ڈس ٹمپر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Distemper

ڈسٹمپر ایک قسم کا رنگ دار روغن جو دیواروں اور پردوں پر سفیدی کی جگہ پھیرا جاتا ہے۔ اس میں اور سفیدی میں فرق یہ ہے کہ سفیدی عارضی ہوتی ہے اور یہ دیرپا۔ اس قسم کے روغن کے دو اہم اجزا ہوتے ہیں۔ ایک رنگ، دوسرا سریش یا گوند جو اس کو دیوار کے ساتھ چپکا دیتا ہے۔ چپکنے والا مادہ پانی میں حل پزیر ہوتا ہے تاکہ اس کو جب مرضی ہو پتلا یا گاڑھا کیا جاسکے۔ مکانوں، دفتروں اور دیگر خوشنما عمارتوں کی دیواروں پر اسی قسم کے روغن کیے جاتے ہیں َ۔