ڈرگ جھیل

متناسقات: 27°34′05″N 67°55′48″E / 27.568°N 67.930°E / 27.568; 67.930 Coordinates: Extra unexpected parameters
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈرگ جھیل ضلع قمبر-شہدادکوٹ، صوبہ سندھ، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ لاڑکانہ شہر سے 29 کلومیٹر اور قمبر شہر سے 7 کلومیٹر دور ہے۔ یہ میٹھے پانی کی جھیل ہے اور یہ 2965 ايکڑ پر پھیلی ہوئی ہے۔ كوه کیر تھر سے بہ کر آنے والے مختلف ندی نالے اس جھیل کے بننے کا سبب بنتے ہیں۔

ڈرگ جھیل بے شمار پرندوں کا مسکن ہے اور سردیوں میں یہاں سائیبریا سے بھی مہاجر پرندے سردیاں گزارنے آتے ہیں۔ اس جھیل کو 1972ء میں پرندوں کے لیے محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔

یہاں سیاحوں کے قیام کے لیے ایک آرام گاہ بھی واقع ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

27°34′05″N 67°55′48″E / 27.568°N 67.930°E / 27.568; 67.930 Coordinates: Extra unexpected parameters

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔