پتھر کا دور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
پتھر کے اوزاروں کے کچھ نمونے

پتھر کا دور ایک لمبا قبل از تاریخ زمانہ ہے جب انسان اوزار بنانے کے لیے بنیادی طور پر پتھر استعمال کرتا تھا۔ یہ دھاتوں کی دریافت سے قبل کا زمانہ ہے۔ اس زمانے میں پتھروں کے ساتھ ساتھ لکڑی، ہڈیاں، جانوروں کے خول، سینگ اور کچھ دوسری چیزیں بھی اوزار اور برتن بنانے کے لیے استعمال عمومی طور پر استعمال ہوتی تھیں۔ پتھر کے دور کے آخر میں انسان نے چکنی مٹی سے برتن بنانے اور انھیں آگ میں پکانے کا ہنر بھی سیکھ لیا تھا۔ اس دور کے بعد مختلف ایجادات کے ساتھ ساتھ بنی نوع انسان بالترتیب تانبے ، پیتل اور لوہے کے دور میں داخل ہوئی۔

تقریباً 25 سے 27 لاکھ سال [1] قبل پتھر کے اوزاروں کا پہلا استعمال ایتھوپیا میں ہوا اور اس کے بعد یہ تکنیک دنیا کے باقی حصوں میں آہستہ آہستہ پھیل گئی[1]۔ پتھر کے دور کا اختتام زراعت اور تانبے کا استعمال سیکھنے کے ساتھ ہوا۔ اس زمانے کو قبل از تاریخ اس لیے کہتے ہیں کہ انسان نے اب تک لکھنا نہیں سیکھا تھا۔ ابجد اور تحریر کی ایجاد کو مروجہ تاریخ کا آغاز مانا جاتا ہے۔

مزید دیکھیں[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ 1.0 1.1 Rogers and Semaw, ʺFrom Nothing to Something: The Earliest Appearance of the Archaeological Recordʺ