احمد علی برقی اعظمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
احمد علی برقی اعظمی

معلومات شخصیت
پیدائش 25 دسمبر 1954ء
محلہ باز بہادر، شہر اعظم گڑھ، اترپردیش، بھارت
وفات 5 دسمبر 2022(2022-12-05) (عمر  67 سال)
جونپور، اترپردیش
رہائش نئی دہلی، دہلی
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر نام برقی اعظمی
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ ریڈیو اناؤنسر، مترجم، ماہر زبان، مصنف، شاعر
پیشہ ورانہ زبان اردو،  فارسی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر سید احمد خان، شبلی نعمانی (ادبا)
فیض، ساحر، مجروح، جگر، حسرت، فانی، پروین شاکر، ناصر کاظمی (شعرا)
ویب سائٹ
ویب سائٹ ویب گاہ

احمد علی برقی اعظمی ( 1954 – 2022ء؛ جنھیں برقی اعظمی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) اردو و فارسی کے ایک شاعر تھے۔ ان کا شعری مجموعہ روحِ سخن کے عنوان سے ہے۔ پیشہ ورانہ طور پر، وہ آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی کے شعبۂ فارسی کے انچارج رہے اور وہاں بطور ترجمہ کار اور اناؤنسر خدمات انجام دیتے رہے۔ انھوں نے اپنی زندگی اردو زبان اور اس کی ادبی ثقافت کو آگے بڑھانے کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کے والد رحمت الٰہی برق اعظمی، نوح ناروی کے شاگرد اور ایک استاد شاعر تھے۔

ابتدائی و تعلیمی زندگی[ترمیم]

برقی اعظمی 25 دسمبر 1954ء کو محلہ باز بہادر، شہر اعظم گڑھ، اترپردیش، بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔[1][2] ان کے والد رحمت الٰہی برق اعظمی، نوح ناروی کے شاگرد اور ایک استاد شاعر تھے۔[1] برقی اعظمی نے درجۂ پنجم تک کی تعلیم مدرسہ اسلامیہ باغ میر پیٹو، محلہ آصف گنج، شہر اعظم گڑھ میں حاصل کی۔[1] پھر انھوں نے 1969ء میں شبلی ہائر سیکنڈری اسکول سے دسویں کا امتحان پاس کرنے کے بعد شبلی نیشنل کالج، اعظم گڑھ سے 1971ء میں انٹرمیڈیٹ، 1973ء میں بی اے اور 1975ء میں ایم اے اردو کی سند حاصل کی اور پھر 1976ء میں وہیں سے بی ایڈ کیا۔[1] بعد میں 1977ء کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی میں ایم اے فارسی کرنے کے لیے داخل ہوئے اور 1979ء کو جے این یو سے ایم اے فارسی کی ڈگری حاصل کی، پھر 1996ء میں انھوں نے جے این یو سے ہی فارسی میں پی ایچ ڈی کیا۔[1][3]

عملی زندگی[ترمیم]

برقی اعظمی کو 15 سال کی عمر ہی سے شعر گوئی کا ذوق و شوق رہا ہے، ان کی دلچسپی جدید سائنس میں انٹرنیٹ اور خاص طور پر اردو کی ویب سائٹس سے جنون کی حد تک رہی۔ وہ اردو اور فارسی میں یکساں مہارت کے ساتھ غزل کہتے تھے، فی البدیہہ اور موضوعاتی شاعری میں وہ مہارت رکھتے تھے۔ وہ آل انڈیا ریڈیو میں شعبہ فارسی کے انچارج کے عہدے پر فائز رہے۔[4] انھوں نے وہاں بحیثیت ترجمہ کار اور اناؤنسر خدمات انجام دیں۔[4]

احمد علی برقی اعظمی ایوارڈ لیتے ہوئے۔

ان کی تخلیقات متعدد ویب سائٹوں اور بزم سہارا، راشٹریہ سہارا، نئی دنیا، گواہ، حیدرآباد، اردو لنک شکاگو، لمس کی خوشبو جیسے اخبارات و رسائل میں تواتر کے ساتھ شائع ہوتی رہتی تھیں۔[5] اردو کے ساتھ ساتھ فارسی زبان کے شاعر بھی تھے۔[6]

تاثرات[ترمیم]

شمیم حنفی برقی کی بدیہ الکلامی پر تبصرہ کرتے ہیں کہ "بدیہ گوئی کا ملکہ ان میں حیرت انگیز ہی کہ سکتے ہیں۔ وہ چلتے پھرتے شعر کہ لیتے ہیں اور ہمیں اُن کہنہ مشق، زبان و بیان پر گرفت رکھنے والے استاد شاعروں کی یاد دلاتے ہیں، جو موضوع اور مسئلے کی قید سے یکسر آزاد تھے اور کسی بھی تجربے کو اپنا شعری اور تخلیقی تجربہ بنا سکتے تھے"۔[7] حقانی القاسمی کا خیال ہے کہ "احمد علی برقی اعظمی اسم بامسمی ہیں۔ وہ برق رفتاری سے شعر بھی کہتے ہیں اور نئی برق تجلی سے قاری کو روشناس بھی کرتے ہیں۔ اردو میں برقی کی طرح ارتجالاً شعر کہنے والے بہت کم لوگ ہیں۔ ان کی بدیہ گوئی یقیناً قابل رشک ہے"۔[8][9] حقانی کا ماننا ہے کہ اردو شاعری میں برقی جیسا فی البدیہہ شعر کہنے والا کوئی نہیں تھا۔[8][9]

اعزازات[ترمیم]

برقی اعظمی کو ان کی کتاب روح سخن کے لیے اردو اکادمی دہلی کی طرف سے اردو اکادمی اعزاز سے نوازا گیا۔[10] نیز ان کو ملنے والے دیگر اعزازات میں اردو گلڈ جموں و کشمیر کی جانب سے دیا جانے والا فخرِ اردو ایوارڈ 2014ء اور اکرم میموریل پبلک سوسائٹی نجیب آباد، بجنور کی جانب سے دیا جانے والا محمد علی جوہر ایوارڈ شامل ہے۔[حوالہ درکار]

وفات[ترمیم]

برقی اعظمی کا انتقال 5 دسمبر 2022ء بہ روز دو شنبہ جونپور، اترپردیش میں ہوا۔[11][9][12][13][14] ان کے آبائی وطن محلہ کوٹ، اعظم گڑھ میں سپردِ خاک کیے گئے۔[15]

قلمی خدمات[ترمیم]

برقی اعظمی تصانیف میں مندرجۂ ذیل کتابیں شامل ہیں:[16][4][17][18]

  • روحِ سخن (مجموعۂ کلام؛ 2013ء)
  • محشرِ خیال (مجموعۂ کلام؛ 2019ء)
  • تنویرِ سخن (اپنے والد رحمت الٰہی برق اعظمی کے مجموعۂ کلام کی ترتیب؛ 2003ء)

حوالہ جات[ترمیم]

مآخذ[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ اعظمی 2013, p. 107.
  2. مختلف مضمون نگار۔ "برقی کی شاعری (مختلف مضمون نگاروں کے مضامین کا مجموعہ)"۔ chunida.com۔ چنیدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2022ء 
  3. "Ahmad Ali Barqi Azmi Poet Biography - Bihar Urdu Youth Forum, Patna" [احمد علی برقی اعظمی شاعر سوانح حیات - بہار اردو یوتھ فورم، پٹنہ]۔ Urduyouthforum.org۔ 14 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2022ء 
  4. ^ ا ب پ ڈاکٹر محمد یحییٰ صبا (19 جنوری 2018ء)۔ "ڈاکٹراحمد علی برقی اعظمی کی شعری و فکری جہات: روح سخـــــن کے حوالـــــے سے"۔ mazameen.com۔ مضامین ڈاٹ کام۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2022ء 
  5. اسرار احمد رازی قاسمی (9 اگست 2021ء)۔ "برقی اعظمی کی اردو شاعری"۔ ishtiraak.com۔ اشتراک: نیا قلم، نیا سویرا۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2022ء 
  6. "احمدعلی برقی، شاعر فارسی‌زبان هندوستان، درگذشت"۔ www.tasnimnews.com (بزبان فارسی)۔ خبرگزاری تسنیم۔ 8 دسمبر 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2022ء 
  7. ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی (2019ء)۔ "ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی: ایک زود گو اور قادر الکلام سخن ور از شمیم حنفیمحشرِ خیال (مجموعۂ کلام) (پہلا ایڈیشن)۔ نئی دہلی: مرکزی پبلی کیشنز۔ صفحہ: 11 
  8. ^ ا ب ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی (2019ء)۔ "عصر حاضر کا ایک برق رفتار سخن ور: احمد علی برقی اعظمی از حقانی القاسمیمحشرِ خیال (مجموعۂ کلام) (پہلا ایڈیشن)۔ نئی دہلی: مرکزی پبلی کیشنز۔ صفحہ: 15-16 
  9. ^ ا ب پ حقانی القاسمی (6 دسمبر 2022ء)۔ "محبت اور معصومیت کا جلی عنوان: ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی"۔ qindeelonline.com۔ قندیل آن لائن۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2022 ء 
  10. "How to change the address bar color in Chrome, Firefox, Opera, Safari" 
  11. تنویر پھول (5 دسمبر 2022ء)۔ "قطعاتِ تاریخِ وفاتِ ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی (ممتاز ادبی شخصیت و زود گو شاعر)"۔ urdubandhan.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2022 ء 
  12. سہیل انجم (6 دسمبر 2022ء)۔ "آہ احمد علی برقی اعظمی"۔ سیاسی تقدیر۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 دسمبر 2022ء 
  13. "فی البدیہ شاعر احمد علی برقی اعظمی نہیں رہے"۔ آواز دی وائس۔ 5 دسمبر 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 دسمبر 2022ء 
  14. سہیل انجم (6 دسمبر 2022ء)۔ "عظیم فی البدیہہ شاعر احمد علی برقی اعظمی کا انتقال۔ اردو ادب کا بہت بڑا نقصان"۔ اردو لیکس۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 دسمبر 2022ء 
  15. شمیم ریاض (5 دسمبر 2022ء)۔ "اک ستارہ اور ٹوٹا آسمانِ فکر کا: احمد علی برقی کی موت پر خاص تحریر"۔ انڈیا نیریٹو۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 دسمبر 2022ء 
  16. "ریختہ پر برقی اعظمی کی کتابیں"۔ www.rekhta.org۔ ریختہ ای بک۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2022 ء 
  17. جاوید اختر ذکی خاں (فروری 2022ء)۔ "ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کی کتاب محشر خیال پر تبصرہ"۔ www.punjnud.com۔ پنجد ڈاٹ کام۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2022 ء 
  18. اسلم چشتی چشتی (8 جون 2018ء)۔ "شعری مجموعہ " روحِ سُخن " شاعر: ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی (اجمالی جائزہ)"۔ barqiazmi.com۔ برقی ڈاٹ کام۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 دسمبر 2022 ء 

کتابیات[ترمیم]