ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ
Tomb Raider: The Atlantian Scion ---- ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ
ٹومب رایڈر سیریز کا یہ پہلا گیم نومبر سنۂ 1996 میں ریلیز ہوا، یہ گیم کور ڈیزائن نے بنایا- اسی گیم سے لارا کروفٹ کے نام سے ویڈیو گیمز کا معروف مونث مرکزی کردار منظر عام پر آیا ہے-
فہرست |
گیم کی کہانی [ترمیم]
گیم کی کہانی نیو میکسیکو کی لاس آلموس کاؤنٹی سے شروع ہوتی ہے، جہاں ایک نیوکلئیر بم ٹیسٹ پر زلزلہ آتا ہے جس سے وہاں دفن صدیوں پرانی تہذیب کے برآمد ہوتے ہیں- گیم کی شرو عات میں برطانیہ کی معروف ماہر اثریات اور مہم جو لارا کروفٹ اپنی مہم پوری کرکے کلکتہ کے ایمپیریور ہوٹل میں بیٹھی ہوتی ہے کہ اسے ایک آدمی لارسن ملنے آتاہے، جو ناٹلہ ٹیکنالوجی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جیکلائن ناٹلہ کا پیغام دیتا ہے، ناٹلہ لارا کروفٹ کو اس تہذیب سے جڑی تین صناعی (ڈیوائس) ڈھونڈنے کا کام دیتی ہے- گیم کھیلنے والے کی مدد سے لارا کروفٹ ایک ڈیوائس جو ڈھونڈ نکالتی ہے، مگر اسے پتا چلتا ہے کہ اس سے جھوٹ بولا گیا ہے یہ کوئی معمولی آثار نہیں بلکہ یہ ڈیوائس ماضی کے گمشدہ برآعظم اٹلانٹس کی شاخ ہے جس میں مخفی قوتیں پوشیدہ ہیں- لارا کو یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اس شاخ کی تلاش میں وہ اکیلی نہیں ہے ناٹلہ نے لارسن سمیت کچھ اور لوگوں کو بھی اس کی نگرانی پر لگایا ہے جو لارا سے یہ ڈیوائس چھیننے کی کوشش کرتے ہیں- تمام گیم میں لارا اپنی مہم جو صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے باقی ڈیوائس کھوجتی اور اسے دشمنوں سے بچاتی رہتی ہے-
یہ گیم چونکہ 1996 میں بنا تھا اس وجہ سے یہ ونڈوز98 پر ہی چل سکتا ہے- ونڈوز ایکس پی اسے سپورٹ نہیں کرتی البتہ یہ گیم پلے اسٹیشن کی سی ڈی پر عام دستیاب ہے جسے پلے اسٹیشن ایمولیٹر کے ذریعہ ایکس پی پر چلایا جاسکتا ہے- اس گیم کو ایکس پی پر چلانے کے لیے کچھ کریک بنائے گئے ہیں مگر وہ بہت پیچیدہ عمل ہے اور اس عمل کو کرنے کے لیے ٹومب رایڈر کی اوریجنل سی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے-اس کریک کے متعلق معلومات یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں: http://www.tombraiderhub.com/faq/tr1.html
گیم کے لیول [ترمیم]
اس گیم میں کل 15 لیول ہیں جن میں لارا کروفٹ حنوبی امریکہ، یونان، مصر اور اٹلانٹس تہذیب کے قدیم کھنڈرات کھوجتی ہے-
پیرو (جنوبی امریکہ):
لیول 1: غار
لیول 2: وکمبا شہر
لیول 3: گمشدہ وادی
لیول 4: قوالپیک کا معبد
یونان (جنوبی یورپ):
لیول 5: سینٹ فرانسس کی نقالی
لیول 6: کلوزیم
لیول 7: میڈاس کا محل
لیول 8: حوض
لیول 9: تیہوکن کا مقبرہ
مصر (شمالی افریقہ):
لیول 10: خمون کا معبد
لیول 11: خمون کا ستون
لیول 12: شاخ کی عبادت گاہ
اٹلانٹس (بحر اوقیانوس):
لیول 13: ناٹلہ کی کان
لیول 14: اٹلانٹس
لیول 15: عظیم اہرام
کروفٹ مینور (لندن): یہ ٹومب رایڈر گیم کا ٹریننگ لیول ہے، جو لندن میں موجود لارا کروفٹ کے گھر کروفٹ مینور پر بنا ہوا ہے- اس کے ذریعہ پہلی مرتبہ گیم کھیلنے والا لارا کروفٹ کی مہم جو صلاحیتوں کو سمجھ سکتا ہے اور گیم کے کنٹرول پر عبور حاصل کرسکتا ہے-
ڈاؤن لوڈز اور متعلقہ لنکس [ترمیم]
ڈاؤن لوڈز ڈیمو ورژن:
http://tombraiders.net/stella/
http://www.tombraiderchronicles.com/
وال پیپر:
http://picasaweb.google.com/tombraider.game/
http://picasaweb.google.com/tombraiderclub.org/
اسکرین شاٹ:
http://picasaweb.google.com/tombraiderclub.org/
تکنیکی معلومات:
http://www.tombraiderhub.com/faq/tr1.html
http://tombraiders.net/stella/
سیکریٹس:
http://tombraider-game.blogspot.com/
ٹریلر:
http://tombraider-game.blogspot.com/
گیم کھیلنے کا تحریری طریقۂ راہ walkthrough:
http://www.tombraiderchronicles.com/tombraideranniversary/walkthrough/index.html
http://tombraiders.net/stella/
گیم کھیلنے کا مکمل اردو طریقہ [ترمیم]
WalkThrough
(سین: لارا ایک گائیڈ کے ہمراہ برفانی پہاڑ پر موجود غار کے دروازے پر پہنچتی ہے- اور دروازے کے اوپر موجود بلاک نما بٹن سے دروازہ کھولتی ہے، اچانک اندر سے چند بھیڑیے حملہ کرتے ہیں، لارا مقابلہ کرکے ان کو مار ڈالتی ہے مگر بھیڑیے گائیڈ کو ہلاک کردیتے ہیں لارا دروازے سے اندر جاتی ہے اور دروازہ بند ہو جاتا ہے-)
لیول 1۔ غار سامان:7 خفیہ مقامات:3 دشمن:14
بھیڑیوں کے پیروں کے نشان کی اتباع میں چلیں اور دیواروں سے نکلنے والے زہریلے تیروں سے بچیں، اگلےموڑ پر اونچائی پر لارا کو ایک راستہ نظر آئے گا وہاں جانے سے پہلے ساتھ کے کمرہ نما جگہ پر آئیے جہاں پہلا خفیہ مقام ڈھلان والے پتھر کے پیچھے موجود ہے- یہاں سے میڈیکل کٹ حاصل کرکے واپس اونچائی والے راستہ پر جائیں- پستول نکال لیں اور سامنے سے آنے والے چمگادڑوں کو مار گرائیں- وہیں بائیں طرف ایک اور خفیہ مقام میڈیکل کٹ کے ساتھ موجود ہے- اب اس راستے پر جائیں جہاں سے چمگادڑ آئے تھے- یہ راستہ ایک ڈھلان پر ختم ہوگا جہاں نیچے اتر کر زمین دوز راستہ پر جائیں جو ایک دروازے پر جاکر ختم ہورہا ہے قریبی سوئچ دبا کر دروازہ کھولیں اور آنے والے چمگادڑ کو مار گرائیں اور کمرے میں داخل ہوجائیں- بانس سے بند دروازے کو نظر انداز کرتے ہوئی سامنے چھت میں ہوئے سوراخ پر چڑھیں- آگے ایک بڑا ہال آئے گا جس میں دو برج ہوں گے اس کے نیچے دو بھیڑئے موجود ہیں، سنبھل کر چلیں کیونکہ پہلا برج اچانک ٹوٹےگا اور بھیڑئے لارا پر جھپٹ پڑیں گے، اگر آپ چاہیں تو برج پر چلنے سے پہلے ہی بھیڑیوں کو مار ڈالیں-دوسرے برج کا راستہ قریب ہی موجود ہے، برج کے بعد اگلا کمرے میں ایک خندق موجود ہے جس میں خونخوار ریچھ لارا کے گرنے کا انتظار کررہا ہے اس خندق کے ایک حصہ میں دو چمگادڑ بھی موجود ہیں، ان سب کو مار کر میڈیکل کٹ حاصل کرلیں، خندق میں ہی موجود دروازہ سے نکل آئیں جو زمینی پرت پر کھڑے ہونے سے کھلتا ہے، دوبارہ برج ہر چڑھ کر خندق والے کمرے میں پہنچیں اور رسی کی مدد سے خندق عبور کریں- یہاں ایک چمکتا نگینہ ہے جس پر آپ اپنا گیم محفوظ کر سکتے ہیں- آگے سیڑھیوں کی بائیں طرف سے میڈیکل کٹ لیں اور سیڑھیوں سے اتریں، خطرے کا میوزک بجے گا اور دو بھیڑیے حملہ کریں گے انہیں فورا ختم کردیں آگے ہی ایک سنگی پرت پر جھاڑیوں کے پیچھے دروازہ تیسرے خفیہ مقام کی طرف کھلتا ہے- یہاں سے بڑا میڈیکل کٹ اٹھاکر واپس آجائیں- دوسرا دروازہ سوئچ سے محدود وقت کے لیے کھلتا ہے اس لیے سوئچ دباتے ہی دراوزے کی طرف پہنچنے کی کوشش کریں، دروازہ سے سیڑھیاں اوپر کمرے کی طرف جارہی ہیں راستہ میں زہریلے تیروں سے بچیں- کمرے میں موجود بھیڑیے کو ماردیں، کمرے میں موجود ٹائلز پر کھڑے ہونے سے وہ ٹوٹ جاتی ہیں اور زیر زمین ایک راستہ کھلتا ہے، وہاں سے نیچے اتریں- یہ جگہ دو راہدریوں پر مشتمل ہے جس کے درمیام میں ایک زیریں ہال موجود ہے، ہال میں نہ اتریں کیونکہ یہ زہریلے تیروں سے لیس ہے، سامنے راہدری میں جانے کے لیے راہدری کے کارنر پر سنگی پرت پر چھلانگ ماریں، دوسری راہدری کے کمرے میں ہال کا دروازہ کھولنے کا سوئچ ہے مگر وہاں ایک بھیڑیا لارا کے انتظار میں بیٹھا ہے، اسے مار کر میڈیکل کٹ اٹھاکر سوئچ سے دروازہ کھولیں اور نیچے ہال میں اتر کر اس دروازہ سے راستہ یہ لیول مکمل کرلیں-
لیول 2۔ وکمبا شہر سامان:11 خفیہ مقامات:3 دشمن:29
دروازہ کے بعد آنے والے کمرہ میں چار بھیڑیے گھات لگائے بیٹھے ہیں اس لیے ان کے حملہ سے ہوشیار رہیں اور مسلسل فائر کرتے رہیں، اس کمرہ سے کئی راستہ نکلے ہیں، راستہ کوئی بھی چنیں یہ ختم ایک ہی جگہ ہوتے ہیں یہاں اور بھی بھیڑیے اور چمگادڑ ہیں، کچھ چمگادڑ چھت میں چھپے بیٹھے ہیں اور ایک بھیڑیا جھاڑیوں میں میڈیکل کٹ کے پاس تاک میں بیٹھا ہے- اس جگہ کے درمیان میں ایک تالاب ہے جس کے قریب ایک کمرے میں ریچھ موجود ہے اس کو حملے کا موقی نہ دیں اور مار ڈالیں، ریچھ کے کمرہ میں لکڑی کے چھجہ پر ایک اور میڈیکل کٹ ملے گی، اب تالاب کی طرف جائیں اور اس میں کود کر تیرتے ہوئے گہرائی میں جائیں یہاں دو راستہ ہیں، دائیں طرف مڑیں اور ستونوں کے کمرہ میں پہنچیں فورا ہی بائیں طرف ستون کے پیچھے موجود سوئچ دبائیں جس سے ایک خفیہ کمرے کا دروازہ کھلے گا جو یہاں نہیں ہے- اگر سانس لینے کے لیے ہوا بہت کم رہ گئی ہے تو فورا دائیں طرف کے آخری ستون پر موجود سوئچ دبائیں جس سے اوپر کا کواڑ (دروازہ) کھل جائے گا، اس سے پہلے کہ دم گھٹے فورا پانی سے باہر آجائیں، اب لارا ایک خفیہ کمرہ میں ہے یہاں سے میڈیکل کٹ اٹھائیں اور سوئچ کے ذریعہ دروازہ کھول کر باہر آجائیں، اب دوبارہ تالاب کی طرف جائیں اور اس میں کود کر تیرتے ہوئے گہرائی میں اسی دوراہے پر پہنچیں اس بار بائیں طرف مڑیں، یہ راستہ سانپ کے مجسموں والے کمرہ میں ختم ہوتا ہے یہاں بھی ایک خفیہ دروازہ ہے جسے ستون کے پیچھے موجود سوئچ سے کھولا گیا تھا یہاں سے میڈیکل کٹ اور میگنم کلپ گولیاں لیں اور واپس تالاب کے کمرہ میں آجائیں، تالاب کے ایک طرف ایک دروازہ سوئچ کے ساتھ موجود ہے، دروازہ کھول کر اندر کمرہ میں موجود سیڑھیوں پر چڑھیں اور آخر تک پہنچ کر سامنے دوسرے کمرہ پر چھلانگ ماریں،
اس کمرہ میں لکڑی سے بنا ایک پالان ہے جو لارا کے پاؤں رکھتے ہی ٹوٹ جائے گا چنانچہ اس پر بھاگتے ہوئے سامنے موجود طاقچہ پر چھلانگ ماریں جس پر میڈیکل کٹ ملے گا- (پہلی دفعہ شاید آپ کے لیے یہ مشکل ہو اگر آپ طاقچہ پر چڑھ نہیں سکے تو مایوس نہ ہوں وہاں صرف میڈیکل کٹ ہی تھی) اب نیچے اتریں اور دیوار میں بڑا بلاک تلاش کریں، اس بلاک کو (کنٹرول بٹن کی مدد سے) آگے کی طرف دھکیلتے رہیں جب تک آپ نئے کمرہ میں نہ پہنچ جائیں، اس نئے کمرہ میں آپ کو ایک نقرئی (چاندی کی) چابی ملے گی اور ایک طلائی مجسمہ بھی، یہاں موجود چمگادڑ کو مار گرائیں اور جس بلاک کو دھکیلا تھا اس کے اوپر چڑھ کر لکڑی کی پرت پر چڑھیں یہاں بھی دو چمگادڑوں کو ماریں اپنا گیم محفوظ کریں آگے دو چمگادڑ اور آئیں گے انہیں بھی ختم کردیں اور کھڑکی نما راستہ سے اتر جائیں- (نوٹ: اگر آپ میڈیکل کٹ والے طاقچہ پر چڑھ نہیں سکے ہیں تو آپ بلاک کو واپس دھیلتے ہوئے اس کمرہ میں لے جائیں اور اس پر چڑھ کر طاقچہ تک پہنچ جائیں) اب آپ تالاب والے کمرے کی ایک راہدری میں ہیں ، بائیں طرف مڑیں اور تالاب پر پہنچیں دوبارہ بائیں مڑیں اور راہدری کے آخر میں پہنچیں جہاں ایک بند دروازہ ملے گا اب نقرئی چابی سے دروازہ کھولیں، دروازہ کے بعد زہریلے تیر پھینکنے والی دیوار ہے ان تیروں سے بچ کر نکلیں اس کے بعد آپ کھلے ہال میں پہنچ جائیں گے جہاں ایک معبد نما عمارت دکھائی دے گی، ہوشیار رہیں پانچ بھیڑیے آپ کی تاک میں ہیں جیسے تیسے ان کا قلع قلم کریں اور معبد نما عمارت تک پہنچیں- بائیں دروازہ کا رخ کریں جہاں ایک تالاب ہے اور دیوار پر بہت ساری پرت، اب سیڑھی پر چڑھیں اور ایک پرت سےدوسری پرت چھلانگ لگائیں اور راہ میں آنے والے چمگادڑوں کو مارگرائیں اور سب سے اوپری منزل پر پہنچیں، یہاں ایک سوئچ تلاش کر کے دبائیں معبد کا دایاں دروازہ کل جائے گا قریب ہی میڈیکل کٹ اٹھائیں کھڑکی نما راستہ سے نکلیں اور محفوظ راستہ دیکھ کر آرام سے اتر جائیں اور دائیں دروازہ کا رخ کریں، یہاں پر بھی ایک تالاب اور دیوار پر بہت ساری پرت ہیں اور کچھ پرت ٹوٹ کر گرنے والی ہیں یہاں بھی سب سے اوپری منزل تک پہنچنا ہے جس کے لیے ایک پرت سےدوسری پرت چھلانگ لگائیں اور راہ میں آنے والے چمگادڑوں کو مارگرائیں، اب سب سے اوپری منزل پر موجود سوئچ تلاش کر کے دبائیں جس سے درمیانی دروازہ کھل جائے گا، یہاں چمکتا نگینہ بھی ہے جس پر آپ اپنا گیم محفوظ کر سکتے ہیں- اب محفوظ راستہ دیکھ کر آرام سے اتر جائیں اور درمیانی دروازہ کا رخ کریں-
یہ ایک لمبی سرنگ ہے جس میں کچھ جھولتے بلیڈ ہیں ان کے چلنے کی رفتار اور وقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے بچ نکلیں اب آپ ایک دروازہ پر پہنچیں گے جس کےپیچھے ایک ریچھ موجود ہے، سوئچ دبانے پر نیچے راستہ کھلے گا اور آپ تالاب میں جاگریں گے، تیرتے ہوئے سامنے سرنگ میں جائیں یہاں سے دائیں ایک راستہ پر سیڑھیاں ہیں جس کے اختتام پر ایک سوئچ ہے جس کے دباتے ہی دو دروازہ کھل جائیں گے ایک تو وہ جہاں آپ کچھ دیر قبل موجود تھے اور دوسرا خارجی دروازہ اب آپ سیدھا تالاب میں چھلانگ ماریں (یا پھر آرام سے اتریں) تالاب سے باہر آئیں اور آنے والے ریچھ کا خاتمہ کردیں اب دوسرے دروازہ سے داخل ہوں اور سیڑھیوں سے اوپر جاکر ایک اور سوئچ دبائیں جس کے تیسرا دروازہ کھل جائے گا یہاں قریب ہی ایک خفیہ کمرہ ہے یہاں سے یوزی کلپ اٹھائیں اور واپس تالاب والے حصہ میں آجائیں جہاں طلائی مجسمہ کے ذریعہ دروازہ کھول کر اندر جائیں اور لیول مکمل کریں-
لیول 3۔ گمشدہ وادی سامان:16 خفیہ مقامات:5 دشمن:12
باقی بہت جلد
ٹومب رایڈر سیریز [ترمیم]
ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ
ٹومب رایڈر لارا کروفٹ کی مہم جوئی
روابط [ترمیم]
ٹومب رایڈر اردو بلاگ http://tombraider-game.blogspot.com/
ٹومب رایڈر البم http://picasaweb.google.com/tombraider.game
ٹومب رایڈر سرچ انجن http://www.google.com/coop/cse?cx=011694632735773928211%3Afm2ixw-gjba





