ٹیونا(مچھلی)

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ٹیونا نامی مچھلی کھارے پانی کی مچھلی ہے۔ یہ مچھلی تیزی سے تیر سکتی ہے اور کچھ اقسام کی ٹیونا مچھلیاں ۷۰ کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے بھی زیادہ تیزی سے تیر سکتی ہیں۔ عام مچھلیوں کے سفید گوشت کے برعکس ٹیونا مچھلی کا گوشت گلابی یا گہرا سرخ ہوتا ہے۔ کچھ بڑی ٹیونا مچھلیاں اپنے جسمانی درجہ حرارت کو بڑھا سکتی ہیں۔ اس طرح یہ مچھلیاں نسبتاً سرد پانی میں بھی زندہ رہتی ہیں اور دیگر مچھلیوں کی نسبت زیادہ بڑے سمندری رقبے پر پائی جاتی ہیں۔

فہرست

[ترمیم] وجہ تسمیہ

ٹیونا کا لفظ عربی زبان کے لفظ تن یا تون سے نکلا ہے۔

[ترمیم] درجہ بندی

ٹیونا مچھلی کی کل ۴۸ اقسام ہیں۔

[ترمیم] تجارتی پیمانے پر شکار

تجارتی پیمانے پر ٹیونا مچھلی اہم سمجھی جاتی ہے۔

۲۰۰۶ میں آسٹریلیا کی حکومت نے جاپان پر الزام لگایا کہ جاپان نے اپنے متعینہ حد ۶۰۰۰ ٹن سالانہ کی بجائے ۱۲۰۰۰ سے ۲۰۰۰۰ ٹن مچھلی شکار کی ہے جس کی مالیت ۲ ارب ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔ ورلڈ وائلڈ لائف کے مطابق جاپان کی ٹیونا مچھلی کی اشتہا جلد ہی دنیا بھر سے اس مچھلی کو تجارتی پیمانے پر ناپید کر دے گی۔

۲۰۱۰ میں ٹوکیو میں ۲۳۲ کلو وزنی ٹیونا مچھلی ۱۷۵۰۰۰ ڈالر میں بیچی گئی ہے۔

[ترمیم] شکار کے طریقے

ٹیونا مچھلی کو مختلف طریقوں سے جیسا کہ جالوں کی بھول بھلیاں، فش فارمنگ، لانگ لائن فشنگ اور ہارپون گن وغیرہ کی مدد سے شکار کیا جاتا ہے۔

[ترمیم] تفریحی پیمانے پر شکار

ٹیونا مچھلی کو تفریحی پیمانے پر بھی پکڑا جاتا ہے۔

[ترمیم] ڈبہ بند ٹیونا

۱۹۰۳ میں پہلی بار ڈبہ بند ٹیونا مچھلی متعارف کرائی گئی تھی۔ ڈبہ بند ٹیونا عموماً خوردنی تیل، نمکین یا میٹھے پانی کے ساتھ محفوظ کی جاتی ہے۔ عموماً ٹیونا مچھلی کو گہرے سمندر میں پکڑ کر ہاتھ سے صاف کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے پونے گھنٹے سے لے کر تین گھنٹے تک پکایا جاتا ہے اور پھر ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈبے میں بند کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ڈبے کو دوبارہ دو سے چار گھنٹے تک کے لئے گرم کیا جاتا ہے جس سے جراثیم مر جاتے ہیں۔

[ترمیم] غذائیت اور صحت

ڈبہ بند ٹیونا مچھلی کمزور جسم والوں کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں لحمیات کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسے پکانا بھی آسان ہے۔

ٹیونا میں وٹامن ڈی اور تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

ڈبہ بند ٹیونا مچھلی میں اومیگا ۳ کا اچھا ذریعہ ہے۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
آلات
دیگر زبانیں