ٹانک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ٹانک
ٹانک is located in پاکستان
ٹانک
متناسقات: 32°08′N 70°14′E / 32.13°N 70.23°E / 32.13; 70.23متناسقات: 32°08′N 70°14′E / 32.13°N 70.23°E / 32.13; 70.23
ملک پاکستان
صوبہ خیبر پختونخوا
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (یو ٹی سی+5)
ٹاؤن 1
یونین کونسلیں 16


صوبہ خیبر پختونخوا کے نقشے میںضلع ٹانک

خیبر پختونخوا کا ایک ضلع۔ ٹانک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کي پراني تحصیل ہے۔ جس کو یکم جولائي 1992 سے ضلع کي حیثیت دي گئي ۔ حدود اربع کے لحاظ سے ٹانک کو صوبہ خیبر پختونخوا کے مغربي اضلاع میں عمومی اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں خصوصي امتیازي مقام حاصل ہے۔ یہاں کے لوگ نہایت جفاکش ہیں۔ تجارتي لحاظ سے یہ ضلع ایک طرف افغانستان اور دوسري طرف صوبہ پنجاب سے ملا ہوا ہے۔ ضلع میں بٹھنی اور محسود قبیلے کي اکثریت قائم ہے۔ یہ ضلع کچھ پہاڑي اور کچھ میداني ہے۔ یہ ضلع صوبہ خیبر پختونخوا اور کوئٹہ کو براستہ وانا اور ژوب ملاتا ہے۔ اس ضلع کي افرادي قوت نے فني لحاظ سے تجارت اور ٹرانسپورٹ میں اہم مقام حاصل کیا ہے۔ جبکہ زرعي لحاظ سے یہ ضلع کافي پسماندہ اور توجہ طلب ہے۔ 2007ء میں ٹانک کے حالات بہت زیادہ خراب ہوئے۔ اور مقامی محسود طالبان نے ٹانک پر حملہ کرکے کئی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ اور کئی اہم عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔


شماريات[ترمیم]

ضلع کا کُل رقبہ 1679 مربع کلوميٹر ہے۔

یہاں في مربع کلو میٹر 175 افراد آباد ہيں

سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 294000 تھی

زراعت اور تجارت معاش کے کلیدی ذرائع ہیںـ

کُل قابِل کاشت رقبہ 49660 ہيکٹيرز ہے

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=ٹانک&oldid=806024’’ مستعادہ منجانب