پیٹروناس ٹوئن ٹاور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
پیٹروناس ٹوئن ٹاورز

پیٹروناس ٹوئن ٹاور ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں قائم ایک فلک بوس عمارت ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے تاہم تائی پے، تائیوان کی تائی پے 101 نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا۔اسکے بعد 2010ء میں برج خلیفه(عمارت جوکه دبئ میں واقع هے)نے 167 منزل هونے کے ناطے دنیا کی سب سے ذیاده بلند عمارت هونے اعزاز تائپی 101 سے بھی چھین لیا.
اسوقت دنیا سب سے بلند عمارت برج خلیفه هی هے.
اس کے باوجود پیٹروناس ٹوئن ٹاور دنیا کے سب سے بلند ٹاوروں میں میں شمار کیۓ جاتے هیں.

ٹوئن ٹاورز کے ماہر تعمیرات کیسر پیلی ہیں جبکہ یہ 1998ء میں مکمل ہوئی۔ 88 منزلہ عمارت اسٹیل اور شیشے سے تعمیر کی گئی ہے اور اسے اسلامی فن تعمیر کا جدید نمونہ بنایا گیا ہے۔

عمارت کی کل بلندی 452 میٹر ہے۔ ٹوئن ٹاورز کی خاص بات دونوں عمارتوں کے درمیان رابطے کے لئے قائم پل ہے ۔ یہ پل 170 میٹر کی بلندی اور 42 ویں منزل پر قائم کیا گیا ہے اور 58 میٹر طویل ہے۔ یہ پل عوام کے لئے کھلا ہوا ہے تاہم ایک دن میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 1400 سے زیادہ پاس جاری نہیں کئے جاتے جو بالعموم دوپہر سے قبل ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ تمام پاس بالکل مفت ہیں۔ پل پیر کے روز بند رہتا ہے۔

پہلا ٹاور مکمل طور پر ملائشیا کے ادارے پیٹروناس کمپنی کی ملکیت ہے جبکہ دوسرے میں الجزیرہ انٹرنیشنل، بلوم برگ، بوئنگ، آئی بی ایم، مائیکرو سوفٹ اور دیگر اہم قومی و بین الاقوامی اداروں کے دفاتر قائم ہیں۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

تائی پے 101

برج دبئی

بلند ترین عمارات

بیرونی روابط[ترمیم]

آفیشل ویب سائٹ

تصاویر اور وڈیوز

گوگل پر عمارت کی سیٹلائٹ تصویر