ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ا۔ تعارف
ج۔ منصوبہ:آموختار
ب۔ ڈھنگ پرچہ

ویکیپیڈیا کو جنوری 2001ء میں شروع کیا گیا تھا اور اردو میں اس کا آغاز مارچ 2004ء میں ہوا۔ اردو ویکیپیڈیا ایک ایسا موقع روئے خط ہے کہ جہاں مختلف علوم پر بکھری ہوئی معلومات کو نا صرف یکجا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلکہ ان میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔ منصوبہ بہت بڑا ہے بلکہ عظیم ہے، مگر افرادی قوت ناپید۔ مقصد علم کی تمام شاخوں کو عام آدمی کی سمجھ کے مطابق بنا کر پیش کرنا ہے کیونکہ یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی اس قطرہ قطرہ بننے والے دریا میں ٹپکانے کیلئےکوئی موضوع ، کوئی معلومات ، کوئی لفظ ہو تو بلا کسی ہچکچاہٹ کے شامل کردیجیے کہ اسی طرح یہ دریا ، بنجر زمین کو سیراب کرنے کے قابل ہوسکتا ہے۔ کسی بھی قوم کا تشخص اور قوم کی ترقی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ قوم علم و عمل کے میدان میں کس طرح کے طرزِ عمل کا مظاہرہ کرتی ہے، اور اردو وکیپیڈیا آپ کو وہ موقع فراہم کرتا ہے کہ جہاں آپ نا صرف یہ کہ علمی میدان میں عملی طور پر باآسانی اردو کا تشخص اجاگر کرسکتے ہیں بلکہ خود اپنی شناخت بھی بنا سکتے ہیں۔

ویکیپیڈیا کیا ہے؟

ویکیپیڈیا ایک دائرۃ المعارف ہے جو کہ مشترکہ طور پر اسکے قارئین و ناظرین ہی تحریر کرتے ہیں۔ یہ دائرۃ المعارف ایک خاص قسم کی موقع حبالہ کا استعمال کرتا ہے جو کہ ویکی کہلاتی ہے اور تحریری اشتراک میں سہولت پیدا کرتی ہے۔ لاتعداد افراد، ہر گھنٹے میں بے شمار ترامیم و اضافے کرکہ مستقل ویکیپیڈیا کو ترقی دے رہے ہیں، یہ تمام ترامیم ویکیپیڈیا میں دائیں جانب دئیے گئے حالیہ تبدیلیاں میں محفوظ کرلی جاتی ہیں؛ اسکے علاوہ صفحات میں کی گئی ترامیم ، ان صفحات کے ---- تاریخچہ ---- کے حصے میں محفوظ ہوجاتی ہیں جن کو آپ ---- ترمیم --- کے بٹن کے برابر میں موجود، تاریخچہ پر طق (click) کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ نامناسب و بیہودہ ترامیم کو سرعت سے حذف کردیا جاتا ہے۔

چند فوائد

  1. ویکیپیڈیا ایک عالمگیر موقع (site) ہے اور اس پر کی گئی آپ کی تحریر بھی عالمگیر ہو گی۔
  2. وکیپیڈیا آپ کو حبالہ محیط عالم پر لامحدود فضاء (space) مہیا کرتا ہے ، جس پر آپ جس قدر چاہیں اپنے قلم کی صلاحیت استعمال کر سکتے ہیں۔
  3. وکیپیڈیا آپ کو اپنا ذاتی صفحہ مہیا کرتا ہے ، جس پر آپ اپنے بارے میں جو کچھ تحریر کرنا چاہیں اور جس قدر کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔
  4. وکیپیڈیا آپ کو قلمی دوست مہیا کرتا ہے جو ہر وقت اور ہر مرحلے پر آپ کے ساتھ ہونگے۔
  5. ویکیپیڈیا آپ کو ہر مشکل پر فوری مدد فراہم کرے گا تاکہ آپ اپنی تحریر بخوبی مکمل کر سکیں۔
  6. آپ کا جو مضمون بھی جامع ہو جائے گا ویکیپیڈیا اسکو منتخب مقالے کا درجہ دے کر صفحۂ اول (ہوم پیج) کی زینت بنائے گا۔
  7. آپ کا نام آپ کے ہر مضمون کے تاریخچے میں ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو کر تاریخ کی زینت بنے گا۔

آپ کیا کر سکتے ہیں؟

آپ بے فکر ہو کر کوئی بھی تحریر یا ترمیم کر سکتے ہیں اور اس میں کسی قسم کے تذبذب یا فکر سے کام نہ لیں — اس ویکیپیڈیا میں ہر کوئی تقریبا ہر صفحے میں ترمیم کرسکتا ہے اور یہ آپکو اپنی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ بس یہ ہے کہ اس میں لکھنے والوں کو بھی اپنی تحریروں میں معیار اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔ اگر کوئی نقص محسوس ہو تو اسے دور کردیں ، اگر کہیں کوئی ہجے کی غلطی ہو تو اسے درست کردیں اور اگر کوئی کمی ہو تو اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

استعمال سے آپ ویکیپیڈیا کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے اور اسے آزادانہ اور بے فکر استعمال کرنے سے اس میں میں کوئی ٹوٹ پھوٹ یا خرابی نہیں پیدا ہوگی اور کوئی نقص ہو بھی گیا تو اسے درست کیا جاسکتا ہے۔ لہذا قدم بڑھائیے؛ کچھ لکھئے ، کچھ درست کیجئے اور اسکو معلومات کا ایک بہترین ذخیرہ بنانے کیلیے اپنی کوشش شامل کیجیے!

اسی لمحے سے اپنی تحریر کی ابتداء کیجیے!



آگے: مضامین میں انداز و بیاں کا خیال >>



مزید دیکھیے

ویکیپیڈیا زیرو