نبات خانہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(پود گھر سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

نبات خانہ یا پود گھر، سبز خانہ، سبز گھر یا گرین ہاؤس (انگریزی: Greenhouse) اُس عمارت کو کہتے ہیں جو گرم علاقوں کے پودے کسی سرد علاقے میں اگانے کے لیئے بنائ جاتی ہیں. ان کی دیواریں اور چھتیں عام طور پر شیشے کی بنی ہوتی ہیں کیونکہ شیشہ گرمی روکتا ہے.

جرمنی میں واقع ایک گرین ہاؤس

سورج کی روشنی شیشے میں سے گزر کر گرین ہاؤس میں داخل ہو سکتی ہے اور اندر کی چیزوں پر پڑتی ہے جو گرم ہو کر انفرا ریڈ شعاعیں خارج کرتی ہیں. لمبی طول موج والی انفرا ریڈ شعاعیں شیشے میں سے نہیں گزر سکتیں اور اندر ہی قید ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے گرین ہاؤس اندر سے گرم ہوتے ہیں. اسی اصول کی وجہ سے دھوپ میں کھڑی ہوئی کار بھی باہر کی نسبت اندر زیادہ گرم ہوتی ہے.
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ صنعتوں کے فروغ سے دنیا میں کاربن ڈائ آکسائڈ کی مقدار بڑھ رہی ہے اور اسکی وجہ سے دنیا کا درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھتا جا رہا ہے اور اس کے لیئے بھی گرین ہاؤس ایفکٹ green house effect کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے. یہ گرین ہاؤس شیشے کا بنا ہوا نہیں ہے بلکہ دنیا کے گرد لپٹے ہوۓ کرہ ہوائ میں موجود کچھ گیسوں پر مشتمل ہے. ہوا میں 99‎%‎ گیسیں آکسیجن اور نائٹروجن ہیں جو سورج کی حرارت جذب نہیں کرتیں. لیکن پانی کے بخارات اور کاربن ڈائ آکسائڈ سورج کی حرارت جذب کر کے دنیا کو گرم کرتے ہیں. پانی کے بخارات اور کاربن ڈائ آکسائڈ کی طرح میتھین نائٹرس آکسائڈ اوزون اور CFC بھی انفرا ریڈ شعاعیں جذب کر کے دنیا کو گرم رکھتی ہیں۔ اگر دنیا کا اوسط درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے تو قطب شمالی اور قطب جنوبی پر موجود برف کے عظیم ذخیرے پگھل جائیں گے اور سمندر کی سطح اونچی ہو جاۓ گی. اس وجہ سے بہت سے ساحلی شہر پانی میں غرق ہو جائیں گے.
اگر گرین ہاؤس ایفیکٹ نہ ہوتا تو دنیا کا اوسط درجہ حرارت جو 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے وہ گر کر ‎منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہ جاتا. سیارہ زہرا پر کاربن ڈائ آکسائڈ بہت زیادہ ہے اور وہاں اس کا جزوی دباؤ 90 bar‏ ہوتا ہے جسکی وجہ سے وہاں درجہ حرارت 467 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ‎.


Pattern of absorption bands created by greenhouse gases in the atmosphere and their effect on both solar radiation and upgoing thermal radiation


کرہ ہوائ میں ہونے والے گرین ہاوس ایفکٹ کا مختصر جائزہ


















گرین ہاوس گیسوں کی ہوا میں مقدار[ترمیم]

Major greenhouse gas trends.png

نگار خانہ[ترمیم]