ویکیپیڈیا:رہنمائے اسلوب/تصاویر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
آسان الفاظ میں تعارف کے ليے آموختار (tutorial) کا صفحہ دیکھئے۔
صفحے کے انداز کے ليے ڈھنگ پرچہ دیکھئے۔


تصویر سے متعلق معاونت صفحات: معاونت:تصویروں کا استعمال، معاونت:تصویروں کا استعمال کیسے کریں۔

ویکیپیڈیا میں بے شمار تمثیلی تصاویر اور دیگر برقی وسیط موجود ہیں۔ اس صفحہ میں مختصر طور پر یہ بیان کیا گیا ہے کہ تصاویر کو ویکیپیڈیا میں کس طرح اپلوڈ اور استعمال کیا جائے، اس ذیل میں مزید تفصیلات کے لیے منصوبہ:حکمت عملی برائے تصاویر اور معاونت:املاف ملاحظہ فرمائیں۔

اپلوڈ

اپلوڈ سے قبل

کسی بھی تصویر یا ملف (file) کو اپلوڈ کرنے کے لیے اردو ویکیپیڈیا میں دائیں جانب آلات کے ذیل میں ایک اختیار ہوتا ہے زبراثقال (اپلوڈ)۔ اس پر کلک کریں، اس کے بعد آپ ایک خصوصی صفحہ پر پہونچ جائیں گے۔ اُس صفحہ پر اس طرح کا متن نظر آرہا ہوگا، وہاں موجود ہدایات کو بغور ملاحظہ فرمالیں، تاکہ بعد میں آپ کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپلوڈ کرتے وقت

ہدایات کو ملاحظہ کرنے کے بعد نیچے جائیں تو ماخذ ملف کے نام سے ایک خانہ نظر آئے گا۔ مثال کے لیے تصویر ملاحظہ فرمائیں۔

خانہ ماخذ ملف

یہاں Browse پر کلک کرکے اپنے کمپیوٹر سے تصویر کو منتخب کرلیں۔ اس کے نیچے ان تمام توسیعات کے نام موجود ہیں (منظور شدہ اقسامِ ملف: png،gif،jpg،jpeg،xcf،pdf،mid،ogg،ogv،svg،djvu،tiff،tif،ogg،ogv،oga،webm) جو ویکیپیڈیا پر قابل قبول ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی توسیع کی حامل ملف اپلوڈ نہیں ہوپائے گی۔

اجازت نامہ

اس کے نیچے اجازت نامہ منتخب کریں: کا اختیار ہے، اور نیچے متعدد اجازت ناموں کے نام مثلا غیر متعین، ذاتی کام، ٹی وی سکرین شاٹ غیرہ درج ہیں، ان میں سے وہ اجازت نامہ منتخب کرلیں جو آپ کی فائل کے مناسب ہے، اگر تصویر آپ نے خود بنائی ہے تو ذاتی کام منتخب کریں وگرنہ دیگر اجازت ناموں میں سے مناسب اجازہ اختیار کرلیں۔ اگر موجود اجازت ناموں میں کوئی بھی اجازت نامہ آپ کی تصویر یا فائل کے مطابق نہیں ہے تو اسے یوں ہی چھوڑ دیں اور آگے بڑھ جائیں۔

معلومات تصویر

اب یہاں پر ایک خانہ بنام توصیف ملف نظر آئے گا۔ بطور نمونہ تصویر ملاحظہ فرمائیں۔

خانہ ماخذ ملف

یہاں پر خلاصہ کے سامنے کچھ معلومات مطلوب ہوتی ہیں جنہیں پر کرنا ہوتا ہے۔ ان مطلوبہ معلومات کی وضاحت ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:

{{معلومات
| وضاحت      =
| ماخذ     =
| تاریخ    =
| تصویر ساز     =
| اجازہ      =
| دیگر_نسخے =
}}
  • وضاحت : تصویر یا ملف کے مشمولات کی وضاحت؛ نیز املاف وتصاویر کے نام توضیحی ہونے چاہیے، تاکہ انہیں دیکھ کر تصویر یا ملف کے مشتملات کا ایک خاکہ ذہن میں آجائے۔
  • ماخذ : مثلا ویب سائٹ، کتاب، یا کوئی اور ذریعہ جہاں سے آپ نے تصویر یا ملف اخذ کی ہو۔
  • تاریخ : تاریخ تصویر سازی یا تاریخ اشاعت ملف اصلی، تاریخ اشاعت کتاب، یا جس ماخذ سے آپ نے تصویر وغیرہ حاصل کی ہے اگر وہ قابل اشاعت ہے تو اس کی اشاعت کی تاریخ۔
  • تصویر ساز : ملف یا تصویر کے قانونی حقوق کے مالک کا نام (تصویر ساز کا نام)۔
  • اجازہ : اجازہ تصویر (تصویر کا لائسنس)۔
  • دیگر_نسخے : اگر ملف کے دیگر نسخے بھی موجود ہوں تو انہیں بھی یہاں شامل کریں۔

ان معلومات کو پر کرکے آگے بڑھیں، اب اجازہ پر پہونچیں اور اس کے سامنے درج غیر منتخب پر کلک کریں تو اجازت ناموں کی فہرست کھل کر سامنے آجائے گی جیسا کہ اوپر کی تصویر میں نظر آرہا ہے۔ اب یہاں سے اپنی فائل کے مطابق اجازت منتخب کریں، یہ مرحلہ ضروری ہے اگر کوئی اجازت نامہ آپ نے منتخب نہیں کیا تو آپ کی تصویر اطلاع دینے کے بعد حذف کردی جائے گی۔

اپلوڈ کریں

اجازت نامہ منتخب کرنے کے بعد اب زبراثقال ملف پر کلک کریں، کچھ ہی دیر میں آپ کی تصویر اپلوڈ ہوجائے گی۔