قبائلی علاقہ جات
| پاکستان |
مقالہ بسلسلہ مضامین: |
|
|
|
آئین
عدلیہ
|
|
|
پاکستان کے قبائلی علاقہ جات چاروں صوبوں سے علیحدہ حیثیت رکھتے ہیں اور یہ وفاق کے زیر انتظام ہیں۔ قبائلی علاقہ جات 27 ہزار 220 مربع کلومیٹر کے علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں جو صوبہ سرحد سے منسلک ہیں۔
مغرب میں قبائلی علاقہ جات کی سرحد افغانستان سے ملتی ہیں جہاں ڈیورنڈ لائن انہیں افغانستان سے جدا کرتی ہے۔ قبائلی علاقہ جات کے مشرق میں پنجاب اور صوبہ سرحد اور جنوب میں صوبہ بلوچستان ہے۔
2000ء کے مطابق قبائلی علاقہ جات کی کل آبادی 33لاکھ 41 ہزار 70 ہے جو پاکستان کی کل آبادی کا تقریبا 2 فیصد بنتا ہے۔
قبائلی علاقہ جات کی ایجنسیاں[ترمیم]
قبائلی علاقہ ان 7 ایجنسیوں/اضلاع پر مشتمل ہے:
ان کے علاوہ پشاور، ٹانک، بنوں، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ قبائلی علاقے بھی موجود ہیں۔
قبائلی علاقہ جات کے اہم شہروں میں پارہ چنار، میران شاہ، باجوڑ، وانا اور درہ بازار شامل ہیں۔
متعلقہ مضامین[ترمیم]
|
|||||||||||||