ڈینئیل کہنیمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈینئیل کہنیمن
(عبرانی میں: דניאל כהנמן ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 5 مارچ 1934ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تل ابیب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 27 مارچ 2024ء (90 سال)[4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت اسرائیل
ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن قومی اکادمی برائے سائنس [5]،  امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون [6]،  امریکن فلوسوفیکل سوسائٹی [7]  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ عبرانی یروشلم (1950ء کی دہائی–1954)
جامعہ کیلیفورنیا، برکلے (1958–1961)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم نفسیات   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی اے ،ایم اے اور پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر نفسیات ،  ماہر معاشیات ،  استاد جامعہ ،  مضمون نگار ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عبرانی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [8][9]،  عبرانی [8]،  یدیش زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل cognitive school ،  نفسیات [10]،  معاشیات [10]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ عبرانی یروشلم ،  برٹش کولمبیا یونیورسٹی ،  جامعہ کیلیفورنیا، برکلے ،  جامعہ پرنسٹن   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 صدارتی تمغا آزادی   (2013)[11]
گراویمئر اعزاز (2003)[12]
نوبل میموریل انعام برائے معاشیات   (2002)[13]
 اسرائیل پرائز
فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز
اعزازی ڈاکٹریٹ  [14]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ،  باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ڈینئیل کہنیمن اسرائیلی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات ہیں اقتصا دیات میں ان کی کام کی اہمیت کو دیکھ کر 2002 میں انھیں اور ورمن ایل سمتھ کو نوبل میموریل انعام برائے معاشیات دیا گیا۔ ڈینئل کہنیمن (Daniel Kahneman) ایک اسرائیلی امریکن نفسیات دان (انگریزی: Daniel Kahneman; عبرانی: דניאל כהנמן‎; مارچ 1934 میں پیدا ہوئے) ہیں جو فیصلہ سازی کی نفسیات پر کام کے لیے مشہور ہیں۔ 2002 میں کرداری اقتصادیات پر کام پر انھیں نوبل پرائز سے نوازا گیا (یہ انعام انھوں نے ورنن اسمتھ کے ساتھ شیئر کیا)۔ ان کی تجرباتی دریافتوں نے جدید اقتصادی نظریے میں انسانی تعقل کے مفروضے کو چیلنج کیا۔ اموس ٹورسکی اور دیگر کے ساتھ مل کر کہنیمن نے عام انسانی غلطیوں کے لیے ایک ادراکی بنیاد قائم کی جو تعصب اور تحقیق سے پیدا ہوتی ہیں اور امکانی تھیوری ایجاد کی۔

2011 میں انھیں فارن پالیسی میگزین نے دنیا کے بہترین دانشوروں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ اسی سال، ان کی کتاب "سوچ، تیز اور آہستہ" (Thinking, Fast and Slow) چھپی اور چھپتے ہی بیسٹ سیلر بن گئی، اس کتاب میں ان کی تحقیق کا خلاصہ کیا گیا۔

یہ پرنسٹن یونیورسٹی کے اسکول وڈرو ولسن میں  نفسیات کے پروفیسر ہیں۔ کہنیمن ٹی جی جی گروپ کے بانی پارٹنر ہیں، یہ کاروبار اور فلاح عام کی کمپنی ہے۔ ان کی شادی رائل سوسائٹی کی ساتھی اینے ٹرائسمین سے رہی جو 2018 میں وفات پا گئیں۔

2015 میں دی اکانومسٹ نے انھیں دنیا کے بااثر ترین ماہر اقتصادیات کی فہرست میں ساتویں نمپر پر درج کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی اقتصادیات کا ایک کورس بھی نہیں پڑھا۔ اس مضمون کے متعلق جو بھی سیکھا وہ معاونین رچرڈ تھیلر اور جیک کنیش سے سیکھا۔

نوبل پرائز انعام لیتے وقت اپنی تقریر میں کہا "جب آپ طویل عرصہ جی لیتے ہیں، تو ناممکن کو حقیقت بنتا دیکھ پاتے ہیں۔" یہ اس طرف اشارہ تھا کہ انھوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ ایک ماہر اقتصادیات کے طور پر جانے جائیں گے جبکہ انھوں نے اپنی تعلیم ایسے مضمون میں شروع کی جو آگے چل کر کرداری اقتصادیات بن گیا مگر شروع میں نفسیات کے تحت آتا تھا۔

ایوارڈ اور اعزازات[ترمیم]

  • 2011 میں نیشنل اکیڈیمی آف سائنسز کے ارکان منتخب ہوئے
  • 2012 میں اقتصادیات میں امکانی تھیوری کی بنیاد پر نوبل پرائز ملا۔
  • ٹورسکی کے ساتھ 2003 میں لوئیسول یونیورسٹی گراویمیر ایوارڈ برائے نفسیات حاصل کیا۔
  • 2007 میں امریکن نفسیاتی تنظیم کی طرف سے غیر معمولی تاحیات خدمات برائے نفسیات ملا۔
  • 2009 میں ہالینڈ کی اریسمس یونیورسٹی کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کی گئی۔
  • 2011 اور 2012 میں بلومبرگ نے عالمی فنانس میں پچاس بااثر ترین افراد میں شامل کیا۔
  • 2011 میں امریکن اکیڈیمی آف آرٹس اور سائنسز کی طرف سے ٹالکٹ پارسن پرائز دیا گیا۔
  • 2011 میں ان کی کتاب "سوچ، تیز اور آہستہ" (Thinking, Fast and Slow) لاس اینجلز ٹائمز بک ایوارڈ کی فاتح قرار پائی۔2012 میں نیشنل اکیڈیمی آف سائنسز کی طرف سے بہترین کتاب برائے ابلاغ کا ایوارڈ دیا گیا۔
  • 2013 میں صدر باراک اوبامہ نے انھیں صدارتی تمغا آزادی سے نوازا۔
  • 2015 میں مونٹریال کی مک گل یونیورسٹی نے انھیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی۔

کتابیں[ترمیم]

  • Attention and Effort
  • Judgment Under Uncertainty: Heuristics and Biases
  • Well-being: The Foundations of Hedonic Psychology
  • Choices, Values and Frames
  • Thinking, Fast and Slow

انٹرویو[ترمیم]

کیا ہم اپنے وجدان پر بھروسا کر سکتے ہیں؟ الیکس کے ساتھ انٹرویو پر مبنی کتاب "اخلاقیات پر گفتگو"، 2009

ریڈیو انٹرویو[ترمیم]

سب دماغ میں ہے، اے بی سی، آسٹریلیا، 2003

سب دماغ میں ہے، بی بی سی، 2011

آن لائن انٹرویو[ترمیم]

سوچ کے بارے سوچ، کہنیمن کے ساتھ انٹریو، 2011

ٹی وی انٹریو[ترمیم]

آپ کیسے حقیقت میں فیصلہ کرتے ہیں، بی بی سی سیریز، 2013–2014

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w68j4d09 — بنام: Daniel Kahneman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Daniel-Kahneman — بنام: Daniel Kahneman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  3. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000024272 — بنام: Daniel Kahneman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. Daniel Kahneman, Nobel laureate who upended economics, dies at 90 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 مارچ 2024 — ناشر: واشنگٹن پوسٹ
  5. Daniel Kahneman — اخذ شدہ بتاریخ: 23 مئی 2019
  6. Professor Daniel Kahneman — اخذ شدہ بتاریخ: 23 مئی 2019 — ناشر: امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون
  7. Dr. Daniel Kahneman — اخذ شدہ بتاریخ: 23 مئی 2019 — ناشر: امریکن فلوسوفیکل سوسائٹی
  8. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12848609b — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  9. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/21467491
  10. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=js20030721003 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2024
  11. Daniel Kahneman, Nobel laureate who upended economics, dies at 90 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 مارچ 2024 — ناشر: واشنگٹن پوسٹ
  12. 2003 – Daniel Kahneman and Amos Tversky — اخذ شدہ بتاریخ: 27 مارچ 2024
  13. The Sveriges Riksbank Prize in Economic Sciences in Memory of Alfred Nobel 2002 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جنوری 2021 — ناشر: نوبل فاونڈیشن
  14. HEC Honoris Causa Daniel Kahneman Passes Away — ناشر: پیرس اسکول آف بزنس اسٹڈیز — شائع شدہ از: 2 اپریل 2024