دوہری سواری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ڈبل سواری سے رجوع مکرر)

فقرہ ڈبل سواری عام طور پر کراچی میں موٹر سائیکل پر دو افراد کی بیک وقت سواری کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی[ترمیم]

موٹر سائیکل کہ بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ غریب اور متوسط طبقے کی سواری ہے[حوالہ درکار] لیکن آئے دن ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے عروس البلادکراچی کے شہریوں کے لیے اس کی افادیت کو شجر ممنوعہ بنادیا جاتا ہے۔[حوالہ درکار] انتظامیہ کی نااہلی کی سزا کراچی کے مظلوم غریب و متوسط طبقے کو دی جاتی ہے۔

پابندی کی وجہ[ترمیم]

حکومتی حلقوں کی طرف سے اس پر پابندی کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ڈبل سواری سے دہشت گردوں اور شرپسندوں کو اپنی مذموم کارروائیوں میں مدد ملتی ہے اس لیے اس پر پابندی عائد رہنی چاہیے۔[حوالہ درکار]

پابندی پر اعتراض[ترمیم]

عوام الناس کے نزدیک حکومت کا یہ مو‍قف "عزر گناہ بدتر از گناہ" کے مترادف ہے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی بجائے ڈبل سواری پر پابندی لگادینا حکومت کی ذہنی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی صرف کراچی اور حیدرآباد میں کیوں[ترمیم]

وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذو الفقار مرزا سے کوئی یہ تو پوچھے کہ ڈبل سواری پر پابندی صرف کراچی اور حیدرآباد میں کیوں ہے۔ اندرون سندھ میں حالات زیادہ خراب ہیں وہاں بھی تو پابندی لگا ئی جائے۔[حوالہ درکار]