پالک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پالک

پالک (سائنسی نام: سپیناکیا اولیراکیا) ایک خوردنی پھولدار پودا ہے۔ یہ پودا خوراک کے کام آتا ہے، پالک دنیا میں پائے جانے والا وہ ساگ ہے جو کثرت سے کھایا جاتا ہے۔ اس میں حیاتین اے، بی، سی کے علاوہ تانبا اور فولاد بھی کافی مقدار میں ہوتا ہے۔ دیگر سبزیوں کے مقابلے میں زود ہضم ہے۔

پالک کے فائدے[ترمیم]

پالک معدے میں سوزش اور جلن کی شکایت بھی دور کرتا ہے۔ گلے کا درد دور کرنے کے لیے اس کے پتوں کو ابال کر ان کے غرارے کیے جاتے ہیں۔ زکام اور بخار دور کرنے کے لیے بھی عمدہ غذا ہے۔[1]

پیداوار[ترمیم]

بالائی پالک پیداواری ممالک - 2011
(ملین میٹرک ٹن)
درجہ ملک پیداوار
(ٹن)
1  چین 18,782,961
2  ریاستہائے متحدہ 409,360
3  جاپان 263,500
4  ترکیہ 221,632
5  انڈونیشیا 160,513
6  فرانس 110,473
7  ایران 105,351
8  جنوبی کوریا 104,532
9  پاکستان 103,446
10  بلجئیم 99,750
عالمی 20,793,353
Source: UN Food & Agriculture Organization [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ہمدرد صحت، ص 34، دسمبر 2022
  2. "Production of Spinach by countries"۔ UN Food & Agriculture Organization۔ 2011۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2013