔ اگر کوئی شخص مدونہ لکھے وہ تو راتوں رات مقبول ہو سکتا ہے، پھر یہ عالی مرتبہ مضامین بھی قارئین میں کچھ مقبولیت پا چکے ہونے چاہیں۔ پہلے سمرقندی پر یہ الزام تھا کہ وہ سائنس دقیق الفاظ سے لکھتا ہے اس لیے ویکیپڈیا مقبول نہیں۔ سمرقندی کو یہاں سے گئے ایک سال سے بھی زیادہ ہو گئے۔ اس کے بعد سب عام فہم اور آسان اردو میں ہی لکھ رہے ہیں۔ ناچیز تو آج کل کم کم ہی لکھتا ہے۔ اس لیے اب عام فہم کا بازارِ قارئین میں اندازہ لگائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی واضح ہو سکے گا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:52, 15 نومبر 2013 (م ع و)
    • اردو ٹیکسٹ بھائی اس وقت تو ہم جو متحرک صارفین ہیں وہی اس وکی پیڈیا کی مارکیٹ ہیں۔ مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ شہاب صاحب کے طب کے مضمون میں نے کل ہی پہلی دفعہ پڑھے ہیں، آپ دقیق اردو کےحوالے سے مسقبل میں مارکیٹ بننے کے بارے میں ”پرامید“ ہیں جبکہ آسان اردو کے حوالے سے ابھی مارکیٹ چیک کرنا چاہ رہے ہیں۔ ٹھیک ہے آپ دس دقیق اردو اور دس آسان اردو والے مضامین کے حوالے قارئین سے فیصلہ کرا لیں۔ یا پھر 50 لوگوں کی رائے شماری کرا لیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:00, 15 نومبر 2013 (م ع و)


  • مجھے اردو ٹیکسٹ صاحب کی اس بات سے بالکل اتفاق نہیں ہے کہ"شہاب صاحب کافی عرصہ سے سائنس پر مضامیں اپنی مرضی سے لکھ رہے ہیں، انھیں کسی نے نہیں روکا۔ "

اگر ثبوت دیکھنا چاہیں تو گنجائشدار کے تبادلہ خیال پر دیکھ لیں۔ آسان اردو کی حمایت اور جناتی اردو کے سمجھ میں نہ آنے کی بات کر کے مجھے کیا سننا پڑا۔ سمرقندی صاحب نے ذاتیات پر بھی حملے کیے اور پھر معذرت بھی کر لی۔ پولیس والے بھی پہلے شریف آدمی کی پٹائی کرتے ہیں اور پھر ضرورت پڑے تو معافی مانگ لیتے ہیں کہ اس کے دل میں دہشت تو ہمیشہ رہے گی۔ اس مضمون کو بعد میں صرف اس لیے مٹا دیا گیا تھا کہ جرم کے ثبوت مٹ جائیں۔ میری شکایت پر یہ مضمون دوبارہ بحال کیا گیا۔
شروع میں میں نے طب پر ہی مضامین لکھنے کی کوشش کی تھی مگر cardiac arrest اور CPR جیسے مضامین میں وہ جناتی اصطلاحات ٹھونس دی گئیں کہ اب میں بھی ان مضامین کو سمجھ نہیں سکتا۔ سیدھا سادہ مضمون کار کی بیٹری کو برقیچہ سیارہ بنا دیا گیا اور میں ڈھونڈتا ہی رہ گیا کہ مضمون کدھر گیا۔ neostigmine نامی دوا کو نوسمین کہا گیا۔ یہ نام آج تک کسی نے نہیں سنا اور پڑھا۔ مجھے نہیں پتا کہ وہ کون لوگ ہیں جو ڈبل روٹی کو "دوہری روٹی" کہتے ہیں؟ میرے خیال میں تو ڈبل روٹی اردو کا لفظ ہے۔

آکسفورڈ ڈکشنری میں ہر سال کچھ نئے الفاظ شامل کیے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ پچھلے سال وہ چھوٹ گئے تھے بلکہ اس لیے کہ کثرت استعمال کی وجہ سے اب انہیں انگریزی کا حصہ مان لیا گیا ہے۔ اگر انگریزی میں غیر انگریزی الفاظ قبول کر لیے جاتے ہیں تو اردو کیوں اتنی انوکھی ہے؟ فارسی اور عربی میں اصطلاحات سازی کا کام 50 سال پہلے حکومتی سرپرستی میں ہوا اور وہ نصاب میں بھی شامل کر دی گئیں۔ وہاں سب ان اصطلاحات کا مطلب جانتے ہیں۔ مگر ہمارے ہاں نہیں جانتے۔

صفحے کی مقبولیت کو زبان کی مقبولیت نہ سمجھا جائے۔ ایک سیکسی ہیروین پر مضمون بہت زیادہ مقبول ہوتا ہے بہ نسبت خشک اور نہ سمجھ میں آنے والے سائینسی مضامین کے۔ ننگی تصویروں والے صفحات انٹر نیٹ پر مقبول ترین صفحت تھے حالانکہ وہ اردو میں نہیں تھے۔ باہر کے ممالک میں پاکستان کو "پورنستان" کہا جانے لگا تھا جبھی حکومت نے ان پر پابندی لگائی۔ اردو ٹیکسٹ صاحب کے لکھے ریاضیات کے مضامین پر بھی رائے شماری کا نتیجہ سائینسی مضامین جیسا ہی ہو گا۔

Shahab (تبادلۂ خیال) 19:26, 15 نومبر 2013 (م ع و)

  • بات کئی سمتوں میں نکل گئی ہے۔ اس لیے مسئلہ دوبارہ بیان کر دیتا ہوں۔
  1. ویکیپیڈیا پر پہلے ایک رائے تھی کہ سائنسی مضامین مربوط طریقہ سے لکھے جائیں۔ یکساں اصطلاحات جو جہاں ہو سکے عربی فارسی وغیرہ سے اخذ کر کے اردوائی جائیں۔ اور ایک بنیاد قوم کے سامنے پیش کی جائے، کیونکہ قوم کے بیشتر افراد کا خیال ہے کہ سائنس صرف انگریزی میں ہی پڑھی جا سکتی ہے اور اردو اس کے لیے موزوں نہیں۔ اردو شاعری وغیرہ اور آپ، جناب کرنے کے لیے رہنے دی جانی چاہیے۔ اس مکتب فکر کو مقبولیت نہ درکار تھی نہ اس کی توقع تھی، نہ انھوں نے کبھی اس کا دعوی کیا تھا۔ صرف ایک framework تعمیر کرنا تھا۔ ان میں سمرقندی شامل تھا۔
  2. ان لوگوں کو برا بھلا کہا گیا اور الزام لگایا گیا کہ ان کی وجہ سے اردو ویکیپیڈیا غیر مقبول ہے اور وہ اردو کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوا سمرقندی نے ویکیپیڈیا سے قطع تعلق کر لیا۔ باقی جو لوگ اس کے ساتھ تھے انہوں نے بھی لکھنا محدود کر دیا۔ اس طرح اس مکتب فکر کا کام عملی طور پر ایک دو سال سے رُکا پڑا ہے۔
  3. اس کے بعد یہاں لکھنے والے وہ لوگ رہ گئے جو آسان فہم، سمونا اردو پر یقین رکھتے تھے اور جن کا دعوی تھا کہ اس طرح اردو ویکیپیڈیا کی مقبولیت کو چار چاند لگ جائیں گے۔ یہ لوگ بھی دل میں اردو کو سائنس کے لیے موزوں نہیں سمجھتے تھے مگر ان کا خیال تھا کہ اخباری اردو کے استعمال سے یہ قارئین سے مواصلات ضرور کر پائیں گے۔ اب اس مکتب فکر کا دور چل رہا ہے۔ ان میں شہاب صاحب سائنس کے میدان میں اور طاہر صاحب دوسرے موضوعات پر نمایاں ہیں۔
  4. اس آسان فہم مکتب فکر کو جسے مقبولیت کا دعوی تھا، اب ایک دو سال کی محنت کے بعد اپنا حساب کرنا چاہیے کہ کیا وہ قارئین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں یا ان کا حال بھی پہلے مکتب فکر جیسا ہوا ہے کہ انھیں بھی کوئی گھاس نہیں ڈالتا۔
  5. نئے آنے والے اور سوچنے والے لوگوں کو بھی ان دو مکتب فکر کا تجربہ دیکھ کر سبق اخذ کرنے ہیں کہ کیا سمت صحیح ہے یا کوئی نئی سمت ڈھونڈنا ہے۔ یہ سمت رائے شماری سے معلوم نہیں کی جا سکتی بلکہ سوچ بچار کی متقاضی ہے۔
  6. موجودہ حالات میں ہر لکھنے والا اس ویکیپیڈیا کو اپنے مدونہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے کہ جس طرح میرا جی چاہے گا لکھوں گا اور کسی نے کوئی مشورہ دیا تو اسے اپنی ہتک سمجھوں گا۔
  7. اس طرح چلتے رہے تو ردّی کی ٹوکری بلند و بالا ہوتی جائے گی۔

--Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:10, 16 نومبر 2013 (م ع و)

ماشااللہ بہت اچھے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ لیکن ان کا اطلاق رعایا پر ہی کیوں ہوتا ہے۔ اور کوڑے پر تھوک کر چاٹا کیوں کا رہا ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 08:20, 16 نومبر 2013 (م ع و)
    • سب سے پہلی درخواست تو یہ کہ صفحہ آسان اردو بحال کیا جائے۔ اس کی حذف زدگی کی وجہ جو لکھی گئی ہے اسے پڑھ کر صاف محسوس ہوتا ے کہ اسے صرف بغض وعناد کی وجہ سے حذف کیا گیا ہے۔
    • جتنا کچھ چند دنوں میں اردو ٹیکسٹ بھائی کے بتائے ہوئے پہلے مکتب فکر کے لوگوں کو سمجھ پایا ہوں مجھے یہ لگتا ہے کہ ان لوگوں کے مطابق چونکہ اردو کی ابتدا لشکروں سے ہوئی، ریختہ زبان تھی، اب جس زبان کا لشکر اس میں شامل نہیں تھا اس کے الفاظ اردو میں شامل کرنا بھی گناہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اردو میں مروج الفاظ کی جگہ جان بوجھ کر انگریزی کی بجائے عربی الفاظ لائے گئے۔اس کی مثال اگلے نکتہ میں۔
    • جہاں تک مقبولیت کی بات ہے تو اس سلسلے میں ایک کام کریں ۔ گوگل میں ایک لفظBank تلاش کریں، پہلا نتیجہ انگریزی وکی پیڈیا سے آئے گا۔ اب اردو میں ”بنک“ لکھ کر تلاش کریں، پہلا نتیجہ اردو وکی پیڈیا کا ہی ہو گا مگر عالمی بنک کا۔ دقیق اردو میں بنائے گئے صفحہ ”مَصرِف“ کا پہلا نتیجہ اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک اس زیر زبر سمیت کاپی کر کے گوگل پر تلاش نہ کیا جائے۔
    • اسی طرح” helicopter“، ”ہیلی کاپٹر “ اور ”بالگرد“ الگ الگ گوگل پر تلاش کریں۔ اسی طرح کا نتیجہ آئے گا جس طرح کا پہلی مثال میں آیا ہے۔
    • کل تک مجھے معلوم نہیں تھا کہ کپیسٹر کو گنجائشدار کہتے ہیں۔ اب جسے معلوم ہی نہیں کہ میں جس چیز کو تلاش کر رہا ہوں اسے کہتے کیا ہے تو وہ خاک وکی پیدیا پر آئے گا۔ عمارت کی بنیاد رکھنے ہوئے جب آپ نے سوچ لیا کہ اس عمارت میں صرف اردو میں ڈاکٹریٹ کرنے والے ہی داخل ہوں گے تو پھر کسی عام سطحی معلومات رکھنے والے کے نہ آنے پر افسوس کس بات کا؟ میرے خیال میں اردو ویکیپیڈیا کا ستیاناس تو اسی وقت ہو گیا تھا جب اس میں جناتی اردو میں عنوانات کے نام رکھنا شروع کیے گئے۔
    • اب آسان اردو کے حوالے سے رائے شماری کیوں نہیں ہو سکتی جب اس وکی پیڈیا کے تمام فیصلے رائے شماری سے ہوتے ہیں نہ کہ ڈنڈے کے زور پر؟کیوں اسے ذاتی جاگیر کی طرح استعمال کیا گیا؟ کون سے اختیار کے تحت اس میں رائج انگریزی الفاظ کو چھوڑ عربی اصطلاحات ”نئے سرے“ سے متعارف کرائی جا رہی ہیں؟ کیوں عربی اور فارسی سے نئی اردو تشکیل دی جا رہی ہے؟ کیا حکومت پاکستان سے آپ کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ آپ عربی اصطلاحات کو اردوائے اور ہم اسے نصاب میں شامل کریں گے؟
    • آپ آسان اردو کے لیے رائے شماری کرائیں اور میری رائے میں اس میں وہی لوگ شریک ہوں جو پچھلے ایک ماہ میں متحرک رہے۔جو دوست اتفاق یا اختلاف رکھتے ہیں اپنی رائے دیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:02, 16 نومبر 2013 (م ع و)



زر کاغذ کے حوالے سے پیدا کی جانے والی غلط فہمی کی کوشش

تبادلۂ خیال:زرکاغذ سے نقل

منتخب مقالہ

یہ مضمون منتخب مقالہ بننے کا امیدوار ہے، یعنی کچھ عرصہ کے لیے یہ ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر نظر آئے گا۔ براہ کرم عملی تعاون سے اسے بہتر بنائیں۔ اس سلسلہ میں بحث اس ذیلی صفحہ پر کریں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:53, 5 مئی 2013 (م ع و)

سکے

اردو ٹیکصٹ بھائی سکے کو بھی کہیں اور منتقل کر دیں۔ کیونکہ وہ زر کاغذ نہیں۔ اور اصل مضمون کا حصہ بھی نہیں۔ جو جیز اصل مغمون کا حصہ ہے زرکاغذ کے لیے استعمال مواد اسے آپ نے کہیں اور منتقل کر دہا؟؟؟ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:35, 26 مئی 2013 (م ع و)

  • طاہر صاحب، مضمون اصل میں رقعہ مصرف (bank note) بارے نہیں۔ اور نہ ہی سکّوں کی اقسام بارے۔ مضمون کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سکّے چکور ہوتے ہیں یا گول، بنک نوٹ کاغذ کا ہوتا ہے یا پالیمر کا۔ اگرچہ یہ انگریزی مضمون paper money سے ربط ہے مگر اس کا موضوع مختلف ہے۔ یہ مضمون مقایضہ سے لے کر سکّہ اور زرکاغذ سمیت قدیم زمانہ سے موجودہ دور تک زرمبادہ کی تاریخ اور غرضیت بیان کرتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو مضمون کا عنوان بدلا جا سکتا ہے اور دیگر وکیپیڈِیا سے ربط ہٹا کر دوسرے موضوعات (رقعہ مصرف، سکّہ وغیرہ) پر الگ مضمون لکھے جا سکتے ہیں (یا پہلے سے ہی موجود ہوں گے)۔ شہاب صاحب سے بھی درخواست ہے کہ نیا عنوان تجویز کریں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:25, 26 مئی 2013 (م ع و)
  • میرے خیال میں اس مضمون کا نام "کاغذی سکہ بمقابلہ اصلی سکہ" ہو سکتا ہے۔

Shahab (تبادلۂ خیال) 20:58, 26 مئی 2013 (م ع و)

  • banknote پر علاحدہ مضمون بنا دیا گیا ہے۔ میرے خیال میں زرکاغذ بمعنی کرنسی درست ہے۔ نام بدلنے کی ضرورت نہیں۔ اگر نام پر اعتراض ہے تو مطلع فرمائیں۔ دوسری درخواست ہے کہ اب مضمون میں نیا مواد نہ ڈالا جائے، صرف غلطیوں کی درستی کی جائے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 03:12, 27 مئی 2013 (م ع و)

معیار مضمون

میرے خیال میں اس مضمون کو ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق نہیں لکھا گیا مضمون میں دلچسپی پیدا کرنے کی اضافی کوشش کی گئی ہے۔خیر مضمون معلوماتی ہے مگر اس کی تصدیق بھی سحیح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الکاتب (تبادلۂ خیال) 21:48, 13 جون 2013 (م ع و)

  • اغلاط کی نشان دہی کریں۔ صفحہ اول پر ہونے کی وجہ سے مضمون مفقل ہے، تاہم اس عرصہ کے بعد درستی کی جا سکتی ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:22, 14 جون 2013 (م ع و)
  • مثلا یہ لکھنے کی کیا ضرورت تھی "ساڑھے تین سال کی مدت میں 5600 میل کا سفر طے کر کے جب مئی 1275 میں" مارکو پولو پہلی دفعہ چین پہنچا الکاتب (تبادلۂ خیال) 19:14, 16 جون 2013 (م ع و)
  • میرے خیال میں اس سے قاری کو یہ باور کرانا ہے کہ قدیم زمانہ میں لوگوں کے لیے یہ انوکھا تھا کہ کاغذ کی کرنسی ہو، صرف چین جو باقی دنیا سے دور تھا میں یہ دیکھنے میں آیا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 19:47, 16 جون 2013 (م ع و)

یہ مضمون کیا ہے؟

اس مضمون کا عنوان زرکاغذ ہے۔ اور اس کا ربط Banknote سے تھا۔ اس وقت Urdutext صاحب نے اس مضمون کو منتخب مقالہ کے لیے تجویز کیا۔ اور درخواست کی کہ مضمون پر خاص توجہ دی جائے۔ میں نے جسارت کی کہ زرکاغذ کے لیے استعمال مواد اس میں درج کیا جائے جو انگریزی مضمون کا حصہ ہے۔ Urdutext صاحب کو یہ پسند نہ آیا اور اسے باہر نکال مارا۔ دیکھیے رقعہ مصرف۔ کیونکہ وہ منتظم ہیں۔

اور پھر صفحہ کا ربط Banknote سے Currency پر تبدیل کر دیا۔ Currency کا اردو متبادل شاید زرکاغذ ہو گا جبھی تو منتظم صاحب نے ایسا کیا۔

  • افراط زر کی تشریح زرکاغذ کے تحت ہی آتی ہو گی۔
  • امریکی ڈالر اور فیڈرل ریزرو بھی اسی کا حصہ ہو گا؟
  • دھاتی سکے بھی یہاں زرکاغذ میں زیر بحث ہیں۔ جی ہاں بالکل ہو سکتے ہیں۔ زرکاغذ کے لیے استعمال مواد درج کرنا منع ہے۔ منتظم صاحب کا حکم ہے۔

یہ منتخب مقالہ ہے۔ چوں چوں کا مربا نہیں ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 06:55, 11 نومبر 2013 (م ع و)

ہم نے تو بھئی اس پر لبیک کہا تھا۔ حشر دیکھ لیں۔ عقل کل تو یہاں ایک ہی ہیں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 08:29, 16 نومبر 2013 (م ع و)

امین اکبر (تبادلۂ خیال) 08:57, 16 نومبر 2013 (م ع و)


اوپر کی بحث کا خلاصہ

  • اردو ٹیکسٹ صاحب کا خیال ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کا ہر قاری انگریزی پر بھی مکمل عبور رکھتا ہے اور وہ اردو ویکیپیڈیا صرف اور صرف جناتی اصطلاحات سیکھنے کے لیے پڑھتا ہے۔ معلومات حاصل کرنے کے لیے تو وہ انگریزی ویکیپیڈیا ہی پڑھتا ہے۔
  • امین صاحب کا خیال ہے کہ ویکیپیڈیا پڑھنے والوں کو معلومات اُن کی مروج زبان میں ہی چاہیے۔
  • امین صاحب کا خیال ہے کہ پنجابی وکی پیڈیا کے آگے ہوئے کی وجہ چاہے کچھ بھی ہو مگر اس میں بہت بڑا ہاتھ لکھنے کی آزادی کا بھی ہے۔
  • امین صاحب نے فیس بک پر سوال پوچھا کہ "کس کس کو اردو آتی ہے؟ بتائیں یہ کیا چیز ہے۔۔۔۔۔۔۔موٹر سائیکل دراصل ایک ایسا دو پہیّہ ناقل ہوتا ہے جو دوچرخہ کے برعکس محرک کے ذریعے متحرک ہوتا ہے یعنی اِسکو حرکت دینے کے لیے ایک محرکیہ استعمال کیا جاتا ہے اور یہ محرکیہ آج کل تقریباً تمام آلیچرخوں میں اربع ضربہ محرکیہ کی قسم کا ہوتا ہے۔ آلیچرخے کو یک سراط ناقل میں شمار کیا جاتا ہے"___ اس کے جواب میں ایک کمنٹ ((اس سے آسان تو غالب کی شاعری تھی )) دوسرا کمنٹ،((ان اصحاب کے لیے یہی کہا جا سکتا ہے -ہوئے تم دوست جس کے، اس کا دشمن آسماں کیوں ہو Can somebody LIBERATE urdu from these "naadaan dost")) ایک اور کمنٹ اُن صاحب کا جو عرصہ سے سعودیہ میں مقیم ہیں((ویسے مجھے 100 فیصد سمجھ آ گئی ہے یہ اردو سے زیادہ فارسی اور عربی ہے، ھاھاھا چرخہ سائیکل۔ ناقل حرکت والا۔))ان میں سے ایک کمنٹ کرنے والے کی تعلیمی قابلیت بزنس میں ماسٹر، دوسرا لینگویسٹکس میں ڈاکٹریٹ ہے‎ اور تیسرا انجینئر ہے۔ ایسی اردو آپ ایم اے اردو کے طالب علم کو بھی دکھا دیں تو اس کے پلے نہیں پڑے گی۔
  • شہاب کا خیال ہے کہ جناتی اردو اور عالیچرخہ اصطلاحات کے استعمال سے اردو ویکیپیڈیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے اور اس کا علاج کرنے مین اچھا خاصہ وقت لگے گا۔ گھوڑے کا بچہ پال کر اسے گھوڑا بنانا آسان کام ہے لیکن مردہ گھوڑے میں جان ڈالنا ناممکن ہے۔ عالیچرخہ اصطلاحات کے زہر سے اردو ویکیپیڈیا اب نیم مرگ ہے اور اسی لیے خالد محمود صاحب نے اردو ویکی پیڈیا سے ناراض ہو کر پنجابی ویکیپیڈیا کی بنیاد رکھی اور اسے اردو ویکیپیڈیا کے مساوی لا کھڑا کیا۔ وہاں انھوں نے لکھنے پر کوئی قید نہیں لگائی۔
  • اردو ٹیکسٹ صاحب کا خیال ہے کہ اردو ویکیپیڈیا میں سائنیسی مضمون لکھنا وقت کا ضیاع ہے کہ انھیں آج بھی کسی نے نہیں پڑھنا اور نہ ہی مستقبل میں۔ ان مضامیں کی نہ آج کوئی افادیت ہے نہ مستقبل میں ہو گی۔ انھیں کوئی بھی گھاس نہیں ڈالتا۔
  • اردو ٹیکسٹ صاحب کا خیال ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر رائج اردو استعمال کرنے کا فیصلہ رائے شماری سے معلوم نہیں کیا جا سکتا بلکہ سوچ بچار کا متقاضی ہے۔
  • امین صاحب، عرفان ارشد صاحب اور شہاب کا خیال ہے کہ نئی رائے شماری کی ضرورت ہے۔
  • طاہر محمود صاحب اور کئی دوسروں کا خیال ہے کہ ہمارے سینیئر ارکان کا رویہ دوستانہ ہونے کی بجائے حاکمانہ اور ضرورت سے زیادہ درشت ہے اور وہ اپنی ہی بنائی ہوئی پالیسیوں پر یکساں عمل درامد نہیں کرتے یا نہیں کر پاتے۔ اس وجہ سے منافقت کی بو آتی ہے اور ناراضی پھیلتی ہے۔ تھانے داری کا کلچر اب ختم ہونا چاہیے۔

Shahab (تبادلۂ خیال) 15:11, 16 نومبر 2013 (م ع و)

  • شہاب صاحب نے بحث سمیٹتے ہوئے خلاصہ لکھ دیا۔ اردو ویکیپیڈیا کو شروع ہوئے تقریباً دس سال ہو گئے۔ 2007ء سے شہاب صاحب بھی یہاں موجود ہیں۔ یہ سب رائے شماریوں کے نتیجے ہیں جو ہمیں یہاں تک لے کر آئے ہیں۔ چونکہ تقریباً سب پیپل ایزی اردو کی فیور میں ہیں، اس لیے مزید ایک ائیر ویٹ کر کے دیکھ لیتے ہیں کہ کیا رزلٹ آتا ہے اور اردو ویکیپیڈیا ایزی لینگویج میں کتنا پاپولر ہو جاتا ہے۔ گوڈ بلیس۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 17:55, 16 نومبر 2013 (م ع و)
    • بہت بہت شکریہ، سب سے پہلا قدم تو یہ ہو گا کہ تمام عنوانات جناتی اردو سے ختم کیے جائیں۔ آج بنک کے عنوان سے ابتدا کر دی ہے۔ دوسرے عنوانات تبادلہ خیال کے صفحات پر سوچ کر آسان اردو سے بدل دیں۔موجودہ عنوانات کو ہر مضمون میں ایک لائن میں اس طرح لکھا جائےکہ۔۔۔۔۔ اردو میں اس کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 19:06, 16 نومبر 2013 (م ع و)
  • ویکیپیڈیا پر صرف 25 ہزار مضمون ہیں جن میں سے اصل مضمون شاید 5 ہزار ہوں گے۔ بہتر ہے آسان فہم مکتب فکر نئے مضمامین بنائے جس میں آسان فہم فلسفہ استعمال کیا جائے، بجائے کہ پرانے مضمامین قطع برید کیے جائیں۔ شہاب صاحب کو اپنے جن مضامین میں ترامیم پر گِلّہ ہے وہ انہیں بے شک کلمہ نویسی سے واپس کر دیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آسان فہم فلسفہ کی بازار میں کامیابی کا کوئی ثبوت نہیں، صرف ویکیپیڈیا پر اس وقت موجود دو چار افراد کی ذاتی رائے ہے اور فیس بک پر موجود ماہرین اردو کی کہانیاں ۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 20:40, 16 نومبر 2013 (م ع و)
  • اردو ٹیکسٹ صاحب سے درخواست ہے کہ متضاد بیانات نہ دیں۔ ایک سطر میں انہوں نے پرانے مضامین قطع برید کرنے سے منع کیا ہے اور اگلی سطر میں شہاب کو اس کی اجازت دی ہے۔ اجازت سب کو ہونی چاہیے یا پھر کسی کو بھی نہیں ہونی چاہیے۔

آسان فہم فلسفہ کی بازار میں کامیابی کا کوئی ثبوت نہیں۔ مگر دس سال میں اردو ویکیپیڈیا کا کامیاب نہ ہونا جناتی اردو کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 07:51, 17 نومبر 2013 (م ع و)

    • شہاب صاحب، بس چھوڑیں۔ ناکامی کا عتراف کرنا بڑےدل گردے کا کام ہے۔ جب انا بھی شامل ہو تو یہ ناممکن ہوتا ہے۔ اب بحث کو چھوڑ کرکام کرتے ہیں۔ آپ کے اپنے شروع کیے ہوئے صفحات کے عنوان صفحات کے تبادلہ خیال پر تجویز کریں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:04, 17 نومبر 2013 (م ع و)

پالیسی برائے اردو وکی پیڈیا بابت اردو الفاظ

اردو ٹیکسٹ صاحب، مجھے اردو وکی پیڈیا کی پالیسی دکھائیں جہاں

  • الفاظ کے چناؤ کےلیے ہدایات دی ہوں
  • کون سی لغت استعمال کی جائے گی؟
  • اگر لغت میں کوئی لفظ نہیں ہےتو کیا ہو گا؟
  • کون نیا لفظ بنائے گا؟
  • اگر نیا لفظ کسی زبان سے اپنانا ہوا تو کون سی زبان ہو گی؟
  • یہ فیصلے رائے شماری سے ہوں گے یا ”بدمعاشی“ سے؟

منتظرامین اکبر (تبادلۂ خیال) 19:26, 20 نومبر 2013 (م ع و)

  • اوپر جو کافی دن بحث ہوئی تھی اس میں یہ ہی نتیجہ تھا کہ فی الوقت صارفین نئے مضامین اپنی مرضی سے بنا سکیں گے۔ چاہے الفاظ انگریزی سے کلمہ نویسی کریں یا عربی فارسی، ترکی سے اخذ کریں، آسان فہم ہوں یا بقول شہاب صاحب کے جناتی ہوں۔ خالد صاحب کی مثال دی گئی تھی کہ ان کی ویکیپیڈیا شاید بڑی ترقی کر گئی ہے کیونکہ اس میں کوئی قید نہیں۔ اس حکمت عملی کے تحت ایک دوسرے کے مضامین میں مداخلت کم سے کم کرنا چاہیے۔ مشورہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ یا اگر ویکیپیڈیا کے راہنما قواعد کی واضح خلاف ورزی ہو تو مداخلت بے شک کریں۔

اب چند ہی دن بعد آپ دوبارہ وہی بحث کیوں شروع کرنا چاہتے ہیں؟ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 04:29, 21 نومبر 2013 (م ع و)

ایک صارف صرف رہنمائی چایتا ہے۔--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:31, 21 نومبر 2013 (م ع و)
    • میں وکی پیڈیا پر کام کرتا ہوں، میرا حق ہے کہ میں آپ سے دریافت کروں اور آپ کا فرض ہے کہ آپ جواب دیں۔ مجھے پالیسی دکھائیں اس بارے جس بارے دریافت کیا گیا، ورنہ کہہ دیں کہ آج تک اردو وکی پیڈیا پر پھدو لگ رہا تھا ہر کسی کا۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 07:00, 21 نومبر 2013 (م ع و)
  • جی درجنوں صارفین نے 25000 مضامین (جس میں اعلی پائے کے مضامین بھی شامل ہیں) ویسے ہی اتفاقاً تحریر کر دیے ہی (آپ کے الفاظ میں دوہرانا نہیں چاہتا)۔ کسی کو سمجھ نہیں تھی کہ کیا کر رہا ہے۔ اب آپ کو نبوت عطا کر کے بھیجا گیا ہے کہ قوم کی اصلاح کریں۔ اوپر جو صاحب لقمہ دے رہے ہیں یہ بھی کافی عرصہ سے منتظم ہیں اور سینکڑوں مضامین تحریر فرما چکے ہیں، یہ طائر ہی بتا دیں کہ کس حکمت عملی کے تحت اب تک صفحے کالے کرتے رہے ہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:38, 21 نومبر 2013 (م ع و)
  • شہاب صاحب نے پچھلی بحث میں پولیس کی مثال دی تھی۔ امین صاحب، آپ کی مثال تو یہ ہے کہ پولیس انسپکٹر ٹریفک سٹاپ پر کسی کو کھڑا کر کے پوچھتا ہے کہ کاغذات دکھاو۔ اب اردو ویکیپیڈیا پر بھی امین صاحب لوگوں کو روک کر مطالبہ کرتے ہیں کہ پالیسی دکھاؤ۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:50, 21 نومبر 2013 (م ع و)

اردو ٹیکسٹ صاحب، مجھے اردو وکی پیڈیا کی پالیسی دکھائیں جہاں

  • الفاظ کے چناؤ کےلیے ہدایات دی ہوں
  • کون سی لغت استعمال کی جائے گی؟
  • اگر لغت میں کوئی لفظ نہیں ہےتو کیا ہو گا؟
  • کون نیا لفظ بنائے گا؟
  • اگر نیا لفظ کسی زبان سے اپنانا ہوا تو کون سی زبان ہو گی؟
  • یہ فیصلے رائے شماری سے ہوں گے یا ”بدمعاشی“ سے؟

ًًًًامین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:16, 21 نومبر 2013 (م ع و)

ممالک کے بارے میں مضامین

براہ کرم اس بات کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے کہ اگر کوئی معلوماتی مضمون کسی ملک سے متعلق ہو گا تو اس ملک کے مرکزی صفحے پر اس ملک کے بارے میں مضامین کی سرخی کے ساتھ تمام مضامین کے روابط ڈال دئے جائیں۔ پاکستان کے بارے میں مضامین زیادہ ہوں گے اس لیے اس کا سانچہ ہی بنا لیا ہے۔مضامین شامل کرنے کے لیے سانچہ:پاکستان کےبارے میں مضامین میں ترمیم کریں۔باقی ممالک میں ویسے ہی ربط بنا دیا جائے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:19, 21 نومبر 2013 (م ع و) مزید دیکھیے والا حصہ میرے خیال میں یہ کمی پوری نہیں کر رہا۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:23, 21 نومبر 2013 (م ع و) طاہر بھائی میں جنرل ہر ملک کے لیے بات کر رہا ہوں. پاکستان اور الجزائر کے صفحات پر تو مثال کے لیے سرخیاں لگائی تھیں۔ اکثر سانچوں میں جب ”دکھائیں“ پر کلک کیا جائے تو صفحہ ری فریش ہو جاتا ہے مگر تفصیل نہیں آتی،مطلب سانچہ کھلتا نہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:20, 21 نومبر 2013 (م ع و)

جواب کا منتظر

اوپر امین صاحب نے کچھ نکات کے جواب طلب کیے ہیں مگر کہیں سے جواب نہیں آ رہا۔
میں خود بھی ان سوالات کے جواب معلوم کرنے کا خواہاں ہوں۔ ویکی پیڈیا پر وہ کون سے قوانین ہیں جو صرف پردادا کی زبان استعمال کرنے پر مجبور کرتے ہیں؟

جواب کا منتظر
Shahab (تبادلۂ خیال) 10:33, 26 نومبر 2013 (م ع و)

از دل خیزد

السلام علیکم احباب گرامی، امید ہے آپ سب بخیر وعافیت ہوں گے۔
پچھلے دنوں یہاں اردو ویکی کی زبان کو لے کر جس طرح ایک طویل بحث شروع ہوئی تھی اور اس موضوع پر تقریبا تمام ہی متحرک صارفین نے اظہار خیال کیا تھا، اس میں یہ بات تو طے ہے کہ جملہ شرکائے گفتگو اردو ویکی کے تئیں مخلص ہیں۔
بہرحال اب یہ گفتگو انجام کو پہونچ چکی ہے یا اگر نہ پہونچی ہو تو اب پہونچ جانا چاہیے۔ اب میں ان تمام احباب سے گزارش کرتا ہوں جو رائج اورعام فہم اردو کے حامی ہیں، وہ درج ذیل امور پر توجہ مبذول فرمائیں:

  • رائج اردو کا مفہوم اس طرح نہ لیا جائے کہ ہم تخلیقیت سے ہی محروم ہوجائیں، ایسے بہت سی جگہیں اور الفاظ ہیں جنہیں انگریزی کی بجائے آسان اردو میں لکھا جاسکتا ہے، مثلا ممبر کی بجائے رکن، یوزر کی بجائے صارف۔
  • اب ان شاء اللہ اردو ویکی پر رائج اردو ہی استعمال کی جائے گی، لہذا جملہ مضامین آسان اور عام فہم اردو میں تحریر کیے جائیں، البتہ جو مضامین پہلے لکھے گئے ہیں اور ان کی اردو عام فہم نہیں ہیں تو ان مضامین میں سے اہم مضامین منتخب کر لیں، مثلا شمارندہ۔ اور مضمون کو آسان اور رائج اردو میں تبدیل کر دیں، نیز مضمون کا عنوان بھی کمپیوٹر سے تبدیل کرکے کمپیوٹر کر دیا جائے۔ لیکن اس طرح کے مضامین میں مستقل ایک قطعہ بنام ممکنہ متبادل شامل کیا جائے اور اس قطعہ کے تحت یہ بیان کیا جائے کہ اس لفظ کا ممکنہ متبادل مثلا کمپیوٹر ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے وغیرہ۔ تاکہ ہمارے متقدم احباب کی کاوشوں اور محنتوں پر یکسر پانی نہ پھر جائے۔
  • بہت سی جگہوں پر میڈیاویکی کے نظامی پیغامات اب تک انگریزی میں ہی موجود ہیں، انہیں ترجمہ کیا جائے۔ بعض مقامات پر تراجم یا تو عام فہم اردو میں نہیں ہیں یا مناسب اسلوب نہیں اختیار کیا گیا ہے، مثلا دیکھیں کی بجائے دیکھو وغیرہ۔ انہیں بھی درست کرنے کی کوشش کی جائے۔
  • اگر رائج اور عام فہم اردو کے استعمال کو اردو ویکی کی policy بنانا چاہتے ہیں تو یہاں پر تجویز پیش کر دیں اور رائے شماری کے بعد اسے مستقل پالیسی قرار دے دیا جائے کیونکہ آئندہ مستقبل میں اردو ویکی کے صفحات اس موضوع پر مزید گفتگو/بحث/جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

امید ہے میری ان گذارشات کو درخور اعتناء سمجھا جائے گا۔ آپ کا یہ صارف منتظم ہے—خادم—  08:43, 27 نومبر 2013 (م ع و)

وعلیکم اسلام، شعیب بھائی، آپ کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ جی ضرور سب یہی چاہ رہے ہیں کہ اس کا فیصلہ ایک ہی دفعہ ہو جائے۔ یہ نہ ہو کہ سال کے بعد پھر مباحثے شروع ہو جائیں اور کام کی بجائے مباحثوں میں وقت برباد ہو۔ آپ مستقل پالیسی بنانے کے لیے جو اقدامات کرنا چاہیں ضرور کریں، چاہے رائے شماری ہو یا کچھ اور۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:31, 27 نومبر 2013 (م ع و)
انتہائی شکریہ امین بھائی۔ ویسے اقدامات تو میں نے درج کردیے ہیں۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم—  09:57, 27 نومبر 2013 (م ع و)
شعیب بھائی کو دوبارہ یہاں پا کر بڑی خوشی ہوئی۔ آپ کی یہ بات بالکل درست ہے کہ آئندہ مستقبل میں اردو ویکی کے صفحات اس موضوع پر مزید گفتگو/بحث/جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اس سے بھی بڑا نقصان یہ ہوتا رہا ہے کہ ایسی بحث کے بعد کچھ انتہائی اہم ساتھی ساتھ چھوڑ کر چلے جاتے رہے ہیں۔ کاش کہ میں کسی طرح منا کر انہیں واپس لا سکتا۔

Shahab (تبادلۂ خیال) 12:15, 28 نومبر 2013 (م ع و)

چلیں شعیب بھائی بسم اللہ پڑھیں اور آسان اردو کو اردو وکی پیڈیا کی مستقل پالیسی بنانے کے جو بھی اقدامات کرنا ہو شروع کریں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:38, 28 نومبر 2013 (م ع و)

ویکیپیڈیا پالیسی

میں کچھ دنوں سے منتظمین سے ایک سوال کر رہا ہوں کہ وکی پیڈیا کی پالیسی بابت اردو الفاظ کیا ہے؟ اس حوالے سے درج ذیل سوالات ذہن میں ہیںَ کہ:

  • الفاظ کے چناؤ کےلیے ہدایات کہاں دی گئی ہیں؟
  • کون سی لغت استعمال کی جائے گی؟
  • اگر لغت میں کوئی لفظ نہیں ہےتو کیا ہو گا؟
  • کون نیا لفظ بنائے (ایجادکرے)گا؟
  • اگر نیا لفظ کسی زبان سے اپنانا ہوا تو کون سی زبان ہو گی؟
  • یہ فیصلے رائے شماری سے ہوں گے یا ”بدمعاشی“ سے؟

اس کے جواب میں سمر قندی صاحب نے فرمایا

  • آپ تحریر فرمایئے؛ انشااللہ آپ کو کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔ جیسا بھی اور جو بھی لکھ سکتے ہیں بخدا لکھیئے۔ خوش رہیں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 04:46, 1 دسمبر 2013 (م ع و)

بہت بہت شکریہ جناب کی حوصلہ اور عزت افزائی کا، جناب سمرقندی صاحب اور دیگر تمام منتظمین صاحبان۔ گزارش یہ ہے کہ ، مجھے یوں لگتا ہے کہ اردو وکی پیڈیا پر اس حوالے سے کوئی پالیسی موجود نہیں ہے۔ اگر آپ ٹھنڈے دل سے غور کریں تو یہی ایک وجہ ہے جس کی وجہ سے ماضی میں بہت سے صاحبان جن کے دل میں اردو کے لیے درد اور خلوص تھا وہ اس پلیٹ فارم کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔پالیسی کے اس فقدان کو دور کرنا ہو گا ورنہ اور مزید لوگ اس وکی پیڈیا کو اردو کی امانت نہیں بلکہ چند لوگوں کے باپ کی جاگیر سمجھ کر اس کو چھوڑ کر جاتے رہیں گے۔اس لیے اس حوالے سے جلد ہی پالیسی مرتب کی جائے تاکہ صارفین اور منتظمین سب اس کے پابند ہو کر کام کریں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:37, 1 دسمبر 2013 (م ع و)

  • سمرقندی صاحب کے تبادلہ خیال سے
  1. اردو وکی پیڈیا کی پالیسی کہاں ہے جہاں الفاظ کے چناؤ کےلیے ہدایات دی ہوں؟
    • متعدد جگہوں پر ہیں تو پر مجتمع نہیں، آپ چاہیں تو ایک صفحہ بنا لیجیے، تمام ساتھی تعاون کریں گے۔
  2. کون سی لغت استعمال کی جائے گی؟
    • لغات تو خود سابقہ دستاویزی الفاظ سے بنتی ہیں۔ شہنشاہ جہانگیر سے آج تک اردو کی ہر کتاب اور ہر لغت سے استفادہ کیا جائے گا۔
  3. اگر لغت میں کوئی لفظ نہیں ہےتو کیا ہو گا؟
    • وہی جو شعرا اکرام کرتے ہیں، جو اقبال نے کیا، جو غالب نے کیا، حالی نے کیا۔ لغت ہی کے الفاظ سے ایک اصطلاح بنائی جائے گی۔
  4. کون نیا لفظ بنائے گا؟
    • مضمون تحریر کرنے والی/ لا اور اگر خود نا بناسکے تو 1۔ کسی صفحے پر پوچھا جاسکتا ہے 2۔ یا جو آتا ہو وہی تحریر کر دے۔ لیکن اس پر رائے شماری کے بعد تبدیلی کا راستہ موجود سمجھے۔
  5. اگر نیا لفظ کسی زبان سے اپنانا ہوا تو کون سی زبان ہو گی؟
    • بالترتیب الامکان: عربی، فارسی، ہندی، انگریزی وغیرہ۔
  6. یہ فیصلے رائے شماری سے ہوں گے یا ”بدمعاشی“ سے؟
    • معذرت چاہتا ہوں، غور فرمائیں تو مذکورہ بالا سوالات و جوابات کے بعد فی الحال اس سوال کا جواز نہیں بنتا۔ ایک بار دوبارہ معذرت چاہتا ہوں۔

اس کے بعد ایک صفحہ وکیپیڈیا پالیسی کا بنایا جا چکا ہے۔ منتظمین اور صارفین اس پر توجہ دیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 10:54, 2 دسمبر 2013 (م ع و)

مضمون کیوں حذف کیا گیا؟

اوپر امین صاحب نے کچھ سوالات پوچھے ہیں لیکن کافی دن گزر گئے کوئی بھی منتظم جواب دینے کو تیار نہیں۔
سمرقندی صاحب کا کہنا ہے کہ "جیسا بھی اور جو بھی لکھ سکتے ہیں بخدا لکھیئے۔"
اس کے باوجود مضمون جناتی اردو بغیر کسی وارننگ کے حذف کر دیا گیا۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ جس وجہ سے اردو غیر اردو حذف کیا گیا تھا اسی وجہ سے اسے بھی حذف کیا گیا۔

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کسی کے باپ کی جاگیر ہے اور یہاں فیصلے صرف بدمعاشی سے ہوں گے رائے شماری سے نہیں۔ اگر میں اپنے ہی قول سے بھی پھر جاوں تو تو میرا کیا کر لے گا؟

اردو غیر اردو بڑی بحث تکرار کے بعد خود لکھنے والے نے ہی حذف کیا تھا۔ جناتی اردو کو حذف کرنے کے لیے غیر فعال منتظم صاحب بھی فوراً حرکت میں آ گئے۔
جناتی اردو کا مضمون صرف اس لیے حذف کیا گیا ہے کہ اس میں اردو ویکی پیڈیا پہ موجود جناتی الفاظ کی چند مثالیں موجود تھیں۔ اگر منتظم صاحب اتنے ہی غیرت مند ہیں تو اسے حذف کر دینے سے پہلے امین صاحب کے پوچھے ہوئے سوالات کے جواب تو دے دیے ہوتے۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 15:28, 1 دسمبر 2013 (م ع و)

  • شہاب صاحب، بس اتنا زیادہ تلخ نہیں ہوتے، میں بھی نہ چاہتےہوئے کچھ تلخ لکھ گیا،۔ ابھی انشاء اللہ جو جو منتظم یا صارف اردو وکی پیڈیا سے مخلص ہو گا وہ ضرور نہیں پالیسی بنانے میں مدد کرے گا تاکہ کسی بھی طرح کی تلخی پھر دوبارہ احباب کے درمیان نہ ہو۔ میرا خیال ہے اس وقت تک آپ بھی تھوڑآ ہتھ ہولا رکھیں۔ایسا نہ ہو کہ مشترکہ مفاد کی جگہ ذاتی مفاد یا انا آڑے آ جائے۔ جناتی اردو مضامین کی مثالیں میں پھر ڈال دوں گا وکی پیڈیا پر اور اسے کوئی حڈف بھی نہیں کرے گا۔ آپ جمع کرتے رہیں اپنی مثالیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 15:56, 1 دسمبر 2013 (م ع و)
  • امین بھائی آپ کے کہنے پر میں فی الحال چپ ہو جاتا ہوں۔ لیکن آپ ہی بتائیں یہ تھانیداری نہیں تو پھر اور کیا ہے؟ مجھے اس طرح بس یہ پیغام دیا گیا ہے کہ بچّو ڈنڈا تو میرے ہاتھ میں ہے۔ تو کیا کر لے گا؟ یہی سلوک ماضی میں اور بھی بہت سے احباب کے ساتھ ہو چکا ہے جو پھر ساتھ ہی چھوڑ گئے۔ اور منتظم صاحب بھی کبھی یہ فرما چکے ہیں کہ میں چاہتا بھی یہی ہوں کہ ایسے لوگ یہاں سے چلے جائیں۔

Shahab (تبادلۂ خیال) 19:31, 1 دسمبر 2013 (م ع و) بہت شکریہ شہاب بھائی، ویسے جناتی اردو کی مثالیں دیکھنی ہو تو جدید اصطلاحات و الفاظ کو ہی دیکھ لیا کریں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 07:48, 2 دسمبر 2013 (م ع و)

وکی پیڈیا کی ترجیحات

سمرقندی صاحب کے اس مطالبے
”آپ ایک کام کیجیے، اگر واقعی مخلص ہیں اپنے مقاصد سے۔ اور وہ کام یہ ہے کہ ایک صفحہ پر عدد وار وہ تمام ترجیحات بیان فرما دیجیئے جو آپ اور دیگر ناراض صارفین و منتظمین اکرام چاہتے ہیں تاکہ آخر یہ تو معلوم ہو کہ آرزو ہے کیا؟ ترجیحات بہت واضح اور دو ٹوک انداز میں بیان ہوں تو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔“
پر اپنا خیال ظاہر کر رہا ہوں کہ سب سے پہلی ترجیح یہ ہو کہ مضامین کے نام آسان یا بازاری یا اخباری اردو میں تحریر کیے جائیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:04, 3 دسمبر 2013 (م ع و)

حذف

آج کیسا چاند نکل آیا ہے دیکھو وکی پیڈیا پر کون آیا ہے آتے ہی کیا خوب گل کهلایا ہے. جہاں تک کا علم ہے مضمون میں پہلے حذف کا سانچہ لگایا جاتا ہے اور مضمون کو حذف نہ ہونے کے لیے وجوہات درج کرنے کے لیے تبادلہ خیال صفحے کا استعمال کیا جاتا ہے اور کچھ مدت تک انتظار کیا جاتا ہے لیکن یہ اصول ہم جیسے منتظمین پر لاگو نہیں ہوتے ہم کسی صارف کی محنت سے لکھی ہوئی تحریر کو بہتر اور حذف نہ ہونے سے بچانے کے لیے کیوں وقت دیں؟ کیونکہ یہ وکی پیڈیا ہم جیسے تنگ ذہن لوگوں کی میراث ہے کسی مافیا کی طرح اس پر ہمارا قبضہ ہے کچھ لوگ سمجهتے ہیں وکی پیڈیا کسی کی میراث نہیں کس دنیا میں جی رہے ہو تم لوگ؟ یہاں صرف ہماری من مانی چلے گی اور کوئی صاحب ہم پر تنقید کرنے کی جرات نہ کرے تنقید کرنے کا حق صرف ہمیں ہے اور کوئی کرے تو پتہ تو ہے ہی اس کے ساتھ کیا ہوگا. .--Urdutext (تبادلۂ خیال) 10:22, 30 نومبر 2013 (م ع و)

فوری حذف شدگی

حضرت! فوری حذف شدگی کا اصول ویکیپیڈیا پر آج کا نہیں بہت پرانا ہے۔ جو ضوابط موصوف نے مرحمت فرمائے ہیں وہ اس وقت نافذ ہوا کرے ہیں جب کوئی مضمون ویکیپیڈیا پر رکھنے کے قابل ہو؛ تخریب کاری اور ذاتی وجوہات کی بنا پر بنائے گئے صفحات کو ویکیپیڈیا پر فوری حذف کرنا منتظمین کا فرض ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 11:14, 30 نومبر 2013 (م ع و)


Shahab (تبادلۂ خیال) 15:27, 4 دسمبر 2013 (م ع و)

اردو ویکی پیڈیا پر لکھنے میں دشواری؟

Screenshot of enabling ULS on Wikipedia

عزیز ساتھیوں، جیسا کہ آپ میں بہت ساروں نے محسوس کیا ہوگا کہ فی الحال یونی ورسل لنگویج سلیکٹر ٹھیک سے کم نہیں کر رہا ہے.

ویکی میڈیا فاونڈیشن کی انجینیرنگ ٹیم اسپر کم کر رہی ہے اور عنقریب حل نکلنے کی توقع ہے . تب تک آپ "ترجیحات" کے تحت Enable the Universal Language Selector چن کر اپنا تعاون جاری رکھ سکتے ہیں جیسا کہ اس تصور میں دیکھ سکتے ہیں۔۔ .--مزمل (تبادلۂ خیال) 11:01, 22 جنوری 2014 (م ع و)

C: shortcuts

Please see meta:Requests for comment/Wikimedia Commons interwiki prefix#Next steps. No response at تبادلۂ_خیال_صارف:ساجد_امجد_ساجد#C:CSD_and_C:SD. Also ویکیپیڈیا:تختۂ اعلانات برائے منتظمین is broken. John Vandenberg (تبادلۂ خیال) 19:31, 24 مارچ 2014 (م ع و)

ویکی اقتباسات

یہاں موجود گفتگو صفحہ ویکیپیڈیا:دیوان عام/خبریں#ویکی اقتباسات سے منتقل کی گئی ہے۔: یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:34, 1 مئی 2014 (م ع و)

ویکی اقتباسات پر کام کیوں نہیں ہو رہا، میں نے کچھ اضافہ کیا ہے، مگر کافی دنوں سے اس پر کوئی نہیں گیا، نہ ہی اس کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، صفحات کی تعداد 50 سے اوپر ہے مگر ابھی تک تعارف میں 27 صفحات لکھا ہوا ہے، --عبید رضا 10:17, 1 مئی 2014 (م ع و)

افراد کی کمی کی وجہ سے، ویسے آج کل میں اردو ویکی کتب پر متحرک ہوں اور وہاں بھی تنہا ہی ہوں آپ کی طرح :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:37, 1 مئی 2014 (م ع و)

Anonymous is a very strange page. John Vandenberg (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:33, 13 مئی 2014 (م ع و)

Dear John Vandenberg, I’ve renamed the page. Hope the anomaly you talked about doesn’t exist anymore. مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:08, 15 مئی 2014 (م ع و).

انگریز ی ا سماء (اسم معرفہ) کا ترجمہ

انگریزی نام کس طرح اردو میں تبدیل کریں؟
کافی عجیب عجیب طرح سے ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ انگریزی ویکی پر تمام نام انگریزی میں نہیں ہوتے، وہ بھی الگ الگ زبانوں کے ہوتے ہیں، ان زبانوں میں ان الفاظ کا تلفظ کرنا الگ بات ہے اور ان کو انگریزی کی طرح مان کر ترجمہ کرنا الگ بات۔
اس کی ایک بڑی مثال ژان یا ژاں کا لفظ ہے، اب ژاں ژاک روسو اور جین جیکس روسو بالکل ہی پتہ نہیں چلتا کہ ایک ہی نام کی دو صورتیں ہیں۔
جبکہ ژان پال سارتر کو ژاں پال سارتر ہی لکھا گیا ہے، اگر جین جیکس کو صیح مانا گیا ہے تو اس کو بھی جین پال سارتر کر دینا چائیے، جو میرے خیال میں مناسب نہیں ہو گا۔
روبہ کے ترجمہ کیے ہوئے چین، جاپان اور فرانس کے ناموں میں ژاں ہی نظر آ رہا ہے۔
کیا ان ناموں کو گوگل ترجمہ سے سن کر اردو میں نا کیاجائے؟، وہاں انگریزی ناموں پر تو اعتبار کیا جا سکتا ہے کہ صیح تلفظ ہی سنایا جا رہا ہے، باقی زبانوں کامجھے اندازہ نہیں، اسی طرح بہت سے نام پہلے ہی معروف تلفظ سے اردو میں راحج ہوتے ہیں ان کا بھی ادھر خیال نہیں کیا جاتا، ژاں ژاک روسو کو اسی طرح ہی تمام اردو کتب میں لکھا جاتا ہے (میری معلومات کی حد تک ایسا ہی ہے)۔
اسی طرح مشہور_____ فنکار، کھلاڑی، سیاست دان، سائنس دان، ادیب، شاعر حضرات کا ذکر اردو کتب و رسائل، اخبارات میں ہوتا ہے وہاں پر وہ لوگ ایک دوسرے کے ہی ہجوں کو ترجیح دیتے ہیں، ہاں! جب کوئی تازہ تازہ مشہور ہو رہا ہو تو میڈیا پر بھی ہر کوئی اپنی سمجھ سے کر دیتا ہے جس سے تضاد بھی کبھی کبھی نظر آتا ہے۔
بڑا مسلہ ٹی، ڈی (ت، ڈ) (ژ، ج) ایکس (ز،ذ) (ہ، ھ) جی (گ) میں زیادہ ہوتا ہے، اگر اس بارے معاونت صفحہ پر کچھ رہنما اصول ( کہ کن کن انگریزی حروف کو کن کن اردو حروف سے ترجمہ کرنا ہے اور مزید جو جو صورت حال پیش آتی ہے اور جو آہیں گئی ان سب کو شامل کر دیا جائے تو بہت اچھا ہو گا۔ نوبل انعام حاصل کرنے والوں کی فہرست اس میں صاحب تخلیق نے جو نام ترجمہ کیے ہیں وہ ٹھیک ہیں یا غلط اس کا اندازہ اس بات سے ہو جاتا ہے کہ ان 500 ناموں میں سے کچھ پر مضامین موجود ہیں لیکن اپنی مرضی سے ذاتی ترجمہ کرنے سے وہ سرخ نظر آ رئے ہیں نہ کہ نیلے۔ سرخ رنگ اکساتا ہے کہ اس پر کلک کر کے مضمون لکھ دو، اب غلط تلفظ یا ایک نام کے مختلف تلفظ کی وجہ سے مضمون تو بندہ لکھ دیتا ہے مگر بعد میں جب اس کو ویکی ڈیٹا سے واسطہ پڑتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس پر پہلے سے مضمون موجود ہے بس اس کے عنوان کا تلفظ ساری محنت برباد کرا دیتا ہے، میرے ساتھ ایسا عید فسح اور پیساج سے ہو چکا ہے، ان دونوں میں کافی فرق ہے اردو مین عید فسح ہی معروف تھا لیکن جس نے پہلے بنایا اس نے انگریزی لفظ کو حرف بہ حرف ترجمہ کیا اور انگریزی میں تو عید کا لفظ ہوتا نہیں، مطلب اس میں ایسے ایسے عجیب مسلے پیش آتے ہیں اس پر کچھ منتظمین کو توجہ دینی چائیے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:30, 24 مئی 2014 (م ع و)

اس سلسلہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ دیگر زبانوں کے اسماء کے تلفظ میں انگریزی کا تتبع نہ کیا جائے بلکہ اصل تلفظ کو برقرار رکھنے کی کوشش ہونا چاہیے. جیسے زاں پال سارتر. ہاں اگر کسی نام کا تلفظ پہلے سے اردو میں رائج ہوچکا ہے تو وہی استعمال کیا جائے. جیسے پاغی کی بجائے پیرس. دوہرے مضامین کی تخلیق سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ انگریزی نام سے اردو ویکی میں سرچ کر لیا جائے اور ویکی ڈیٹا میں بھی دیکھ لیا جائے یقینا پھر دوہرے مضامین نہیں بنیں گے نیز اگر عنوان کا تلفظ درست نہ ہو تو بلا تکلف درست کر دیا جائے. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:45, 24 مئی 2014 (م ع و)


عید مبارک

میری طرف سے سارے ساتھیوں کو عید کی دلی مبارک باد۔ خدا سبھوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے۔ آمین۔ Shahab (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:24, 29 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

میری جانب سے بھی سب کو عید مبارک۔ اللہ آپ کی دعا قبول کرے۔ اس کے ساتھ ہی اللہ فلسطین، میانمار اور دیگر علاقوں کے مظلومین کی مدد فرماے۔ شہدا کو جنت نصیب فرماے، زخمیوں اور بے گھروں کو مشکلات سے نکال دے۔ آمین۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:52, 29 جولا‎ئی 2014 (م ع و)
جزاکم اللہ اور میری جانب سے بھی عید سعید کی پرخلوص مبارکباد قبول فرمائیں. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  00:26, 30 جولا‎ئی 2014 (م ع و)

اپیل صدر صاحب و وزیر اعظم صاحب و وزیر داخلہ اسلامی جمہوریہ پاکستان

جناب عالی میں نے اپنی طرف سے ہر طرح سے کوشش کی کہ آپ تک میں اپنی استداء پہنچا سکوں مگر کوئی اخبار یا ٹی وی میری گزارش آپ تک پہچانے کو راضی ہی نہیں ہوتا سب یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ یہ انٹرنیشنل مسلہ ہے ہم اس میں کونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے خلاف کچھ بھی نہیں کر سکتے تو میں نے فیس بک پر کوشش کی لیکن ابھی تک آپ تک میری استدعاء نہیں پہنچ سکی ابھی ویکیپیڈیا پر کوشش کر رہا ہوں اللہ کرے آپ صاحبان تک میری آواز پہنچ جائے اور مجھے کونصلیٹ جدہ کے ظلم سے نجات مل جائے کونصیٹ جدہ میری زوجہ کے والدین کا سعودیہ میں انتقال ھونےکے سبب اسے 22سال چکر دے دے کر برمی پاسپورٹ بنا کر دیا جو ابھی ختم ھونے پر نئ تجدید نہیں کر رہا کہ ہم اپنے وطن واپس آسکیں خدا راء کونصلیٹ کو میری زوجہ کا پاسپورٹ تجدید کرنے کا حکم صادر کر کے شکریہ کا موقع دیں

                                                         محمد حنیف خان ایبٹ آباد  ھزارہ  پاکستان   
                                             مکہ المکرمہ سعودی عرب  موبائل +966508789175 
                                          ای میل ؛hanifgoher@gmail.com   Mohammad hanif khan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:53, 10 اگست 2014 (م ع و) Mohammad hanif khan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:53, 10 اگست 2014 (م ع و)--Mohammad hanif khan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:53, 10 اگست 2014 (م ع و)
حالانکہ متذکرہ گزارش /فریاد کو منتظم اصحاب بجاطور پر ہیاں سے ہٹاسکتے ہیں، تاہم میری ان سے التجا ہے کہ اگر اس مصیبت زدہ کی یا تو صحیح رہنمای فرمادیں یا پھر صحیح اصحاب تک فریاد پہونچادیں تو اچھا ہوگا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:07, 10 اگست 2014 (م ع و)
سعودی عرب میں کافی لوگ عمرہ یا حج کی غرض سے آتے ہیں اور پھر غیر قانونی طور پر مقیم ہو جاتے ہیں، یہ یہاں ایک عام سی بات ہے۔ جب اس طرح کے لوگ واپس جانا چاہیں تو سفارت خانہ انہیں آوٹ پاس (وقتی پاسپورٹ) بنا کر دے دیتا ہے۔ اس کے لیے شرط صرف یہ ہوتی ہے کہ آپ ثابت کریں کہ آپ پاکستانی ہیں، جو پاکستانی شناختی کارڈ سے کیا جا سکتا ہے۔ سفارتخانہ ایسے لوگوں کی مدد کرتا ہے اور بے شمار لوگ اس طریقہ سے وطن واپس جاتے ہیں۔ مذکوہ بالا معاملہ کچھ الگ ہے۔ پاکستانی کونسل خانہ برمی پاسپورٹ کس طرح بنا سکتا ہے؟ کیا ان کی زوجہ پاکستانی ہیں؟ اگر وہ پاکستانی ہیں تو 22سال قبل ہی آوٹ پاس پر واپس وطن جا سکتی تھیں۔ خاص کر کسی کی وفات کی صورت میں سفارت خانہ ہر ممکن تعاون کرتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:21, 11 اگست 2014 (م ع و)
طاہر صاحب، مجھے لگتا ہے کہ یہاں ٹائپنگ میں غلطی وارد ہوئ ہے۔ "برمی" کی بجائے لفظ "ہنگامی" ہونا چاہیے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:40, 11 اگست 2014 (م ع و)
مزمل صاحب، ٹائپنگ میں غلطی نہیں ہے۔ برما میں بھی حال ہی میں مسلمانوں پر مظالم کی ایک لہر سامنے آئی تھی۔ یہ سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ سعودی حکوت نے برمی مہاجرین کے لیے خاصی رعایت دے رکھی تھی۔ جس سے برمی قوم اور ان کی آڑ میں بہت سے دوسرے افراد نے بھی اس سے فائدہ اٹھایا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:23, 11 اگست 2014 (م ع و)

Please add variant word of you languages in this list.--Kaiyr (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:20, 17 اگست 2014 (م ع و)

I started editing for Urdu and took some time. During this time:
  1. I provided all 207 Urdu entries.
  2. Fixed missing Hindi entries.
  3. Provided some Persian entries.
  4. Added some Persian texts where only transliteration was offered.
  5. Added some transliteration to Nepali
  6. Corrected display problems which I arised because entries for Kurdish in some cells are missing and the user did not provide at least syntax for the row, resulting in the problems.

I am terribly surprised how Punjabi and Kurdish people pushed Urdu two position further from what it was when I started editing. --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:30, 19 اگست 2014 (م ع و)

publication on media

Are there any publication on media about this wiki?--Kaiyr (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:58, 22 اگست 2014 (م ع و)

Indian newspaper Hindustan Express posted a writeup on April 27, 2014 about Urdu Wikipedia completing 50000 articles: http://www.dailyhindustanexpress.com/gujashtah_shumare/april2014/27_04_2014/epaper/page_7_large.htm

Here is the link to WMF blogpost: https://blog.wikimedia.org/2014/05/15/unleashing-the-latent-potential/

Here is blog on Urdu Wikipedia: http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%88%DB%8C%DA%A9%DB%8C%D9%BE%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A2%D8%B2%D8%A7%D8%AF-%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%A9%D9%84%D9%88%D9%BE%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7.15251/

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:36, 22 اگست 2014 (م ع و)

ٌ* There publications but to list them spontaneously is rather difficult.Still, I list two links and hope they are useful for you:

  1. Building Computational Resources: The URDU.KON - TB Treebank and the Urdu Parser - This work presents the development of the URDU.KON TB treebank, its annotation evaluation & guidelines and the construction of the Urdu parser for Urdu.The work includes the construction of the raw corpus containing 1400 sentences collected from Urdu Wikipedia and the Jang newspaper. Abstract link: http://ling.uni-konstanz.de/pages/event/abstracts/Abbas2014.pdf
  2. An Information-Extraction System for Urdu—A Resource-Poor Language by SMRUTHI MUKUND and ROHINI SRIHARI State University of New York at Buffalo and ERIK PETERSON Janya, Inc, This paper is NOT WHOLLY-BASED ON Urdu Wikipedia but deals with it peripherally.

Link to the article: http://www.cedar.buffalo.edu/~rohini/Papers/ACM-TALIP.pdf

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:30, 23 اگست 2014 (م ع و)

Communism

انگریزی لفظ Communism کے لیے اردو میں "اشتراکیت" اور "اشتمالیت" دونوں استعمال ہو رہے ہیں، کونسا لفظ زیادہ درست ہے جسے اس انگریزی لفظ کے اردو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے؟--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:30, 3 ستمبر 2014 (م ع و)

انگریزی لفظ Communism کا ترجمہ یا اردو مترادف قومی انگریزی اردو لغت مقتدرۂ قومی زبان کے صفحہ 337 پر اشتراکیت، اشتمالیت، ۔۔۔۔ لکھا ہوا ہے۔ فیروز اللغات اردو سے اردو، کے صفحہ 66 پر اشتراکیت کے معنی:عربی اسم مونث؛اجتماعیت، ساجھا، شرکت،۔۔۔۔،اورسوشلزم۔ لکھا ہوا ہے۔

اور اسی صفحہ پر اشتمالیت کے معنی مساوی ہونا۔۔۔۔۔اورکیمونزم۔ لکھے ہوئے ہیں۔
لیکن انگریزی اردو لغت صفحہ 1549پر socialism کے معنی صرف اشتراکیت اور سوشلزم لکھے گئے ہیں۔
اس سے میں جو سمجھا ہوں، وہ یہ کہ

socialism =  اشتراکیت
Communism = اشتمالیت

میرے خیال میں اردو ویکی پر اشتمالیت و اشتراکیت کو بعض جگہ زمروں اور مضامیں میں گڈ مڈ کر دیا ہے ہم نے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:41, 3 ستمبر 2014 (م ع و)

میرا خیال ہے ایک آدھ اور رائے آ جائے تو درجِ بالا کے مطابق تبدیلی کر دیتا ہوں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:46, 4 ستمبر 2014 (م ع و)
میں عبید صاحب کی بات سے متفق ہوں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:55, 7 ستمبر 2014 (م ع و)

Lancaster

Lancaster لنکاسٹر ہو سکتا ہے لانسیسٹر نہیں۔ روبہ نے لانسیسٹر کے نام سے متعدد مضامین بنائے ہیں۔ ناموں کی درستی ہونا چاہیے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:46, 15 اکتوبر 2014 (م ع و)

کچھ عرصے سے ہسپانیہ سے متعلقہ مضامین کے مقابلہ کہ سلسلے میں اردو ویکیپیڈیا پر نئے مضامین میں اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند بات ہے۔ ویسے جنگ جناتی اردو کے نتیجہ میں عام فہم اور کلمہ نویسی نے فروغ پایا ہے جو ردو ویکیپیڈیا کے لیے بہت سودمند واقع ہوا ہے اور اردو ویکیپیڈیا فراٹے بھر رہا ہے۔ جس کے لیے تمام ویکیپیڈیا والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

میں یہاں معکوس کلمہ نویسی کی بات کرنا چاہتا ہوں۔ معکوس کلمہ نویسی سے میری مراد یہ ہے کہ کلمہ نویسی کے وقت یہ خیال رکھا جائے کہ یہ نام اصل میں ہماری زبان یا عربی اور فارسی کی کلمہ نویسی تو نہیں۔ ایسی صورت میں ہمیں اصل نام کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ مثلا

Alcázar of Seville کا الکازار سویل کی بجائے قصر اشبیلیہ لکھا جائے۔ پہلی صورت میں ہم دہری کلمہ نویسی کا شکار ہوں گے۔

Alhambra کو الحمبرا کی بجائے الحمرا لکھا جائے۔

اس کے لیے اندلوسیا کے مقامات کے لیے خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ اور ایسے نام جو اردو تاریخ میں مستعمل ہیں انہیں استعمال کرنا چاہے۔ شاید شمالی ہسپانیہ پر یہ لاگو نہ ہو۔

  • Seville - اشبیلیہ
  • Córdoba - قرطبہ
  • Málaga - مالقہ
  • Granada - غرناطہ
  • Almería - المریہ
  • Belalcázar - بلال قصر
  • Alcázar - قصر
  • Toledo - طلیطلہ
  • Aragon - اراغون
  • Castile - قشتالہ

مندرجہ بالا اس کی چند مثالیں ہیں۔ یہ صرف ایک تجویز ہے۔ --طہ طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:35, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)

متفق، آپ کی تجاویز قابل عمل ہیں، اردو میں پہلے سے رائج جگہوں کے ناموں کے لیے وہی نام استعمال کرنے چاہیے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:06, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
Hindustanilanguage
پرزور تائید بہت سے مضامین میں ان کا خیال بھی رکھا گیا ہے، تاہم جن مضامین کے عناوین اور مواد میں ان کا خیال نہیں رکھا گیا ہے انہیں منتقل کیا جانا چاہیے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:26, 23 اکتوبر 2014 (م ع و)
تائید _ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:23, 24 اکتوبر 2014 (م ع و)

Hello, Dear wikipedians. I invite you to edit and improve this article and to add information about your and other country.--Kaiyr (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:05, 31 اکتوبر 2014 (م ع و)

Which other country? --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:03, 4 دسمبر 2014 (م ع و)
اس مضمون کا کیا نام رکھا جاسکتا ہے؟ لسانی شماریات، دنیا کی زبانیں اور ان کی شماریات، زبانیں - شماریات وغیرہ۔ رائے دہی درکار ہے۔ --احمد نثار (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:20, 4 دسمبر 2014 (م ع و)
بشری شماریاتی زبانیں یا مردم شماری میں زبانیں ہو سکتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:36, 5 دسمبر 2014 (م ع و)

بھارتی ویکی پیڈیا کے معاونین کے لیے کاپی رائٹ اور کریئیٹیو کامنس جیسے معاملوں میں رہنمائ کے لیے سنٹر فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی، بنگلورکی پہل

Dear Wikimedians,

I would like to introduce you all to Thomas, a fourth year law student at the National Law University Jodhpur. He has joined CIS-A2K as an intern and will be developing a primer on Copyright and Creative Commons for the use of Indian Wikimedians.

Thomas' aim is to cater to the broad spectrum of Wikimedia users and to provide both an introduction to copyright law and to address more advanced questions of copyright law that users might encounter with regards to issues like digitisation, public domain works, etc.

His approach thus far has been to comb the India Mailing List to discover the common questions or concerns that Indian Wikimedians face while dealing with content. He hopes to then transpose answers to these queries along with general copyright related information onto a primer following a mixture of a FAQ based and prose based format to allow for better transposition of information as well as to allow for better readability and engagement.

As you will realise, this approach suffers from a number of defects: 1. There are a large number of queries or concerns that users might have which are not addressed onto the mailing lists and are near impossible to pre-empt. 2. There are a number of unique processes that Wikimedia implements (like the “precautionary principle”) that is unique to the context of copyright and Wikimedia which he is yet to familiarise himself and such a familiarity can only be built with periodic use. 3. There are a large number of Wikimedians who might be unrepresented on the Mailing List and might have queries regarding the use of content.


To this end, Thomas hopes to get some support from the community here in terms of: 1. Asking any queries that you may have regarding copyright law and its application to the Wikimedia Universe. 2. Passing along any queries or issues that you may have heard of from other users, so that this may be introduced. 3. Passing along any other information that may be specifically relevant to this endeavour, in terms of experience with Wikimedia policy, practice that has been developed over the past few years and the like.

Any support in this regard would be extremely helpful. This primer will of course be a work in progress for subsequent authors to edit and build upon, true to the Wikimedia ethos, however for the sake of at least an initial completeness, I request you to reply in over the course of this week, latest by the 3rd of January 2015. You can reach Thomas at thomasjv93{at} gmail.com or on his EN Wikipedia User Talk page:Thomasjv93 He is copied on this e-mail.

It would be useful if you could post this message on your respective Wikimedia project's village pump.

Thank you for your support.

Best, Vishnu

نوٹ: مذکورہ پیام اردو ویکی پیڈیا کی میلنگ لسٹ سے ماخوذ ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:37, 30 دسمبر 2014 (م ع و)

امیدوار برائے منتخب مضمون

قدیم شہر (یروشلم) امیدوار برائے منتخب مضمون ہے۔ آپ اپنی رائے یہاں دے سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:48, 16 مارچ 2015 (م ع و)