پنچایت
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پنچایت یا گرام پنچایت بھارت کی سب سے چھوٹی خودمختار مقامی حکومت ہے ۔ ۲۰۰۲ء کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں تقریبا ۲۶۵۰۰ گرام پنچایتیں ہیں ۔ گرام پنچایت کے منتخب شدہ ارکان اپنوں میں سے پانچ سال کی مدت کے لئے ایک صدر یا سرپنچ اور ایک نائب صدر یا نائب سرپنچ کا انتخاب کرتے ہیں ۔ سرپنچ گرام پنچایت کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتا ہے اور اس کے کام کاج کی نگرانی کرتا ہے ۔ وہ گاؤں کے ترقیاتی منصوبوں کو لاگو کرتا ہے ۔
ذمہ داریاں [ترمیم]
- تعمیری کاموں کا انضباط
- مقاماتِ عامہ پر دراندازی روکنا
- روایتی آبی وسائل کا تحفظ
- تالاب اور دیگر آبی ذخائر کا تحفظ
- اسواقِ عامہ کی نظمیت
- ماحولیات کی حفاظت
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔