چورنڈ (منڈی بہاوالدین)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چورنڈ منڈی بہاؤ الدین میں واقع ایک گاؤں ہے۔ یہ گاؤں مرالہ روڈ منڈی بہاؤ الدین پر واقع ہے اور شہر منڈی بہاؤ الدین سے تقریبا 15 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور اس گاؤں کے لوگ مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں شخصیات :- میاں سلطان علی رحمہ اللہ علیہ :- میاں سلطان علی صاحب چورنڈ کی معروف روحانی شخصیات میں سے تھے۔ میاں صاحب کا تیرہ مارچ 2014 کو انتقال ہوا ۔ جن کا مزار اقدس چورنڈ شریف ضلع منڈی بہاؤ الدین میں ہے۔ ہر سال پر وقار عرس منایا جاتا ہے۔میاں صاحب حکمت کے شعبے سے وابستہ تھے حافظ عبد المجید صاحب :- حافظ عبد المجید صاحب استاد حافظ الحفاط گاؤں کی معروف شخصیت تھے۔ گاؤں کے پچاس فیصد لوگوں نے آپ سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کی۔ گاؤں کی اچھی خاصی تعداد حافظ قرآن ہے۔ بہت زیادہ تعداد میں حفاظ اکرام آپ کے شاگرد ہیں صاحبزادہ قاری حق نواز چشتی صاحب :- آپ خطیب اعظم چورنڈ شریف، علمی و دینی شخصیت ہیں اس کے علاوہ شعبہ طب سے وابستہ ہیں۔ حافظ یعقوب صاحب :- حافظ یعقوب صاحب بھی گاؤں کی معروف روحانی شخصیات میں سے تھے اور آپ نے ساری زندگی مسجد میں امامت کروائی اور بہت سے لوگوں کو قرآن پاک کی تعلیم سے روشناس کرایا حاجی غلام سرور (مرحوم):- حاجی صاحب بھی گاؤں کی معروف سیاسی شخصیت تھے۔

چورنڈ میں دس مساجد ہیں جن میں سے ایک اہل تشیع مکتب فکر کی ہے اور نو اہل سنت الجماعت مکتب فکر کی ہیں

اسکول[ترمیم]

اس گاؤں میں دو سرکاری اسکول ہیں جن میں سے ایک لڑکوں کے لیے ہے اور اس میں میٹرک تک تعلیم دی جاتی ہے اور دوسرا لڑکیوں کے لیے ہے جس میں دسویں کلاس تک تعلیم دی جاتی ہے اور اس کے علاوہ چورنڈ میں تین پرائیویٹ انگلش میڈیم اسکول بھی ہیں

تاریخی مقامات[ترمیم]

چورنڈ میں ایک تاریخی عمارت موجود تھی لیکن 2011ء میں اسے گرا کر وہاں ایک مسجد تعمیر کر دی گئی جو آج صدیقیہ مسجد کے نام سے جانی جاتی ہے اور اس گاؤں کے ساتھ ہی ایک نہر بھی گزرتی ہے جو تا حال انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے اگر انتظامیہ وہاں پر ایک پارک بنا دے تو اس گاؤں کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے جا سکتے ہیں

شعبہ عام[ترمیم]

اس گاؤں کے زیادہ تر لوگ زراعت کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور فلاحی اور سماجی کاموں میں پورا گاؤں متحد ہے، حال ہی میں اہل گاؤں نے اپنی مدد آپ کے تحت 3 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے ہیں.