ڈنگ اکسیاؤ پنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Deng Xiaoping

ڈنگ اکسیاؤ پنگ

چینی کمیونسٹ رہنما۔ صوبہ زیچوان کے قصبے کوانگن میں پیدا ہوئے۔ فرانس اور ماسکو کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پائی۔ 1926ء میں چنگشان ملٹری اکیڈمی میں ڈین آف ایجوکیشن مقرر ہوئے۔ 1930ء میں سرخ فوج کے چیف آف سٹاف مقرر کیے گئے۔ 1934ء تا 1936ء لانگ مارچ میں حصہ لیا۔ 1945ء میں کمیونسٹ پارٹی کے ساتویں مرکزی کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1948ء تا 1954ء پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹکل کمیسار رہے۔

1949ء میں کمیونسٹ پارٹی کے مشرقی بیورو کی مرکزی کمیٹی کے فسٹ سیکرٹری مقرر ہوئے۔ 1953ء تا 1956ء کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل رہے۔ 1953ء میں وزیر مالیات مقرر کیے گئے۔ 1954ء تا 1967ء قومی دفاعی کونسل کے وائس چانسلر رہے۔ سابق صدر لیوشاؤچی سے قریبی تعلقات کی بنا پر 1967ء تا 1973ء سیاسی افق سے غائب رہے۔ 1975ء میں پارٹی کے وائس چیرمین منتخب ہوئے۔ چو این لائی اور ماؤزے تنگ کی علالت کے دوران زمام حکومت انہی کے ہاتھوں میں تھی۔ اپریل 1976ء میں چیرمین ماؤ کی اہلیہ چیانگ چنگ کی مہم کے نتیجے میں تمام عہدوں سے معزول کر دیے گئے۔ جولائی 1977ء میں دسویں مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں انھیں پارٹی کا وائس چیرمین ، نائب وزیر اعظم اور چیف آف سٹاف مقرر کیا گیا۔ 7 دسمبر 1980ء کو نائب وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

نگار خانہ[ترمیم]