ویکیپیڈیا:پچاس ہزاری جشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آج بتاریخ 24 اپریل 2014ء بروز جمعرات اردو ویکیپیڈیا نے پچاس ہزار مضامین کا اہم ترین سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اس موقع پر اردو ویکیپیڈیا کے جانب سے تمام صارفین اور منتظمین کو دلی مبارکباد اور اس سنگ میل کو عبور کرنے میں ان کی انتھک محنت، جدوجہد اور کاوشوں پر صدہا آفرین۔

تحریک ویکیپیڈیا انسانی تاریخ کا سب سے بڑا علمی انسائیکلوپیڈیا تیار کرنے کی تحریک ہے، ایسا انسائیکلوپیڈیا جو بیک وقت مختلف الجہات، متعدد الفنون اور کثیر الالسنہ ہو۔ اس منصوبہ کی ابتدا جنوری 2001 میں ہوئی، جبکہ اس تحریک کے پرچم تلے اردو زبان نے اپنی ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2004ء میں کیا۔ اردو ویکیپیڈیا نے اپنے آغاز سے ہی کافی سرد وگرم ماحول کو دیکھا اور انتہائی صبرآزما مراحل سے گذرا ہے، آج جو اردو ویکیپیڈیا ہمارے سامنے ہے یہ ان افراد کی بے پناہ قربانیوں کا صلہ ہے جن کی زندگی کی اولین ترجیح اردو ویکیپیڈیا کی ترقی رہی، اور اس راہ میں ان افراد نے اپنے مال وزر، وقت و صلاحیتوں کو بے دریغ استعمال کیا۔ ہمیں افسوس ہے ان دیرینہ رفقاء میں سے کافی ساتھی اب اس علمی قافلہ کے ہم سفر نہیں رہے اور غم روزگار نے انہیں اس کاروان علم کے ہم رکاب نہ رہنے دیا۔ ان رفقاء گرامی میں بانی اردو ویکیپیڈیا اعلی حضرت شمس الدین محمد، سیف اللہ ثاقب سعود اور سمرقندی سرفہرست ہیں، ان کے علاوہ بھی صارفین و منتظمین کی ایک بڑی تعداد ہے جو اب متحرک نہیں رہی۔ اردو ویکیپیڈیا ان پچھڑے ساتھیوں کے تئیں گہرے رنج کا اظہار کرتا ہے اور ان کے لیے دست بدعا ہے کہ وہ زندگی کے تمام مراحل میں سرخرو وکامیاب ہوں اور زندگی انہیں اتنی فرصت مہیا کردے کہ وہ دوبارہ لیلائے ویکیپیڈیا کی گیسوؤں کو سنوارنے کے لیے یہاں وارد ہوں اور اپنی سرگرمیوں کو جاری کرسکیں۔

خوشی کے اس موقع پر اردو ویکیپیڈیا اپنے تمام رفقاء سے دست بستہ گذارش کرتا ہے کہ خدارا ماضی کی تمام تلخ یادوں اور مباحثات کو فراموش کردیں، اور نئے عزم و حوصلوں کے ساتھ ایک بار پھر اس منصوبہ کے ہمنوا بنیں اور مستقبل کا ہدف جو ایک لاکھ مضامین کی تکمیل ہے کو پورا کرنے میں شریک ہوں۔ ہمیں امید ہے جملہ صارفین و منتظمین اس پر مسرت موقع سے لطف اندوز ہونگے اور کسی طرح کی تلخی کو روا نہ رکھیں گے۔

اطلاع: تمام احباب سے گذارش ہے درج ذیل طریقہ سے ان لمحات کے متعلق اپنے تاثرات کو قلمبند فرمائیں، آپ کے یہ تاثرات اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ میں محفوظ ہوکر امر بن جائیں گے۔

اپنا تاثراتی پیغام درج کرنے سے قبل اپنے پیغام کا مناسب سا عنوان درج کریں، پھر پیغام اور تاثرات درج کریں، نیز اردو ویکیپیڈیا کی ترقی وترویج کے لیے مناسب تجاویز بھی تحریر کرسکتے ہیں، اس کے بعد اپنی دستخط لازما شامل کریں۔


خاور کھوکھر

اردو کے انسائکلوپیڈیا "وکی " کے ساتھ میرا تعلق شروع سے ہی رہا ہے ۔

جہاں دوستوں کے اختلافات دیکھے وہیں سب کی خلوص نیت کے ساتھ لگن اور محنت بھی دیکھ رہا ہوں ۔ مجھے یاد ہے کہ دس ہزار کے ہدف پر بھی ہم نے خوشی منائی تھی ۔ اور آج ہم پانچ گنا زیادہ مواد شائع کر چکے ہیں ۔ اللہ تعالی اپ سب کو اس چیز کا اجر عطا فرمائیں اور اسی طرح لگن سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ ہمارا بھی خون شامل ہے گلشن کی ابیاری میں

ہمیں بھی یاد کر لینا ، گلشن میں جب بہار آئے۔ خاورkhawar (تبادلۂ خیالشراکتیں)

شکریہ خاور بھائی، بجا فرمایا آپ نے۔ آغاز میں آپ کی محنت کافی رہی، امید ہے آپ دوبارہ بھی اردو ویکیپیڈیا کو زینت بخشیں گے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  07:27, 24 اپریل 2014 (م ع و)

مبارک باد

آپ کو مبارک ھو پچاس ھزار سنگے میل عبور کرنے پر آپ سے اور اچھا لکھنے کی امید ھے شکریه سرور بلوچستان

شکریہ جناب سرور صاحب، امید ہے آپ بھی اس قافلہ کے ساتھ شامل ہونگے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  07:41, 24 اپریل 2014 (م ع و)

السلام علیکم یہ اللہ پاک کا بڑا انعام ہے کہ اس نے سب کو یہ کام کرنے کی توفیق دی، اس کامیابی پر ہم پروردگارِعالمین کے شکر گزار ہیں۔ علم حاصل کرنا اور اس کو پھیلانا فرض اور انبیاء کی سنت و میراث ہے۔ ہم اُن تمام انسانوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے دوسرے عام لوگوں کو اس علم تک رسائی میں کسی بھی قسم میں مدد کی۔ امید ہے کہ مزید مضامین بھی لکھے جائیں گے اور دوسری زبانوں کے تراجم بھی تیزی سے کئے جائیں گے۔ ہم ابھی بہت پیچھے ہیں اور سفر لمبا ہے ۔۔۔ والسلام ۔۔۔

اہم سنگ میل

اردو وکی پیڈیا پر ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے کہ میں نے رجسٹریشن کی تھی اور ٹوٹا پھوٹا لکھنا شروع کیا تھا۔ یہاں کام کرنا میری زندگی کے یادگار ترین تجربات میں سے ایک رہا ہے۔ مجھے ماضی کی ہمیشہ اچھی باتیں یاد رہتی ہیں اور وہی مفید بھی ہوتی ہیں۔ مضامین کی تعداد میں حالیہ ہوش ربا تیز اضافہ ایک بہت عمدہ پیش رفت ہے۔ ابھی کافی عرصہ غیر فعال ہونے کے بعد میں برادرم محمد شعیب کی وجہ سے پھر فعال ہوا ہوں اور دیکھتے ہی دیکھتے مضامین کی تعداد کا پچاس ہزار جیسے ہندسے کو عبور کر جانا، بہت خوشگوار تجربہ رہا ہے۔ میری کاوشیں اور نیک خواہشات اردو وکی پیڈیا کے ساتھ رہیں گی--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:48, 24 اپریل 2014 (م ع و)

شکریہ قیصرانی بھائی، آپ کے لکھے گئے مضامین اس ویکیپیڈیا کی بہترین مضامین میں شامل ہیں، امید ہے آپ مزید ممالک پر بھی نظر کرم فرمائیں گے ممنون :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  07:50, 24 اپریل 2014 (م ع و)
اُپ کا شکریہ جناب، مزید ممالک میری نظر میں ہیں لیکن میں اپنے گھریلو سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے چکر میں ایک تو کچھ سست ہو چکا تھا، دوسرا پچاس ہزار کے ہدف کی تکمیل تک میں نے سستی کی تھی تاکہ انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام نہ لکھواوں۔ یہ اہم سنگ میل اُپ دوستوں کی ہمت سے عبور ہوا ہے، اس وجہ سے میری طرف سے تہہ دل سے مبارکباد :)--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:04, 24 اپریل 2014 (م ع و)
اب تو یہ ہدف عبور ہوچکا ہے اور اگلا ہدف ایک لاکھ مضامین کا ہے امید ہے آپ اس میں انگلی ضرور کٹوائیں گے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  08:17, 24 اپریل 2014 (م ع و)
جناب۔ اس بار پورا بندہ ہی کٹنے کو تیار ہے :)--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:24, 24 اپریل 2014 (م ع و)

آگے کا لائحہ عمل

مجھے خوشی ہے کہ برصغیر کی اس ویکی پیڈیا کا میں ادنیٰ سا حصہ ہوں جس نے وہ سنگ میل عبور کیا ہے جو دنیا کی کئ دیگر ویکیپیڈیا نہیں کر پائ ہیں۔ اب مجھے خوشی ہوگی اگر ہم حوالہ جات اور مضامین کو تشفی بخش حد تک تفصیلات کا حامل بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:13, 24 اپریل 2014 (م ع و)

جی بالکل مزمل صاحب :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  08:17, 24 اپریل 2014 (م ع و)

بہت بہت مبارک ہو

اردو وکیپڈیا کی بھرپور کامیابی کے پچاس ہزار مضامین بہت بہت مبارک ہوں ، اللہ پاک آپ سب کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔آمین --39.50.147.117 09:16, 24 اپریل 2014 (م ع و)

شکریہ جناب، امید ہے آپ بھی ویکیپیڈیا میں شمولیت فرمائیں گے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  09:19, 24 اپریل 2014 (م ع و)

مبارک باد

پچاس ہزاری ہدف عبور کرنے پر تمام اردو ویکیپیڈیا صارفین کو مبارک باد۔، خاص کر شعیب بھائی کو جن کی تکنیکی جدوجہد اس ہدف کو عبور کرنے میں معاون ثابت ہوئی۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:29, 24 اپریل 2014 (م ع و)

بہت بہت مبارک ہو

اسلام علیکم مجھے بہت خوشی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا نے آج اپنے 5000 مضمون مکمل کرلیئے ہیں-مبارک ہو مجھ سے جتنا تعاون ہوگا میں آپ کے ساتھ کروں گا میری یہ دعا ہے کہ یہ اسی طرح دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرے آمین--39.48.83.75 09:47, 24 اپریل 2014 (م ع و)واجد خان

شکریہ واجد صاحب، امید ہے آپ جلد ویکیپیڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:21, 24 اپریل 2014 (م ع و)

مبارکباد

ویکیپیڈیا بہت بہت مبارک ہو، اور ان سب کو بھی، جنہوں نے اس کام کے لئے بے تحاشہ محنت کی اور لوگوں کو وہ علم پہچایا، جو ان کے پاس نہیں۔ میری طرف سے ویکیپیڈیا کی پوری ٹیم کو دوبارہ سے مبارکباد۔ Madnank (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:20, 24 اپریل 2014 (م ع و)

شکریہ جناب :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:23, 24 اپریل 2014 (م ع و)

پچاس ہزاری ہدف پرمبارکباد

اردو ویکیپیڈیا پر پچاس ہزاری مضامین ہونے پر تمام جدید و قدیم صارفین کو میری طرف سے بھی مبارکباد. میں ان تمام صارفین کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ایک مضمون بھی لکھ کر اس ویکیپیڈیا کی ترقی میں حصہ لیا ہو میں طاہر بھائی، شعیب بھائی اورامین بھائی کا خصوصاً شکریہ ادا کروں گا جو اپنا آسائش و آرام کو ترک کرکے اپنے قیمتی وقت کو اردو ویکیپیڈیا کی ترقی میں صرف کر رہے ہیں میری نیک خواہشات ہمیشہ اردو ویکی کے ساتھ ہیں اپنی بساط کے مطابق اردو ویکی کی ترقی کے لیے کوشش کرتا رہوں گا--عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:32, 24 اپریل 2014 (م ع و)

آپ بھی خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ مصروفیت کے باوجود مسلسل سوشل نیٹورکز پر اردو ویکی کو متعارف کرا رہے ہیں اور ہماری حوصلہ افزائی فرمارہے ہیں ممنون :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:37, 24 اپریل 2014 (م ع و)

اہم اطلاع

تمام احباب کی خدمت میں اطلاعا عرض ہے کہ انگریزی ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر پچاس ہزار سے زائد مضامین کے ذیل میں اردو ویکی کا نام درج کردیا گیا ہے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:37, 24 اپریل 2014 (م ع و)

زبردست۔ بہت شکریہ :)--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:26, 24 اپریل 2014 (م ع و)

خط نستعلیق

اس کامیابی پر سب سے زیادہ مبارک باد کے حقدار وہ گمناہی سپاہی ہیں جنہوں بغیر کسی صلے کے لالچ کے اردو ویکیپیڈیا کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔ ایک معصومانہ سوال ہے کہ کیا کبھی ہم اردو ویکیپیڈیا کو خط نستعلیق میں بھی دیکھ پائیں گے؟ رفیع اللہ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:08, 24 اپریل 2014 (م ع و)

یہ دیکھیں معاونت:نویسہ--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:28, 24 اپریل 2014 (م ع و)

پچاس ہزار ہدف پر مبارکباد ۔ ہماری طرف سے بھی

دوستو، ہمیں یہ سن کر بہت خوشی ہوئی کہ اردو ویکیپیڈیا نے پچاس ہزار مضامین کا اہم ترین سنگ میل عبور کر لیا ہے۔پاکستان وکیمیڈیا کمیونتی یوزر گروپ کی جانب سے تمام صارفین اور منتظمین کو دلی مبارکباد اور اس سنگ میل کو عبور کرنے میں ان کی انتھک محنت، جدوجہد اور کاوشوں پر صدہا آفرین اور مستقبل میں اس کی مزید ترقی کے لیے دعاگو ہے-

خیراندیش. ثاقب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:13, 24 اپریل 2014 (م ع و)

شکریہ ثاقب صاحب، امید ہے آپ کے گروپ میں شامل تمام احباب اردو ویکی پر بھی سرگرم ہوجائیں گے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  13:47, 24 اپریل 2014 (م ع و)
شعیب صاحب، یہ گروپ صرف میرا یا کسی ایک فرد کا نہیں ہیں بلکہ یہ ان تمام آفراد کا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر بہت خوشی ہوگی کہ حال ہی میں مؤسسہ ویکیمیڈیا نے اس گروپ کو باضابطہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس گروپ کو مؤسسہ ویکیمیڈیا کا ایک منظور شدہ یوزر گروپ کی اہمیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد ہم پاکستان میں وکی پروجیکٹس کے فروغ کیلیے کئی سرگرمیاں اور پرگرامز بڑے پیمانے پر منعقد کرانے میں کامیاب ھونگے اور مجھے امید ھے کہ بہت جلد ہی کراچی میں دوسری وکی میل ملاپ بھی بہت جلد کرائی جائے گی۔ بحرحال، میں باقی وکی پروجیکٹس میں (صارف:Saqib) کے نام سے ہوں، کیا میں (صارف:Saqib) سے اس وکی پر رجسٹڑڈ ہوسکتا ہوں؟ ثاقب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:13, 24 اپریل 2014 (م ع و)
خاصی اہم خوشخبری سنائی ہے آپ نے، بہرحال میری جانب سے تمام پاکستانی احباب کو اس پر مبارکباد ۔ جب آپ کومنز پر اسی صارف نام سے ہیں تو دیگر ویکیمیڈیا پراجیکٹس پر بھی لازما شامل ہوسکتے ہیں اگر SUL conflict نہ ہو۔ اور میرے خیال میں یہاں صارف:Saqib کے نام سے آپ کا کھاتہ پہلے سے ہی موجود ہے۔ آپ لاگ ان ہوکر دیکھیں۔ نیز آپ سے یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ انگریزی ویکی سفر پر متحرک ہیں تو کیا اردو ویکی سفر کا آغاز نہیں کیا جاسکتا؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:22, 24 اپریل 2014 (م ع و)
جناب بد قسمتی سے میں لاگ ان نہیں ہو پا رہا ہوں۔ ضرور، میں پوری کوشش کروگا کہ میں اردو وکیبیڈیا پر بھی اپنا حصہ ڈال سکوں۔ ثاقب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:13, 24 اپریل 2014 (م ع و)
کیا ایرر آرہا ہے؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:30, 24 اپریل 2014 (م ع و)
میرا اکاونٹ منسلک نہیں ہے۔۔ ثاقب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:13, 24 اپریل 2014 (م ع و)
اب کوشش کرکے دیکھیں :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:56, 24 اپریل 2014 (م ع و)
شکریہ. شعیب, ویکیمیڈیا ہندوستان کی میلینگ لسٹ سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ فروری تک اردو ویکیپیڈیا کی مضامین کی تعداد ۲۷،۵۰۰ تک تھی تو پھر آخر اتنے کم مدت میں ۵۰،۰۰۰ کے ہدف کا حصول کیسے ممکن ہوپایا؟ ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ تخلیق مضامین شہر؟ ثاقب (تبادلۂ خیال) 17:49, 24 اپریل 2014 (م ع و)
کیا یہ میلنگ لسٹ کے پیغامات آپ مجھے بذریعہ ایمیل بھیج سکتے ہیں؟؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  17:54, 24 اپریل 2014 (م ع و)
برائے مہربانی اس پتہ پر نیچے دیکھیں۔ ثاقب (تبادلۂ خیال) 22:25, 24 اپریل 2014 (م ع و)

سوچ بھی نہیں سکتا تھا

کچھ سال پہلے تک میں سوچ رہا تھا کہ اردو ویکپیڈیا کبھی بھی نہیں بن سکے گا۔ لیکں میں حیران ہوں کہ لوگوں نے اتنا کام کیا ہے۔ میری دعا ہے ان سب کے لیے جنہوں نے اس میں حصہ لیا کہ اللہ تعالی ان سب کو ترقی دے ان کی عمر دراز کرے ، انہیں صحت مند رکھے ، ان کی زندگی میں آسانیاں پیداکرے اور ان کو اس کارخیر کا اجر دے (امین) --Atiq ur Rehman (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:17, 29 اپریل 2014 (م ع و)

مبارکباد

اس حدف کو پورا کرنے پر بہت بہت مبارک ہو۔ طاہر بھائی اور شعیب بھائی کے بغیر یہ ناممکن تھا۔ ان دونوں نے آکر اردو وکیپیڈیا میں دوبارہ جان ڈال دی ہے۔ کیا خیال ہے ایک لاکھ مضامین کے حدف کے ساتھ ساتھ اگر ویکیپیڈیا:فہرست_مضامین_جنہیں_تمام_ویکیپیڈیاؤں_میں_ہونا_چاہیے کے کم از کم دس مضامین کو منتخب مضمون بنانے کو بھی اگلے حدف میں شامل کر لیا جائے۔ ذیشان امجد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:57, 24 اپریل 2014 (م ع و)

شکریہ ذیشان بھائی، بالکل درست کہا آپ نے۔ یہ بھی ہدف میں شامل کرلیا ہے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:14, 24 اپریل 2014 (م ع و)

بہت مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

السلام علیکم بہت اچھا لگتا ہے جب کسی تلاش کے سلسلے میں وکی اردو میں مدد مل جائے لیکن اس کے ساتھ ہی اس بات کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ ابھی بہت سے کام کی ضرورت ہے ۔ االلہ تعٰالی اس پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کو اجر عطا فرمائے اور آسانیاں نصیب کرے ۔ اٰمین عظیم جاوید 39.52.153.140 14:36, 24 اپریل 2014 (م ع و)

آپ کا احساس بالکل درست ہے، اس ویکیپیڈیا کی تعمیر و ترقی ہم اور آپ جیسے ساتھی مل کر ہی کرتے ہیں، لہذا آپ بھی ساتھ میں شامل ہوجائے تو کام کی رفتار میں اضافہ ہوسکتا ہے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:58, 24 اپریل 2014 (م ع و)

اردو کا معیار

جو بات سب سے زیادہ دل کو بھاتی ہے وہ یہ کہ اردو کے معیار کو برقرار رکھنے کی بہت اعلٰی کوشش کی جاتی ہے جس کو پڑھ کر لطف محسوس ہوتا ہے تاہم دوسری زبانوں کے مقابلے میں اردو میں مواد کی مقدار بہت کم نظر آتی ہے۔ اور ناقابلِ فہم زبانوں کو فہرست میں دیکھ کر جی کرتا ہے کہ کاش یہ بات اردو میں بھی مل سکتی۔ بہرحال یہ ابھی دیکھتے دیکھتے ہی کی بات ہے کہ اردو نے اس سایٹ پر بہت ترقی کی ہے ، اللہ مزید ہمت اور آسانی عطا کرے۔ ثروت ع ج

آمین، آپ سے بھی شمولیت کی درخواست :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:58, 24 اپریل 2014 (م ع و)

میں English Wikipedia کے کچھ مضامین کو اردو میں لکھنا چاہتا ہوں۔ براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔

اردو ویکیپیڈیا پر ۵۰۰۰۰ مضامین ہونے پر پبارکباد اور میں کسی English Article کو اردو میں کیسے لکھ سکتا ہوں؟ Kashifnawaz85 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:23, 24 اپریل 2014 (م ع و)کاشف نواز

اس کا ترجمہ کر کے یہاں پوسٹ کر دیں، میں نے بھی اسی طرح ابتدا، کی تھی۔ اس کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو یہ کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو زبان کا کلیدی تختہ یعنی کی بورڈ اور اردو فانٹ انسٹال کر لیں یا پھر معاونت:اردو ویکیپیڈیا سہولت پر ایک نظر ڈال لیں--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:15, 24 اپریل 2014 (م ع و)

مبارکاں جی

انتہائی پُر مسرت موقع ہے کہ اردو وکیپیڈیا اپنے ایک ہدف تک کامیابی کے ساتھ پہنچ گیا، ان شاء اللہ اگلے کسی ہدف میں میرا وافر حصہ ہوگا۔ بہت سے انگریزی مضامین میری نظر میں ہیں جن کا ترجمہ مجھے ہی سزاوار ہوگا عبدالرزاق قادری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:23, 24 اپریل 2014 (م ع و)

مجھے منتظر پائیں گے. اگلا ہدف ایک لاکھ مضامین کی تکمیل کا ہے جس میں دس منتخب مضامین بھی شامل ہیں :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  17:35, 24 اپریل 2014 (م ع و)

اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

اللہ عزوجل کا شکر کہ اس نے اپنے کچھ بندوں کو توفیق دی، اسی کی دی ہوئی صلاحیتیں ہیں کہ ہم نے وہ کر دیکھایا جو ایک خواب کی طرح تھا، لیکن محنت نے ایک خواب کو تعبیر عطا کر دی۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے امید ہے پاکستان کا ہمدرد "میڈیا" نے آج سارا دن اس خبر کو ہیڈ لائن بنایا ہو گا۔ کل سارے اردو اخبارات والے سرخیاں لگاہیں گے،  :) کیا ان سب کو خبر ہے جو ہر روز الٹی باتوں کو خبر بنا کر پیش کرتے ہیں؟ لیکن ہم کو ان سے کیا، ہم کو ان سے امید ہے بھی نہیں، ہم بنا کسی لالچ کے اپنا وقت اپنی اردو زبان، علم کے فروغ اور معلومات کی آسان منتقلی کے لیے کوشاں ہیں۔ اور کرتے رہیں گے۔انشاءاللہ عزوجل--عبید رضا 17:30, 24 اپریل 2014 (م ع و)

خوشی کے موقع پر چند باتیں

  1. میں نے ویکی میڈیا انڈیا میلنگ لسٹ پر یہ خوشخبری لکھی تھی ۔
  2. جوابا امیر اہارونی نے اردو ویکی پیڈیا کو مناسب زمرہ میں شامل کیا۔
  3. یہ اردو ویکی پیڈیا میلنگ لسٹ کی کڑی ہے۔ میں نے لاکھ کوشش کی مگر منظوری نہیں ملی۔ کیا کوئ مجھے اس میلنگ لسٹ کا رکن بننے میں مدد کرسکتا ہے؟ سنا ہے کہ یہ میلنگ لسٹ غیرکارگرد ہے۔ اگر یہی واقعی صورت حال ہے، تو کیا ہم کوئ نئ میلنگ لسٹ یا کوئ فورم کے سہارے باہمی ربط بنائے رکھ سکتے ہیں؟ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:27, 24 اپریل 2014 (م ع و)
مزمل، ویکی میڈیا انڈیا میلنگ لسٹ پر اس خبر کا شکریہ۔ یہ پاکستانی ویکیمیڈینز کی میلنگ لسٹ۔ پچھلے سال کئی پاکستانی ویکیمیڈینز نے یہ میلنگ لسٹ میں شمولیت اختیار کی اور کئی نے اپنا تعارف بھی کروایا۔ ثاقب (تبادلۂ خیال) 21:14, 24 اپریل 2014 (م ع و)
مزمل بھائی شکریہ. ویسے تو اردو ویکی کی میلنگ لسٹ موجود ہےلیکن میرا اندازہ ہے کہ وہ اب غیر فعال ہے، اگر کسی طرح وہ فعال ہوجائے تو بہتر ہوگا ورنہ.نئی میلنگ لسٹ بنالیتے ہیں. نیز فیس بک پر اردو ویکی کا فعال صفحہ موجود ہے اور واٹس اپ پر بھی اردو ویکیپیڈیا کا گروپ کافی فعال ہے. جو احباب شامل ہونا چاہیں اطلاع دے سکتے ہیں. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  00:53, 25 اپریل 2014 (م ع و)
شعیب بھائی، مجھے فیس بک پر اردو ویکی کے فعال صفحہ کا پتہ چاہیے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:22, 25 اپریل 2014 (م ع و)
ذیل میں امین صاحب نے تمام فیس بک صفحات کے روابط درج کردیے ہیں، آپ تمام میں شامل ہوجائیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  13:15, 25 اپریل 2014 (م ع و)

سنگ امروز کو آئینہ فردا کر دیں

اردو وکی پیڈیا کو یہ تاریخی سنگ میل عبو رکرتا دیکھ کر دل سے خوشی ہورہی ہے۔ کبھی وہ ایام بھی تھے کہ دن کا بیشتر حصہ وکی پیڈیا پر گزرتا تھا،راتوں کو جاگ کر مضامین ترجمہ کرتا، خود سے لکھتا، مطالعہ کرکے نکات جمع کر رکھتا کہ کسی مضمون میں کام آئیں گے، لکھے ہوئے مضامین کو سنوارتا نکھارتا۔ پھر ہم گردش زمانہ کی نذر ہوگئے۔ لیکن کسی کے جانے سے کوئی کام نہیں رکتا۔ الحمد للہ مجھ سمیت کئی ساتھیوں کے چلے جانے کے باوجود وکی پیڈیا چلتا رہا، بلکہ زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھا۔ میری دعا ہے کہ وکی پیڈیا دن دو گنی رات چو گنی ترقی کرے۔ آمین --فہد کیہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:17, 25 اپریل 2014 (م ع و)

فہد بھائی آپ کی ویکیپیڈیا کے لیے خدمات قابل قدر ہیں۔ یہ آپ لوگوں کا لگایا ہوا پودا ہے جو اب تن آور درخت بنا چاہتا ہے۔ آپ جیسے لوگوں کے دوبارہ فعال ہونے سے نئے اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ امید ہے دربارہ ویکیپیڈیا کو رونق بخشیں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:11, 25 اپریل 2014 (م ع و)
فہد بھائی، آپ کا پیغام پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ --ثاقب (تبادلۂ خیال) 13:45, 26 اپریل 2014 (م ع و)

ماہنامہ کمپیوٹنگ کی طرف سے مبارک

ابھی کچھ دن پہلے ہم نے اردو ویکی پیڈیا پر 30000 صفحات مکمل ہونے پر اردو برادری کے لیے مبارکباد کی پوسٹ لگائی تھی۔ آج ہم پھر سے اردو برادری اور انتظامیہ اردو ویکی پیڈیا کو دل کی گہرائیوں سے 50000 صفحات مکمل ہونے پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس اپریل میں اردو ویکی پیڈیا کے قیام کو 10 سال مکمل ہوئے ہیں۔ آج سے تین ماہ پہلے تک اردو ویکیپیدیا پر صفحات کی تعداد محض 25000 تھی جسے مکمل ہونے میں ساڑھے نو سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔۔ اس وقت اردو ویکی پیڈیا پر متحرک انتظامیہ اور رضاکاروں کی محنت کی وجہ سے چند ماہ میں ہی اردو ویکی پیڈیا تمام ویکی پیڈیا کہ فہرست میں 90 سے 68 نمبر پر آ گیا پے۔۔ ویکی پیڈیاز کی اس فہرست میں انگریزی ویکی 45 لاکھ صفحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اردو ویکی پیڈیا کی موجودہ انتظامیہ اور رضاکار اپنے اگلے ہدف یعنی 1 لاکھ صفحات کو بھی جلد حاصل کر لیں گے۔ ماہنامہ کمپیوٹنگ اردو زبان اور اردو ویکی پیڈیا پر عوامی اردو کی ترقی کے اس سفر میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہے۔۔فیس بک پوسٹ لنک۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:44, 25 اپریل 2014 (م ع و)

ہم کمپیوٹنگ ٹیم کے شکر گذار ہیں، اگر ہوسکے تو اس ماہ کے رسالہ میں یہ خبر شائع بھی کردیں :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  13:14, 25 اپریل 2014 (م ع و)

فیس بک پیج اور گروپ

فیس بک پر اس وقت دو پیج ویکیپیڈیا کے حوالے سےموجود ہیں، میں دونوں کا ہی ایڈمن ہوں، ایک برادر عرفان ارشد صاحب کا ویکی پیڈیا ڈاٹ اردو ہے۔ ایک پیج میں نے بھی بنایا تھا جوویکی پیڈیا ڈاٹ پی کے۔اس کے علاوہ ایک گروپ اردو ویکی کے نام سے بنایا تھا جہاں کبھی کبھار شعیب بھائی سے ڈسکشن ہو جاتی ہے، میں چاہوں گا کہ اس گروپ پرتمام دوست فعال ہوں، پیج کی نسبت گروپ زیادہ فائدہ مند لگتا ہے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:26, 25 اپریل 2014 (م ع و)

کارنامہ

اگرچہ پرانے ساتھیوں کی کاوشیں بھی اس میں شامل ہیں لیکن نئے ساتھیوں نے تو کمال کر دکھایا۔ امید ہے کہ اس سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد اب اور صارف بھی یہاں کچھ لکھنے میں دلچسپی لیں گے۔
اردو کی بے لوث خدمت کرنے والوں کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔ سارے ساتھیوں کو دلی مبارکباد۔
Shahab (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:32, 25 اپریل 2014 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کی آبیاری میں شہاب بھائی کا بھی ایک خاص مقام ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:18, 25 اپریل 2014 (م ع و)

کمال فن

ویکیپیڈیا اردو نے اپنے پچاس ہزار مضامین کی تکمیل کرلی اس پر بے حد مبارک ۔۔نہ صرف منتظمین بلکہ تمام صارفین کو بھی ۔۔امید ہے کہ کامیابی کایہ سفر جاری رہے اور پچاس ہزار سے بات پچاس لاکھ تک پہنچ جائے گی محمد نعیم طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:50, 25 اپریل 2014 (م ع و)

بہت شکریہ محمد نعیم طاہر بھائی --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:14, 25 اپریل 2014 (م ع و)

مبارکباد

ماشاءاللہ ۔۔۔۔!

بہت خوشی کی بات ہے کہ اردو ویکیپیڈیا نے پچاس ہزار مضامین کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کے پیچھے جن افراد کی محنت ہے اُن کی کوشش لائقِ صد ستائش ہے۔

محمد احمد

بہت شکریہ محمد احمد بھائی --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:16, 25 اپریل 2014 (م ع و)

Congrats

I congratulate Wikipedia on this great success..... This Website has always provided me the knowledge of every thing... From Science to History... Hats Off Team Wikipedia and Wishing for your great success in the Field...

مبروک

ویکیپیڈیا کے تمام اراکین کو مبارکباد کہتا ہوں 119.156.0.145 01:59, 26 اپریل 2014 (م ع و)

شکریہ۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:27, 26 اپریل 2014 (م ع و)

مبارک

آپ کو مبارک ھو پچاس ھزار سنگے میل عبور کرنے پر آپ سے اور اچھا لکھنے کی امید ھے شکریه Muhammad Irfan 03086572000

شکریہ۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:00, 26 اپریل 2014 (م ع و)

تعلیم کی اھمیت

آج کل پاکستان میں لوگ تعلیم پر کوئی خاص توجہ نھیں دے رہے نوجوان زیادہ تر اپنا قیمتی وقت سوشل میڈیا کے بے جا استعمال میں ضائع کر رھے ھیں جس کے اثرات ھمارے معاشرے پر مرتب ھو رھے ھیں.پاکستان میں ھر طرف برائی پھیل رھی ھے جس کی واضع مثال کارو کاری کے الزام میں قتل،رشتوں کے تنازعے پر قتل،خواںمخواں فسادات،ٹارگٹ کلنگ،دھماکے وغیرہ ان سب مسائل کی اھم وجہ جہالت ھے جو علم کی دوری کی وجہ سے پھیل رھیں ھیں،کسی ماھر شخص سے پوچھا گیا کہ کسی قوم کو کس طرح تباہ کیا جائے تو اس شخص نے جواب دیا کہ اس قوم کو تعلیم سے دور کردو و خود بخود تباہ ھو جائے گی.تو پاکستان کس سمت میں جا رھا ھے لھدا پاکستان کو علم کی طرف متوجہ ھونا چاھیے ورنہ پاکستان تباہ و برباد ھو جائے گا. ‏‎(@SAJJAD_JAMALI)‎

جی بالکل صحیح فرمایا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:50, 27 اپریل 2014 (م ع و)

رہنمائی فرمائیں

میں ویکیپیڈیا پر نیا ھوں کل ھی میں نے اپنا کھاتہ کھولا ھے مجھے سمجھ نھیں آرھا کے میں مضمون کیسے تحریر کرو میری رھنمائی فرمائی جائے. (@Sajjad_Jamali)

نستعلیق

براہ مہربانی ویکیپیڈیا اردو کا خط نستعلیق میں تبدیل کریں --182.178.238.245 09:28, 27 اپریل 2014 (م ع و)

مبارک باد تمام ممبرز کو

میں بالکل نیا ممبرھوں میں ویکیپیڈیا کا واقف نہیں تھا؛اب مجھے جوائن کرنے کے بعد پتا چلا؛ بہت زبردست ویب سائٹ ھے_‏ عدنان یاسین

بهت خوب

ماشاءالله بهت مبارک هو.

بلال قاسم

مبارکباد

انتظامیہ اور اراکین بےحد مبارک کے مستحق ہیں۔ اللہ محنت میں مزید برکات عطا کرے۔ آمین

نیرنگ خیال

alme sata per urdu

ya hum sub logon k lia fakhr ke bat ha k aj urdu ko alme sata per bare erazt mil rahe ha.ar hum allha sa yahe dua kar ta hn k urdu ha Arslan dasti (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:47, 28 اپریل 2014 (م ع و)masha es se taha tarake kar te raha

مبارکباد

اردو وکیپیڈیا پر پچاس ہزار مضامین کو دیکھ کر ایک عجب طمانیت اور خوشی محسوس ہوئی۔ کیسی عمدہ بات ہے کہ کبھی دس اور پندرہ ہزاریے کو دیکھنے کو آنکھیں پتھر ہو جاتی تھیں، آج پچاس ہزاریے دیکھ کر دل بلیوں اچھل رہا ہے۔ تمام احباب کو بہت بہت مبارکباد۔ :) ابوشامل (فہد کیہر)، عقیل بھائی، ساجد امجد، سمرقندی صاحب، شعیب، محبوب صاحب اور کئی دوسرے دوست یاد آ رہے ہیں۔ اللہ ان تمام دوستوں کو، جہاں وہ ہوں خوش رکھے۔ آمین۔ --O.bangash (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:24, 28 اپریل 2014 (م ع و)

مبارک ہو

آپ تمام احباب کو یہ کامیابی بہت بہت مبارک ہو۔ اردو وکیپیڈیا کو یہاں تک آتے آتے بہت دن لگے مگر نئے آنے والوں کے جوش اور جذبے نے یہ سنگ میل بھی عبور کرہی لیا۔ اس موقع پر میں خصوصی طور پر ساجد امجد ساجد ، محمد شعیب اور طاہر محمود صاحب کا نام لونگا جنکی انتھک محنت اور نت نئی کوششوں نے اس سلسلے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ مجھے اس بات پر ہمیشہ فخر رہے گا کہ اس پودے کی آبیاری میں ابتدائی طور پر میں نے بھی کچھ حصہ ڈالا تھا مگر اب تو ماشاءاللہ ایک سے بڑھ کر ایک لکھنے والا موجود ہے۔ اللہ تعالی زور قلم اور زیادہ کرے اور ہم سب کی اس کوشش کو اردو بولنے والے تمام لوگوں کے لیے تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا ذریعہ بنائے۔ آمین!

ماضی میں جب میں کچھ کوشش کیا کرتا تھا تو مندرجہ ذیل دوستوں نے میری بھی کافی مدد کی اور وکیپیڈیا کو بھی خوب ترقی دی۔

--کاشف عقیل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:03, 28 اپریل 2014 (م ع و)

مضامین لکھنے والوں کو سلام

آفرین ویکیپیڈیا

اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی عام فرد کو کوئی بھی چیز سرچ کرنی ہوتی ہے تو وہ فوراًً ویکیپیڈیا اوپن کرتا ہے نہ بھی کرے اگر گوگل یا کسی اور سرچ انجن کے ذریعے سرچ کرے تو ویکیپیڈیا کا نام ہی سرچ میں اول نمبر پر ہوتا ہے یہ ویکیپیڈیا کی کامیابی ہے۔اس عظیم خدمت اور 50000 مضامیں کی تکمیل پر ویکیپیڈیا کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ میمیں ایک ویب ماسٹر ہوں اور ریسرچ کرتا ہوں اور میں نے بذات خود ویکیپیڈیا سے اس سلسلے میںبہت مدد لی ہے۔ ویکیپیڈیا تیرا شکریہ۔ شبیر احمد شگری لاہور ، پاکستان shigri51214@gmail.com 182.189.225.13 07:33, 29 اپریل 2014 (م ع و) شبیر احمد شگری

محمدفرحان اشرف

اردو ویکی پیڈیا سے میرا تعارف ماہنامہ گلوبل سائنس کی وجہ سے۲۰۰۹ء میں ہوا۔ویکی پیڈیاکی تمام ٹیم کو مبارک باد۔ براہ مہربانی ویکی پیڈیا اردو کا خط نستعلیق میں تبدیل کریں۔

اردو ویکیپیڈیا زندہ آباد

میں نے آج سے ایک ماہ پہلے اردو ویکیپیڈیا کھولا تو اس میں 27 ہزار کے لگ بھگ مضمون تھے۔میرا معمول ہوتا ہے کہ میں چیک کرتا رہتا ہوں کہ اس میں مضمون کی تعداد کتنی ہے۔لیکن آج تو میں حیران ہی رہ گیا کہاب ماشاء اللہ پچاس ہزار سے زائد مضامین ہو گئے ہیں۔ اس کے لیے میں ویکیپیڈیا کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔میری دعا ہے کہ اللہ اس کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دے۔آمین ویکیپیڈیا کی خوشبو ہمیشہ ہنمارے دلوں کو مہکاتی رہے گی۔ ویکیپیڈیا زندہ آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اردو ویکیپیڈیا پائندہ آباد زین عباس

اگر آپ ساتھ شامل ہوجائیں تو کیا کہنے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:27, 29 اپریل 2014 (م ع و)

دلی مبارکباد

اردو دائرۃ المعارف کے 50000 مضامین پورا ہونا ایک اہم سنگ ِ میل ہے۔ صد مبارکباد کے مستحق ہیں وہ فرزندان ِ علم و دانش جنہوں نے اس اہم کام میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 10:18, 29 اپریل 2014 (م ع و)

خوش آمدید جناب! کہاں رہے اتنے دن؟؟ امید ہے دوبارہ اردو ویکی کو رونق بخشیں گے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:22, 29 اپریل 2014 (م ع و)
شکریہ، مجھے 2009 میں ٹائی فائیڈ اور ڈینگی کے حملے نے عارضی طور پر معذورکردیاتھا،میں بولنے اور ہاتھوںکو حرکت دینے سے بھی قاصر تھالیکن اب بفضلِ خدا رو بہ صحت ہوں اور وقتاًفوقتاًاپنا حصہ اردودائرۃ المعارف میں شامل کرتا رہوں گا۔--اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:33, 30 اپریل 2014 (م ع و)
ہماری دعا ہے کہ اللہ آپ کو جلد مکمل صحتیاب کرے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:38, 30 اپریل 2014 (م ع و)
خدا آپ کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ Shahab (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:06, 1 مئی 2014 (م ع و)

پچاس ہزاری جشن

السلام علیکم سب سے پہلے تو میں ویکیپیڈیا صارفین، قارئین اور اردو فہم احباب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کوششوں سے ویکیپیڈیا اس نہج تک پہنچ سکا۔ اللہ تعالیٰ اور زیادہ ترقی عطا فرمائے اور مجھ حقیر سمیت جو سابقہ مستعد صارفین اس کو وقت نہیں دے رہے اللہ کرے وہ دوبارہ اس کی آبیاری میں لگ جائیں۔ اس کے بعد میں شرمندگی بھی محسوس کرتا ہوں کہ کافی عرصہ سے ویکپیڈیا کو وقت نہیں دے سکا اس کی وجہ غمِ روزگار ہے۔ جس شرکہ میں نوکری ملی ہے وہاں دفتر میں اکیلا ہوں اور دو تین لوگوں کا کام کرنا پڑتا ہے اس لئے وقت ہی نہیں نکال پاتا کہ کم از کم چند الفاظ ہی لکھ سکوں۔ انشاء اللہ جلد کوشش کروں گا اپنی حاضری لگوانے کی۔ میں مبارکبادی پیغام میں کسی مخصوص صارف کا نام نہیں لینا چاہوں گا کیونکہ بہت سارے ایسے احباب ہی جو آج کل مستعد تو نہیں ہیں لیکن انہوں نے اس پودے کو لگایا اور اس کی آبیاری کی اس کے بعد اس کی آبیاری مختلف صارفین کے ذریعے ہوتی رہی اور میں نے بھی حتی الوسع اس میں حصہ ڈالنے کی کوشش کی۔ اور موجودہ صارفین نے بھی اردو زبان اور ویکیپیڈیا کو بین الاقوامی سطح پر سر بلند کیا اور میری ایک دیرینہ خواہش تکمیل تک پہنچی کہ کب ہم پچاس ہزاری ہدف کو عبور کریں گے۔ بہرحال، سب احباب کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 11:12, 29 اپریل 2014 (م ع و)

شکریہ ساجد بھائی، آپ ساتھی آتے رہتے ہیں تو ڈھارس بندھی رہتی ہے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:25, 29 اپریل 2014 (م ع و)

sonehri jashan mubarak

i wish we see millions of urdu pages on wikipedia, wikipedia have alwys helped me 42.115.125.56 12:56, 29 اپریل 2014 (م ع و)dr . Mohammad.

مبارک ... مگر

... کیا ہی اچھا ہو اگر اردو ویکیپیڈیا اردو میں ہو... باقی خود سمجھ جائیں :) 182.178.1.147 14:03, 29 اپریل 2014 (م ع و)اعجاز

سمجھ گئے اعجاز بھائی، امید ہے اردو ویکیپیڈیا کو اردو میں بنانے میں معاونت فرمائیں گے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  16:24, 29 اپریل 2014 (م ع و)
اعجاز بھائی اب اردو ویکیپیڈیا اردو میں ہی لکھا جا رہا ہے--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:41, 30 اپریل 2014 (م ع و)

زین عباس

السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔! اردو ویکیپیڈیا کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے تمام ویب سائیٹ کو نستعلیق میں بدل دیا ہے،اب یہ ویب سائیٹ بہت زیادہ جاذب نظر آتی ہے۔اس پر یہ سونے پہ سہاگہ کہ مضامین کی تعداد دوگنا کر دی ہے۔ زین عباس

برائے تشکر انتظامیہ.

اک شاعر ہونے کے ناطے جب یہ فورم ملا تو خوشی کی انتہا نہ رہی.بھت ہی عمدہ خوب اور معیاری فورم تیار کیا گیا اور اس کی تیاری میں جس قدر محنت کی گئی اپنی بھرپور تمازت کے ساتھ فشان ھے.ڈھیروں برکتوں کیلۓ دعا گو ہوں.سلامت و شاد و آباد رہیے.

بہت شکریہ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:40, 30 اپریل 2014 (م ع و)

اور سفر لمبا ہے محمد وجدان

السلام علیکم یہ اللہ پاک کا بڑا انعام ہے کہ اس نے سب کو یہ کام کرنے کی توفیق دی، اس کامیابی پر ہم پروردگارِعالمین کے شکر گزار ہیں۔ علم حاصل کرنا اور اس کو پھیلانا فرض اور انبیاء کی سنت و میراث ہے۔ ہم اُن تمام انسانوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے دوسرے عام لوگوں کو اس علم تک رسائی میں کسی بھی قسم میں مدد کی۔ امید ہے کہ مزید مضامین بھی لکھے جائیں گے اور دوسری زبانوں کے تراجم بھی تیزی سے کئے جائیں گے۔ ہم ابھی بہت پیچھے ہیں اور سفر لمبا ہے ۔۔۔ والسلام ۔۔۔

مبارک

بہت بہت مبارک ہو۔مبشر عباس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:06, 30 اپریل 2014 (م ع و)

مبارکباد

ویکی کے تمام لوگوںکو مبارکباد. از نیامت،لاھور.

بہت مبارک ہو

کچھ ہی دن ہوئے ہیں مجھے اردو وکیپیڈیا پڑھتے ہوے ،بہت خوشی ہوئی ورنہ مجھے تو لگا تھا کہ اردو زبان کا انٹرنیٹ پر نام و نشان تک نہیں ،جیسا کہ اوپرکسی شخص نے لکھا ہے کہ منزل ابھی بوہت دور ہے اور ہم کافی پیچھے ہیں سچ ہے ،آپ سب کو بوہت مبارک باد ہو میری طرف سے . اگر میں بھی اس ٹیم کا حصّہ بن سکوں تو مجھے بوہت خوشی ہوگی .آپ مجھسے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کر رسکتے ہیں .dr.riverfish@gmail.com و سلام 217.76.74.248 13:25, 30 اپریل 2014 (م ع و)محمّد مقبول

ٹیکنالوجی میں اردو کی شاندار ترقی(بشیرمنصوری)

تمام وہ احباب جنہوں نے پیڈیا کو اتنا اچھا اور مؤثر بنایا کہ آج یہ ہمیں تعلیمی میدان میں کافی مدد کا باعث بن رہا ہے ، امید ہے اب جلد ہی اس اردو وکیپیڈیا کا شمار بڑے وکی پیڈیاز میں ہوگا ان شاء اللہ۔ تمام احباب کو مبارک باد ہو۔کہ انہوں نے اردو کی اتنی خدمت کی۔ جزاکم اللہ۔


علمی خزانہ (ویکیپیڈیا)

انشاءاللہ ویکیپیڈیا ہمارے معاشرے کی ترقی اور جہالت کو دور کرنے اور علم کو پھیلانے میں ایک زبردست آلہ ثابت ہوگا۔ ویکیپیڈیا نہ محض ایک دوست بلکہ ایک خاموش استاد کی طرح ہماری علمی رہنمائی کرتی آرہی ہے اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی ہم اس سے استفادہ کریں گے۔ ویکیپیڈیا ایک ایسا خزانہ ہے جس کو ہر کوئی خرچ کر سکتا اور ہمارے لئے ایک خاموش استاد کا درجہ رکھتی ہے۔ اس میں وہ لوگ جو کسی نہ کسی کام میں اپنا علم و تجربہ رکھتے ہیں،اپنا علم و تجربہ محفوظ کرسکتے ہیں اور دوسروں تک اپنے خیالات اور معلومات پہنچاسکتے ہیں۔اس میں بہت سے لوگوں نے دل و جاں سے محنت کی ہے اللہ ان کو جزائے خیر عطا فرمائےاور اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے میں اس علمی خزانے کا ایک چھوٹا سا حصہ تو بنادیا اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ ہم سب کو اس خزانے سے نصیحت و علم عطا فرمائے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اسے مزید سنوارے۔

فائل:Animalibrí.gif
خیرخواہ عثمان 17:49, 30 اپریل 2014 (م ع و)

very very congratulation to all the team

بہترین خبر

بہت بہت مبارک ہو تمام محبان اردو کو ۔ پچاس ہزار کا ہدف ایک خواب سا محسوس ہوتا ہے اور اب میں تو کم از کم امید کر سکتا ہوں کہ ایک لاکھ مضامین کی نوید بھی بہت دور نہیں۔

محب علوی 06:43, 1 مئی 2014 (م ع و)

mukhtasir tarjuma

aksaro bashtar ye daikha gia hai ke jo translation urdu mai kisi mazmoon ki hoti hai wo buhat mukhtasir hoti hai jiss parhnya walay ki tasalli nahee hoti ya tou ye koi policy hai ya phir shayed translation karnay walay pooray mazmoon ko tarjuma kurnay ki slahiat naheen rakhtay agar wiki pedia ko turjuma kurnay walon ki kami hai mai apni khidmat pesh kur sakta hon 119.73.110.93

بھارتی میڈیا میں

اطلاعا عرض ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کے اس سنگ میل کی خبر بھارت کے ایک مشہور اخبار روزنامہ ہندوستان ایکسپریس میں 27 اپریل بروز اتوار صفحہ نمبر 7 پر اس سنگ میل کے حوالہ سے خبر شائع ہوئی ہے، اس خبر کا تراشہ پیش خدمت ہے:

اصل خبر کا ربط :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  09:37, 1 مئی 2014 (م ع و)

بہت خوب مگر افسوس پاکستانی میڈیا نے اس حوالے سے ایک بھی خبر شائع کرنے کی زخمت گوارہ نہ کی۔ --ثاقب (تبادلۂ خیال) 10:40, 1 مئی 2014 (م ع و)
ثاقب بھائی، اگر کوشش کی جائے تو ممکن ہے پاکستانی میڈیا میں یہ خبر شائع ہوجائے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:09, 1 مئی 2014 (م ع و)
کمپیوٹنگ کے پیج سے اب تک یہ خبر 18،344 افراد تک جا چکی ہے۔کوشش کریں گے کہ اگلے شمارے میں بھی اسے شائع کریں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:20, 2 مئی 2014 (م ع و)
انتہائی شکریہ امین بھائی۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  14:55, 2 مئی 2014 (م ع و)

مبارک باد

تمام اردو ویکیپیڈیا کے لکھاریوں کو دل سے سلام.اللہ ان کے قلم کو ہمیشہ سلامت اور حق لکھنے کی ہمت عطا فرماۓ ...آمین آجکل مصروفیت اور نفسانفسی کا دور ہے جسکی وجہ سے بہت سے قابل اور اہل علم حضرات اردو ویکیپیڈیا کو مناسب وقت نہیں دے سکتے... شائد. بہرحال میری طرف سے تمام بھایوں کو مبارک باد....ریاض احمد المتین

شادباد منزلِ مراد!

وکی پیڈیا جویائے علم کی وہ سیرگاہ ہے جس کی ہر منزل ، ہرمقام ،ہر دریچہ ،ہرباب نہ صرف قابلِ دیدہے بلکہ قابلِ داد ،لائقِ تحسین اور ستائش کا حقدار ہے۔اِس چمنستان آگہی کی تزئین وآرائش میں جن جن حضرات وخواتین کا عمل دخل رہا ہے اُن سب کے لیے دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے محبت،احترام اور عقیدت کے جذبات اوربے شمارمبارکباد! پروفیسر شکیل احمدخان (اُردو)--216.185.59.113 13:35, 1 مئی 2014 (م ع و)

پچاس ہزاری جشن مبارک اور تجاویز

اُردو ویکیپیڈیا کو پچاس ہزاری جشن بہت بہت مبارک ہو ، صمیمِ قلب سے میری دعا ہے کہ یہ دن دونی رات چوگُنی ترقی کرے آمین ۔ اس سلسلے میں چند تجاویز پیش ہیں :

1) موجودہ مضامین کو بہتر شکل (format) میں لایا جائے تاکہ پوری تحریر نظر کے سامنے ہو اور خوب صورت لگے ۔ موجودہ صورت میں بعض سطور پوشیدہ رہتی ہیں جنھیں آگے پیچھے کر کے پورا مضمون پڑھنا پڑتا ہے ۔ انگریزی ویکیپیڈیا میں ایسا نہیں ہے ، اُردو ویکیپیڈیا کو بھی اُسی معیار پر لانے کی ضرورت ہے ۔

2) جن مضامین کے رابطے (لنکس) انگریزی ویکیپیڈیا میں بھی موجود ہیں ، وہاں سے رنگین تصاویر (images) کاپی کر کے اُردو ویکیپیڈیا کو خوب صورت بنایا جائے ۔ ایسی تصاویر براہ راست انگریزی ویکیپیڈیا کے مضامین نیز اُن کے آخر میں دیئے ہوئے لنکس سے حاصل ہو سکتی ہیں Husainzaheer (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:36, 1 مئی 2014 (م ع و) مخلص : حسین ظہیر

اردو برادری کو مبارک

بہت بہت مبارک ہو، بڑی خوشی کی بات ہے۔Shoaib Abdul Haq (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:53, 1 مئی 2014 (م ع و)

بارک

آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔صائم (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:00, 1 مئی 2014 (م ع و)


, bhot bhot mubark ho

hassan jaffery

تاریخ کا شربت

معلومات کی عالمی سائیٹ کے اردو ورژن پر اس خاص گروپ کا قبضہ ہے جو خود ہی گواہ اور خود ہی منصف بنے بیٹھے ہیں. ترجمہ کے نام پر اپنے انتہا پسندانہ خیالات کی تشہیر کی جاتی ہے. ان سے اختلاف کی کوئی جرآت نہیں کرتا کیونکہ سعودیہ،جاپان،اٹلی اور نہ جانے کہاں کہاں بیٹھے ان کے حواری جو بزعم خود دانشور اور بلاگر کہلاتے ہیں، مل کر وہ شور مچاتے ہیں کہ گلیوں میں بھونکنے والے آوارہ کتے بھی شرما جاتے ہیں. یہ کمنٹ اگر شائع ہو گیا تو وہی پاکستان کے غیر ملکی ٹھیکیدار شور مچائیں گے، اگر شائع نہ ہوا تو بھی آپ نے تو پڑھ ہی لیا، شائد شرم آ ہی جائے اور آئندہ اپنی توجہ ترجمے پر مرکوز رکھیں، اپنے ذھن کا گند تاریخ کے شربت میں نہ مکس کریں.

Syed Waqar

Wikipedia ayk Intehai Behtareen cheez h me is pe boht c malomat hasil krty rehta hn or Ye 1 behtareen Qaadam hai

بہت خوب

ماشاء اللہ۔ اللہ اس ویکیپیڈیا کو اور ترقی دے۔ تمام لوگ کسی کی بے بنیاد تنقید سے دل چھوٹا نہ کریں، اپنا کام کرتے رہیں جس طرح آپ لوگ کر رہیں ہیں۔ ہم تو اردو کے وہ ہمدرد ہیں جو غم روزگار کی فکر میں اسے بھول جاتے ہیں۔ اللہ آپ سب کو کامیاب کرے۔ساجد بخاری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:59, 2 مئی 2014 (م ع و)

لڑائی لڑائی معاف کرو

اس باعث مسرت موقع پرکسی جانب سے یہ دھواں اٹھتے دیکھ کر بہت حیرت ہوئی۔ محترم تاریخ کے طالب علم آپ کا کمنٹ ویکیپیڈیا کی تاریخ یعنی ”تاریخچے“ میں محفوظ ہو گیا ہے، اسے اب کوئی نہیں ہٹائے گا۔ آپ بے فکر رہیں۔ ترجمہ کی طرف ہی ہماری توجہ ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ہم نے ایک ہی دفعہ تھوڑی محنت کر کے ترجمہ کیا اور ٹولز بنائے، جو اب ہمارے لیے مضامین بنا رہے ہیں۔ آپ ابھی تک اُس تاریخ میں زندہ ہیں جب انگریزی ویکیپیڈیا پر جا کر، سانچہ کاپی کیے اردو میں آ کر پیسٹ کیے اور الفاظ کے اردو ترجمے کر دئیے۔ بہت خوش تھے آپ دس سال یہ مشق کر کے۔جناب ہم لوگ اب تک وہی کام کر رہے ہیں جو آپ دس سال سے کر رہے ہیں۔ مگر فرق یہ ہے کہ اب ہم یہ کام بوٹس یا مشینوں سے لیتے ہیں۔ پہلے ایک آدمی ایک دن میں 20 صفحات کا ترجمہ کر سکتا تھا اب ہمارا بوٹ ایک دن میں 25000 صفحات بنا سکتا ہے۔ ہم کوئی ایسے فقرے نہیں ڈالتے مضامین میں جن کی مشینی اردو میں فرق آ جائے۔ ہم فقرہ لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔شہر کی آبادی ۔۔۔۔۔۔ ہے، یہ آبادی کے اعداد و شمار بوٹ انگریزی ویکی سے کاپی کر کے خالی جگہ میں پیسٹ کر دیتا ہے۔ اب بتائیں اس میں کیا برائی ہے؟ ہم بھی ترجمے کا ہی کام کر رہے ہیں مگر اپنے طریقے سے۔ امید ہے کہ آپ اپنے طریقے سے اس اردوویکیپیڈیا کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیتے رہیں گے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:45, 2 مئی 2014 (م ع و)

طاہرنذیر خٹک کی طرف سے مبارک باد

میں وکی پیڈیا اردو کے مضامین پچھلے دو سالوں سے دیکھتا آرہا ہوں. اور یقینا اس میں کافی معلوماتی مواد موجود ہے. میں اردو وکی پیڈیا کو پچاس ہزار عنوانات پرمشتمل مضامین کے مکمل ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں. از طرف، طاہر نذیر اسلام آبادی

مبارکباد

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں. امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ اسلام کی بالادستی کے لیے کام کرتے رہیں گے. استحکام پاکستان کے لئے دعا گو. .عبدالمجيد ضلع لیہ .والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لمحہ مسرت

یہ واقعی سب کے لیے لمحہ مسرت ہے۔ سب کو مبارک ہو۔فضل شاہ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:22, 4 مئی 2014 (م ع و)

شکریہ فضل صاحب! :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  08:32, 4 مئی 2014 (م ع و)

مبارکباد

مجھے اپ کا ویکیپدیا بھت اچھا لگا محنت کھبی زاھا نیں جاتی وسلام نقیب کاکڈ

7 وریاں مگروں

میں اج 7 وریاں مگروں اردو وکیپیڈیا تے آیا واں۔ ایہ میرے لئی اچیچی خوشی اے۔ میں کناں خوش آں ایہ صرف مینوں ای پتہ اے۔ کدے ایس وکیپیڈیا نال میرا وی پینڈا جوڑ سی، پیار سی۔ پر ضروری نہیں ہرپیار، ہر محبت کامیاب وی ہووے یا لمے چر تک چلے۔ لیکن جس نال محبت ہوئی ہووے اوہ کدے دل توں نہیں جاندا۔ خورے میرے وچ کوئی چنگیائی نہیں سی یا فیر ایہ دنیا ای ویری ہوگئی سی !

میرے توں زیادہ کوئی ہور نہیں جاندا جے اک وکیپیڈیا نوں چلانا، اوہنوں اتلی پدھر تے رکھنا تے اوہنوں وڈا کرنا کنا اوکھا کم اے، ایس لئی اوہ سارے لوک جیہڑے اردو وکیپیڈیا نوں ایس 50 ہزار دی اچی شانوالی پدھر تے لے کے آۓ نیں، میں اوہناں دی ہمت، لگاتار کم تے اچی سوچ نوں سلام پیش کرداواں۔ میرے شبد نکے نیں پر اوہناں دے کم وڈے نیں۔ انسان مک جاندا اے پر وڈے کم تے لکھے شبد کدے نہیں مردے۔ میرے وانگوں ہوسکدا اے تسیں وی کل ایتھے نہ ہوو پر تواڈا ایہ کم توانوں سدا خوشی دیوے گا تے تواڈے لئی اک آدر، اک مان دا سبب رویگا۔ اردو وکیپیڈیا دے سارے لکھاریاں نوں میرے ولوں لکھ لکھ مبارکاں !!!! --Khalid Mahmood (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:38, 5 مئی 2014 (م ع و)

کوئی ساتھی اس پیغام کا ترجمہ کردے :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:41, 5 مئی 2014 (م ع و)

(ترجمہ:

  • 7 سالوں بعد

میں آج 7 سالوں بعد اردو ویکیپیڈیا پر آیا ہوں. یہ میرے لیے انوکھی خوشی ہے میں کتنا خوش ہوں اس کا صرف مجھے ہی پتہ ہے. کبھی اس ویکیپیڈیا سے میرا بھی تعلق تھا، پیار تھا. پر ضروری نہیں ہر پیار ہر محبت کامیاب بھی ہو یا لمبے عرصے تک چلے. لیکن جس کے ساتھ محبت ہوئی ہو وہ کبھی دل سے نہیں جاتا. پتہ نہیں مجھ میں اچھائی نہیں تھی یا پھر یہ دنیا دشمن ہوگئی تھی! مجھ سے زیادہ کوئی اور نہیں جانتا کہ ویکیپیڈیا کو چلانا، اسے اوپر والے نمبر پر رکھنا اور اسے بڑا کرنا کتنا مشکل کام ہے. اس لیے وہ تمام لوگ جو اردو ویکیپیڈیا کو اس 50 ہزار والے اعلی شان والے نمبر پر لے کر آئے ہیں، میں ان کی ہمت، لگاتار کام اور اونچی سوچ کو سلام پیش کرتا ہوں. میرے الفاظ چھوٹے ہیں مگر ان لوگوں کا کام بڑا ہے. انسان ختم ہوجاتا ہے پر بڑے کام اور لکھے الفاظ کبھی نہیں مرتے. ہوسکتا ہے کہ میری طرح آپ لوگ بھی کل یہاں نہ ہوں پر آپ کا یہ کام آپ کو ہمیشہ خوشی دے گا اور آپ کے لیے احترام اور مان کا سبب بنے گا. اردو ویکیپیڈیا کے تمام لکھاریوں کو میری طرف سے لاکھوں مبارک باد !!!!) عرفان ارشد (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:24, 5 مئی 2014 (م ع و)

(ترجمہ کی بنیاد پر میرا پیغام) آپ کے ساتھ سالوں بعد یہاں اردو ویکیپیڈیا پر آنے سے مجھے بھی خوشگوار حیرت ہورہی ہے، اور انتہائی مسرت وشادمانی بھی۔ بے شک اس پچاس ہزار تک پہونچنے میں کئی احباب نے جانگسل محنت کی ہے، اللہ ان کو اس کا بہترین صلہ دے۔ مجھے امید ہے اب دوبارہ آپ اس ویکیپیڈیا پر سات سالوں کے بجائے روزآنہ تشریف لایا کریں گے اور اردو ویکی پر بھی سرگرم رہیں گے۔ آپ کا اردو ویکیپیڈیا پر تشریف لانا ہمارے لیے انتہائی افتخار کا باعث ہے، امید ہے آپ ہمارے اس افتخار کو ہمیشہ بلند رکھیں گے۔ ممنون کرم :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:37, 5 مئی 2014 (م ع و)

اردو وکی پیڈیا کا اہم سنگ میل

واقعی یقین نہیں آتا کہ اردو وکی پیڈیا جس پر چند مہینے پہلے تیس ہزار سے بھی کم صفحات تھے ۔ ایک دم سے پچاس ہزار کے سنگ میل پر آ گیا ہے ۔ اردو وکی پیڈیا پر کام کرتے کرتے مجھے بھی مارک اپ لینگویج کی کافی شدھ بدھ ہو گئی ۔ نیز اردو کے لیے تصنیف نگاری کا بھی اچھا تجربہ رہا ۔ اس کے علاوہ وکی پیڈیا نے مجھے تخلیق سازی کی حقوق و فرائض بھی سکھائے ۔ جس نے میرے الفاظ میں ایک الگ دیا اور مجھ میں ایک ذمہ داری اور اعتماد پیدا کیا ۔ شکریہ اردو وکی پیڈیا ۔

جس طرح مرغی اور انڈے کے سوال نے دنیا کو ایک عرصے تک چکرائے رکھا ۔ اسی طرح اردو وکی پیڈیا کے متعلق ایک عجیب سوال میرے ذہن میں گونجتا رہتا ہے ۔ اور اس کا جواب اردو وکی پیڈیا کی تاریخی دستاویز میں ہونا چاہیے ۔ ۔ اوپر دیئے گئے اخباری خبر کے مطابق اردو وکی پیڈیا کا آغاز ایک شمس نامی پاکسانی دوست نے کیا ۔ سوال یہ ہے کہ کیسے کیا ۔ ؟ کیوں کہ وکی پیڈیا پر منتظم اعلی تک پہنچنے کے لیے بھی کسی منتظم اعلی کی منظوری ضروری تو خود شمس بھائی کو کس نے منتظم اعلی بنایا ۔ ؟ _ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو . 19:15, 5 مئی 2014 (م ع و)

انتہائی شکریہ۔ آپ کے سوال کا جواب میں: سب سے پہلے تو یہ بات واضح کردوں کہ ویکیپیڈیا کی دنیا میں منتظم اعلی کا کوئی منصب یا عہدہ نہیں ہوتا، ماضی میں مامور اداری اختیار کو منتظم اعلی کا اختیار سمجھا جاتا رہا ہے یہاں پر، لیکن یہ درست نہیں ہے۔ آپ نے کہا کہ شمس بھائی کو کس نے منتظم (اعلی) بنایا، دراصل تمام ویکیپیڈیا ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے تحت چلتے ہیں۔ اسی فاؤنڈیشن والے یا کسی اسٹیورڈ نے شمس صاحب کو یہ اختیار عطا کیا ہوگا۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:42, 5 مئی 2014 (م ع و)

مبارکباد

آپ سب کو میری طرف سے میری طرف سے بہت بہت مبارکباد! مجھے تو یقین نہیں آتا کہ اتنے مختصر عرصے میں اتنی بڑی کامیابی ملی ہے۔ یہ کامیابی کیسے ملی؟ کیا یہ کسی خودکار نظام سے ملی؟ یا پھر ساری محنت ہمارے صارفین نے ہی کی؟ فیضان 09:10, 11 مئی 2014 (م ع و)

ویکیمیڈیا بلاگ اور لاہور ٹائمز

ملاحفظ فرمایئے ایک خبر لاہور ٹائمز میں اور ایک ویکیمیڈیا بلاگ پر۔ --ثاقب (تبادلۂ خیال) 10:24, 16 مئی 2014 (م ع و)

ثاقب بھائ اوپر میرے سوال کا جواب بھی دے دیں۔ فیضان 14:25, 16 مئی 2014 (م ع و)
آپ کو اس بلاگ پوسٹ پر آپکو آپکا جواب مل جائے گا۔ --ثاقب (تبادلۂ خیال) 16:17, 16 مئی 2014 (م ع و)

امتیاز خان خٹک

میں اپنی کتاب شامیل کرنہ چاہتا ہوں

اس خوشی کے موقع پر آپ سب کو بہت بہت مبارک۔

بیرونی روابط