چائنا ریڈیو انٹرنیشنل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل (China Radio International), 中国国际广播电台، عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری ریڈیو اسٹیشن ہے جس کی نشریات کا آغاز 3 دسمبر 1941ء کو ہوا۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل دنیا کی تینتالیس زبانوں میں پروگرام نشر کر رہا ہے۔ اس کی نشریات کا مقصد دنیا کے ساتھ چین کو متعارف کرانا اور چینی عوام اور دنیا کے عوام کے مابین واقفیت اور دوستی میں اضافہ کرنا ہے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی ویب گاہ www.cri.cn چین کی خبروں کہ اہم سرکاری ویب سائٹوں میں سے ایک ہے۔ دنیا میں ایک سو ساٹھ سے زائد ممالک اور علاقوں کے لوگ اس ویب گاہ سے مستفید ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر پروگراموں کا دورانیہ دو سو اکیس اعشاریہ پانچ گھنٹے ہے اور اسے روزانہ سننے والوں کی تعداد سات لاکھ ہے۔

اردو سروس[ترمیم]

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی اردو سروس ایک کامیاب اور مقبول ترین سروس ہے جس کا آغاز یکم اگست 1966ء کو ہوا۔ یہ سروس نہ صرف پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت مختلف جنوبی ایشیائی ملکوں میں سنی جاتی ہے بلکہ ان علاقوں اور ملکوں میں بہت مقبول بھی ہے۔

ایلیمینٹری اسکول[ترمیم]