کالی لینکس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کالی لینکس
کالی لینکس 1.0
ڈویلپرآفینسیو سیکیوریٹی (Offensive Security)
آپریٹنگ سسٹم خاندانUnix-like
فعالی حالتفعال
سورس ماڈلآزاد مصدر
تازہ ترین ریلیز1.0.9[1] / اگست 25، 2014؛ 9 سال قبل (2014-08-25)
مخزن
پلیٹ فارمx86, x86-64, armel, armhf
کرنل قسممونو لتھک
لائسنسمتعدد
رسمی ویب سائٹwww.kali.org

کالی لینکس (انگریزی: Kali Linux) لینکس کی ایک قسم ہے جو ڈیبین پر مبنی ہے۔ لینکس کی یہ قسم بالخصوص سیکیورٹی اور Penetration Test کے لیے تیار کی گئی ہے۔ 13 مارچ 2013ء کو اس کی اشاعت کا اعلان کیا گیا۔[2]
کالی لینکس کی تیاری کے منصوبہ میں آفینسیو سیکیوریٹی لمیٹڈ (Offensive Security Ltd) نے سرمایہ فراہم کیا جبکہ ماتی اہارونی (Mati Aharoni) اور ڈیوون کیرنز (Devon Kearns) نے اسے ڈویلپ کیا۔ اس کو تیار کرنے کے لیے ان ہی ڈویلپرز کی تیار کردہ لینکس کی ایک دوسری قسم بیک ٹریک (BackTrack) کے کوڈ کو مکمل طور پر نئے سرے سے لکھا گیا، تاہم اس کی بنیاد اوبنٹو کی بجائے ڈیبین پر رکھی گئی ہے۔ اس میں ڈویلپرز نے مختلف قدیم ٹولز کو اپڈیٹ اور بہت سے نئے ٹولز شامل کیے ہیں۔[3]

آلات[ترمیم]

چونکہ کالی لینکس سیکیورٹی اور تحفظ معلومات (Information security) کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے، اس لیے اس میں آغاز ہی سے ایسے ٹولز اور آلات موجود ہوتے ہیں جو Penetration Test کے لیے کارآمد ہوں، مثلا سیکیورٹی ہولز کی سکیننگ کے لیے این میپ (Nmap)، نیٹورکز پر موجود متبادل پیکٹس (packets) کے تجزیہ کے لیے وائر شارک (Wireshark)، پاسورڈز کریکنگ کے لیے جان دی ریپر (John the Ripper)، نیز ایئر کریک این جی (Aircrack-ng) کا مجموعہ سافٹ ویئر جو وائر لیس لین (Wireless LAN) جو خصوصاً Penetration Test کے لیے تیار کیا گیا ہے، ان کے علاوہ بھی تحفظی جانچ پڑتال کے لیے مزید آلات اور اطلاقیے ہوتے ہیں۔

مفت و آزاد[ترمیم]

کالی لینکس ایک آزاد تقسیم ہے جس میں شامل تمام سوفٹویئرز مفت اور آزاد ہوتے ہیں، نیز کالی لینکس آزاد سوفٹویئر کے اصولوں کے بالکل مطابق ہیں۔[4] کالی لینکس کو اس کی دفتری ویب گاہ سے بالکل مفت حاصل کرکے لائیو سی ڈی اور لائیو یو ایس بی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Kali Tools Website Launched, 1.0.9 Released"۔ kali.org۔ 2014-08-25۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2014 
  2. "کالی لینکس کی اشاعت کا اعلان"۔ 12 اپریل 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2014 
  3. "کالی لینکس کی پیدائش"۔ آفینسیو سیکیوریٹی۔ 12 دسمبر 2012۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2013 
  4. "کالی لینکس ایک آزاد لینکس تقسیم"۔ 29 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2014 

بیرونی روابط[ترمیم]