چغتائی خان
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(چغتائ خان سے رجوع مکرر)
| وسط ایشیا کے مغل حکمران | |
| چنگیز خان | |
| چنگیز خان | |
| جوجی خان تولی خان اوکتائی خان چغتائی خان ہلاکو خان |
|
| قراچار نوئیاں | |
| امیر تیمور | |
| امیر تیمور | |
| امیر جلال الدین میراں شاہ امیر زادہ عمر شیخ شاہ رخ تیموری پیر محمد بن جہانگیر بن امیر تیمور خلیل سلطان الغ بیگ مرزا ابو سعید بن سلطان محمد بن میران شاہ بن امیر تیمور |
|
چغتائی خان - (Mongolian: Цагадай, Tsagadai) چنگیز خان کے پیٹے تھے۔
حکومت [ترمیم]
چغتائی خان کی زندگی میں ماوراالنہر، قازقستان، کاشغر اور ترکستان کے علاقے اس کی تحویل میں تھے۔ اس نے اپنے باپ کی وصیت کے مطابق اپنے وزیراعظم قراچار نوئیاں سے اپنی بیٹی توکل خانم کی شادی کر کے رشتہ داری قائم کی اور اپنے علاقوں کا انتظام سپرد کر کے خود اوکتائی خان کے پاس سکونت اختیار کر لی اور امور سلطنت میں اس کا پاتھ بٹاتا رہا۔ یہ شخص مسلمانوں کا بہت بڑا دشمن تھا۔ المالیق چغتائیوں کا پایہ تخت تھا۔
موت [ترمیم]
چغتائی خان کی موت شکارگاہ میں ایک بازگشتہ تیر پینکنے سے ہوئی۔ یہ تیر اس کی پشت پہ لگا اور مہلک ثابت ہوا۔ یہ واقعہ 1241ء میں اوکتائ خان کی موت سے 6 ماہ پیشتر پیش آیا۔
حوالہ جات [ترمیم]
قاضی محمد اقبال چغتائی : وسط ایشیا کے مغل حکمران۔ چغتائی ادبی ادارہ، لاہور۔ 1983ء۔ صفحہ 32-33۔