پاک ٹی ہاؤس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پاک ٹی ہاؤس لاہور، پاکستان میں واقع ایک قہوہ خانہ تھا جو کہ شہر کے فنون لطیفہ سے شغف رکھنے والی نامور شخصیات کی بیٹھک کے طور پر مشہور تھا۔ یہاں ثقافتی، ادبی اور فنی شخصیات محافل کا انعقاد کرتی تھیں۔ یہاں آنے والی چند چیدہ شخصیات میں فیض احمد فیض،ابن انشاء، احمد فراز، سعادت حسن منٹو، منیر نیازی، میرا جی، کمال رضوی، ناصر کاظمی، پروفیسر سید سجاد رضوی، استاد امانت علی خان، ڈاکٹر محمد باقر، انتظار حسین اور سید قاسم محمود شامل ہیں۔
یہ مقام دراصل نہ صرف مشہور ادبی و فنی شخصیات کی بیٹھک تھی بلکہ یہ قہوہ خانہ لاہور اور ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ان شخصیات سے ملاقات کا ذریعہ اور سیکھنے کا ذریعہ بھی رہی ہے۔ بلاشبہ یہ مقام ایک چوپال کی سی حیثیت رکھتا تھا جہاں مختلف ذہنوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنا نکتہ نظر بیاں کرنے تشریف لاتے تھے۔ یہاں کا ماحول دراصل اس مقام کی خوبی تھا، مختلف نظریات پر کسی بھی قسم کا فیصلہ نہیں بلکہ اس کو سمجھنے کی غرض سے بحث و مباحثوں کا انعقاد ہی یہاں کا قانون مشہور تھا۔ کئی سالوں تک یہ مقام علمی مباحثوں کا مرکز رہا۔
پاک ٹی ہاؤس لاہور میں مال روڈ پر واقع تھا جو کہ انارکلی بازار اور نیلا گنبد کے قریب مقام ہے۔

بیرونی روابط [ترمیم]