کالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Kali Devi.jpg

کالی (Kali) ہندو مت بالخصوص تانترک پیروکاروں کے نزدیک مقدس ہستی ہے۔ اکثر ہنود کالی ماں کو شو کے قہاری صفات کا نسوانی رخ بھی سمجھتے ہیں۔ بھارت کا مشرقی شہر کلکتہ (کولکتہ) کا نام کالی دیوی ہی کے نام پر رکھا گیا ہے۔


  • ( 1 ) اگنی کے شعلوں کے سات زبانوں میں اسے سات سرخ بہنوں کے لےے کنایتاً استعمال کیا جاتا ہے ۔
  • ( 2 ) ایک دیوی جو شیو کی شکتی کا اظہار ہے ۔ اسے پاروتی ، اما ، اور بھوانی کے نام دیے جاتے ہیں ۔ سری نقطہ نظر سے یہ حق کے ارفع ترین اظہار کی

نمائندگی کرتی ہے جو مرتبہ میں ہندو مت کے پریم آتما سے برتر ہے ۔ * ( 3 ) کالی ابدیت کا نمائندہ بھی ہے ۔ اس اعتبار سے یہ حیات افزا بھی ہے اور حیات کش بھی ۔ اس حثیت میں اس کا مجسمہ چار بازؤں والی ایک عورت کا سا بنا ہوا ہے ، جس کی کنچلیاں ہیں اور یہ ہر چیز کو نکل جاتی ہے ۔ یہ پھندا ، تلوار اور کھوپڑی والا عصا تھامے ہوئی ہے ۔ شمشان گھاٹوں کے ساتھ وابستگی بھی اسی وجہ ہے ۔ خوف کی نوعیت سے آگہی کے باعث خوف کی حالت میں اس کی دھائی دیتے ہیں ۔

  • کالی کا مقدس مندر کالی گھاٹ کلکتہ میں ہے ۔ اس مندر کی اہمیت سے وابستہ اسطورے کے مطابق مہادیو شیو) اپنی بیوی کی لاش اٹھائے سارے عالم میں گھوم رہا تھا کہ اسے تباہ کردے ۔ وشنو نے مداخلت کرتے ہوئے اپنے چکر سے کالی کی لاش کے اکاون حصوں میں کاٹ دی ۔ یہ ٹکڑے جس جگہ گرے وہ جگہ متبرک بن گئی اور وہاں مندر بنا دیا گیا ۔

* غیر برہمن کالی کے درگا کے روپ کو تسلیم کرتے ہیں ۔ مثلاً بنگال میں درگاہ پوجا عام ہے ۔

  • ترتیب معین انصاری
  • ماخذ
  • منو دھرم شاشتر Glossary (کشاف اصطلاحات) ترجمہ ارشد رازی

بیرونی روابط[ترمیم]