پیر کامل (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیر کامل
ناول کا سرورق
مصنفعمیرہ احمد
اصل عنوانپیر کامل ﷺ
مترجمعمیرہ احمد
ملکپاکستان
زبانانگریزی، اردو
صنفناول
ناشرفیروز سنز
تاریخ اشاعت
اردو: 2004
انگریزی: 2011
قسم ذرائع ابلاغاردو: Hardback
انگریزی: Paperback
آئی ایس بی این969-0-01886-8
978-969-0-02341-4 pages = 525
اگلیآب حیات

پیر کاملﷺ عمیرہ احمد کا ناول ہے جو پہلے خواتین ڈائجسٹ میں سلسلہ وار چھپتا رہا .اپنے تحریری سفر کا آغاز انھوں نے خواتین کے ماہناموں سے کیا اور پھر ٹی وی انڈسٹری میں آ گئیں- ان کا پہلا ڈراما ‘‘وجود لاریب‘‘ انڈس ویژن سے 2005 میں آیا جس کے لیے انھوں نے بیسٹ رائٹر کا ایوارڈ لیا۔ اس کے بعد ‘‘دام‘‘، ‘‘قید تنہائی‘‘ اور متعدد ڈرامے وہ لکھ چکی ہیں اور ان کے کئی ناول کی ڈرامائی تشکیل ہو چکی۔ ‘‘نور کا مسکن‘‘ کے نام سے ایک ریڈیو ڈراما بھی لکھا۔لیکن سب سے زیادہ مقبولیت ناول پیرکامل کوملی

پھر 2004ء میں[1] فیروز سنز نے کتابی صورت میں شائع کیا۔ ناول کا ترجمہ انگریزی میں بھی ہو چکا ہے۔ اس ناول کا موضوع ختم نبوت ﷺ ہے جو اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔[2][3]

تعارف[ترمیم]

پیر کاملﷺ‘‘ وہ آواز ہے وہ روشنی ہے جو زندگی میں ہمیں چاہیے
یقینا ہدایت انھیں کو دی جاتی ہے جو ہدایت چاہتے ہیں

اس کہانی کا مرکزی کردار امامہ ہے جو قادیانی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، لیکن جب اسے ہدایت ملتی ہے تو عشق رسولﷺ میں اپنا گھر چھوڑ دیتی ہے۔ سالار سکندر اس کی مدد کرتا ہے جو پیدائشی مسلمان ہے، لیکن اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور۔ جس کی زندگی مذہب میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ گمراہی کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا سالار۔ جلال انصر، امامہ کی دوست کا بھائی، عشق رسول کا دعویدار ہے۔ جو وقت آنے پر جھوٹا نکلا۔

کردار[ترمیم]

مرکزی کردار[ترمیم]

  • امامہ - لڑکی جو احمدیہ سے اسلام قبول کرتی ہے۔
  • سالار سکندر - امامہ کا پڑوسی لڑکا، جو بہت امیر ہے اور اس کا آئی کیو لیول 150 ہے۔

بڑے کردار[ترمیم]

  • وسیم - امامہ کا بھائی
  • جلال - ایک ڈاکٹر اور زینب کا بھائی
  • ہاشم مبین - وسیم اور امامہ کا باپ
  • سکندر عثمان - سالار کا باپ
  • طیبہ - سالار کی ماں اور سکندر عثمان کی بیوی
  • سعد ظفر - سالا کا دوست
  • ڈاکٹر فرقان - ایک مخلص مسلمان اور ڈاکٹر۔
  • ڈاکٹر سبط علی - ایک لاہور کا اسلامی علوم کا ماہر
  • سعیدہ اماں - ڈاکٹر سبط علی کی چچا زاد

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.ferozsons.com.pk
  2. Oct 07۔ "Novel Peer-e-Kamil (PBUH) by Umera Ahmed"۔ Bashaoor Pakistan۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2012 
  3. allxpert۔ "Umera Ahmed - UrduNovels.net"۔ Onlineurdunovels.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2012