پنجاب (پاکستان)
وکیپیڈیا سے
پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب میں رہنے والی لوگ پنجابی کہلاتے ہیں۔ پنجاب جنوب کی طرف سندھ، مـغرب کی طرف سرحد اور بلوچستان،شمال کی طرف کشمیراور اسلام آباد اور مشرق کی طرف ہندوستانی پنجاب اور راجھستان سے ملتا ہے۔ پنجاب میں بولی جانے والی زبان بھی پنجابی کہلاتی ہے۔ پنجابی کے علاوہ وہاں اردو اور سرائیکی بھی بولی جاتی ہے۔ پنجاب کا دارالحکومت لاہور ہے۔ پنجاب فارسى زبان كے دو لفظوں پنج بمعنى پانچ(5) اور آب بمعنى پانى سے مل كر بنا ہےـ ان درياؤں كے نام ہيں:
پنجاب کے دوحصے ہیں ایک یعنی مشرقی حصہ جو کہ بھارت میں ہے اور ایک مغربی حصہ جو پاکستان میں ہے۔ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جبکہ پاکستان کے 48% لوگ پنجابی زبان سمجھتے اور بولتے بھی ہیں۔
[ترمیم] تہوار
عید الفطر، عید الاضحی، شب برات اور عید میلاد النبی بنجاب کے علاوہ پورے پاکستان میں خاص تہوار ہیں اور پورے جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔ ان تہواروں کے علاوہ پورا رمضان کا مہینہ بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ مگر بسنت ایک ایسا تہوار ہے جو پنجاب سے منسلک ہے۔ یہ تہوار بہار کے موسم کو خوش آمدید کہنے کا ایک خاص طریقہ ہے۔ جس میں لوگ پتنگ اڑا کر اور پنجاب کے خاص کھانے بنا کر اور کھا کراس تہوار کو مناتے ہیں۔ مگر بہت سے لوگ بسنت منانے کے خلاف ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے کئی معصوم لوگوں اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹے ہیں۔
[ترمیم] موسم
فروری سے پہلے پنجاب میں بہت سردی ہوتی ہے اور پھر اس مہینے سے موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوجاتی ہے اور موسم خوشگوار ہونے لگتا ہے۔ فروری سے اپریل تک بہار کا موسم رہتا ہے اور پھر گرمی شروع ہونے لگتی ہے۔ گرمی کا موسم مئی سے شروع ہوتا ہے تو اکتوبر کے آخر تک رہتا ہے۔ جون اور جولائی سب سے زیادہ گرم مہینے ہیں۔سرکاری معلومات کے مطابق پنجاب میںC°46 تک درجہ حرارت ہوا ہے مگر اخبارات کی معلومات کے مطابق پنجاب میںC°51 تک درجہ حرارت پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ ملتان میں جون کے مہینے میں قلمبند کیا گیا جب عطارد کا درجہ حرارت 54°C سے بھی آگے بڑھ گیا تھا۔ اگست میں گرمی کا زور تھوڑا ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اکتوبر کے بعد پنجاب میں شدید سردی کا موسم شروع ہوجاتا ہے۔
اٹک | اوکاڑہ | بہاولپور | بہاولنگر | بھکر | پاکپتن | ٹوبہ ٹیک سنگھ | جہلم | جھنگ | چکوال | حافظ آباد | خانیوال | خوشاب | ڈیرہ غازی خان | راجن پور | راولپنڈی | رحیم یار خان | ساہیوال | سرگودھا | سیالکوٹ | شیخوپورہ | فیصل آباد | قصور | گوجرانوالہ | گجرات | لاہور | لودھراں | لیہ | مظفر گڑھ | ملتان | منڈی بہاؤالدین | میانوالی | نارووال | ننکانہ صاحب | وہاڑی

