چوہدری محمد سرور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

چوہدری محمد سرور( پیدائش:8اگست 1952ء) کو 2013ء میں نواز شریف نے پنجاب کاگورنر چُنا۔ سرور تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کا رکن منتخب ہوا، اور 13 سال گلاسگو مرکز کی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔[1] اب تک کا پہلا مسلم برطانوی پارلیمان ہے۔.[2] اس کے بعد اس کا بیٹا اناس سرور اس نششت پر منتخب ہوا۔ گورنر نامزد ہونے کے بعد سرور نے دعوی کیا کہ اس نے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے (ورنہ عدالت عظمی اسکی نامزدگی منسوخ کر سکتی تھی)۔

چودھری سرور برطانیہ میں تھوک کریانہ، بنام یونائیٹڈ ہول سیل (سکاٹ لینڈ) کا کاروبار چلاتا ہے جس سے اس نے لاکھوں کمائے۔[3] نواز شریف کو جب پرویز مشرف نے معزول کر کے قید کیا، تو چودھری سرور نے برطانیہ نمائندہ کی حیثیت سے مری میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ جلاوطنی کے زمانہ میں نوازشریف اور چودھری سرور کے تعلقات میں اضافہ ہوا۔ اقتدار میں واپس آ کر ان شخصی تعلقات کی وجہ سے نواز نے اسے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ کی گورنری سے نوازا۔


حوالہ جات[ترمیم]


سیاسی دفاتر
پیشرو
سید احمد محمود
گورنر پنجاب
2 اگست 2013
جانشین
تاحال