ڈاکٹر راج کمار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ڈاکٹر راج کمار

پیدائش: 24 اپریل 1929ء

انتقال:12 اپریل 2006ء

کننڑ فلموں کے مشہور و معروف اداکار ۔کرناٹک اور تامل ناڈو کی سرحد پر واقع ایک گاؤں گجنور میں پیدا ہوئے۔آٹھ سال کی عمر سے فلموں میں اداکاری کی شروعات کی۔لیکن بطور ہیرو ان کی پہلی فلم ’بیدارہ کنّپا‘ 1954 میں ریلیز ہوئی ۔فلموں میں گاتے بھی رہے۔ 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

ریاست کرناٹک میں انہیں بھگوان کی طرح پوجا جاتااور احترام میں عام طور پر انہیں ’انناورو‘ یعنی بڑے بھائی کے نام سے پکارا جاتا ۔

فلموں کے ساتھ ساتھ اداکار راج کمار چھ برس قبل اس وقت بھی سرخیوں میں آئے تھے جب خوفناک ڈاکو ویرّپن نے انہیں اغواء کر لیا تھا اور وہ تقریباً 100 دن تک جنگل میں یرغمال بنے رہے۔ راج کمار کی مقبولیت اور ان کے احترام کے پیشِ نظر ریاستی حکومت نے ویرًپن کی تمام مانگوں کو مان لیا اور اس کے بعد ہی راجکمار کو رہائی مل سکی۔

ڈاکٹر راج کمار کو کننڑ فلم انڈسٹری کی عظیم خدمات کے لیئے ملک کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے اوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ دل کا دورہ پڑنے سے بنگلور میں ان کا انتقال ہوا۔

بیرونی روبط[ترمیم]