پالی اُمریگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
پالی امریگر

پیدائش: 28 مارچ 1926

7 نومبر 2006ء

بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان۔صوبہ مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔پہلے فسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔اس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے۔


کرئیر[ترمیم]

اُمریگر نے انیس سو اڑتالیس سے انیس سو باسٹھ تک انسٹھ ٹیسٹ میچ کھیلے۔ ان میں سے آٹھ میچوں میں انہوں نے بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔

وہ پہلے بھارتی بلے باز تھے جنہوں نے دوہری سینچری بنائی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں بیالیس رنز کی اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر تین ہزار چھ سو اکتیس رنز بنائے جن میں بارہ سینچریاں اور چودہ نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

اُمریگر آف سپن بالنگ بھی کرتے تھے اورانہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پینتیس وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے دو سو تیئس کے سکور کے ساتھ انیس سو پچپن میں دوہری سینچری بنائی۔ یہ ٹیسٹ میچ بھارت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تھا اور بغیر ہار جیت کے ختم ہوا۔ ان کی کپتانی میں بھارت نے دو ٹیسٹ میچ جیتے، دو ہارے جبکہ چار میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہوئے۔

انیس سو انسٹھ میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں سیلیکٹرز کے ساتھ تنازعے کے بعد اُمریگر نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

پالی اُمریگر کا فرسٹ کلاس کیریئر اٹھارہ سال کے عرصے پر محیط ہے۔ اس دوران انہوں نے باون کی اوسط سے سولہ ہزار ایک سو پچپن رنز بنائے اور تین سو پچیس وکٹیں حاصل کیں۔

انیس سو باسٹھ میں ریٹائرمنٹ کے وقت اُمریگر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ان کا یہ ریکارڈ انیس سو اٹھہتر میں سنیل گواسکر نے توڑا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اُمریگر بھارتی کرکٹ بورڈ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔