پیساخ

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

یہودی کلینڈر کا ایک اہم تہوار جو آٹھ دن چلتا ہےـ یہ تہوار بنی اسرائیل کی مصر سے آزادی کی یادگار ہےـ عموماً بہار میں منایا جاتا ہےـ

مقالہ بہ سلسلۂ مضامین

یہودیت

Star of David.svg
Lukhot Habrit.svg  Menora.svg

تاریخ یہودیت

عـقـائـد

خدا کی وحدانیت
ارض اسرائیلبنی اسرائیل
صدقہصنوعت

عبادات اور عبادت گاہیں

مِقواہشول
بیت مِقداش
منیانشاخاریتمنخامعاریبشماع

تہوار

شاباتروش ھاشاناہعشرۃ التوبہیوم کِپورسکوتسِمخات توراہحانوکاہپورمپیساخشاوُوت

اہـم شـخـصـیـات

ابراہیمسارہاسحاقیعقوب عرف اسرائیل
بارہ قبائلموسیٰ
سلیمانداؤد

کـتـب و قـوانـیـن

توراتمِشناہتلمود
ہالاخاکاشرُوت

[ترمیم] تورات میں تہوار منانے کا حکم

تورات میں لکھا ہے:

اور تم یاد رکھو گے کہ تم مصر میں غلام تھے

اور مزید کہ اس تہوار کا منانا لازم اسلیے ہے:

کہ تم تمام زندگی وہ دن یاد رکھو جب تم ارضِ مصر سے نکلے تھے

[ترمیم] تاریخ

تورات کے جز خروج کے مطابق خدا کی منتخب قوم، بنی اسرائیل، مصر میں غلام تھی ـ غلامی میں بنی اسرائیل خدا کی عبادت اور واحدانیت بھول گئی تھی ـ موسیٰ کو خدا سے حکم ہوا کہ اپنے بندوں کو غلامی سے آزاد کرو اور واپس کنعان لے جاؤ جہاں ابراہیم علیہ السلام کو خدا نے بھیجا تھاـ

موسیٰ مصر کے بادشاہ فرعون کے گھر میں پلے تھےـ جب خدا کا یہ حکم آیا تو موسیٰ نے فرعون سے بنی اسرائیل کی آزادی کا تقاضا کِیا مگر فرعون نے صاف انکار کر دیاـ بعض معجزات کی مدد ساے موسیٰ نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کے پاس اصلی خدا کا پیغام ہے اور وہی خدا ہے جو بنی اسرائیل کو پر امن طریقہ سے آزاد کرنے کو تیار ہے، بس فرعون کی ہاں کی دیر ہے ـ فرعون نے نہ صرف انکار کِیا بلکہ موسیٰ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ـ

آخر کار موسیٰ نے بنی اسرائیل کو آزاد کِیا اور مصر ساے جزیرہ نمائے سینا کی طرف لے آئےـ جب قوم بحیرہ احمر تک پہنچی تو موسیٰ نے پانی کو چیر کر بنی اسرائیل کے لیے راستہ بنایاـ اسطرح ہر فرد سینا تک سلامت پہنچا لیکن فرعون اور اسکی فوج انکے پیچھے آ چکی تھی ـ موسیٰ نے پانی کو چھوڑ دیا اور فرعون بمع فوج ڈوب کر ہلاک ہو گیاـ

مصر چھوڑتے ہوئے لوگوں نے جلدی میں اپنے لیے روٹی پکائی جس میں خمیرہ ڈالنے کا وقت نہیں تھا، لہذا وہ بہت سوکھی اور پتلی تھی ـ یہی وجہ ہے کہ ہر سال پیساخ کے تہوار پر نیک یہودی گھرانوں میں صرف یہ روٹی کھائی جاتی ہے، جسے "ماتزہ" کہتے ہیں ـ

‘‘http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%BE%DB%8C%D8%B3%D8%A7%D8%AE’’ مستعادہ منجانب