چترال
| Chitral چترال |
|
|---|---|
| Khot Valley, Chitral | |
|
|
|
| متناسقات: 35°53′N 71°48′E / 35.883°N 71.8°E | |
| Country | |
| Province | |
| Municipal Corporation | 1969 |
| رقبہ | |
| - کُل | 14,850 کلومیٹر2 (5,733.6 میل2) |
| بلندی | 1,100 میٹر (3,609 فٹ) |
| آبادی (2006) | |
| - کُل | 20,000 |
| منطقۂ وقت | PST (UTC+5) |
| رموز رقبہ | 0943 |
| موقعِ جال | http://groups.yahoo.com/group/khowaracademy
http://www.chitraltoday.com (Chitral Today) www.chitraltimes.com |
چترال صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک ضلع ہے۔ چترال پاکستان کے انتہائي شمالي کونے پر واقع ہے۔ یہ ضلع ترچ میر کے دامن میں واقع ہے جو کہ سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ہے۔ اس کي سرحد افغانستان کی واخان کی پٹی سے ملتی ہے جو اسے وسط ایشیا کے ممالک سے جدا کرتی ہے۔ رياست کے اس حصے کو بعد ميں ضلع کا درجہ ديا گيا۔ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈويژن سے منسلک کيا گيا۔ اپنے منفرد جغرافيائي محلِ وقوع کي وجہ سے اس ضلع کا رابطہ ملک کے ديگر علاقوں سے تقريباپانچ مہينے تک منقطع رہتا ہے۔ اپني مخصوص پُر کشش ثقافت اور پُر اسرار ماضي کے حوالے سے ملفوف چترال کي جُداگانہ حيثّيت نے سياحت کے نقطہءنظر سے بھي کافي اہميّيت اختيار کر لي۔ جنگ افغانستان کے دوران اپني مخصوص جغرافيائي حيثيت کي وجہ سے چترال کي اہميّت ميں مزيد اضافہ ہوا۔ موجودہ دور ميں وسطي ايشيائي مسلم ممالک کي آزادي نے اس کي اہميت کو کافي اُجاگر کيا۔ رقبے کے لحاظ سے يہ صوبہ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔
چترال پاکستان کا قدیمی لوک و تاریخی ورثہ کا حامل ہے ،بادشاہ منیر بخاری کے مطابق چترال میں 17 زبانیں بولی جاتی ہیں اور اس کی کل آبادی چار لاکھ نفوس پر مشتمل ہے ،لیکن چترال سے تعلق رکھنے والے اردو اور کھوار زبان کے ممتاز ادیب، شاعر، محقق اور صحافی رحمت عزیز چترالی نے چترال میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد چودہ لکھئ ہے۔
فہرست |
[ترمیم] کھوار
یہاں کے لوگ کھوار نامی زبان بولتے ہیں۔ اکثریت مسلمانوں کی ہے لیکن کافرستان کے علاقے میں غیر مسلم میں بھی آباد ہیں۔ کھوار اکیڈمی کے صدر رحمت عزیز چترالی کے مطابق چترال اور کالاش میں اہل سنت، اسمعیلیہ اور کالاش کافر آباد ہیں.
[ترمیم] ادبی تنظیمیں
- کھوار اکیڈمی (اکادمی برائے تحقیق چترالی زبانیں)
- انجمن ترقی کھوار چترال
[ترمیم] چترال کے نمایاں شعراء
کھوار اکیڈمی کے حالیہ سروے کے مطابق کھوار زبان کے شعرا کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اور شعرا کے مجموعہ کلام بھی شایع ہورہے ہیں۔ چترال کے چند ممتاز شعرا مندرجہ زیل ہیں۔-
- بابا ایوب
- عنایت اللہ فیضی
- زاکر محمد زخمی
- محمد عرفان
- گل نواز خاکی
- امین الرحمن چغتائی
- فضل الرحمن شاہد
- اقبال الدین سحر
- اقبال حیات
- عزیز الرحمن بیغش
- رحمت عزیز چترالی
- مولا نگاہ
- صفدرشاہ ساجد
- رب نواز خان نواز
- حیدر علی ہمت پرکوسپ
- نیاز علی خان نیازی پرکوسپ
[ترمیم] تصاویر
[ترمیم] شماريات
چترال ضلع کا کُل رقبہ14850 مربع کلوميٹر ہے۔
یہاں في مربع کلومیڑ 25 افراد آباد ہيں
سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 378000 تھی
دیہی آبادي کا بڑا ذریعہ معاش زراعت ہے۔
کُل قابِل کاشت رقبہ 22550 ھيکٹيرزھے
|
||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||