گورنر پنجاب
گورنر پنجاب پنجاب، پاکستان کی صوبائی حکومت کا سربراہ ریاست مقرر کیا جاتا ہے۔ گورنر کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے اور عموماً یہ ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے پاس آ جاتے ہیں جیسا کہ 1958ء سے 1972ء اور 1977ء سے 1985ء تک کے فوجی قوانین (مارشل لاز) اور 1999ء سے 2002ء تک کے گورنر راج میں۔ پنجاب میں 1949ء سے 1951ء تک گورنر راج نافذ رہا ہے۔
فہرست |
پنجاب کا موجودہ گورنر [ترمیم]
| نام | قلمدان سنبھالا | قلمدان چھوڑا | سیاسی جماعت |
|---|---|---|---|
| مخدوم احمد محمود | 25 دسمبر 2012 | تا حال | پاکستان مسلم لیگ ف |
پنجاب کے موجودہ گورنر مخدوم احمد محمود ہیں جو ایک معروف سیاستدان ہیں۔ آپ نے 25 دسمبر2012ء کو یہ عہدہ، سابقہ گورنر لطیف کھوسہ کے استعفیٰ کے بعد سنبھالا۔
پنجاب کے گورنروں کی فہرست [ترمیم]
یہ فہرست برطانوی راج سے آزاد ہونے کے بعد کے گورنروں کی فہرست ہے۔
مغربی پنجاب [ترمیم]
| نام | قلمدان سنبھالا | قلمدان چھوڑا | سیاسی جماعت |
|---|---|---|---|
| سر فرانسس موڈی (1890-1976) |
15 اگست 1947 | 2 اگست 1949 | مسلم لیگ |
| سردار عبد الرب نشتر (1899-1958) |
2 اگست 1949 | 24 نومبر 1951 | مسلم لیگ |
| ابراہیم اسماعیل چندریگر (1898-1960) |
24 نومبر 1951 | 2 مئی 1953 | مسلم لیگ |
| میاں امین الدین |
2 مئی 1953 | 24 جون 1954 | مسلم لیگ |
| حبیب ابراہیم رحمت اللہ (1912-1991) |
26 ستمبر 1954 | 26 نومبر 1954 | آزاد |
| مشتاق احمد گرمانی (1905-1981) |
27 نومبر 1954 | 14 اکتوبر 1955 | مسلم لیگ |
مغربی پاکستان [ترمیم]
14 اکتوبر 1955ء اور 1 جولائی 1970ء کے درمیان پنجاب مغربی پاکستان کا صوبہ بنا دیا گیا۔
صوبہ پنجاب [ترمیم]
| نام | قلمدان سنبھالا | قلمدان چھوڑا | سیاسی جماعت |
|---|---|---|---|
| لیفٹیننٹ جنرل عتیق الرحمان | 1 جولائی 1970 | دسمبر 1971 | عسکری انتظامیہ |
| غلام مصطفے کھر ۔ پہلی مرتبہ | دسمبر 1971 | فروری 1973 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| حنیف رامے | فروری 1973 | مارچ 1974 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| صادق حسین قریشی | مارچ 1974 | 13 مارچ 1975 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| غلام مصطفےٰ کھر ۔ دوسری مرتبہ | 13 مارچ 1975 | 31 جولائی 1975 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| محمد عباس عباسی | 31 جولائی 1975 | ستمبرt1977 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| اسلم ریاض حسین | ستمبر 1977 | ستمبر 1978 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| لیفٹیننٹ جنرل سرور خان | ستمبر 1978 | مارچ 1980 | عسکری انتظامیہ |
| لیفٹیننٹ جنرل غلام جیلانی خان | 1 مئی 1980 | دسمبر 1985 | عسکری انتظامیہ |
| مخدوم سجاد حسین قریشی | دسمبر 1985 | دسمبر 1988 | مدنی انتظامیہ |
| جنرل ٹکہ خان | دسمبر 1988 | اگست 1990 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| میاں محمد اظہر | اگست 1990 | 1992 | اسلامی جمہوری اتحاد |
| چوہدری الطاف حسین | 1992 | 21 مئی 1995 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| لیفٹیننٹ جنرل راجہ سروپ خان | 19 جون 1995 | 5 نومبر 1996 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| خواجہ طارق رحیم | 5 نومبر 1996 | 10 مارچ 1997 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| شاہد حامد | 10 مارچ 1997 | 17 اگست 1999 | پاکستان مسلم لیگ ن |
| ذوالفقار علی کھوسہ | 17 اگست 1999 | 21 اکتوبر 1999 | پاکستان مسلم لیگ ن |
| لیفٹیننٹ جنرل محمد صفدر | 21 اکتوبر 1999 | 29 اکتوبر 2001 | عسکری انتظامیہ |
| لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول | 29 اکتوبر 2001 | 16 مئی 2008 | عسکری انتظامیہ |
| سلمان تاثیر* | 17 مئی 2008 | 4 جنوری 2011 | پاکستان پیپلز پارٹی |
| لطیف کھوسہ | 13 جنوری 2011 | 22 دسمبر 2012[1] | پاکستان پیپلز پارٹی |
| مخدوم سید احمد محمود | 25 دسمبر 2012 | تا حال[2] | پاکستان مسلم لیگ (ف) |