پلوامہ
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ پلوامہ ہندوستان کی ریاست جمووکشمیر کا ایک ضِلہ ہے جو دارالحکومت سرینگر سے ۴٠ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ پلوامہ دنیا بھر میں زعفران کی کاشت کے لیے مشہور ہے۔ ۲۰۰۱ کی مردم سماری کے متابق ضلع کی کُل آبادی ۵.۶ لاکھ ہےجن میں ۳.۳ لاکھ مرد اور ۲.۳ لاکھ عورتیں شامل ہیں۔ ضلع کے دو پڑھے کالچ (ترال اور پلوامہ میں) اور ایک یونیورسٹی (اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ) ہے۔دودھ کی کسیر پیداور کی وجہ سے ضلع کو اکثر کشمیر کی دۄدٕ کۄل (دودھ کی نہر) کہا جاتا ہے جو ۱۱۸ میٹرک ٹن فی سال سے دیادہ دودھ پیدا کرتا ہے۔ یہ ریاست کا زعفران پیدا کرنے والا اکلوتا ضلع ہے۔ اس کی سرزمین نے کئی شخصیات کو پیدا کیا ہے جن میں حبہ خاتون، للتا دِتیا اور مہجور قابلِ ذکر ہیں۔
تاریخ [ترمیم]
ضلہ پلوامہ ۱۹۷۹ امن و امان، پہتر نگرانی، زیادہ مؤثر کنٹرول اور سب سے بڑھ کر کی علاقے کی متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے لئے میں وجود میں آیا۔ اُس وقت پلوامہ ضلع ۵۵٠ دیہاتوں اور۵تحصیلوں پرمشتمل تھا جن میں شوپیاں، پلوامہ، ترال پانپور، اور اونتی پورہ شامل ہے
جغرافیہ [ترمیم]
. پلوامہ 33°53′N 74°55′E / 33.88°N 74.92°E پر واقع ہے۔ اس کی اوسط اونچائی ۱۶۳٠ میٹرہے. ضلے کا کُل رُقبہ ۱۳۹۸ مربع کلومیٹر ہے۔ ضلع کے گاوں کی تعداد ۵۵۴ کلومیٹر ہے۔ پلوامہ دارالحکومت سرینگر سے ۴٠ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اسے ۴ قسبوں اور چھہ بلاکوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ضلعہ کے چار قصبے ہیں: ترال، پامپور، اونتی پورہ اور پلوامہ¦پلوامہ۔