پنجاب سٹیڈیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پنجاب سٹیڈیم لاہور، پاکستان میں واقع ایک فٹبال کا میدان ہے۔ یہ فٹبال کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ سٹیڈیم 2003ء میں 220 ملین پاکستانی روپے کی لاگت میں تعمیر ہوا۔ اس سٹیڈیم میں 64000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس منصوبے کا ڈیزائن و تعمیر خلیل الرحمن اینڈ ایسوسی ایٹس نے مکمل کی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کا مرکزی دفتر بھی اس سٹیڈیم سے ملحقہ ایک عمارت میں واقع ہے۔ حال ہی میں اس سٹیڈیم میں اے ایف سی صدارتی کپ 2007ء کے کئی مقابلے منعقد ہوئے۔ محمد عیسیٰ پہلے کھلاڑی تھے جنھوں نے یہاں منعقد کسی بھی عالمی مقابلے میں پہلا گول کیا۔ یہ گول انھوں نے 18 جون 2005ء کو پاکستان اور بھارت کے مابین ایک فٹبال میچ میں کیا۔

بیرونی روابط[ترمیم]