ڈورس لیسنگ

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Doris Lessing

ڈورس لیسنگ

2007ء کی ادب کی نوبل انعام یافتہ ادیبہ ۔1919 کو ایران میں پیدا ہوئیں۔زندگی کا کچھ حصہ انھوں نے افریقہ میں گزارالیکن بالآخر 1949 میں انھوں نے برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔

گذشتہ ایک صدی سے زیادہ کے عرصے میں ادب کا نوبل انعام حاصل کرنے والی وہ صرف گیارہویں خاتون ہیں۔ ان کی معروف کتابوں میں’دی گولڈن نوٹ بک‘، ’میموائرز آف اے سروائیور‘ اور ’دی سمر بیفور دی ڈارک‘ شامل ہیں۔

انیس سو باسٹھ میں جب’دی گولڈن نوٹ بک‘ منظرِعام پر آئی تو تحریکِ نسواں کے حامیوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا لیکن خود مصنفہ نے کبھی نسوانی تحریک کے لیے کسی جوش و خروش کا مظاہرہ نہیں کیا۔

گذشتہ تیس برس کے دوران انھیں تین بار ُبکرپرائز کے لئے بھی نامزد کیا گیا لیکن یہ انعام ان کے مقدر میں نہ تھا۔

[ترمیم] بیرونی روابط

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں