چاول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
چاول کے بیج

چاول اوریزا سٹایوا نامی پودے کا یک دالیہ بیج ہے جو کہ گھاس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ توانائی کا بڑا ذریعہ ہے اور عالم انسانی میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی غذا ہے، خاص طور پر مشرقی، جنوبی، جنوب مغربی ایشیاء، مشرق وسطٰی اور لاطینی امریکہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مکئی کے بعد دنیا میں دوسری عظیم پیداواری فصل کی حیثیت رکھتا ہے۔

چونکہ مکئی کی پیداوار انسانی استعمال کی بجائے کئی دوسرے مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اس لیے ایک اندازے کے مطابق چاول انسانی خوراکی ضروریات اور توانائی کے حصول میں سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انسان اپنی تمام تر توانائی کی ضروریات کا پانچواں حصہ چاول سے پورا کرتے ہیں۔

افریقہ میں یہ روایتی خوراکی پودے کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی بنیاد پر خوراکی کمی، خوراکی ضرورت اور دیہی علاقوں کی ترقی میں چاول کو کلیدی کردار عطا ہوا ہے۔ اسی نظریہ کی بنیاد پر چند سال سے افریقہ میں بڑے پیمانے پر چاول کو اہمیت دی جارہی ہے۔

چاول عام طور پر سال میں ایک بار کاشت کیا جاتا ہے۔ چاول کا پودا اپنی قسم اور مٹی کی خاصیت کی بنیاد پر 1 سے 1 اعشاریہ 8 میٹر بلند ہوسکتا ہے۔

چاول کی پیداوار ان ممالک میں زیادہ منافع بخش ثابت ہوتی ہے جہاں افرادی قوت سستی اور سالانہ بارشوں کا تناسب زیادہ ہو۔ افرادی قوت اور پانی اس کی دو بنیادی ضروریات ہیں جو کہ انتہائی لاگت کی حامل ہیں۔ گو چاول جنوبی ایشیاء اور افریقہ کی مقامی پیداوار ہے لیکن یہ کہیں بھی اگایا جاسکتا ہے۔ صدیوں سے جاری اس پر تحقیق اور تجارت نے اسے عالمی اہمیت دلائی ہے اور یہ تقریباً دنیا میں پہچانا اور استعمال کیا جاتا ہے۔

روایتی طریقہ کاشت میں چاول کے کھیتوں میں بڑے پیمانے پر آبپاشی کی جاتی ہے جس کے بعد اس کی پنیری کاشت ہوتی ہے۔ سادہ ترین طریقوں میں اس کی کاشت کے دوران پانی کی فراہمی اور طریقہ کاشت نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جنگلی بوٹیوں اور کیڑوں کے حملوں سے بچاؤ کے لیے بھی بعض اقدامات نہایت اہم ہیں۔

پیداوار اور تجارت[ترمیم]

چوٹی کے بیس چاول پیداکار بلحاظ ملک—2011
(ملین میٹرک ٹن)[1]
Flag of the People's Republic of China.svg چین 202.6
Flag of India.svg بھارت 155.7
Flag of Indonesia.svg انڈونیشیا 65.7
Flag of Bangladesh.svg بنگلہ دیش 50.6
Flag of Vietnam.svg ویتنام 42.3
Flag of Thailand.svg تھائی لینڈ 34.5
Flag of Myanmar.svg برما 32.8
Flag of the Philippines.svg فلپائن 16.6
Flag of Brazil.svg برازیل 13.4
Flag of Cambodia.svg کمبوڈیا style="text-align:right;"| 8.7
Flag of Japan.svg جاپان 8.4
Flag of the United States.svg ریاستہائے متحدہ امریکہ 8.3
Flag of South Korea.svg جنوبی کوریا 6.3
Flag of Pakistan.svg پاکستان 6.1
Flag of Egypt.svg مصر 5.6
Flag of Madagascar.svg مڈغاسکر 5.0
Flag of Nigeria.svg نائجیریا 4.5
Flag of Nepal.svg نیپال 4.4
Flag of Sri Lanka.svg سری لنکا 3.8
Flag of Iran.svg ایران 3.2
ماخذ: ادارہ برائے خوراک و زراعت


حوالہ جات[ترمیم]