پیامبر
وکیپیڈیا سے
پیام بر یا پیامبر (messenger) ایک ایسا شخص جو پیغامات اور خطوط وغیرہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام کرتا ہے.
فہرست |
[ترمیم] تسمیات
پیامبر دراصل فارسی کے دو الفاظ پیام اور بر کی مرکب اصطلاح ہے [1] اور اِس کی جمع پیامبران کی جاتی ہے. اِس کیلیے اُردو میں اَور بھی الفاظ مستعمل ہیں جیسے پیغامبر [2] یا پیغمبر [3]، پیغام رساں [4]، نامہ رساں [5] اور نامہ بر [6]. قاصد کا لفظ خاص طور پر اُس پیامبر کیلیے مستعمل ملتا ہے [7] جو سرکاری اداروں میں پیغام رسانی کا فعل سرانجام دیتا ہو.
[ترمیم] شمارندیات
- ایک فوری پیامکاری اسامی (instant messaging client) یا عموماً ایک خدمت.
[ترمیم] حیاتیات و کیمیاء
- کیمیائی پیامبر یا انگیزہ، ایک سالمہ جو خلیاتی اشارہ کاری کیلیے استعمال کیا جاتا ہے.
- پیامبر آر این اے، دنا سے اطلاعات لانے والا RNA.
[ترمیم] نیز دیکھیے
- ہرکارہ (courier)
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ اُردو روئے خط لُغت پر پیام بر کی تشریح
- ^ اُردو روئے خط لُغت پر لفظ پیغامبر کا مفہوم
- ^ اُردو روئے خط لُغت پر لفظ پیغمبر کا مطلب
- ^ اُردو روئے خط لُغت پر اصطلاح پیغام رساں کی معنی
- ^ اُردو روئے خط لُغت پر نامہ رساں کی معانی
- ^ اُردو روئے خط لُغت پر نامہ بر کی معانی
- ^ اُردو روئے خط لُغت پر لفظ قاصد کی معانی