پاکستان ٹائمز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکستان ٹائمز کے بانی میاں افتخار الدین
دی پاکستان ٹائمز
قسمروزنامہ
ہیئتٹیبلائیڈ (آغاز سے لے کر 30 جون 1949ء تک)، براڈ شیٹ (1 جولائی 1949ء سے لے کر اختتام تک)
بانیمیاں افتخار الدین
ناشرپروگریسو پیپرز لمیٹڈ
مدیرفیض احمد فیض (بانی مدیر)
آغازپہلا شمارہ 4 فروری 1947ء کو شائع ہوا۔
زبانانگریزی
اختتامآخری شمارہ 24 مئی 1996ء کو شائع ہوا۔
صدر دفترلاہور
ساتھی اخباراتروزنامہ امروز، لیل و نہار اور سپورٹائمز

لاہور سے پروگریسو پیپرز لمیٹڈ کے تحت انگریزی اخبار دی پاکستان ٹائمز میاں افتخار الدین نے تقسیم ہند سے قبل 4 فروری 1947ء کو جاری کیا تھا۔ اس کا پہلا دفتر مال روڈ پر عدالت عالیہ کے سامنے سول اینڈ ملٹری گزٹ والی عمارت میں بنایا گیا تھا اور پہلے ایڈیٹر فیض احمد فیض بنائے گئے تھے جو برٹش انڈین آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ میں کرنل کا عہدہ چھوڑ کر دلی سے لاہور واپس آئے تھے۔ آزادی کے بعد دی پاکستان ٹائمز کا دفتر میو ہسپتال کے سامنے انگریزی اخبار دی ٹریبیون کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا. دی پاکستان ٹائمز کو ایوب حکومت نے سرکاری ملکیت میں لے لیا اور 1990ء کی دہائی میں یہ بند ہو گیا۔ اب اس کا ڈیکلریشن جنگ گروپ کے پاس ہے.

دی پاکستان ٹائمز کا ایک ایڈیشن راولپنڈی سے بھی شائع ہوتا تھا جسے بعد میں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔[1] نیشنل پریس ٹرسٹ کی کمپنیوں اور اخبارات کی ڈی انوسٹمنٹ اور نجکاری کے بعد 25 مئی 1996ء کو دی پاکستان ٹائمز کو بند کر دیا گیا.

دی پاکستان ٹائمز کو یوتھ گروپ لمیٹڈ میڈیا گروپ یوتھ پروڈکشن نے دوبارہ لانچ کیا اور اس کے شریک بانی عمیر احمد ہیں۔[2] دی یوتھ انٹرنیشنل اور یوتھ پریس پاکستان دی پاکستان ٹائمز کا بہن اخبار ہے۔[3]

بیرونی روابط[ترمیم]

  1. Kalia 2015, p. 56.
  2. McCarry 2019, p. 69.
  3. محمد بلال بٹ (2020-02-08)۔ "18 اخبارات جو پاکستان میں مقامی طور پر شائع ہوتے ہیں۔"۔ پاکستان ٹائمز۔ یوتھ پبلشرز۔ 30 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2022