پاک بھارت جنگ 1971ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

حکومت پاکستان کے متنازعہ اقدامات کے باعث بنگالی علیحدگی پسندوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے مشرقی حصے میں علیحدگی کی تحریک مکتی باہنی شروع کی جو بعد میں ایک تشّدد پسند گوریلہ فورس میں تبدیل ہوگئی۔بھارت نے اس سنہری موقع کو ضائع نہیں ہونے دیا اور مکتی باہنی کی کھل کر سیاسی و فوجی حمایت شرو‏ع کردی جو بالآخر مشرقی پاکستان میں اس کی جانب سے کھلی فوجی مداخلت میں تبدیل ہوگئی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جنگ کے اختتام پر نوّے ہزار پاکستانی فوجی ھتیار ڈال کر بھارتی قید میں جاچکے تھے اور مشرقی پاکستان دنیا کے نقشے پرنگلہ دیش کے نام سے ایک آزاد ملک کی حیثیت سے نمودار ہوچکا تھا۔ دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت دو حصوّں میں تقسیم ہوگٰی.