پرچم چین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عوامی جمہوریہ چین
نام 五星红旗

وو زنگ ہانگ کی ("پانچ ستاروں والا سرخ پرچم")

استعمالات Civil اور ریاستی پرچم اور ensign شہری اور ریاستی پرچم and ensigns
تناسب 2:3
اختیاریت 27 ستمبر، 1949[1]
نمونہ سرخ زمیں پر ایک بڑا ستارہ، چار چھوٹے ستاروں کی
ایک کمان کے اندر، ایک کونے میں ہے۔
نمونہ ساز زنگلین سانگ

چین کا پرچم (آسان چینی: 中华人民共和国国旗; روایتی چینی: 中華人民共和國國旗; پینین: Zhōnghuá Rénmín Gònghéguó guóqí) سرخ رنگ کا ہے، جس کے اوپری ایک کونے پر چار سنہری ستاروں کی کمان میں ایک بڑا سنہری ستارہ ہے۔

تاریخ نمونہ پرچم[ترمیم]

سرخ پرچم میں چار سنہرے ستارے اور ایک بڑا سنہری ستارہ سب سے اوپر بائیں کونے میں۔بڑے سنہری ستارے کے اوپر سرخ ہتھوڑا اور درانتی مرکز میں رکھا ہے۔
زنگلین سانگ کا پیش کردہ اصل نمونہ

4 جولائی 1949ء کو سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چھٹے ورکنگ گروپ نے (عوام سے نمونے بنوانے کے لیے) پرچم کے لیے ایک اطلاع نامہ ترتیب دیا۔ کچھ تبدیلیوں کے بعد اس اطلاع نامہ کو 15 سے 26 جولائی کے درمیان ملک کے نامور اخبارات، پیپلز ڈیلی، بیپنگ لبریشن نیوز، زنمن نیوز، روزنامہ ڈیزہانگ، روزنامہ جنبو اور روزنامہ ٹینجن میں شائع کرایا گيا۔۔[2]

  • قومی پرچم کی مطلوبہ خصویات کو بھی اطلاع نامہ میں شامل کیا گيا تھا جو درجہ ذیل تھیں۔
  • چینی خصوصیات:(جغرافیہ، قومیت، تاریخ، ثقافت، وغیرہ)۔
  • طاقت کا اظہار: عوامی جمہوری حکومت، محنت کش طبقہ کی قیادت، پیشہ ور کسان اتحاد۔
  • مستطیل ہو اور لمبائی چوڑائی کا تناسب 3:2 ہو نا چائیے۔
  • زمیں کا رنگ روشن سرخ ہو،[3] (پہلے کمیٹی نے تیز سرخ رنگ کا انتخاب کیا تھا، لیکن ذوؤ اینلائی (Zhou Enlai) کے کہنے پر اطلاع نامہ میں اسے روشن سرخ کر دیا گیا۔
"پیلا دریا" ماؤ زیڈانگ کا پیش کردہ اصل نمونہ پرچم

جب یہ اعلان ہوا تو اس وقت، زینگ لینسانگ اس پر کام کر رہا تھا۔ وہ نئے ملک سے جذبہ حب الوطنی کے تحت، پرچم تخلیق کرنا چاہ رہا تھا۔ اس نے اپنے کمرے میں بیٹھ کر کئی راتیں جاگ کر محتلف نمونے تیار کیے۔ تب رات کو آسمان پر ستاروں سے اس پر “آمد“ (خیال کا دل میں آنا) ہوئی، پرچم میں موجود ستارے شامل ہونے کی وجہ یہ بھی ہے، اس نے ایک چینی کہاوت سے بھی یہ خیال اخذ کیا ستاروں کی خواہش، چاند کی آرزو (盼星星盼月亮، Pàn xīngxīng pàn yuèliàng)۔

چین کے لیے بنائے گئے پرچم، جو رد کر دیے گئے

علامتیت[ترمیم]

چینی پرچم، بیجنگ

موجودہ دور میں چینی حکومت، کی تشریح کے مطابق: پرچم میں سرخ رنگ کو انقلاب اور ستاروں کے سنہری رنگ کو، سرخ رنگ کو بامعنی بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ پانچ ستاروں کا اکٹھا ہونا، چینی کیمونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں اتحاد کی علامت ہے۔ ستاروں کا گروہ ایک بڑے ستارے کے گرد ہونا، اسی بات کی علامت ہے۔[4]
زینگ (zeng) کے اصل نمونے میں، بڑا ستارہ چینی کیمونسٹ پارٹی اور چار چھوٹے ستارے چار سماجی طبقات، محنت کش طبقہ، کسان طبقہ، بورژوازی اور قومی بورژوازی کو ظاہر کرتے تھے۔ یہ پانچ ستارے ایک بيغونيا کی بیضوی پتی کی شکل بناتے ہیں، جو بیرونی منگولیا کو ساتھ ملانے سے چین کا نقشہ بن جاتا ہے۔ بعض دفعہ کہا جاتا ہے کہ پانچ ستارے، پانچ بڑے نسلی گروہوں کی نماہندگی کرتے ہیں[5]۔[6]عام طور پر ایک پرچم کے نیچے پانچ نسلیں کہنے کو غلط سمجھا جاتا ہے۔ ایک پرچم کے نیچے پانچ نسلیں کا جملہ 1912ء-28ء تک پن ین حکومت چين نے استعمال کیا۔ جن کے مختلف رنگ دار پٹیوں سے ہان، منچو، منگولیا، حوئی اور نمائندگی کی جاتی۔[5][7]

جسامت، رنگ اور ساختی تفصیلات[ترمیم]

A grid showing the positioning of the golden stars on a red background.
قومی پرچم کا نمونہ،
تمام ستارے 36 ڈگری کے زاویہ پر ہیں۔

28 ستمبر 1949ء کو چینی عوامی مشاورتی کانفرنس کے پہلے اجلاس میں، صدارتی انتظامیہ کی طرف سے حکم ملنے پر، قومی پرچم کا نمونہ سامنا لایا گيا۔[8] چینی پرچم کو چار برابر حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، اوپری کونا جس میں ستارے ہیں اس کو بالترتیب 10 اور 15 افقی و عمودی خط کھینچ کر، اکاہیوں (units) میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ بڑا ستارے کے گرد اگر دائرہ بناہیں تو اس کا قطر 6 اکاہیوں میں اور چار چھوٹے ستاروں کا قطر، 4 اکاہیوں میں سماتا ہے۔

جسامت سینٹی میٹر میں لمبائی اور چوڑائی
1 288 × 192
2 240 × 160
3 192 × 128
4 144 × 96
5 96 × 64

رنگ[ترمیم]

قومی پرچم کے رنگ دستاویز GB 12983-2004 میں قومی پرچم کے معیاری رنگ کا نمونہ کے تحت ذکر کیے گئے ہیں۔ یہ بھی چین کی معیاریت انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ ۔[9]

قومی پرچم کے معیاری رنگ کا نمونہ[9]
کپڑا محرک قدر Y10 مساوی رنگ کمی کی گنجائش
x10 y10
مصنوعی ریشہ سرخ 9.4 0.555 0.328 تمام
سنہری 41.2 0.446 0.489
ریشمی کپڑا سرخ 12.3 0.565 0.325
سنہری 32.4 0.450 0.463
سوتی کپڑا سرخ 9.2 0.595 0.328
سنہری 33.0 0.467 0.463
بازو سفید 78.0 محرک قدر Y 10 78 سے کم نہیں ہونی چائیے

قوانین[ترمیم]

پرچم کو تہ کرنا[ترمیم]

پرچم کو تہ کرنے کا طریقہ کار کچھ یو

  1. افقی ترتیب سے، درمیان تک پہلی تہ
  2. دوبارہ، افقی ترتیب سے، درمیان تک ایک اور تہ
  3. اب ایک بار عمودی ترتیب سے، درمیان تک تہ
  4. دوبارہ، عمودی ترتیب سے، درمیان تک ایک اور تہ
  5. سہ بارہ، عمودی ترتیب سے، درمیان تک ایک اور تہ

فوجی پرچم[ترمیم]

چینی فوج (پی ایل اے) چار مختلف پرچم استعمال کرتی ہے۔ ان پرچموں کی نماياں خصوصیت، اوپری داہیں کونے میں سنہری ستارہ اور دو چینی حرف "八一" ستارے کے داہیں طرف اور باقی پرچم کی زمین (پس منظر) سرخ ہے۔ "八一" کو الفاظ میں اگر پڑھیں تو یہ آٹھ-ایک (8-1) ہے، آٹھ سے مراد آٹھواں مہینہ (اگست) اور ایک سے مراد اگست کی پہلی تاریخ ہے۔ یکم اگست 1927ء کو کیمونسٹ پارٹی نے "پی ایل اے" (پیپلز لیبریشن آرمی) کی بنیاد رکھی تھی، جس نے حکومت و قت کے خلاف بغاوت کی۔[10]فوج کے ہم پرچم 15 جون 1949ء کو ماوزے تنگ کے ایک حکم سے بنائے گئے۔[11]

A golden star, along with three Chinese characters, placed on a red background.
فوج
فوج 
A golden star, along with three Chinese characters, placed on a red background. At the bottom of a flag is a green bar.
بری فوج
بری فوج 
A golden star, along with three Chinese characters, placed on a red background. At the bottom of a flag are stripes of blue, white, blue, white and blue.
نیوی
نیوی 
A golden star, along with three Chinese characters, placed on a red background. At the bottom of a flag is a sky blue bar.
ہوائی فوج
ہوائی فوج 

سیاسی تنظیمی پرچم[ترمیم]

1920ء میں چینی اشتراکیت تنظیم (کیمونسٹ پارٹی) کے قیام کے بعد، تنظیم کے مختلف حصوں نے اس بنیاد پر مختلف نمونے اور خاکے پرچم کے بنائے جیسے بالشیوک استعمال کرتے ہیں۔ چینی اشتراکی تنظیم (سی پی سی) کا پرچم 28 اپریل 1942ء تک نہیں بنا تھا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارہ نے فرمان جاری کیا کہ پرچم اور اس کے نمونے کی پیروی کی جائے۔۔[12]پرچم کی مزید وضاحت 1996ء میں تنظیمی آئین میں کی گ‌ئی[13] پرچم سرخ زمین (پس منظر) پر اوپری دائیں طرف تنظیم کے سنہری نشان پر مشتمل ہے۔[14]

A golden, crossed, hammer and sickle placed on a red background.
چینی کیمونسٹ پارٹی
چینی کیمونسٹ پارٹی 
A golden star placed inside a golden ring, all placed on a red background.
کیمونسٹ انجمن نوجوانان، چین
کیمونسٹ انجمن نوجوانان، چین 
A gold star placed on top of a red torch with a flame, outlined in gold. This is centered on a red background.
چینی نوجوان علمبردار
چینی نوجوان علمبردار 

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "1949年9月27日 中华人民共和国国旗诞生" [ستمبر 27, 1949: The Birth of PRC's Flag] (بزبان الصينية)۔ CPC News۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2009 
  2. "Creation of the Flag, Emblem and Anthem of the People's Republic of China" (بزبان الصينية)۔ Chinese Government News۔ 2006-10-08۔ 13 اکتوبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2009 
  3. PCNPCC (1949-07-10)۔ "Notice to Solicit Designs of the National Flag, Emblem and Anthem" (بزبان الصينية)۔ Wikisource۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2009 
  4. ^ ا ب David Shambaugh (جون 1994)۔ "Book reviews"۔ The China Quarterly۔ CUP for SOAS (138): 517–520 
  5. James Mayall (1998)۔ "Nationalism"۔ The Columbia History of the 20th Century۔ ed. Richard W. Bulliet۔ Columbia University Press۔ صفحہ: 186۔ ISBN 0-231-07628-2 
  6. Peter Gue Zarrow (2005)۔ "Revolution and Civil War"۔ China in War and Revolution, 1895–1949۔ روٹلیج۔ صفحہ: 363۔ ISBN 0-415-36448-5 
  7. "Law About The National Flag of the People's Republic of China"۔ Zhejiang Provincial Foreign Affairs Office۔ 1990-10-01۔ 07 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2009  in Chinese
  8. ^ ا ب "GB 12983-2004 国旗颜色标准样品 (Standard Color Sample of the National Flag)" (بزبان الصينية)۔ Standardization Administration of China۔ 2004۔ 13 اگست 2011 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2009 
  9. Fei Wu (2009-10-01)۔ "Military Parade Marks Anniversary"۔ Xinhua۔ China Daily۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2009 
  10. "Flag of the People's Liberation Army" (بزبان الصينية)۔ Yibin Shuangyong Information Network۔ 2009-01-11۔ 07 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2009 
  11. "History – Flag of the Communist Party of China" (بزبان الصينية)۔ CN: Henan Party Network Division۔ 2009-09-14۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2009 [مردہ ربط]
  12. "Provisions for Using the Flag and Emblem of the CPC" (بزبان الصينية)۔ 1996-09-21۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2009 
  13. "XI Party Emblem and Flag"۔ Constitution of the Communist Party of China۔ Xinhua News Agency۔ CN: China Internet Information Center۔ 2002-11-18۔ 18 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 نومبر 2009 

بیرونی رابط[ترمیم]