پارلیمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پارلیمان ، پارلیمنٹ یا مجلس یا قانون ساز ایوان، ایک ایوان ہوتا ہے جہاں پہ قانون سازی کی جاتی ہے پارلیمان تمام تر جمہوری ممالک میں ہوتے ہیں۔ پارلیمان کا نام انگریزی کے پارلیمنٹ سے لیا گیا ہے جو فرانسی لفظ پارلماں سے آیا ہے جس کا مطلب بحث و مباحثے کی جگہ۔ پارلیمان میں ملکی مسائل پہ بحث ہوتی ہے اور پھر یہاں سے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیے جاتے ہیں اور قوانین بنائے جاتے ہیں۔

اقسام[ترمیم]

پارلیمان کے دو اقسام ہوتے ہیں ایک کو یک ایوانیت اور دوسرے کو دو ایوانیت کہا جاتا ہے۔ یک ایوانیت وہ پارلیمان ہوتا ہے جس میں صرف ایک ایوان ہو اور قانون سازی وغیرہ سارے امور ایک ہی ایوان سے سر انجام دی جا رہے ہو جیسے ایران اور عراق وغیرہ میں ہوتا ہے۔ اور دو ایوانیت وہ پارلیمان ہوتا ہے جس کے دو ایوان ہوتے ہیں ایک ایوان کو ایوانِ بالا اور دوسرے کو ایوانِ زیریں کہا جاتا ہے اور امور اور قانون سازی دو ایوانوں سے سر انجام دی جا رہی ہو جیسے پاکستان کے دو پارلیمانی ایوان ہیں ایک قومی اسمبلی اور دوسرا سینٹ۔

  اقوام جن کا دو پارلیمانی ایوان ہے
  اقوام جن کا ایک پارلیمانی ایوان ہے
  اقوام جن کا کوئی پارلیمانی ایوان نہیں ہے
  کچھ بھی نہیں .

مزید دیکھیے[ترمیم]