پاکستان کرکٹ بورڈ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board or PCB) پاکستان میں ہر قسم کی فرسٹ کلاس کرکٹ ، ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ کرکٹ کا انتظام کرتی ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے مقابلوں کو ترتیب دیتی ہے۔
1947 میں آزادی پاکستان کے وقت پاکستان میں ہر قسم کی کرکٹ بھارت کی کرکٹ کا حصہ تھی۔ پاکستان کی آزادی کے بعد 1 مئی، 1949 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس وقت اس کا نام بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار پاکستان (Board of Cricket Control for Pakistan) رکھا گیا جس کو 1995 میں تبدیل کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ رکھ دیا گیا۔ [1]
پاکستان کرکٹ بورڈ بین الاقوامی کرکٹ انجمن (International Cricket Council) کا رکن 28 جولائی ، 1952 میں بنا۔ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ اکتوبر 1952 میں بھارت کے خلاف کھیلا۔
فہرست |
سابقہ صدر اور چیئرمین [ترمیم]
| صدر / چئیر مین | دورانیہ |
|---|---|
| خان افتخار حسین خان | 1948 - 1950 |
| چوہدری نذیر احمد خان | مارچ 1950 - ستمبر 1951 |
| عبدالستار پیرزادہ | ستمبر 1951 - مئی 1953 |
| میاں امین الدین | مارچ 1953 - جولائی 1954 |
| محمد علی بوگرہ | جولائی 1954 - ستمبر 1955 |
| میجر جنرل اسکندر مرزا | ستمبر 1955 - دسمبر 1958 |
| فیلڈ مارشل محمد ایوب خان | دسمبر 1958 - جون 1963 |
| سید فدا حسین | جون 1963 - مئی 1969 |
| آئی اے خان | مئی 1969 - مئی 1972 |
| عبدالحفیظ کردار | مئی 1972 - اپریل 1977 |
| چوہدری محمد حسین | اپریل 1977 - جون 1978 |
| لیفٹینینٹ جنرل کے ایم اظہر | جون 1978 - فروری 1980 |
| ائیر مارشل محمد نور خان | فروری 1980 - فروری 1984 |
| لیفٹینینٹ جنرل غلام صفدر بٹ | فروری 1984 - فروری 1988 |
| لیفٹینینٹ جنرل زاہد علی اکبر خان | فروری 1988 - ستمبر 1992 |
| جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ | اکتوبر 1992 - جنوری 1994 |
| جاوید برقی | جنوری 1994 - مارچ 1995 |
| سید ذولفقار علی شاہ بخاری | مارچ 1995 - جنوری 1998 |
| خالد محمود | جنوری 1998 - جولائی 1999 |
| لیفٹینینٹ جنرل توقیر ضیا | جولائی 1999 - دسمبر 2003 |
| شہریار محمد خان | دسمبر 2003 - اکتوبر 2006 |
| ڈاکٹر نسیم اشرف | اکتوبر 2006 - اگست 2008 |
| اعجاز بٹ | اگست 2008 - اکتوبر 2011 |
| ذکاء اشرف | اکتوبر 2011 تاحال |