پاکستان میں اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان اردو زبان کے ساتھ تعلق

پاکستان کی قومی زبان اردو ہے، پاکستانیوں کی صرف 7.57٪ آبادی ہی مادری زبان اردو رکھتی ہے،[1] لیکن تعلیمی سطح پر، ذرائع ابلاغ میں اور تجارتی لین دین میں اردو کا ہی استعمال کیا جاتا ہے اس طرح اردو بولنے والوں اور سمجھنے والوں کی اکثریت ہے۔[2] یہ اپنے آپ میں ملک کے ثقافتی اور سماجی ورثے کے ایک وسیع ذخیرے کی حامل ہے۔[3] بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام:

میں آپ کو واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو ہو گی اور صرف اردو، اور اردو کے سوا کوئی اور زبان نہیں ہو گی۔ دیگر اقوام کی تاریخ اس امر پر گواہ ہے کہ ایک مشترکہ سرکاری زبان کے بغیر کوئی قوم باہم متحد نہیں ہو سکتی اور نہ کوئی اور کام کر سکتی ہے،پس جہاں تک پاکستان کی سرکاری زبان کا تعلق ہے وہ صرف اور صرف اردو ہی ہو گی۔ (21 مارچ 1948 ڈھاکہ)

آئین پاکستان[ترمیم]

آئین پاکستان کے آرٹیکل 251 کے مطابق:

  1. ۔ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے اور یوم آغاز سے پندرہ برس کے اندر اندر اس کو سرکاری و دیگر اغراض کے لیے استعمال کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔
  2. ۔ شق۔ 1 کے تابع، انگریزی زبان اس وقت تک سرکاری اغراض کے لیے استعمال کی جاسکے گی، جب تک کہ اس کے اردو سے تبدیل کرنے کے انتظامات نہ ہوجائیں۔
  3. ۔ قومی زبان کی حیثیت کو متاثر کیے بغیر، کوئی صوبائی اسمبلی قانون کے ذریعہ قومی زبان کے علاوہ کسی صوبائی زبان کی تعلیم، ترقی اور اس کے استعمال کے لیے اقدامات تجویز کرسکے گی۔[4]

پاکستان میں اردو تاریخ وار[ترمیم]

قیامِ پاکستان کے بعد، پاکستانی قومیت کے تصّور کے فروغ نہ پا سکنے کی جہاں دیگر سیاسی، مذہبی، معاشی وجوہ تھیں وہیں تہذیبی اور ثقافتی حوالوں سے بھی کئی تضادات اور اختلافات موجود تھے۔ یہ اختلافات حکومتی سطح پر بھی تھے اور پاکستانی معاشرہ کے مختلف طبقات میں بھی گہرے اور واضح تھے۔ تاہم قیامِ پاکستان کے فوری بعد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی پُرخلوص وضاحت اور پاکستان کی تمام صوبائی زبانوں کے حقوق کی 21 اور 24 مارچ 1948ء کو ڈھاکہ میں دی گئی ان کی ضمانت کے باوجود بعض طبقات کی جانب سے لسانی مفاہمت کی بجائے مخاصمت پر مبنیٰ پروپیگنڈہ جاری رہا۔ اس کے ردِ عمل میں حکومتی سطح پر بعض ایسے انتظامی اقدامات کیے گئے جس کی وجہ سے پسِ پردہ قوتیں پاکستان میں اُردو زبان کو متنازع اور اسے دیگر علاقائی زبانوں، خصوصاً بنگلہ زبان، کی حریف اور مدِ مقابل بنا کر پیش کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ اسلام کے نظریہ قومیت سے قطع نظر، پاکستان ایک کثیر القومی ملک ہے۔ 1947ء سے 1955ء کے دوران، پاکستان کے دونوں حصوں میں بسنے والی مختلف لسانی قومیتوں کی زبانوں کو ہائی اسکول کی سطح تک ذریعہ تعلیم بنایا گیا جبکہ اُردو کو لازمی مضمون کے طور پر پانچویں جماعت سے شروع کیا گیا۔[5] 1956ء میں مملکت کے پہلے آئین میں اُردو اور بنگلہ ہر دو، زبانوں ،کو قومی زبانیں تسلیم کر لیا گیا۔ یہ آئین پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ نے ہی دیا۔ یوں مسلم لیگ اپنے تاریخی مؤقف سے ہٹ گئی۔ اس سے قومی زبان کا مسئلہ حل تو نہ ہوا لیکن نئے لسانی مسائل ضرور پیدا ہو گئے۔ 1955ء سے 1968ء کے دوران میں بلوچستان، شمال مغربی سرحدی صوبہ( اب صوبہ خیبر پختونخوا) اور پنجاب میں اُردو کو پرائمری سے ذریعہ تعلیم بنایا گیا۔ تاہم صوبہ سندھ اور بنگال ( اب بنگلہ دیش) میں یہ پانچویں جماعت سے ذریعہ تعلیم بنائی گئی۔[6] 1968ء سے 1977ء کے دوران میں اُردو کو قومی زبان کا درجہ ملا مگر ساتھ ہی دیگر علاقائی زبانوں کی بھی اس طرح سرپرستی کی گئی کہ وہ اپنے اپنے حلقۂ اثر میں مقامی سطح تک ذریعہ تعلیم بن سکیں۔ تاہم صوبہ پنجاب کے علاوہ دیگر تینوں صوبوں میں یہ یونیورسٹی کی سطح تک بھی ذریعہ تعلیم بنی رہیں۔[7] 1977ء کے بعد، اُردو کی بطور قومی زبان تمام صوبوں میں تعلیم و تدریس ہوتی رہی ،تاہم دیگر علاقائی زبانیں بھی پرائمری کی سطح تک پڑھائی جاتی رہیں۔ بلوچستان واحد صوبہ تھا جہاں اُردو کو پہلی جماعت سے ہی لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جانے لگا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Government of پاکستان: Population by Mother Tongue آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ statpak.gov.pk (Error: unknown archive URL) پاکستان Bureau of Statistics
  2. In the lower courts in پاکستان، despite the proceedings taking place in Urdu, the documents are in English, whereas in the higher courts, i.e. the High Courts and the Supreme Court، both documents and proceedings are in English.
  3. Zia, Khaver (1999)، "A Survey of Standardisation in Urdu"۔ 4th Symposium on Multilingual Information Processing, (MLIT-4)[مردہ ربط]، یانگون، Myanmar۔ CICC, Japan
  4. http://www.nlpd.gov.pk/ مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد
  5. Aftab A. Kazi; Ethnicity And Education in Nation – Building in پاکستان; Lahore, Vanguard Books Ltd; صفحہ۔109; 1994.
  6. ایفا; صفحہ۔118
  7. ایفا; صفحہ۔ 125

بیرونی روابط[ترمیم]