پرکاش کارات
ہندوستانی سیاستدان۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری کارت کی پیدائش انیس اکتوبر 1947 کو برما کی راجدھانی رنگون میں ہوئی۔ انہوں نے مدراس کرسچن کالج سے بی اے کرنے کے بعد ایڈنبرا یونیورسٹی سے سیاسیات میں ایم اے کیا۔ سن 1970 میں انہیں نسلی تعصب کی مخالفت کرنے کے سبب یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ اسی سال وہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہو گۓ اور 73-1972 میں وہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر منتخب ہوئے۔ سن 79-1974 تک وہ مارکس وادی سٹیوڈنٹ یونین ایس ایف آئی کے ملکی سطح پر صدر رہے۔ ایمرجنسی کے دوران وہ زیرزمین رہے۔ سن 1992 سے سی پی ایم کی پالٹ بیورو کے رکن ہیں۔ انہوں نے خود کبھی انتخابات نہیں لڑے۔ وہ بھارت میں خاصے بااثر بائیں بازو کے رہنماء مانے جاتے ہیں۔ کارت بھارت - امریکہ جوہری سمجھوتے کی مخالفت کے لیے ملک کی سیاست میں محور بن کر ابھرے اور اس معاملے پر انہوں نے یو پی اے حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی۔ تھی۔