چیمپئین ٹرافی
| چیمپئین ٹرافی | |
چیمپئین ٹرافی کا لوگو |
|
| منتظم | انٹرنیشنل کرکٹ کونسل |
| طرز کرکٹ | ایک روزہ کرکٹ |
| پہلا | 1998 |
| آخری | 2006 |
| طرز ٹورنامنٹ | متعدد |
| مشترکہ ٹیمیں | 10 |
| موجودہ فاتح | |
| سب سے کامیاب | 6 مختلف ٹیمیں |
چیمپئین ٹرافی ایک روزہ کرکٹ کا دوسرا سب سے بڑا ٹورنامنٹ کا نام ہے اسی وجہ سے اسے مِنی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے۔ 1998ء میں شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے نام سے شروع کیا گیا اور 2002ء کے بعد سے ہر دو سال بعد کھیلا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دس فل رکن ممالک اور دو ایسوسی ایٹ رکن ممالک اس میں حصہ لیتے ہیں۔
فہرست |
نتائج [ترمیم]
چیمپئین ٹرافی 1998 [ترمیم]
اس ٹورنامنٹ کے سارے میچ ڈھاکہ میں کھیلے گئے۔ اس کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی چیمپئین ٹرافی جیت لی۔
چیمپئین ٹرافی 2000 [ترمیم]
اس ٹورنامنٹ کے سب میچ نائیروبی، میں کھیلے گئے۔ اس کا پہلا میچ میزبان کینیا اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو بھارت نے جیت لیا۔ فائنل نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو نیوزی لینڈ نے جیتا۔
چیمپئین ٹرافی 2002 [ترمیم]
2002 کی چیمپئین ٹرافی سری لنکا میں کھیلی گئی جس میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ بھارت اور سری لنکا کے مابین کھیلا گیا فائنل بارش کی وجہ سے دو مرتبہ منسوخ کیا گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کو فاتح قرار دیا گیا۔
چیمپئین ٹرافی 2004 [ترمیم]
2004 کی چیمپئین ٹرافی برطانیہ میں کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیموں کے درمیان پندرہ میچ کھیلے گئے۔ ویسٹ انڈیز نے فائنل میں برطانیہ کو شکست دیکھ کر جیت لیا۔
چیمپئین ٹرافی 2006 [ترمیم]
2006 کا ٹورنامنٹ بھارت میں منعقد کیا گیا جو پچھلے چیمپئین ٹرافی ٹورنامنٹ سے مختلف طریقے سے کھیلا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی رینک کی پہلی آٹھ ٹیموں اور دو دوسری ٹیموں کے درمیان کھیلا گ۔ آخری دو ٹیموں کا انتخاب اس ٹورنامنٹ سے پہلے کھیلے گئے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیموں سے کیا گیا۔ فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا جو آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔