ویکیپیڈیا:گروہ زمرہ بندی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گروہ زمرہ بندی
گروہ زمرہ بندی

گروہ زمرہ بندی زمرہ جات کے حذف واضافہ اور منتقلی کے لیے انتہائی کارآمد سہولت ہے۔ فوری زمرہ بندی کے ذریعہ بیک وقت صرف ایک زمرہ کا حذف یا اضافہ کیا جاتا ہے، لیکن اس سہولت کے ذریعہ ایک زمرہ میں موجود تمام یا کثیر تعداد میں زمرہ جات کے حذف واضافہ اور منتقلی کا کام لیا جاسکتا ہے۔

مثال

مثال کے طور پر زمرہ نولکھائی درکار صفحات سے متعدد مقالات یا زمرہ جات منتقل کر کے انہیں مناسب زمرہ میں رکھنا ہو تو اس سہولت کے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ بیک وقت کئی زمرہ جات یا صفحات دیگر زمرہ میں چسپاں یا منتقل ہوجائینگے۔

فعال

اسے فعال کرنے کے لیے یہاں اپنی ترجیحات میں جائیں اور گروہ زمرہ بندی (Cat-a-lot) فعال کریں کو نشان زد کردیں۔

طریقہ استعمال

فعال کرنے کے بعد زمرہ فضائے نام کے صفحات کے بائیں جانب بالکل نیچے زرد رنگ میں گروہ زمرہ بندی لکھا ہوا نظر آئے گا، جس پر طق کریں تو ایک دریچہ کھل جائے گا۔

منتقلی

اگر متعدد زمرہ جات یا مقالات منتقل کرنے ہوں تو دریچہ کھلنے کے مطلوبہ مواد پر فارہ سے طق کردیں، وہ زرد رنگ میں تبدیل ہوجائے گا۔ اس کے بعد دریچہ میں موجود منتقلی کا اختیار استعمال کریں، کچھ ثانیے میں تکمیل کا پیغام آجائے گا۔

حذف

اگر متعدد چیزوں کو حذف کرنا ہو تو مطلوبہ مواد کو طق کریں زرد رنگ میں تبدیل ہونے کے بعد دریچہ میں موجود حذف کے اختیار کو استعمال کریں۔

اضافہ

اگر اضافہ کرنا ہو تو دریچہ میں موجود تلاش کے خانہ میں ہدف زمرہ کا نام لکھیں اور منتخب کردہ مواد کو چسپاں یا منتقل (حسب ضرورت) کردیں۔

فوری زمرہ بندی

فوری زمرہ بندی اور اس گروہ زمرہ بندی میں واضح فرق یہ ہے کہ فوری زمرہ بندی کا اختیار تمام صفحات میں موجود ہوتا ہے، جبکہ گروہ زمرہ بندی کی سہولت صرف زمرہ فضائے نام کے حامل صفحات میں موجود ہوتی ہے۔

انتباہ

لیکن استعمال کرنے سے قبل پہلے درج بالا ہدایات کو بغور پڑھیں اور انتہائی احتیاط سے اسے استعمال کریں کہ ایک معمولی لغزش مزید بوجھ اور نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید دیکھیے